کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
ریفرلز اور وابستگان

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
اکاؤنٹ فنکشنز تک رہنمائی
شناخت کی توثیق
2 عوامل پر مبنی منظوری
ای میل کے مسائل
ریفرلز اور وابستگان
واؤچر
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

Binance لائٹ ریفرل کو کیسے استعمال کرتے ہیں

2022-03-31 08:04
اپنے دوستوں کو Binance میں شمولیت کی دعوت دے کر انعامات کو کمانے کے ایک نئے طریقے کا تجربہ کریں۔ جب آپ کا مدعو کردہ دوست Binance اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کرے گا اور $50 سے زائد مالیت کا ڈپازٹ کرے گا، تو آپ دونوں کو ٹریڈنگ فیس کے کریڈٹ میں 100 USDT موصول ہوں گے۔  

1. ریفرل کے انعامات کیسے کمائیں؟ 

مرحلہ 1: [Lite Referral] موڈ کا انتخاب کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے ریفرل لنک کو شیئر کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں: ایک معیاری ریفرل پر لائٹ ریفرل کے انعامات نہیں کمائے جا سکتے۔ ہمارے کمیشن پر مبنی عمومی ریفرل پروگرام سے انعامات حاصل کرنے کے لیے، براہ کرم اس کے بجائے [Standard Referral] کو منتخب کریں۔
مرحلہ 2: ایک مرتبہ جب آپ کا دوست Binance اکاؤنٹ کو رجسٹر کر کے شناختی توثیق کو مکمل کر لے گا، اور رجسٹریشن کے بعد 14 دنوں کے اندر $50 سے زائد مالیت کا ڈپازٹ کرے گا، تو آپ دونوں کو 100 USDT پر مشتمل ٹریڈنگ فیس کا کیش بیک واؤچر موصول ہو گا۔ 
آپ کے دوست مندرجہ ذیل چینلز میں سے کسی ایک کو استعمال کرتے ہوئے اپنا ڈپازٹ کر سکتے ہیں:
براہ کرم نوٹ کریں کہ فریق ثالث کے ادائیگی کے طریقے یا کسی دوسرے Binance اکاؤنٹ کے ذریعے کیے جانے والے کسی بھی ڈپازٹ کو ڈپازٹ کے حجم میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

2. انعامات کا دعویٰ کیسے کیا جائے؟

ریفرل انعامات کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو انعام کی دستیابی کے بعد 7 دنوں کے اندر شناخت کی توثیق لازماً مکمل کرنا ہو گی۔ ایک بار جب آپ شناخت کی توثیق مکمل کر لیں گے، تو یہ 48 گھنٹوں کے اندر خودکار طور پر آپ کے [Reward Center] پر تقسیم کر دیا جائے گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ غیر دعویٰ کردہ انعامات 7 دنوں میں زائد المیعاد ہو جائیں گے۔ 
اگر آپ نے 7 دنوں کے اندر شناخت کی توثیق مکمل نہیں کی، تو صرف آپ کا دوست ہی انعام وصول کرنے کا اہل ہوگا۔
مثال کے طور پر: 
صارف A لائٹ ریفرل کے ذریعے صارف B کو مدعو کرتا ہے۔
صارف B اہل ہونے والا ڈپازٹ مکمل کرتا ہے اور شناخت کی توثیق بھی مکمل کر چکا ہے۔
صارف A نے توثیق مکمل نہیں کی ہے، اس لیے صرف صارف B ہی انعام کا اہل ہے۔ 
ایک مرتبہ جب صارف A شناخت کی توثیق مکمل کر لے گا، تو صارف A بھی انعام کا اہل ہو جائے گا۔ 

