کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
VIP

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

اپنے Binance اکاؤنٹ اور ذیلی اکاؤنٹ کے لیے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس کیسے ڈاؤن لوڈ کی جائیں

2022-02-07 01:23
آپ کسی منتخب کردہ تاریخ پر اپنے ماسٹر اکاؤنٹ اور ذیلی اکاؤنٹس کے اسپاٹ/مارجن/Futures کے اثاثہ جاتی بیلنس کا اسنیپ شاٹ تخلیق کرنے کے لیے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کے فنکشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اسٹیٹمنٹ کو اپنے اکاؤنٹ کے ای میل پر بھیجنے یا اسے ایک تصویر کی صورت میں برآمد کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ 
براہ کرم نوٹ کریں کہ فی الوقت اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کا فنکشن صرف Binance کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
نوٹس:
  • آپ ماسٹر اکاؤنٹ اور متعلقہ ذیلی اکاؤنٹس کی ایک وقت میں صرف ایک ہی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ تخلیق اور برآمد کر سکتے ہیں۔
  • صرف ماسٹر اکاؤنٹ ہی ماسٹر اکاؤنٹ اور تمام ذیلی اکاؤنٹس کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس کو تخلیق کر سکتا ہے۔ کوئی ذیلی اکاؤنٹ صرف اپنی ذاتی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس ہی تخلیق کر سکتا ہے۔ یہ کسی ماسٹر اکاؤنٹ یا دیگر ذیلی اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹس تخلیق نہیں کر سکتا۔
  • آپ کسی اثاثے کے لیے آج کی تاریخ سے ایک سال قبل تک کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس تخلیق کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ایک سال سے زائد عرصے کے لیے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس تخلیق کرنے کی ضرورت ہو، تو براہ کرم Binance معاونت سے رابطہ کریں۔
  • اسپاٹ/مارجن/Futures کے والیٹس میں اثاثہ جاتی بیلنس کا حساب BTC اور BUSD میں لگایا جاتا ہے۔ منتخب کردہ تاریخ پر BTC سے BUSD پر تبادلے کی شرح اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ پر دکھائی جائے گی۔
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس کو برآمد کرتے وقت، آپ انہیں اپنے اکاؤنٹ کے ای میل پر بھیج سکتے ہیں یا انہیں JPEG تصاویر کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
  • اکاؤنٹ بیلنس کا ڈیٹا روزانہ UTC+0 پر ریفریش ہوتا ہے۔

اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیسے تخلیق کی جائے؟

1. اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Wallet] - [Account Statement] پر کلک کریں۔
2. چونکہ اکاؤنٹ کے بیلنس کا ڈیٹا UTC+0 پر ریفریش کیا جاتا ہے، اس لیے آج کا بیلنس "ابھی تک ریکارڈ تک تیار نہیں ہے" کے طور پر ڈسپلے کیا جائے گا۔ آپ صرف گزشتہ روز تک کا ہی ریکارڈ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آج 2022-01-12 ہے، تو تازہ ترین دستیاب ریکارڈ 2022-01-11 کا ہو گا۔
براہ کرم نوٹ کریں:
  • اگر بیلنس "کوئی ریکارڈز نہیں ملے" ظاہر کرتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ منتخب کردہ تاریخ کے لیے بیلنس/پوزیشنز کا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔ براہ کرم کوئی اور تاریخ منتخب کریں۔
  • فی الوقت، ہم باقاعدہ صارفین کے لیے ایک سال سے پرانا ڈیٹا تخلیق کرنے کی معاونت نہیں کرتے۔VIP صارفین کے لیے، اگر آپ ایک سال سے پہلے کی کوئی تاریخ منتخب کرتے ہیں، تو بیلنس "ابھی تک ریکارڈ تیار نہیں ہے" کے طور پر ڈسپلے کیا جائے گا۔ براہ کرم اپنی درخواست کے سلسلے میں معاونت کے لیے کسٹمر سروس ٹیم سے رابطہ کریں۔
3. اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ تخلیق کرنے کے لیے تاریخ، اکاؤنٹ، اور والیٹ کو منتخب کریں، اس کے بعد [Search] پر کلک کریں۔
4. آپ اثاثے کے اسنیپ شاٹ کی تاریخ، صارفی ID، اکاؤنٹ کی قسم، والیٹس، اور BTC سے BUSD پر تبادلے کی شرح کے ساتھ ایک جائزہ ملاحظہ کریں گے۔ آپ ذیل میں اپنے اسپاٹ/مارجن/Futures کے والیٹس کا اثاثہ جاتی بیلنس بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ 
براہ کرم نوٹ کریں کہ صرف 5 بہترین اثاثہ جاتی بیلنس ہی دکھائے جائیں گے، دیگر اثاثے [Others] کے تحت گروپ بند کر دیے جائیں گے۔
  • اسپاٹ: آپ کے اسپاٹ کے والیٹ کا اثاثہ جاتی بیلنس۔
  • کراس مارجن اور مخصوص کردہ مارجن: کل اثاثہ جاتی بیلنس کے علاوہ، یہ [Total Debt] اور [Account Equity] کو بھی ڈسپلے کرے گا۔
مخصوص کردہ مارجن کے لیے، آپ مارجن کا بیلنس بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
  • USDⓈ-M Futures اور COIN-M Futures: آپ اپنی پوزیشنز، اثاثے، اور غیر واقعی منافع اور خسارہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیسے برآمد کی جائے؟

1. اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ تخلیق کرنے کے بعد، [Export] پر کلک کریں۔
2. آپ اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کو JPEG تصویر کے طور پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا اس کو اپنے اکاؤنٹ کے ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کو اپنے ای میل پر بھیجنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ صرف انگریزی میں دستیاب ہو گی۔ 
بذریعہ ای میل اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ برآمد کرتے ہوئے، براہ کرم نوٹ کریں:
  • اگر آپ نے ماسٹر اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کیا ہے، تو اس سے قطع نظر کہ آیا آپ ماسٹر اکاؤنٹ کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ تخلیق کر رہے ہیں یا ذیلی اکاؤنٹس کی، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ ماسٹر اکاؤنٹ کے ای میل پر ہی بھیجی جائے گی۔
  • اگر آپ نے کسی ذیلی اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کیا ہے، تو صرف اس مخصوص ذیلی اکاؤنٹ کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ ہی تخلیق کی جا سکتی ہے۔ اسٹیٹمنٹ اس مخصوص ذیلی اکاؤنٹ کے ای میل پر بھیج دی جائے گی۔