کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
NFT

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

Binance NFT سبسکرپشن میکانزم کیا ہوتا ہے اور اس میں کس طرح سے حصہ لیا جائے

2022-01-10 04:07
ٹیوٹوریل ویڈیو

Binance NFT سبسکرپشن میکانزم کیا ہوتا ہے؟

Binance صارفین کے لیے ایک ایسا نیا طریقہ متعارف کرواتا ہے جس کے ذریعے وہ Binance NFT میں تازہ ترین ڈراپس اور خصوصی ریلیزز میں منصفانہ انداز میں حصہ لے سکتے ہیں۔  سبسکرپشن کے اس نئے میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے، ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ تمام صارفین کو Binance NFT کی ابتدائی فروخت میں حصہ لینے کا برابر موقع ملے۔ 

Binance NFT سبسکرپشن میکانزم کس طرح سے کام کرتا ہے؟

Binance NFT سبسکرپشن میکانزم یہ امر یقینی بناتا ہے کہ BNB ہولڈرز ایک منصفانہ اور مساوی طریقے سے Binance NFT کی فروخت پر ٹوکنز کو مختص کر سکیں۔ ہر صارف کے لیے سبسکرپشن کی ایک حد مقرر ہوتی ہے، اور NFT کی حتمی مختصی ایک منصفانہ انداز سے تقسیم کی جائے گی۔ 

سبسکرپشن میکانزم کے ذریعے Binance NFT کی فروخت میں کس طرح سے حصہ لیا جائے؟

1۔ اپنے Binance اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں اور Binance NFT کے ہوم پیج پر جائیں۔ NFT کی اس فروخت کے بینر پر کلک کریں جس میں آپ حصہ لینا چاہتے ہیں۔
2۔ آپ کو سبسکرپشن کے صفحے پر لے جایا جائے گا، جہاں آپ پراجیکٹ کی تفصیل، جاری کردہ کل NFT، شرکت کی ٹکٹ کی قیمت، فی صارف ٹکٹ خریدنے کی حد، اور سبسکرپشن کاؤںٹ ڈاؤن ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ 
براہ کرم یاد رکھیں کہ شرکت کی ٹکٹس کے لیے سبسکرپشن کی حد ہو گی۔ ہر صارف شرکت کی ٹکٹس کے محض مخصوص یونٹس پر ہی سبسکرائب کر سکتا ہے۔ 
Binance NFT فروخت کے 4 مراحل ہوتے ہیں۔
1. تیاری کا مرحلہ: ہر سیل کی جانب سے متعین کردہ تین لازمی شرائط میں سے ایک پوری کریں
اگلے مرحلے میں شرکت کے ٹکٹس کے لیے سبسکرائب کرنے کا اہل بننے کے لیے پراجیکٹ کے اعتبار سے، آپ کو تین لازمی شرطوں میں سے کسی ایک کو پورا کرنا ہوگا۔ 
  • BNB کی لازمی شرط: تیاری کے مرحلے کے دوران BNB ہولڈنگز کی روزانہ کی کم از کم اوسط برقرار رکھیں؛
  • NFT کی لازمی شرط: NFT کلیکشن کی لازمی شرط میں واضح کردہ NFTs لاک کریں؛
  • BNB یا NFT کی لازمی شرائط: BNB ہولڈنگز کی روزانہ کی کم از کم اوسط برقرار رکھیں یا NFT کی سیل کے صفحے پر ظاہر کردہ NFT کلیکشن کی لازمی شرائط میں واضح کیے جانے والے NFTs لاک کریں۔
آپ Binance NFT مارکیٹ پلیس سے NFT کلیکشن کی لازمی شرطوں میں واضح کردہ NFTs خرید سکتے ہیں۔ تیاری کے مرحلے کے اختتام پر تمام لاک کردہ NFTs کو خودکار طور پر آپ کے والیٹ پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ 
ہم اس مدت کے دوران آپ کی روزانہ کی BNB کی اوسط ہولڈنگ کا حساب کریں گے، اس مقام پر آپ کے BNB کو لاک نہیں کیا جائے گا۔ آپ کے پاس موجود BNB ناکافی ہونے کی صورت میں، آپ اسپاٹ مارکیٹ سے BNB کو خریدنے کے لیے [Buy More BNB] پر کلک کر سکتے ہیں۔

