کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
Binance Fan Token

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر NFT پاور اسٹیشن کو کیسے استعمال کریں

2021-12-08 01:38
ٹیوٹوریل ویڈیو

NFT پاور اسٹیشن کیا ہے؟

NFT پاور اسٹیشن Binance فین ٹوکن کی ایک اختراعی خصوصیت ہے اور ایک پُرعزم فین کے طور پر Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر معاونت یافتہ NFTs کو استعمال کرتے ہوئے انعامات حاصل کرنے کے امکان میں اضافے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ NFT پاور اسٹیشن آپ کو اپنے معاونت یافتہ NFTs کو چارج کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ بطور فین، آپ کے جذبے میں اضافہ ہو سکے اور آپ اپنی پسند کی ٹیم کی معاونت کے لیے Binance فین ٹوکنز کے اضافی انعامات کا دعویٰ کر سکیں۔

پاور اسٹیشن کیسے کام کرتا ہے؟

Binance فین ٹوکن کے انعامات ٹوکنز کے پہلے سے متعین کردہ پول سے تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ کئی عوامل کی بنیاد پر مختص کیے جائیں گے، جن میں شامل ہیں: چارج کیے جانے والے معاونت یافتہ NFTs کی قسم، فین پاور، جس کی عکاسی چارج ہونے والا ہر NFT کرتا ہے، اور شرکاء کی تعداد۔ آپ اپنے NFTs کو جتنی دیر تک چارج کریں گے، آپ کے فین کے انعامات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ انعامات کا حساب گھنٹہ وار بنیادوں پر لگایا جاتا ہے۔

NFT پاور اسٹیشن میں کس طرح سے شرکت کی جائے اور اپنے NFTs کو کیسے چارج کیا جائے؟

Binance اکاؤنٹ پر سائن اپ کریں اور شناختی توثیق مکمل کریں۔ ہمارا ہدایت نامہ برائے نوآموز افراد آغاز لینے میں آپ کی مدد کرے گا۔
2. معاونت یافتہ NFTs کے ساتھ NFT پاور اسٹیشن میں شرکت کریں۔ Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر اپنی پسندیدہ ٹیمز تلاش کریں اور اپنے Binance فین ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے معاونت یافتہ NFTs یا مسٹری باکسز خریدیں۔ آپ Binance فین ٹوکنز کو عوامی سیل پر Launchpool یا Launchpad کے ذریعے یا پھر Binance میں سرفہرست کیے جانے کے بعد کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ، اسپاٹ، یا P2P ٹریڈنگ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔  
3. فعال پاور اسٹیشنز دریافت کرنے کے لیےBinance فین ٹوکن کا پلیٹ فارم ملاحظہ کریں۔ فیچر کردہ ٹیمز کے تحت اپنی ترجیحی ٹیم کی پروفائل ملاحظہ کریں اور "پاور اسٹیشن" ٹیب پر سوئچ کریں یا نیچے کی جانب اسکرول کرتے ہوئے پلیٹ فارم کے لینڈنگ کے صفحے پر جا کر پاور اسٹیشن کی تازہ ترین سرگرمیاں تلاش کریں۔
4. سرگرمی کے لیے وارم اپ کریں اور اپنے NFTs کو پاور اسٹیشن کے سلاٹس میں شامل کریں۔ وارم اپ کی مدت کے دوران، آپ اپنے سابقہ طور پر حاصل شدہ NFTs کو منتخب اور پاور اسٹیشن سلاٹس پر چارج کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، NFT کے مختلف ایڈیشنز اور NFT کی نایابی کے درجات فین پاور کے مختلف درجات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس صورت میں آپ NFTs کو چارج نہیں کر سکتے اگر یہ پہلے سے ہی کسی اور سلاٹ میں چارج ہو رہے ہوں، نکلوائے جا رہے ہوں، یا کسی NFT مارکیٹ پلیس میں سیل پر لگے ہوں۔ 
5. ہر سرگرمی سے پہلے اور اس کے دوران پاور اسٹیشن کی کارکردگی کو ٹریک کریں۔ آپ ہر سرگرمی کے وارم اپ سے لے کر اختتام تک پاور اسٹیشن کی سرگرمی کی مندرجہ ذیل تفصیلات کو ٹریک کر سکتے ہیں:

