کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
صارفی ٹیٹوریل

Binance نوآموز کی رہنمائی

Binance
2021-09-17 03:25
Binance.com پر خوش آمدید - دنیا کی سرکردہ کرپٹو ایکسچینج۔
آئیں 5 تیز اور آسان مراحل میں شروع کریں:
  • مرحلہ 1: اکاؤنٹ رجسٹر کریں
  • مرحلہ 2: توثیق مکمل کریں
  • مرحلہ 3: کرپٹو ڈپازٹ کریں
  • مرحلہ 4: کرپٹو خریدیں
  • مرحلہ 5: Binance پراڈکٹس کو دریافت کریں
مرحلہ 1: اکاؤنٹ رجسٹر کریں
اپنے ای میل یا فون نمبر کے ساتھ Binance ایپ، Binance ویب سائٹ، یا Binance ڈیسک ٹاپ ایپ سے Binance اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔
مرحلہ 2: توثیق مکمل کریں
فیاٹ ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی حدود کو ان لاک کرنے کے لیے آپ اپنے Binance اکاؤنٹ پر شناختی توثیق مکمل کر سکتے ہیں۔ عموماً اس عمل کو مکمل ہونے میں چند منٹ لگتے ہیں، جس میں آپ کے اکاؤنٹ کی بنیادی معلومات کی توثیق، ID دستاویزات کی فراہمی، اور سیلفی/پورٹریٹ اپ لوڈ کرنا شامل ہے۔
اپنے Binance اکاؤنٹ کو محفوظ بنانا یقینی بنائیں - اگرچہ ہم آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے سب کچھ کرتے ہیں، آپ کو بھی اپنے Binance اکاؤنٹ کی سکیورٹی بڑھانے کا اختیار حاصل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے سکیورٹی سے متعلق مشورے دیکھیں۔
مرحلہ 3: کرپٹو ڈپازٹ کریں
اگر آپ پہلے ہی کسی دوسرے والیٹ میں کرپٹو ہولڈ کرتے ہیں، تو آپ انہیں اپنے Binance والیٹ میں ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے Binance اکاؤنٹ میں کرپٹو ڈپازٹ کرنے اور نکالنے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں اکثر پوچھے گئے سوالات سے رجوع کریں۔
ٹیوٹوریل ویڈیو
اگر آپ کرپٹو والیٹ سے واقف نہیں ہیں، تو مزید جاننے کے لیے یہاں اس اکیڈمی آرٹیکل کو پڑھیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کو کبھی بھی اپنے Binance اکاؤنٹ/والیٹ کے پاس ورڈز، نجی کلیدیں، یا 2FA کوڈز کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہئیے۔ Binance کبھی بھی آپ کو حساس معلومات افشاء کرنے کا نہیں کہے گی۔
مرحلہ 4: کرپٹو خریدیں
فیاٹ ڈپازٹ کریں
اپنے ملک کے حساب سے، آپ بینک ٹرانسفر اور بینک کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے Binance اکاؤنٹ میں 50+ فیاٹ کرنسیز، جیسے EUR، BRL، اور AUD ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ آپ یہ مختلف فیاٹ چینلز یہاں تلاش کر سکتے ہیں۔ جب ڈپازٹ کر دیا جائے، تو آپ انہیں براہِ راست کرپٹو خریدنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹو خریدیں
آپ Binance ویب سائٹ پر اپنے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا Binance ایپ پر لائٹ موڈ کے ذریعے کرپٹو براہ راست خرید سکتے ہیں۔
ٹیوٹوریل ویڈیو
P2P (پیئر ٹو پیئر) کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹو خریدیں
آپ P2P طریقوں سے بھی کرپٹو خرید سکتے ہیں۔ یہ آپ کو آپ کی طرح دوسرے کرپٹو کے شوقین افراد سے براہ راست کرپٹو خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔ P2P پر کرپٹو خریدنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس صفحے پر جائیں۔
ٹیوٹوریل ویڈیو
مرحلہ 5: Binance پراڈکٹس کو دریافت کریں
اسپاٹ ٹریڈنگ
اپنا پہلا کرپٹو حاصل کرنے کے بعد، آپ ہماری ہمہ جہت ٹریڈنگ پراڈکٹس کی تلاش شروع کر سکتے ہیں۔ اسپاٹ مارکیٹ میں، آپ سینکڑوں کرپٹو، بشمول BNB ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
BNB Binance ایکو سسٹم کو چلاتا ہے اور Binance چین اور Binance اسمارٹ چین کا مقامی کوائن ہے۔ BNB مختلف صورتوں میں استعمال ہوتا ہے، جیسے کہ Binance ایکسچینج اور Binance DEX (غیر مرکزی کردہ ایکسچینج) پر ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی، اور آن لائن اور اسٹور میں سامان اور خدمات کے لیے ادائیگی۔ سب سے اہم بات یہ ہے، کہ اگر آپ Binance ایکسچینج پر BNB میں ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو خصوصی رعایت مل سکتی ہے۔
ٹیوٹوریل ویڈیو
Binance کمائی
اگر آپ ٹریڈنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن پھر بھی اپنی کرپٹو ہولڈنگز کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، تو آپ Binance کمائی آزما سکتے ہیں۔ یہ آپ کو اپنی غیر فعال آمدنی بڑھنے کے لئے مالیاتی پراڈکٹس کا ایک مکمل مجموعہ فراہم کرتا ہے، بشمول لچک پذیر سیونگز، لاک کردہ اسٹیکنگ، Lauchpool، Binance لیکویڈ سواپ - ان میں سے چند ایک کے نام ہیں۔
ٹیوٹوریل ویڈیو
اگر آپ کرپٹو میں نئے ہیں، تو Binance اکیڈمی ضرور ملاحظہ کریں - بلاک چین اور کرپٹو کے بارے میں تمام چیزیں جاننے لیے آپ کی ہمہ گیر رہنمائی۔ یہاں سے سیکھنے کا آغاز کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں: کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ میں خاطر خواہ خطرات شامل ہیں اور اس کے نتیجے میں آپ کو سرمایہ جاتی خسارہ پیش آ سکتا ہے۔ ٹریڈ کرنے سے پہلے آپ کو ملوث خطرات کو سمجھنے کے لیے ہمیشہ اپنی تحقیق کرنی چاہیے (DYOR)۔
Telegram، Twitter، Facebook، یا Instagram پر ہمیں تلاش کریں۔
متعلقہ آرٹیکلز
Binance پر فیس اسٹرکچر