کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
ریفرلز اور وابستگان

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
اکاؤنٹ فنکشنز تک رہنمائی
شناخت کی توثیق
2 عوامل پر مبنی منظوری
ای میل کے مسائل
ریفرلز اور وابستگان
واؤچر
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

Binance Affiliate پروگرام کی رہنمائی

2021-08-02 07:10
کیا آپ Binance کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کے مزید طریقے تلاش کر رہے ہیں؟ بطور Binance Affiliate، آپ کو دنیا سے Binance کو متعارف کروانے کے لیے غیر فعال آمدنی کا ایک مستحکم سلسلہ اور وہ بھی فی مہینہ $72,000 تک بونسز کی صورت میں کمانے کا موقع ملے گا۔ 
Binance Affiliate پروگرام:
Binance Affiliate پروگرام اسپاٹ اور Futures ٹریڈنگ کے مابین منقسم ہے۔ یہ پروگرام آپ کو منفرد ریفرل لنکس تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے جو آپ کے قارئین کو Binance پر رجسٹر اور ٹریڈ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر کوئی اس لنک پر کلک کرے اور رجسٹر ہو جائے، تو وہ خودکار طور پر آپ کا ریفری بن جائے گا۔ آپ ان کے ہر ٹریڈ پر کمیشن وصول کریں گے، چاہے یہ Binance اسپاٹ پر ہو، Futures، یا مارجن ٹریڈنگ پر ہو، یا یہاں تک کہ Binance پول پر بھی۔ یہ تمام کام ایک ہی لنک کے ذریعے ہوں گے۔ 
کسے سائن اپ کرنا چاہیئے:
YouTubers، کرپٹو کمیونٹی کے راہنما، میڈیا کے لکھاری، اور دیگر مواد کے تخلیق کار جو کہ Binance affiliate شراکت دار بننے میں دلچسپی رکھتے ہوں اور درج ذیل معیار پر پورا اترتے ہیں: 
  • 5000+ فالوورز والے میڈیا اکاؤںٹس
  • کمیونٹیز جن میں 500+ ممبرز ہوں
  • کاروبار اور تنظیمات جن کی صارفی بنیاد 2000+ ہو
  • تمام میڈیا شائع کرنے والی سائٹس  

Binance Affiliate پروگرام کام کیسے کرتا ہے؟

مرحلہ 1: Binance Affiliate بن جائیں
یہ فارم پُر کر کے اپنی درخواست جمع کروائیں۔ جب ہماری ٹیم آپ کی درخواست کا جائزہ لے اور یقینی بنائے کہ آپ درج بالا معیار پر پورا اترتے ہیں، تو آپ کی درخواست منظور کر دی جائے گی۔ 
مرحلہ 2: اپنی ریفرل لنکس تخلیق اور شیئر کریں
اپنے Binance اکاؤنٹ سے ہی اپنے ریفرل لنکس تخلیق اور ان کا نظم کریں۔ آپ اپنے شیئر کردہ ہر ریفرل لنک کی کارکردگی ٹریک کر سکتے ہیں۔ انہیں ہر چینل اور متعدد رعائیتوں کے لیے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکتا ہے جو کہ آپ اپنی کمیونٹی کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں گے۔ 
مرحلہ 3: سکون سے بیٹھ جائیں، آرام کریں اور کمیشن کمائیں
جب کوئی آپ کے ریفرل لنک سے Binance پر سائن اپ کرے یا اکاؤنٹ رجسٹر کرے، تو جب بھی وہ ٹریڈ مکمل کرے آپ 50% کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو کس چیز کا انتظار ہے؟ ابھی پروگرام میں شامل ہوں۔

Binance Affiliate پروگرام کے فوائد: وابستگان کے لیے ادائیگی کا ڈھانچہ

اسپاٹ کمیشن: 
زمرہ ٭کل ریفر کردہ ٹریڈرزکمیشن کا %نوٹ کریں

اسپاٹ وابستگان 
< 50041%BNB ہولڈ کرنے کے معاف کردہ تقاضے
>=50050%BNB ہولڈ کرنے کے معاف کردہ تقاضے
٭کل ریفر کردہ ٹریڈرز: صارفین کی تعداد جو آپ کے ریفرل لنک سے رجسٹر ہوں اور اسپاٹ، مارجن یا Futures ٹرانزیکشن کریں۔ 
ہمارے تمام منظور شدہ اسپاٹ وابستگان شراکت دار اسپاٹ ٹریڈنگ پر 41% کمیشن ریٹ(باقاعدہ شراکت داروں کے لیے ڈیفالٹ 20% سے اضافہ کردہ) وصول کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ جو 500 سے زیادہ ٹریڈرز کو مدعو کریں وہ اضافہ شدہ 50% وصول کرتے ہیں۔ جب آپ اسپاٹ کمیشن ریٹ میں اضافہ حاصل کر لیں اور ایک سہ ماہی جائزے میں کامیاب ہو جائیں، تو پھر یہ تاحیات ہے۔ جی ہاں، تاحیات کمیشنز—کوئی حدود نہیں، وقت کی کوئی حد نہیں، ہر مکمل شدہ ٹریڈ کے بعد صرف مستحکم ادائیگیوں کا ایک سلسلہ جو آپ کے مدعو کردہ صارفین کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے۔
Futures کمیشن:
پروگرام میں شامل ہوتے ہوئے آپ کو 40% بنیادی کمیشن ملے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مدعو کردہ دوستوں سے 30% ٹریڈنگ فیس حاصل کریں گے اور آپ کے دوستوں کو ٹریڈنگ فیس پر 10% رعایت حاصل ہو گی،10% "کِک بیک" ریٹ جو مدعو کرنے والی کی طرف سے شیئر کردہ ہے وہ Futures اکاؤنٹ فعال کرنے کی تاریخ کے 30 دن تک برقرار رہے گا۔ 
٭Futures مارکیٹ کے لیے ریفرل کمیشن جب مدعو ہونے والا اپنا Futures اکاؤنٹ کھولتا ہے اس کے بعد ایک سال تک محدود ہو گا۔
سائن اپ کا بونس پیکیج:
Binance Affiliate کے طور پر، آپ اپنی کمیونٹی کو پیشکش کرنے کے لیے خودکار طور پر $50 کا سائن اپ بونس پیکیج وصول کریں گے۔ آپ کے ریفرل لنک کے ساتھ سائن اپ کرنے والے نئے صارفین کو ٹاسک سینٹر میں مکمل کرنے کے لیے تین ٹاسکس ملیں گے۔ ہر نئے صارف کو ہر نیا ٹاسک مکمل کرنے پر اسپاٹ کیش بیک کا واؤچر بطور انعام ملے گا۔ ہمارے کیش بیک ٹاسک میں مندرجہ ذیل مالی فوائد شامل ہیں: 
  • 5 دنوں کے اندر ≥ $100 کا ڈپازٹ کرنے پر $5 اسپاٹ کیش بیک واؤچر۔
  •   ≥  $1,000 کا اسپاٹ ٹریڈ کرنے پر $20 اسپاٹ کیش بیک واؤچر۔
  •   ≥  $20,000 کا اسپاٹ ٹریڈ کرنے پر $25 اسپاٹ کیش بیک واؤچر۔
ان تین آسان مراحل کے ذریعے اپنی آڈینس کو ان کا $50 کا سائن اپ بونس اکٹھا کرنے کے طریقے کے متعلق رہنمائی کریں:   
  1. اپنا ریفرل لنک استعمال کرتے ہوئے Binance اکاؤنٹ تخلیق کریں۔ 
  2. اپنے ٹاسک سینٹر میں سائن اپ بونس ٹاسکس تک رسائی حاصل کریں۔
  3. سائن اپ بونس وصول کرنے کے لیے ٹاسک کی تفصیل کے مطابق ان ٹاسکس کو مکمل کریں۔

آپ کے Binance Affiliate پروگرام کی ممبرشپ کا جائزہ کیسے لیا جائے گا؟

ہر وابستہ فرد کے لیے، ریفرل کمیشن ریٹ پہلے 3 مہینوں کے لیے ایڈجسٹ کیا جائے گا (جو کہ، ایڈجسٹمنٹ کی تاریخ کے بعد 90 دن ہوں گے)، اور 90 دنوں کی تکمیل کے بعد، صرف وہ وابستگان جو ذیل میں مذکور معیار پر پورا اتریں وہ ریفرل کمیشن کے فوائد وصول کرنا جاری رکھیں گے۔ کم از کم تقاضوں پر کامیابی سے پورا اترنے پر، وابستگان کو مزید 90 دنوں کی توسیع ملے گی جس کے بعد اگلا جائزہ عمل میں لایا جائے گا۔
Binance Affiliate پروگرام کی ممبر شپ کے جائزے کا معیار
اسپاٹ (41%) اور Futures (30%) کے لیے: 10 نئے ٹریڈرز کو شامل کریں اور کم از کم 50 BTC کا نیا ٹریڈر حجم حاصل کریں۔ 
اسپاٹ (50%) اور Futures (30%) کے لیے: 100 نئے ٹریڈرز کو شامل کریں اور کم از کم 500 BTC کا نیا ٹریڈر حجم حاصل کریں۔ 
نوٹس:
  • پہلی بار 50% اسپاٹ ریفرل کمیشن ریٹ کی درخواست کے اہل ہونے کے لیے، وابستہ فرد کے لیے کم از کم 500 مجموعی ٹریڈرز کو آن بورڈ کرنا لازم ہے۔ اگر آپ نے کُل 500 ٹریڈرز کو مدعو کیا ہے تو اس کے بعد براہ کرم 50% اسپاٹ ریفرل کمیشن ریٹ کے لیے درخواست دینے کی خاطر اپنے اکاؤنٹ منیجر یا کسٹمر سروس سے رابطہ کریں۔۔
  • سہ ماہی پڑتال کے کم از کم تقاضے وابستہ فرد کے اسپاٹ کمیشن ریٹ پر منحصر ہوتے ہیں۔ 50% اسپاٹ ریفرل کمیشن ریٹ والے وابستگان کو زیادہ ٹریڈرز اور نئے ٹریڈرز کے لیے زیادہ ٹریڈنگ کے حجم کی ضرورت پڑتی ہے۔ 
    • اگر وہ وابستہ فرد جو فی الوقت 50% اسپاٹ ریفرل کمیشن ریٹ سے فائدہ اٹھا رہا ہے، وہ 100 نئے ٹریڈرز کو شامل کرنے اور کم از کم 500 BTC کے نئے ٹریڈر حجم کے حصول کو عبور کرنے کے سہ ماہی جائزے میں ناکام رہے، لیکن کم از کم 10 نئے ٹریڈرز شامل کر چکا ہو اور ایک سہ ماہی میں کم از کم 50 BTC کا نیا ٹریڈر حجم حاصل کر چکا ہو، تو وابستہ فرد کا اسپاٹ کمیشن ریٹ 50% سے 41% تک کم کر دیا جائے گا۔
    • ایسا وابستہ فرد جس کے اسپاٹ ریفرل کمیشن ریٹ میں 41% تک کٹوتی کر دی گئی ہو، وہ 100 نئے ٹریڈرز کو شامل کرے جو ایک سہ ماہی میں کم از کم 500 BTC ٹریڈنگ کا حجم حاصل کر لیں، تو وابستہ فرد کا اسپاٹ ریفرل کمیشن ریٹ 41% سے 50% تک دوبارہ بڑھایا جا سکتا ہے۔
  • نئے ٹریڈرز کی تعداد اور کم از کم ٹریڈنگ کے حجم کے تقاضے اسپاٹ اور Futures وابستگان دونوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ 
  • نیا ٹریڈر: وابستہ فرد کے ریفرل لنک کے ذریعے سائن اپ کرے اور کم از کم ایک ٹریڈ(اسپاٹ، مارجن یا futures ٹریڈنگ) کر چکا ہو۔
  • اگر آپ Binance Affiliate پروگرام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔ 
پروگرام کے اضافی فوائد: 
Binance Futures Affiliate کے ماہانہ بونس کی مہم: 
30% کمیشن کمانے اور اپنے ریفرلز کو 10% کی ابتدائی رعایت فراہم کرنے کے علاوہ، Binance Futures Affiliates اب 1 کیلنڈر مہینے کے دورانیے میں اپنے ریفرلز کی ادا کردہ فیس کی بنیاد پر 72,000 USDT تک کا بونس حاصل کر سکتے ہیں۔
