کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
استعمال کی شرائط
Binance کے استعمال کی شرائط

Binance براہِ راست چیٹ کی پالیسی

Binance
2021-07-06 09:49
1. Binance میں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سب کو یہ حق حاصل ہے کہ ان کی بات سنی جائے، سمجھی جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔ اس میں ہمارے شراکت دار، صارفین اور کسٹمر سروس (CS) ایجنٹس شامل ہیں جو کہ روزانہ لا تعداد سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ براہِ راست چیٹ ایک طریقہ کار ہے، جو کہ ان متعدد سوالات کے بارے میں ہمارے صارفین کو مدد دینے کے لیے بنایا گیا ہے جو ان کے ذہن میں ہوتے ہیں اور بلا شبہ ان مسائل کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے بھی جن کا انہیں Binance پلیٹ فارم اور پراڈکٹس کو استعمال کرتے ہوئے سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
2. درخواست سے قطعِ نظر، ہمارے CS ایجنٹس بخوشی سوالات سنتے ہیں اور ہمیشہ سوال کرنے والے کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے CS ایجنٹس بھی ہمیشہ شائستگی اور احترام پر مبنی رویے کی توقع رکھیں گے، اور ہم متفق ہیں کہ سب کو، بشمول ہمارے CS ایجںٹس کے، یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک محفوظ ماحول میں کام کریں، جو کہ کسی دوسروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی بد زبانی یا نقصان سے پاک ہو۔
3. بدقسمتی سے، یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ کمیونٹی کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے جو کہ ہمارے CS ایجنٹس سے بد زبانی یا جارحانہ رویے کا مظاہرہ کر کے نا مناسب حرکت کرنے کا مرتکب ہوا ہے۔

بد زبانی والا یا جارحانہ رویہ کیا ہے؟

4. وقتاً فوقتاً ایسی صورتیں پیش آتی رہیں گی کہ جب سوال کرنے والے کو ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس کی درخواست کی شنوائی نہیں ہو رہی یا نتائج/جوابات جو کہ CS ایجنٹس کی جانب سے فراہم کیے جا رہے ہیں وہ ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں۔ اگر پھر سوال کرنے والا ایسے لہجے استعمال کرے کہ جس کا مقصد CS ایجنٹ کو دھمکانا، خوفزدہ کرنا، یا بد زبانی کرنا ہو، تو انہیں ہماری طرف سے بد زبانی پر مبنی یا جارحانہ رویہ تصور کیا جائے گا۔ ایسے لہجوں میں یہ شامل ہوں سکتے ہیں لیکن صرف ان تک محدود نہیں، دھمکیاں، نامعقول مطالبات، ذاتی بدزبانی، متعصبانہ یا مشتعل کرنے والے بیانات، بے بنیاد الزامات، تحقیر آمیز تبصرے، اور سختی۔
5. ایسے بدزبانی اور جارحانہ رویے سے ہمارے CS ایجنٹس کی حفاظت کے لیے، ہم نے براہِ راست چیٹ کی معطلی کا ایک طریقہ کار وضع کر رکھا ہے جو کہ صارف کو براہِ راست چیٹ کا فنکشن استعمال کرنے سے ممنوع کر سکتی ہے۔

براہِ راست چیٹ کی معطلی کام کیسے کرتی ہے؟

6. جب ایک صارف ہمارے CS ایجنٹس سے بد زبانی پر مبنی اور جارحانہ رویے کا مظاہرہ کرے، تو صارف کو ہمارے CS ایجنٹس سے رابطہ کرنے سے وقت کی ایک سیٹ کردہ میعاد کے لیے عارضی طور معطل کر دیا جائے گا۔ معطلی کے دورانیے کا اندازہ Binance کی جانب سے لگایا جائے گا کہ کتنا موزوں ہو گا۔
7. اس دوران، معطل کردہ صارف صرف CS بوٹ کے ساتھ چیٹ کر سکے گا اور ہمارے CS ایجنٹس تک پہنچنے سے قاصر ہو گا۔

معطلی کے خلاف میں کیسے اپیل کر سکتا ہوں؟

8. ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ صارفین کو غلط وجوہات کی بنیاد پر معطل نہیں کیا جا رہا، یا ایسی صورت میں کہ جب صارف نے واقعی ہمارے CS ایجنٹس کے خلاف کوئی بد زبانی پر مبنی یا جارحانہ رویے مظاہرہ نہ کیا ہو۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو غلطی سے معطل کیا گیا ہے، جیسے کہ کوئی آپ کی نقالی کر رہا ہے، یا آپ کو ہنگامی معاملات میں فوری مدد چاہیئے، جیسے کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک کر دیا گیا ہے، آپ کا ڈپازٹ/نکلوائی گئی رقم غائب ہے، وغیرہ، تو براہ کرم یہ اپیل کا فارم پر کریں۔ ہم جلد از جلد آپ کے کیس پر غور کریں گے۔
مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم ملاحظہ کریں: