کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
NFT

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

پیشِ خدمت ہے Binance NFT مارکیٹ پلیس

2021-07-02 05:51

Binance NFT مارکیٹ پلیس کیا ہے؟

Binance NFT مارکیٹ پلیس ایک مارکیٹ پلیس ہے جس میں ڈیجیٹل آرٹ ورکس اور قابل جمع اشیاء کی تمام اقسام موجود ہیں۔ Binance بلاک چین انفراسٹرکچر اور کمیونٹی سے تقویت یافتہ، Binance NFT مارکیٹ پلیس صارفین کو NFTs لانچ اور ٹریڈ کرنے کے لیے سب سے زیادہ لیکویڈیٹی والا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
نان فنجیبل ٹوکن (NFT) ایک ڈیجیٹل ٹوکن ہے جو کہ ایک منفرد اثاثے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ یا تو مکمل طور پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ہو سکتے ہیں یا اصل دنیا کے اثاثہ جات کے ٹوکن میں تبدیل شدہ ورژنز ہو سکتے ہیں۔ چونکہ NFTs کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ نہیں کیا جا سکتا، اس لیے یہ ڈیجیٹل میدان میں صداقت اور ملکیت کے ثبوت کے طور پر عمل انجام دیتے ہیں۔ NFT کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم Binance اکیڈمی آرٹیکل قابل جمع کرپٹو اشیاء اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کے متعلق رہنمائی سے رجوع کریں۔

Binance NFT مارکیٹ پلیس پر شروعات کیسے کریں؟

Binance NFT مارکیٹ پلیس فنکاروں، تخلیق کاروں، اور کرپٹو میں دلچسپی رکھنے والوں کو NFTs تخلیق اور ٹریڈ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔ پلیٹ فارم 3 پراڈکٹ لائنز کو فیچر کرتا ہے:
  • مارکیٹ پلیس: دنیا بھر میں تخلیق کاروں سے NFTs کو منٹ کریں، بیچیں، بولی لگائیں اور خریدیں۔
  • ایونٹس: بہترین عالمی فنکاروں اور انتہائی بااثر شخصیات اور برانڈز کی جانب سے تخلیق کردہ پریمیئم اور خصوصی NFTs خریدیں۔ ایونٹس میں فنکاروں اور موسیقاروں، اس کے علاوہ ایتھلیٹس اور سیلیبریٹیز کی جانب سے پیشکشیں شامل ہوں گی۔
  • مسٹری باکسز: ہر مسٹری باکس میں ضمانت کے ساتھ ایک بے ترتیب NFT موجود ہوتا ہے۔ ایک عام (N)، نایاب (R)، بہت نایاب (SR)، یا انتہائی زیادہ نایاب (SSR) NFT جیتنے کا موقع پانے کے لیے اسے کھولیں۔
 *براہ کرم نوٹ کریں، آپ کسی بھی وجہ سے مسٹری باکس خریدنے کے بعد اس کو واپس نہیں کر سکتے، لیکن آپ NFT یا نہ کھولا گیا مسٹری باکس ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ Binance پر نئے ہیں، تو آپ 4 فوری اور آسان مراحل میں شروعات کر سکتے ہیں:
Binance پر شروعات کیسے کریں اس بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم اس سے رجوع کریں:

