دنیا کی سب سے منافع بخش ایئرلائن Emirates نے کرپٹو پیمنٹس قبول کرنا شروع کر دیں
کروپٹو کرنسی آہستہ آہستہ صرف سرمایہ کاری تک محدود نہیں رہی، بلکہ اب روزمرہ زندگی کا بھی حصہ بنتی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی ایئرلائن Emirates نے اپنی فلائٹس کے لیے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے۔ 28 جولائی کو Emirates نے Crypto.com Pay کو اپنی ویب سائٹ اور موبائل ایپ میں شامل کر دیا۔ اب متحدہ عرب امارات (UAE) کے وہ صارفین جو Crypto.com اکاؤنٹ رکھتے ہیں، اپنی ڈیجیٹل والیٹ سے براہِ راست فلائٹ ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ادائیگی کرپٹو میں ہوگی، لیکن Emirates کو رقم اماراتی درہم (AED) میں موصول ہوگی، جس سے پورا عمل مقامی قوانین کے مطابق رہے گا۔