2۔ سبسکرپشن کی مدت: شرکت کی ٹکٹس اور مطلوبہ ٹوکنز مختص کریں

[Subscribe for Ticket(s)] پر کلک کریں۔ صارفین سے شرکت کے ٹکٹس کی یہ تعداد جمع کروانے کا تقاضا کیا جاتا ہے جو وہ اس مرحلے کے دوران سیل کی خاطر مختص کرنا چاہیں گے۔ آپ دستیاب ہونے والے اپنے کچھ یا تمام شرکت کے ٹکٹس کو مختص کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ جتنے زیادہ ٹکٹس کو سبسکرائب کریں گے، آپ کے ٹکٹس منتخب ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ براہ مہربانی یاد رکھیں کہ یہ اس بات کی ضمانت نہیں کہ آپ کسی سیل سے کامیابی کے ساتھ کوئی NFT خرید سکتے ہیں۔
آپ کو ٹوکنز کی وہ تعداد دکھائی دے گی جو آپ کو لاک اپ کرنے کے لیے درکار ہے۔ [Subscribe] پر کلک کریں۔
براہ کرم یاد رکھیں کہ آپ اپنے اسپاٹ والیٹ میں محض دستیاب ٹوکن بیلنس ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ تقسیم کی مدت ختم ہونے تک آپ کے ٹوکنز لاک اپ کر دیے جائیں گے۔

3۔ حساب کی مدت: NFT کی تفویض کا حساب 

سبسکرپشن کی مدت تمام ہونے کے بعد، آپ کے سبسکرائب شدہ شرکت کے ٹکٹس ایک پول میں داخل ہو جائیں گے۔ یہ سسٹم ایک منصفانہ طریقے سے جیتنے والے افراد کا انتخاب کرے گا۔ 
جیتنے والے فرد کے انتخاب کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم Binance NFT سبسکرپشن میکانزم جیتنے والے فرد کے انتخاب کا الگورتھم ملاحظہ کریں۔

4۔ تقسیم کی مدت: NFT کی تقسیم اور ٹوکن کی کٹوتی

ایک مرتبہ حساب مکمل ہو جانے کے بعد، آپ کو تفویض کاری کی تفصیلات دکھائی دیں گی۔ اگر آپ جیت جاتے ہیں، تو آپ کسی کلیکشن میں موجود NFT اثاثہ جات کو خریدنے کے لیے شرکت کی ٹکٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے لاک شدہ ٹوکنز اسی حساب سے کاٹے جائیں گے۔ اگر آپ کی شرکت کا ٹکٹ نہیں جیتتا، تو لاک شدہ ٹوکنز واپس آپ کے اسپاٹ والیٹ میں بھیج دیے جائیں گے۔ 
آپ کی جانب سے خریدے گئے NFTs آپ کے اکاؤنٹ میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔ آپ [Check Your NFT Assets] پر کلک کر کے، یا پھر [Profile] - [User Center] - [NFT Assets] پر جا کر چیک کر سکتے ہیں۔ 

متواتر پوچھے گئے سوالات

1۔ سبسکرپشن میکانزم کے ذریعے Binance NFT کی فروخت میں کون حصہ لے سکتا ہے؟
Binance کے ایسے تمام صارفین NFT کو خریدنے کے لیے Binance NFT کی ابتدائی سیل میں حصہ لے سکتے ہیں جو شناختی توثیق کو مکمل کر چکے ہیں۔ 
تاہم، اگلے مرحلے میں شرکت کے ٹکٹس کے لیے سبسکرائب کرنے کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ہر سیل کی جانب سے متعین کردہ لازمی شرط پوری کرنے کی ضرورت ہو گی۔ لازمی شرطوں کی تین مختلف اقسام ہیں:
  • BNB کی لازمی شرط: ایک مخصوص مدت کے لیے BNB ہولڈنگ کی روزانہ کی کم سے کم اوسط برقرار رکھیں۔ ہم اس مدت کے دوران آپ کی BNB کی اوسط ہولڈنگ کا حساب لگائیں گے، اس مقام پر آپ کے BNB کو لاک نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے کہ ہم BNB کی اوسط ہولڈنگز کا حساب کس طرح لگاتے ہیں، براہ کرم Binance NFT سبسکرپشن میکانزم جیتنے والے فرد کے انتخاب کے الگورتھم کو ملاحظہ کریں۔
  • NFT کی لازمی شرط: NFT کلیکشن کی لازمی شرط میں واضح کردہ NFTs لاک کریں۔ تمام لاک کردہ NFTs کو تیاری کے مرحلے کے آخر میں خودکار طور پر آپ کے والیٹ میں واپس بھیج دیا جائے گا۔
  • BNB اور NFT کی لازمی شرطیں: BNB ہولڈنگز کی روزانہ کی کم از کم اوسط برقرار رکھیں اور NFT کی سیل کے صفحے پر ظاہر کردہ NFT کلیکشن کی لازمی شرطوں میں واضح کیے جانے والے NFTs لاک کریں۔

2۔ شرکت کی ٹکٹس کیا ہوتی ہیں؟

شرکت کی ٹکٹس آپ کو کسی فروخت میں NFT خریدنے کا موقع دیتی ہیں۔ سبسکرپشن کے مرحلے کے دوران آپ دستیاب ہونے والی اپنی کچھ یا تمام شرکت کی ٹکٹس سبسکرائب کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ جتنی زیادہ ٹکٹس سبسکرائب کریں گے، آپ کی ٹکٹس منتخب ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ اس بات کی ضمانت نہیں کہ آپ کسی فروخت سے کامیابی کے ساتھ کوئی NFT خرید سکتے ہیں ۔
شرکت کی ٹکٹس کی اس تعداد کی ایک حد ہوتی ہے جو آپ خرید سکتے ہیں۔ براہ کرم NFT کی فروخت کے صفحے پر موجود تفصیلات ملاحظہ کریں۔

3۔ میں نے مطلوبہ ٹوکنز مختص کر دیے ہیں، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں NFT خرید سکتا ہوں؟

جی نہیں۔ سبسکرپشن کی مدت تمام ہونے کے بعد، آپ کے سبسکرائب شدہ شرکت کے ٹکٹس ایک پول میں داخل ہو جائیں گے۔ یہ سسٹم ایک منصفانہ طریقے سے جیتنے والے افراد کا انتخاب کرے گا۔ جیتنے والے فرد کے انتخاب کے عمل سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی Binance NFT سبسکرپشن میکانزم کے جیتنے والے فرد کے انتخاب کا الگورتھم ملاحظہ کریں۔
Binance NFT کے سبسکرپشن میکانزم کا استعمال، اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ تمام صارفین کو Binance NFT کی ابتدائی فروخت میں حصہ لینے کا برابر موقع ملے۔ 

4۔ مجھے NFT کی تفویض کے نتیجے کا کب پتہ چلے گا؟

سبسکرپشن کی مدت ختم ہونے کے بعد، سسٹم ایک منصفانہ طریقے سے جیتنے والے افراد کو منتخب کرے گا۔ ایک دفعہ حساب مکمل ہو جانے کے بعد، آپ کو NFT کی سیل کے صفحے پر مختصی کی تفصیلات نظر آئیں گی۔ 

5۔ میں NFT کی فروخت سے کتنے NFTs خرید سکتا ہوں؟

NFT کی ہر فروخت میں ہر صارف کے لیے ایک انتہائی حد مقرر کی جاتی ہے۔ براہ کرم مزید تفصیلات کے لیے پراڈکٹ کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
6. مجھے بطور لازمی شرط کے NFTs کیوں لاک کرنے ہوں گے؟
NFTs کو ایک نئی لازمی شرط کے طور پر متعارف کروانے سے، یہ چیز NFTs کے استعمال کی نئی صورتیں لے کر آتی ہے جو کہ ڈیجیٹل قابلِ جمع اشیاء سے کافی آگے کی بات ہے۔ آپ یہاں پر موجود ہمارے اکیڈمی آرٹیکل سے NFT اسٹیکنگ کے متعلق مزید جان سکتے ہیں۔
7. مجھے کون سے NFTs لاک کرنے کی ضرورت ہو گی؟
ہر لانچ سیل آپ سے مختلف کلیکشنز کے NFTs لاک کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔ براہ مہربانی لانچ کے مخصوص صفحے پہ موجود NFT کی لازمی شرط سے رجوع کریں۔ 
8. میرے لاک کردہ NFTs کے ساتھ کیا ہو گا؟ 
تیاری کے مرحلے میں آپ کو شرکت کے ٹکٹس کو سبسکرائب کرنے کا اہل بنانے کے لیے آپ کے NFTs کو لاک کیا جاتا ہے۔ تیاری کے مرحلے کے تمام ہونے کے بعد انہیں آپ کے والیٹ میں واپس بھیج دیا جائے گا۔
9. میرے ہولڈ میں زیادہ BNB ہونے کی صورت میں کیا میرے NFT جیتنے کے امکان میں اضافہ ہوگا؟
جی نہیں۔ NFT کی متعلقہ ابتدائی سیل کے اندر شرکت کا اہل ہونے کے لیے صارفین سے تیاری کے مرحلے کے دوران صرف روزانہ کی BNB ہولڈنگ کی کم از کم اوسط پوری کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ تمام اہل صارفین سبسکرپشن کے مرحلے کی جانب بڑھیں گے، جہاں ان کے لیے شرکت کے ٹکٹس کی یکساں تعداد مختص کی جائے گی۔ 
صرف مختص کردہ ٹکٹس کی تعداد ہی اس امکان پہ اثرانداز ہو گی۔ کوئی صارف جتنے زیادہ ٹکٹس کو مختص کرے گا، صارف کے لیے NFT لانچ سیل میں مزید NFTs خریدنے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا۔