کرپٹو قرضے
زیادہ APY کمانے کے لیے اسپاٹ/مارجن/Futures ٹریڈنگ یا اسٹیکنگ کے لئے ادھار لیں۔
کسی بھی وقت دوبارہ ادائیگی کریں
VIP سطح کے نرخ
کوئی ٹرانزیکشن کی فیس نہیں
قرضہ جاتی اسٹیکنگ کے کم نرخ
جزوی تصفیہ
رقم بہت چھوٹی ہے؟ VIP قرضے کو آزمائیںابھی درخواست دیں
میں ادھار لینا چاہتا/چاہتی ہوں
ضمانت کی رقم
ابتدائی LTV
قرضے کی شرط (دن)
7
14
30
90
180
سود
گھنٹہ وار شرح سود
-
کل سود کی رقم
-
صارفی کتابچہ
مزید قرضے کا ڈیٹا
FAQs
Binance کے کرپٹو قرضہ جات پر میں کون سی کرپٹو لے سکتا ہوں؟
Binance کرپٹو قرضہ BUSD، USDT، BTC، اور ETH سمیت قابل قرض اثاثوں اور ضمانت کے طور پر کرپٹو کی وسیع حد کی پیشکش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے قرضے کے ڈیٹا کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
قرض کی شرطیں کیا ہیں؟
قرض کی شرطیں 7، 14، 30، 90، اور 180 دنوں سے دستیاب ہیں۔ آپ ہمیشہ پیشگی طور پر دوبارہ ادائیگی کر سکتے ہیں اور سود کا حساب ادھار لینے کے گھنٹوں کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ پیشگی طور پر باز ادائیگی کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں۔
سود کا حساب کس طرح سے لگایا جاتا ہے؟
سود کا حساب گھنٹے کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے، جس میں ایک گھنٹے سے کم کو ایک گھنٹہ ہی شمار کیا جاتا ہے۔ شرح سود ادھار لینے کے وقت عائد ہونا شروع ہوتا ہے۔
LTV کیا ہے؟
LTV قرضے سے مالیت کا مخفف ہے۔ یہ آپ کی ضمانت کی مالیت کے حساب سے آپ کے قرضے اور سود، اگر ہو، کی کُل مالیت ہے۔ مالیت کا تعین انڈیکس کی قیمت سے کیا جاتا ہے۔

LTV = قرضے کی مالیت / ضمانت کی مالیت
اگر میرے قرضے کی دوبارہ ادائیگی میں تاخیر ہو جائے تو کیا ہو گا؟
ہم زائد المیعاد ہونے کی مدت 72 گھنٹے (7 دن اور 14 دن پر مشتمل مدت کے قرضے کے لیے) یا 168 گھنٹے (30 دن، 90 دن یا 180 دن پر مشتمل مدت کے قرضے لیے) دیتے ہیں، جس کے دوران آپ سے گھنٹہ وار سود کا 3 گنا چارج کیا جائے گا۔ اگر آپ زائد المیعاد ہونے کی مدت کے بعد دوبارہ سے ادائیگی نہیں کرتے، تو ہم آپ کے قرضے کی دوبارہ ادائیگی کے لیے آپ کی ضمانت کا تصفیہ کر دیں گے۔
میں کرپٹو قرضے کے ساتھ کیا کر سکتا ہوں؟
آپ کسی بھی مقصد کے لیے قرضہ استعمال کر سکتے ہیں، جس میں اسپاٹ، مارجن، یا Futures مارکیٹس میں ٹریڈنگ، اسٹیکنگ، یا حتیٰ کہ فنڈز کو نکلوانا بھی شامل ہے۔
"قرضے کی اسٹیکنگ" کیا ہے؟
قرضہ جاتی اسٹیکنگ [Staking] لوگو کی حامل ضمانت کی معاونت کرتا ہے۔ قرضہ جاتی اسٹیکنگ ضمانت کو اسٹیک کرتے ہوئے قرضہ جاتی آرڈر کے لیے سود کو کم کرنے کی غرض سے منافع پیدا کرتی ہے۔ اسٹیکنگ کے منافعے میں تبدیلی آتی رہے گی اور وقت کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جاتا رہے گا۔ تاہم ، اسٹیکنگ میں حصہ لینے والے تمام قرضہ جاتی آرڈرز کا حساب ادھار لیتے وقت دکھائے جانے والے منافعے اور شرح سود کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ Binance کا عزم، صرف بہترین اسٹیکنگ پراجیکٹس کی پیشکش ہے۔

براہِ کرم نوٹ کریں کہ Binance، پراجیکٹ کے آن چین معاہدہ جاتی سکیورٹی مسائل کے باعث ہونے والے کسی بھی قسم کے خساروں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ براہِ کرم Binance قرضہ جات استعمال کرنے سے قبل Binance قرضہ جاتی سروس کا معاہدہ بغور پڑھیں اور اس سے متفق ہوں۔
کیا میں اپنے قرضہ جاتی آرڈر کی تجدید کر سکتا ہوں؟
جی ہاں۔ خواہ آپ نے کوئی بھی ٹوکن ادھار لیا ہو (مثلاً Bitcoin، Ethereum)، آپ آخری تاریخ سے قبل 24 گھنٹوں کے اندر قرضہ جاتی آرڈر کی تجدید کر سکتے ہیں۔ براہِ کرم نوٹ کریں کہ 180 دن پر مشتمل آرڈرز اور قرضہ جاتی اسٹیکنگ کے آرڈرز کی تجدید نہیں کی جا سکتی، اور ہر قرضہ جاتی آرڈرز کی صرف ایک مرتبہ ہی تجدید کی جا سکتی ہے۔
"خودکار ٹاپ اپ" کیا ہے؟
خودکار ٹاپ اپ آپ کو اپنی قرضہ جاتی پوزیشنز کا بہتر طور پر نظم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ خودکار ٹاپ اپ کو فعال کرنے کے بعد، سسٹم خودکار طور پر آپ کے اسپاٹ والیٹ میں اسی اثاثے کو استعمال کرے گا تاکہ مارجن کال کے دوران آپ کے قرضہ جاتی آرڈر کی ضمانت کو واپس ابتدائی LTV پر ٹاپ اپ کیا جا سکے۔ تاہم، براہِ کرم نوٹ کریں کہ خودکار ٹاپ اپ فعال کرلینے کے باوجود بھی مارکیٹ میں واضح تبدیلیوں کے دوران آپ کا تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