  • کل انعامات: شرکت کرنے والے صارفین کے درمیان ٹوکنز کے انعامات مختص کیے جائیں گے۔
  • کل NFTs کی چارجنگ: تمام صارفین کی جانب سے پاور اسٹیشن کے سلاٹس میں شامل کردہ تمام NFTs۔
  • کل فین پاور: صارفین جتنے زیادہ ایڈیشنز اور نایاب NFTs کو چارج کریں گے، کل فین پاور اتنی ہی زیادہ ہو گی اور شرکاء کو اتنے ہی زیادہ انفرادی انعامات ملیں گے۔
مکمل سیٹ کی چارجنگ کے ساتھ اپنی فین پاور میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کریں۔ NFTs کا ایک مکمل سیٹ فعال کرنے کے لیے، جو آپ کو اپنی فین پاور اور ممکنہ انعامات کو دوگنا کرنے کے قابل بناتا ہے، آپ کو NFT کے سلسلے کے مختلف زمروں کی عکاسی کرنے والے تمام مختلف آئٹمز چارج کرنے ہوں گے۔ یہ چیک کرنے کا آسان طریقہ کہ آیا آپ کے پاس ایک مکمل سیٹ موجود ہے، ٹیم کی پروفائلز کے تحت موجود "میری کلیکشنز" کی ٹیب ملاحظہ کرنا ہے۔
7. گھنٹہ وار بنیاد پر انعامات کا دعویٰ کریں اور اپنی پاور اسٹیشن کی پیش رفت کا ٹریک رکھیں۔ آپ ہر گھنٹے انعامات حاصل کر سکتے ہیں اور براہ راست اپنے اسپاٹ والیٹ پر کسی بھی وقت ان کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ [Reward History] - [Calculation History] کے تحت، آپ اپنے سابقہ طور پر حاصل شدہ تمام انعامات چیک کر سکتے ہیں، یا [Distribution History] پر جا کر اب تک حاصل شدہ تمام انعامات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
کسی بھی وقت NFT پاور اسٹیشن میں داخل یا اس سے خارج ہو جائیں۔ آپ بلا تاخیر پاور اسٹیشن سے NFTs کو ہٹا سکتے ہیں اور کسی بھی مقام پر اس سرگرمی کو بند کر سکتے ہیں۔ تاہم، جتنی زیادہ دیر آپ شرکت کریں گے، آپ کو کل انعامی پول سے اتنا ہی زیادہ شیئر مل سکتا ہے۔ ایک مرتبہ NFT پاور اسٹیشن کی سرگرمی ختم ہو جانے کے بعد، آپ کے سابقہ طور پر چارج کردہ تمام NFTs ان لاک کر دیے جائیں گے، اور آپ کے تمام غیر دعویٰ شدہ انعامات خودکار طور پر آپ کے اسپاٹ والیٹ پر ٹرانسفر کر دیے جائیں گے۔

NFT کی مختلف درجہ بندیاں اور ان کی متعلقہ فین پاور کے درجات کیا ہیں؟

NFTs کئی مختلف درجہ بندیوں کے حامل ہیں جوکہ N (عام)، R (نایاب)، اور SR (بہت نایاب)، اور SSR (انمول) پر مشتمل ہیں۔ آپ انہیں ہر NFT کے کونے میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ایک NFT جتنا زیادہ نایاب ہوتا ہے، اتنی ہی زیادہ فین پاور کا یہ مظاہرہ کرتا ہے اور اس کو چارج کر کے آپ اتنے ہی زیادہ انعامات اکٹھے کر سکتے ہیں۔
NFT کی نایابی 
فین کی طاقت کی لیوریج
N
20 فین کی طاقت
R
50 فین کی طاقت
SR
200 فین کی طاقت
SSR
1000 فین پاور