3. کیش بیک واؤچر کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

کیش بیک واؤچر کو وصول کر لینے کے بعد، اس کو 7 دنوں کے اندر ریڈیم کرنے کے لیے [Reward Center] پر جائیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ تمام کیش بیک واؤچرز فعال ہونے کے بعد 14 دنوں کے لیے قابلِ استعمال رہتے ہیں۔ فعالیت کے بعد، ٹریڈنگ فیس سے حاصل کردہ کیش بیک، صارف کی ٹریڈنگ کے اگلے دن 23:59:59 سے قبل صارف کے اسپاٹ اکاؤنٹ میں USDT کی صورت میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ 
اس بارے میں مزید تفصیلات کے لیے کہ کیش بیک واؤچرز کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے، براہ کرم کیش بیک واؤچر کی شرائط و ضوابط سے رجوع کریں۔

4. میں ٹریڈنگ فیس کے کتنے کیش بیک واؤچرز کو حاصل کر سکتا ہوں؟

ٹریڈنگ فیس کے کیش بیک واؤچرز کی اس تعداد پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں ہیں جو آپ کما سکتے ہیں۔ 

5. میں مزید انعامات کو کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ مزید دوستوں کو Binance میں شمولیت اختیار کرنے اور اپنے پہلے ڈپازٹ کو مکمل کرنے کے لیے مدعو کر کے ٹریڈنگ فیس کے مزید کیش بیک واؤچرز کما سکتے ہیں۔ 

شرائط و ضوابط

1. Binance کے ہر نئے صارف کو صرف ایک ریفرل موڈ کے ذریعے ریفر کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی نیا صارف لائٹ ریفرل کی ID/لنک کے ذریعے Binance اکاؤنٹ رجسٹر کرتا ہے، تو ان کو مدعو کرنے والا صارف معیاری ریفرل موڈ سے حاصل ہونے والے کسی قسم کے کمیشن پر مبنی انعامات کا اہل نہیں ہو گا۔
2. تقسیم کے بعد 7 دنوں کے اندر اہل انعامات کو ان لاک کیا جا سکتا ہے۔ کیش بیک واؤچر 7 دن بعد زائد المیعاد ہو جائے گا اور انعامات پر دعویٰ نہیں کیا جا سکے گا۔
3. تمام انعامات کیش بیک واؤچرز کی صورت میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ریڈیم کرنے کے لیے، براہ کرم [Reward Center] پر جائیں۔ کیش بیک واؤچرز فعال ہونے کے بعد 14 دنوں تک قابلِ استعمال رہتے ہیں۔
4. اس ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے ذیلی اکاؤنٹس کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ذیلی اکاؤنٹ یا اکاؤنٹ ٹرانسفر کے ذریعے کیے جانے والے ڈپازٹس اہل نہیں ہوں گے۔
5. فریق ثالث کے ادائیگی کے طریقے کو یا کسی دوسرے Binance اکاؤنٹ کے ذریعے کئے جانے والے ڈپازٹ کو ڈپازٹ کے حجم میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
6. صارفین کو ریڈمپشن کے لیے انعام کی دستیابی کے بعد 7 دنوں کے اندر شناخت کی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ان کی جانب سے شناخت کی توثیق مکمل ہو جانے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر انعام خودکار طور پر [Reward Center] میں تقسیم کر دیا جائے گا۔
7. Binance USD میں ڈپازٹ اور ٹریڈنگ کی رقوم کا حساب کرنے کے لیے حقیقی وقت کی فیاٹ کرنسی کو USD ایکسچینج ریٹ پر استعمال کرے گی۔
8. Binance ان شرکاء کو نااہل قرار دینے اور ان کے لیے انعامات کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو سرگرمی کے دوران بددیانتی اور غلط استعمال پر مبنی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں۔ اس میں اضافی بونسز حاصل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اکاؤنٹ کی رجسٹریشنز اور غیر قانونی، دھوکہ دہی پر مبنی، یا نقصان دہ مقاصد سے متعلقہ کسی بھی قسم کی دوسری سرگرمی شامل ہے۔
9. Binance اپنی ذاتی صوابدید پر کسی بھی سرگرمی یا سرگرمی کے اصول و ضوابط کو منسوخ یا تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
10. تمام شرکاء کو لازمی طور پر Binance کی استعمال کی شرائط کی پاسداری کرنی ہو گی۔
11. Binance اس سرگرمی کی حتمی وضاحت کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم کسٹمر سروس سے رابطہ کریں۔