دوستو، کرپٹو کی دنیا سے ایک اور بڑی خبر آئی ہے، اور اس بار اس میں ایک اہم سبق چھپا ہے۔ 24 ستمبر کو بٹ گیٹ کے ہاٹ اور وارم والٹس سے غیر مجاز ٹرانسفرز کا پتا چلا۔ نقصان کا اندازہ بڑھ کر تقریباً 387.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اصل میں ہوا کیا بٹ گیٹ کے مطابق ہیکر نے ایک تھرڈ پارٹی پروڈکٹ کی خامی استعمال کر کے اعلیٰ سطح کے اندرونی کریڈینشلز حاصل کیے۔ پھر انہی کے ذریعے والٹ سسٹم کو جعلی ودڈرال کمانڈز بھیجی گئیں، جو رسک کنٹرولز کو بائی پاس کر گئیں۔ سب سے اہم بات: پرائیویٹ کیز محفوظ رہیں اور کولڈ والٹس متاثر نہیں ہوئے۔ یعنی ہیکر نے تجوری نہیں توڑی، بلکہ چوکیدار کے ذریعے چابی حاصل کر لی۔😅 یوزرز کے پیسوں کا کیا ہوگا؟ رپورٹس کے مطابق پورا نقصان بٹ گیٹ کے 464 ملین ڈالر کے یوزر پروٹیکشن فنڈ سے پورا کیا جائے گا۔ بٹ گیٹ نے ریکوری باؤنٹی پروگرام بھی شروع کیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور ودڈرالز مرحلہ وار بحال ہو رہے ہیں۔ ہم سب کے لیے 3 سبق: 1️⃣ ایکسچینج کی سیکیورٹی اتنی ہی مضبوط ہے جتنی اس کی سب سے کمزور کڑی۔ وینڈرز اور تھرڈ پارٹی ٹولز بھی بڑا خطرہ ہیں۔ 2️⃣ ہاٹ اور کولڈ والٹ کا فرق سمجھنا ضروری ہے۔ اسی وجہ سے اس بار نقصان محدود رہا۔ 3️⃣ اپنا سارا پیسہ ایک ہی ایکسچینج پر مت رکھیں۔ لمبے عرصے کی ہولڈنگز اپنے پرسنل والٹ میں رکھنا ؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں