Binance اسٹیکنگ، صارف کی اسٹیکنگ آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے کوشاں
لاگ ان کریں بجانب تفصیلات دیکھنے کے لیے
لاک کردہ اسٹیکنگ
DeFi اسٹیکنگ
لاک کردہ اسٹیکنگ
مزید کوئی لاک کردہ مصنوعات نہیں

اکثر پوچھے گئے سوالات

    لاک کردہ اسٹیکنگ کیا ہے؟

    لاک کردہ اسٹیکنگ بلاک چین نیٹ ورک کے آپریشنز کی معاونت کے لیے کرپٹو کرنسی والیٹ میں فنڈز رکھنے کا عمل ہے۔ اسٹیکنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم Binance اکیڈمی کی طرف رجوع کریں۔

    جب میرے پاس لاک کردہ اسٹیکنگ کی ملکیت ہو گی تو کیا ہو گا؟

    ہم ان کرپٹو کرنسی رقوم کو کم کریں گے جو آپ نے اپنے اسپاٹ والیٹ میں رکھی ہوئی ہیں۔

    جب آپ کے پاس لاک کردہ اسٹیکنگ کی ملکیت ہو گی تو کیا ہو گا؟

    ہمارے پاس بلاک چین نیٹ ورک کی چند آپریشنز ہیں۔ اسٹیکنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم Binance اکیڈمی کی طرف رجوع کریں۔

    سود کی تقسیم اور قبل از وقت ریڈمپشن کے بارے میں۔

    لاک کردہ اسٹیکنگ کی تصدیق کے بعد والے دن 0:00 AM (UTC) سے لے کر متعلقہ پراڈکٹ کی مدت کے اختتام تک، اسٹیکنگ سود روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، صارفین پیشگی ریڈیم کرنے کا چناؤ بھی کر سکتے ہیں۔ قبل از وقت ریڈمپشن کا چناؤ کرنے کے بعد، اصل رقم اسپاٹ اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی، اور تقسیم شدہ سود کی کٹوتی ریفنڈ کردہ اصل رقم میں سے کی جائے گی۔ مخلتف عالمی ٹائم زونز کی وجہ سے ٹوکنز وصول کرنے میں 48-72 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

    میں نے VET، NEO یا ONT اسٹیک کرنے کے بعد کوئی سود وصول کیوں نہیں کیا؟

    VET، NEO، اور ON دیگر POS ٹوکنز سے مختلف ہیں۔ VET اسٹیک کرنے پر VTHO (NEO-GAS، ONT-ONG) انعامات ملتے ہیں، چنانچہ سود روزانہ تقسیم نہیں کیا جاتا۔ پراڈکٹ زائد المیعاد ہونے کے بعد اگلے دن 00:00 - 04:00 (UTC) کے درمیان، صارفین کے اسٹیک کردہ NEO، VET، ONT اور کمائے گئے GAS، VTHO، ONG خود کار طور پر اسپاٹ والیٹس میں ٹرانسفر کر دیے جائیں گے۔

    میں لاک کردہ اسٹیکنگ کب ریڈیم کر سکتا ہوں؟

    آپ کسی بھی وقت ریڈیم کر سکتے ہیں۔ مختلف کوائنز کی بلاک چین نیٹ ورک سے ریڈیم کی مدت اور ان چین کرنے کی مدت الگ ہے۔ ریڈمپش کی مدت جو ویب صفحے پر دی گئی ہے وہ صرف حوالے کے لیے ہے۔

    میں لاک کردہ اسٹیکنگ قبل از وقت کیسے ریڈیم کر سکتا ہوں؟

    اپنا Binance والیٹ - کمائی - لاک کردہ اسٹیکنگ - لاک کردہ - کھولیں اور [Redeem] کے بٹن پر کلک کریں۔

    اگر میں اسٹیک کردہ ٹوکنز کو قبل از وقت ریڈیم کروں، تو سود کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟

    آپ اپنی اصل رقم کھوئیں گے نہیں، لیکن لاک اپ مدت کے دوران تقسیم شدہ اسٹیکنگ انعامات اصل رقم سے کاٹ لیے جائیں گے۔

    کیا مارکیٹ کے گرنے کی صورت میں میرے اسٹیک کردہ ڈیجیٹل اثاثے مجھے واپس کر دیے جائیں گے؟

    جی ہاں، لاک کردہ اسٹیکنگ متفقہ طور پر طے شدہ مدت ختم ہونے کے بعد یا پیشگی ریڈمپشن کی صورت میں اسٹیک کردہ ٹوکنز کی تعداد کو صارفین کے اسپاٹ والیٹس میں واپس بھیج دے گی آگاہ رہیں کہ ٹوکنز کی مالیت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور یہ تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔ مارکیٹ گرنے پر، صارفین ٹوکنز کی اسٹیکنگ جاری رکھنے یا پیشگی ریڈمپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔

    کون سی کرپٹو کرنسیز معاونت یافتہ ہیں؟

    Binance کی لاک کردہ اسٹیکنگ پر 110+ کرپٹو کرنسیز معاونت یافتہ ہیں۔ ایک کلک پر اسٹیک کے ساتھ، آپ BNB، DOT، SOL، MATIC، اور اسی طرح کی دیگر درجنوں کرپٹو کرنسیز میں سے منتخب کر سکتے ہیں۔

    میری اسٹیک کردہ پراڈکٹ زائد المیعاد ہو گئی ہے اور خودکار طور پر دوبارہ سے اسٹیک کر دی گئی ہے، اس صورت میں سود کس وقت جمع اور ادا کیا جائے گا؟

    آپ کی اسٹیک کردہ پراڈکٹ، زائد المیعاد ہونے کے دن پر ہی، خودکار طور پر اپنی پراڈکٹ کے سابقہ دورانیے پر اسٹیک کر دی جائے گی اور فوری طور پر سود جمع کرنے لگے گی۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی اسٹیکنگ 1 مارچ کو زائد المیعاد ہوتی ہے، تو یہ خودکار طور پر 1 مارچ کو ہی اسٹیک کر دی جائے گی، اور سود جمع کرنے کا عمل بھی اسی روز سے شروع ہو جائے گا۔ یہ آپ کو 2 مارچ کو تقسیم کیا جائے گا۔

    کیا میں خودکار اسٹیکنگ کے بعد قبل از وقت ریڈمپشن کا انتخاب کر سکتا/سکتی ہوں؟

    جی ہاں، آپ پیشگی طور پر ریڈیم کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ قبل از وقت ریڈمپشن منتخب کرنے کے بعد، اصل رقم اسپاٹ اکاؤنٹ میں واپس بھیج دی جائے گی، اور تقسیم کردہ سود، ریفنڈ کردہ اصل رقم میں سے کاٹا جائے گا۔ مخلتف عالمی ٹائم زونز کی وجہ سے ٹوکنز وصول کرنے میں 48-72 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
مزید دیکھیں