متواتر پوچھے گئے سوالات

1۔ ایک مکمل سیٹ کیا ہوتا ہے اور دوگنے انعامات کے لیے اپنی فین پاور میں دو گنا اضافہ کس طرح سے کیا جائے؟
ایک مکمل سیٹ کو فعال کرنے کے لیے، جو آپ کو اپنی فین پاور دوگنی کرنے اور اپنے ٹوکن کے انعامات پر 2x ضارب لاگو کرنے کے قابل بنائے، آپ کو NFT سیریز کے مختلف زمروں کی عکاسی کرنے والے، چار مختلف NFTs کو چارج کرنا ہو گا۔ یہ چیک کرنے کا آسان ترین طریقہ کہ آیا آپ کے پاس ایک مکمل سیٹ موجود ہے، ٹیم پروفائلز کے تحت [My Collections] کے ٹیب کو ملاحظہ کرنا ہے، جہاں آپ مکمل سیٹ حاصل کرنے کے لیے درکار اضافی آئٹمز بھی ملاحظہ کر سکیں گے۔
2۔ کیا میں NFTs چارج ہو جانے کے بعد انہیں پاور اسٹیشن سے ہٹا سکتا/سکتی ہوں؟
جی ہاں، آپ کسی بھی مقام پر بلا تاخیر، پاور اسٹیشن سے اپنے NFTs کو ہٹا سکتے ہیں۔ تاہم، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نایابی، اور پول میں چارج کردہ NFTs کی کل تعداد کی بنیاد پر انعامات مختلف ہوں گے۔ جب آپ اپنے NFTs کو ہٹا لیں گے، تو انعامات اس وقت (گھنٹوں کی صورت میں) کی بنیاد پر مختص کیے جائیں گے جو آپ نے چارج کرنے میں سرف کیا تھا۔
3۔ کیا چارج کیے جانے والے NFTs کی کوئی تعداد مقرر ہے؟
جی ہاں، موجودہ حد بنیادی کلیکشن میں موجود NFTs کی اقسام کی تعداد پر مبنی ہو گی۔
4۔ کون سے Binance فین ٹوکنز کے NFTs پاور اسٹیشن کی چارجنگ کی معاونت کریں گے؟
پاور اسٹیشن کی گلاسری
  • ایڈیشن: مسٹری باکس کا سب سے چھوٹا یونٹ، یعنی ایک انفرادی NFT۔ NFT کے ایک ایڈیشن سے، آپ کو کئی مسائل پیش آ سکتے ہیں۔
  • NFT آئٹم/زمرہ جات: ایک سیزن یا مخصوص زمرے کے لیے NFT کی ایک منفرد قسم۔
  • NFT چارج کرنا: فین ٹوکن کے انعامات اکٹھے کرنے کے لیے NFTs کو پاور اسٹیشن میں شامل کرنے کا عمل۔
  • مکمل سیٹ/مکمل NFT سیٹ: جب آپ چار ایسے مختلف آئٹمز (ان کی نایابی سے قطع نظر) چارج کرتے ہیں، جو NFT سیریز کے مختلف زمرہ جات کی عکاسی کرتے ہیں، تو وہ ایک مکمل سیٹ کو فعال کر دیں گے۔ ایک مرتبہ ایک مکمل کلیکشن چارج ہو جانے کے بعد، آپ فین کی دوگنی پاور اور فین ٹوکن کے اضافی انعامات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
  • NFT کو ہٹانا: Binance فین ٹوکن کے انعامات اکٹھے کرنے کی کوشش میں NFT کو پاور اسٹیشن سلاٹ سے ہٹانے کا عمل۔
براہ کرم نوٹ کریں:
  • صرف شناختی توثیق مکمل کرنے والے صارفین ہی سرگرمیوں میں شامل ہونے اور انعامات جیتنے کے اہل ہوں گے۔
  • آپ سرگرمی کے صفحے پر ہر 100 فین پاور کے لیے انعامات ملاحظۃ کر سکتے ہیں۔ ایک NFT جتنا زیادہ نایاب ہو گا، فین پاور اتنی ہی زیادہ ہو گی۔
  • آپ کسی بھی وقت اپنے انعامات حاصل کر سکتے ہیں (جن کا حساب گھنٹہ وار بنیاد پر لگایا جاتا ہے) اور اپنے اسپاٹ والیٹ پر ان کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
  • چونکہ پاور اسٹیشن کی سرگرمی میں شامل شرکاء کی کل تعداد مختلف ہو سکتی ہے، لیکن کل انعامات مقرر ہوتے ہیں، لہٰذا آپ کو پولز میں ٹوکن کی صورت میں اپنے حصے کی بنیاد پر انعامات کا مختلف ریٹ حاصل ہو گا۔ شریک ہونے والے ہر فرد کو حاصل ہونے والے انعامات کی تعداد شرکاء کی تعداد سے مشروط ہے۔ اگر زیادہ صارفین شامل ہوں گے، تو فی کس انعامات میں کمی واقع ہو گی نیز دوسری صورت میں معاملہ اس کے برعکس ہو گا۔
  • شریک ہونے والے ہر فرد کے پاور اسٹیشن کے گھنٹہ وار (اوسطاً) بنیاد پر ملنے والے انعامات کا حساب مندرجہ ذیل طریقے سے لگایا جائے گا: (کسی شریک کی جانب سے گھنٹہ وار بنیاد پر چارج کردہ فین پاور / گھنٹہ وار بنیاد پر چارج کردہ کل فین پاور) ٭ گھنٹہ وار انعامات پاور اسٹیشن کی ایک مخصوص سرگرمی کے دوران دیے جائیں گے۔
  • جب آپ کسی NFT سیریز کے مختلف زمروں سے تمام مختلف آئٹمز کو چارج کرتے ہیں، تو آپ ایک مکمل سیٹ کو فعال کر سکتے ہیں اور دو گنا زیادہ انعامات کمانے کے لیے اپنی فین پاور کو دوگنا کرنے کے لیے انہیں لیوریج کر سکتے ہیں۔
  • آپ پاور اسٹیشن کے NFT سلاٹس سے کسی بھی وقت اپنے NFTs کو ہٹا سکتے ہیں۔
  • پاور اسٹیشن میں چارج کردہ NFTs اور کسی بھی قسم کے غیر دعویٰ شدہ انعامات ہر سرگرمی کی مدت کے اختتام پر خودکار طور پر آپ کے اسپاٹ والیٹ پر ٹرانسفر کر دیے جائیں گے۔
  • آپ گزشتہ سرگرمیوں کا نتیجہ دیکھنے کے لیے [PowerStation] - [Activity History >] پر جا سکتے ہیں، جن میں آپ کے سابقہ طور پر اکٹھے کیے جانے والے انعامات سمیت مزید بہت کچھ شامل ہو گا۔ متبادل طور پر، آپ [Distribution] پر جا سکتے ہیں جوکہ Binance.com پر [Transaction History] کے تحت ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