کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
مارجن ٹریڈنگ

مارجن اکاؤنٹ (ویب) سے فنڈز کیسے ٹرانسفر کیے جائیں

Binance
2021-07-08 01:25
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
2. سب سے اوپر والے مینو میں، [Wallet] - [Margin] میں جائیں۔
3. وہ اثاثہ تلاش کریں جو آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں اور [Transfer] کے بٹن پر کلک کریں۔
4. منتخب کریں کہ آپ فنڈز کہاں بھیجنا چاہتے ہیں (مثلاً، کراس مارجن سے فیاٹ اور اسپاٹ والیٹ میں)۔
نوٹ:
  • تمام اثاثوں کو تبھی باہر ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے جب مارجن کی سطح > باہر ٹرانسفر کرنے کی مارجن کی سطح ہو
  • اگر مارجن کی سطح ≤ باہر ٹرانسفر کرنے کی مارجن کی سطح ہو، تو اثاثہ باہر ٹرانسفر کرنے سے پہلے قرضے (سود اور لیے گئے ادھار) کی دوبارہ ادائیگی کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
  • زیادہ سے زیادہ باہر ٹرانسفر کرنے کی رقم = کل اثاثہ کی مالیت - باہر ٹرانسفر کرنے کی مارجن سطح ٭ (کل ادھار لی گئی رقم + غیر ادا کردہ سود)
  • تمام اثاثہ جات باہر ٹرانسفر کرنے کے لیے، ٹرانسفر کرنے سے قبل تمام قرضہ جات(سود اور لیے گئے ادھار) کی دوبارہ ادائیگی لازمی ہے۔
  • مارجن کی سطح = کل اثاثہ جاتی مالیت / (کل ادھار لی گئی رقم + غیر ادا کردہ سود)۔ مزید تفصیلات کے لیے، ملاحظہ کریںBinance کی مارجن سطح اور مارجن کال۔
مثال:
کراس مارجن اکاؤنٹ کے لیے باہر ٹرانسفر کرنے کی مارجن سطح = 2
کراس مارجن اکاؤنٹ کے تحت، آپ کے ادھار لیے گئے اثاثے 1000 USDT اور 2 ETH (مالیت 4,000 USDT ہیں)، جو کہ کل ملا کر 5,000 USDT بنتے ہیں۔
آپ کا غیر ادا کردہ سود 0.5 BNB ہے، جس کی مالیت 150 USDT ہے۔
صورتحال 1:
فرض کریں کہ اس وقت، آپ کے کراس مارجن اکاؤنٹ کے کل اثاثہ جات کی مالیت 8,000 USDT ہے، پھر آپ کی مارجن سطح ہو گی: 8,000 / (5,000+150) = 1.55 < 2
چونکہ، 1.55 < باہر ٹرانسفر کی مارجن سطح، تو اس وقت کراس مارجن اکاؤنٹ سے فنڈز باہر ٹرانسفر کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
متبادل طور پر، باہر ٹرانسفر کرنے کے لیے، پہلے قرضے کا ایک حصہ دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ براہ کرم اس سے رجوع کریں<Binance پر قرضہ جات کی دوبارہ ادائیگی کیسے کی جائے>۔
صورتحال 2:
فرض کریں کہ اس وقت، آپ کے کراس مارجن اکاؤنٹ کے کل اثاثہ جات کی مالیت 20,000 USDT ہے، پھر آپ کی مارجن سطح ہو گی: 20,000 / (5,000+150) = 3.88 > 2
چونکہ 3.88 > باہر ٹرانسفر کرنے کی مارجن سطح، تو فنڈز کراس مارجن اکاؤنٹ سے باہر ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں، بمع زیادہ سے زیادہ باہر ٹرانسفر کرنے کی رقم = 20,000 - (2*(5,000+150)) = 9,700 USDT
متعلقہ آرٹیکلز
مخصوص کردہ مارجن ٹریڈنگ کیسے استعمال کی جائے