بونس کا عمل درحقیقت بہت ہی آسان ہے اور تمام Binance Futures Affiliates بطور ڈیفالٹ بونس پروگرام کے لیے اہل ہیں!
مثال کے طور پر، اگر آپ کے ریفرلز 2020-04-01 اور2020-04-30 کے بیچ ٹریڈنگ فیس میں 15,000 USDT کی مساوی رقم تخلیق کر لیتے ہیں، تو اپنے اسٹینڈرڈ ریفرل کمیشن کے علاوہ، آپ 1,500 USDT کا بونس بھی وصول کریں گے!
بونسز وابستگان کے رجسٹر شدہ Binance Futures اکاؤنٹ میں براہِ راست ہر متعلقہ مہینے کے دسویں دن سے پہلے USDT میں تقسیم کیے جائیں گے۔
Futures Affiliates بونس پروگرام کے تفصیلی قواعد دیکھنے کے لیے،یہاںملاحظہ کریں۔
اصول: 
  • Binance کسی بھی ملحقہ ممبر کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی موجودہ صارف سے صرف اس لیے ایک نیا اکاؤنٹ بنانے کی درخواست کرے تاکہ وہ ان کے لیے ایک ریفر کیے جانے والے فرد کا کردار ادا کر سکے۔ اگر Binance اس بات کا تعین کرتا ہے کہ کسی ملحقہ فرد نے ریفرل کے عمل میں ہیر پھیر کی ہے، تو ملحقہ فرد کی ممبرشپ کے درجے کو گھٹا دیا جائے گا اور کمیشن کے ریٹ کو کم کر کے اسپاٹ کے لیے 20% جبکہ Futures کے لیے 10% کر دیا جائے گا۔
  • Binance کسی بھی ملحقہ ممبر کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ رازدارانہ طور پر کسی بھی قسم کے اضافی ریفرل کک بیک (مدعو کیے جانے والے فرد کے ساتھ ریفرل کو شیئر کر سکے) کی پیشکش کر سکے۔ اگر Binance اس بات کا تعین کرتا ہے کہ کسی ملحقہ فرد نے رازدارانہ طور پر ریفرل کک بیک کی پیشکش کی ہے، تو ملحقہ فرد کی ممبرشپ کے درجے کو گھٹا دیا جائے گا اور کمیشن کے ریٹ کو کم کر کے اسپاٹ کے لیے 20% جبکہ Futures کے لیے 10% کر دیا جائے گا۔
  • اس صورت میں Binance اس ممبر کے اکاؤنٹ کے لیے ریفرل کمیشن کی اہلیت منسوخ کر دے گا، اگر یہاں موجود ریفرل کی خلاف ورزیوں میں سے کسی کی بھی شناخت کی جاتی ہے  (کمیشن کے تمام ریٹس کم کر کے 0% کر دیا جائے گا)۔
  • اگر Binance یہ تعین کرتا ہے کہ کسی ملحقہ فرد نے Binance کے لیے نقصان دہ اور/یا ہتک آمیز ثابت ہونے والا رویہ اختیار کیا ہے، تو ملحقہ فرد کی ممبرشپ اور اہلیت کو منسوخ کر دیا جائے گا، اور ان کا کمیشن ریٹ کم کر کے 0% کر دیا جائے گا۔ Binance کو یہ حق حاصل ہے کہ ایسے تمام ریفرل کمیشنز کو بازیافت کر سکے جوکہ ملحقہ اکاؤنٹس پر تقسیم کیے گئے ہیں۔ جن میں مندرجہ ذیل صورتیں شامل ہیں تاہم ان تک محدود نہیں: 1۔ ملحقہ فرد سوشل میڈیا پر Binance کے بارے میں غلط معلومات یا منفی تبصرے پوسٹ کرتا ہے 2۔ ملحقہ فرد صارفین کو یہ ہدایت دیتا ہے کہ Binance سے معاوضہ وصول کریں 3۔ ملحقہ افراد گمراہ کن الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تشہیر کرتے ہیں، بالخصوص ایسے الفاظ جو Binance سے متعلقہ ہوں، جن میں "شراکت داری"، "تعاون"، "الحاق"، وغیرہ جیسی اصطلاحات شامل ہیں، تاہم ان تک محدود نہیں۔