اکثر پوچھے گئے سوالات

1. میں ایک NFT اکاؤنٹ کو کیسے حاصل کروں؟
آپ Binance NFT مارکیٹ پلیس تک رسائی کے لیے اپنا باقاعدہ Binance اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ Binance صارف نہیں ہیں، تو آپ کو پہلے Binance اکاؤنٹ کو تخلیق کرنے کی ضرورت ہو گی۔
2. میں Binance NFT مارکیٹ پلیس پر NFTs خریدنے یا ٹریڈ کرنے کے لیے کون سی کرپٹو کرنسیز کو استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
Binance NFT مارکیٹ پلیس BNB، BUSD، اور ETH کی معاونت کرتی ہے۔
3. کیا Binance NFT مارکیٹ پلیس صارفین کو NFTs کو ڈپازٹ کروانے اور انہیں نکلوانے کی اجازت دیتی ہے؟
جی ہاں۔ آپ اپنے NFTs کو Binance NFT مارکیٹ پلیس میں ڈپازٹ کر سکتے ہیں اور انہیں فروخت کے لیے فہرست کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہِ کرم Binance پر NFT کیسے ڈپازٹ کریں سے رجوع کریں۔
براہِ کرم نوٹ کریں کہ آپ کا NFT معاہدہ جاتی ایڈریس کا قبل-از وقت منظور ہونا ضروری ہے اس سے قبل کہ آپ اسے Binance NFT مارکیٹ پلیس پر در آمد کر سکیں۔
NFT نکلوانے کے متعلق، براہ کرم Binance سے NFT کیسے نکلوائیں سے رجوع کریں۔
4. کیا میں Binance NFT مارکیٹ پلیس پر NFTs منٹ کر سکتا ہوں؟ میں اپنے NFTs کو کیسے تخلیق اور درج فہرست کر سکتا ہوں؟
فی الوقت، منٹ کرنے کی خصوصیت Binance کے منتخب کردہ فنکاروں اور شراکت داروں کو ہی دستیاب ہے۔ مستقبل قریب میں، Binance کے تمام صارفین اپنے ذاتی NFTs تخلیق کرنے اور منٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔ مزید تفصیلات اور اپ ڈیٹس کے لیے، براہ کرم Binance کے اعلان کے چینلز سے رجوع کریں۔
5. کیا مجھے NFTs ٹریڈ کرنے سے پہلے شناختی توثیق کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے؟
جی ہاں۔ NFTs ٹریڈ کرنے کے لیے آپ کو شناختی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کو اپنے متعلقہ ڈپازٹ اور رقم کو نکلوانے کی حدود میں اضافہ کرنے کے لیے توثیق کی کچھ سطحیں مکمل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ حدود مختلف ممالک کے لیے مختلف ہوتی ہیں۔ مزید جاننے کے لیے، براہ کرم: شناختی توثیق کیسے مکمل کریں ملاحظہ کریں۔

فرہنگ 

NFT: کا مطلب نان فنجیبل ٹوکن ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل ٹوکن ہے جو ایسے منفرد اثاثوں کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں ڈیجیٹل اور ٹوکن میں تبدیل شدہ فزیکل اثاثوں کی صداقت اور ان پر ملکیت کے ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
منٹ کرنا: ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کی تخلیق یا اجراء کا عمل۔
Binance اسمارٹ چین (BSC): ایک بلاک چین جو Binance چین کے متوازی (خود مختارانہ طور پر) چلتی ہے۔ BSC اسمارٹ معاہدے کی عمل پذیری کو فعال کرتی ہے اور Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ BSC ڈویلپرز کے لیے ٹولز اور DApps کو تخلیق کرنے یا اپنے پراجیکٹس Ethereum سے منتقل کرنے کو آسان بناتی ہے۔
BNB (Binance کوائن) ایک استعمال کا ٹوکن ہے جو Binance ایکو سسٹم کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ یہ Binance چین اور Binance اسمارٹ چین کا ایک مقامی کوائن ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ NFTs کو Binance NFT مارکیٹ پلیس پر منٹ کرنے کے لیے، آپ کو BNB کی صورت میں متعلقہ فیس ادا کرنی ہو گی۔
BEP-721: 2020 کے آخر میں ریلیز کردہ، BEP-721 Binance کے NFT ٹوکن کا معیار ہے، جو Binance اسمارٹ چین پر چلتا ہے۔ نوٹ کریں کہ آپ Ethereum نیٹ ورک پر BEP-721 ٹوکنز استعمال نہیں کر سکتے۔
مسٹری باکس: وہ باکسز ہیں جن میں ایک بے ترتیب NFT شامل ہوتا ہے۔ ایک عام (N)، نایاب (R)، بہت نایاب (SR)، یا انتہائی زیادہ نایاب (SSR) NFT جیتنے کا موقع پانے کے لیے کھولیں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ ایسے مسٹری باکسز ٹریڈ کر سکتے ہیں جو کھلے ہوئے نہ ہوں۔