کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
ٹریڈنگ بوٹس
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
Tax
Binance تبدیل کریں
NFT
VIP
ہوم
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
NFT
شروع کریں
Binance NFT مارکیٹ پلیس کو متعارف کروایا جا رہا ہے

Binance NFT مارکیٹ پلیس کو متعارف کروایا جا رہا ہے

2021-07-02 05:51

Binance NFT مارکیٹ پلیس کیا ہے؟

Binance NFT کی مارکیٹ پلیس ایک ایسی مارکیٹ پلیس ہے جس میں ڈیجیٹل آرٹ ورکس اور قابل جمع اشیاء کی تمام تر اقسام موجود ہیں۔ Binance بلاک چین کے انفراسٹرکچر اور کمیونٹی سے تقویت یافتہ، Binance NFT کی مارکیٹ پلیس صارفین کو NFTs لانچ اور ٹریڈ کرنے کے لیے زیادہ لیکویڈیٹی کا حامل پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
نان فنجیبل ٹوکن (NFT) ایک ایسا ڈیجیٹل ٹوکن ہے جو کہ ایک منفرد اثاثے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ یا تو مکمل طور پر ڈیجیٹل اثاثے یا حقیقی دنیا کے اثاثوں کے ٹوکن میں تبدیل شدہ ورژنز ہو سکتے ہیں۔ چونکہ NFTs کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ ممکن نہیں، اس لیے یہ ڈیجیٹل میدان میں صداقت اور ملکیت کے ثبوت کے طور پر عمل انجام دیتے ہیں۔ NFTs کے حوالے سے مزید جاننے کے لیے، براہ کرم Binance اکیڈمی کے آرٹیکل کرپٹو کی قابل جمع کرپٹو اشیاء اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کے متعلق رہنمائی سے رجوع کریں۔

Binance NFT مارکیٹ پلیس پر شروعات کیسے کریں؟

Binance NFT کی مارکیٹ پلیس، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں وہ سب کچھ موجود ہے جو فنکاروں، تخلیق کاروں، اور کرپٹو میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ وہ NFTs کو منٹ، ٹریڈ اور اسٹیک کر سکیں۔ 
Binance کے مستحکم انفراسٹرکچر اور ترقی پذیر کمیونٹی سے تقویت یافتہ، یہ پلیٹ فارم متعدد پراڈکٹ لائنز کو فیچر کرتا ہے:
  • مارکیٹ پلیس: دنیا بھر میں تخلیق کاروں سے NFTs منٹ کریں، بیچیں، بولی لگائیں اور خریدیں۔
  • NFT کی ابتدائی پیشکشیں (INO): عالمی آرٹسٹس اور بااثر برانڈز کی جانب سے تخلیق کردہ خصوصی NFTs خریدیں۔ ڈیجیٹل آرٹسٹس، موسیقار، ایتھلیٹس، اور مشہور شخصیات کی جانب سے کی جانے والی پریمیئم پیشکشوں سے مستفید ہوں۔
  • NFT-Fi: NFTs کو اسٹیک کریں یا ضمانت کے طور پر NFTs کا استعمال کرتے ہوئے قرضہ حاصل کریں (براہِ کرم نوٹ کر لیں کہ NFT-Fi کے قرضہ جات ہمارے پلیٹ فارم پر ایک نیا اضافہ ہیں)۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ خریدے گئے مسٹری باکسز کو کسی بھی وجہ کے تحت واپس نہیں کیا جا سکتا، لیکن آپ Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر باکس کھولنے کے بعد ایسے مسٹری باکس یا اس میں موجود NFT کو ٹریڈ ضرور کر سکتے ہیں جسے کھولا نہ گیا ہو۔
اگر آپ Binance پر نئے ہیں، تو 4 فوری اور آسان مراحل میں آپ شروعات کر سکتے ہیں:
Binance پر شروعات کیسے کریں اس بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم اس سے رجوع کریں:

متواتر پوچھے گئے سوالات

1. میں ایک NFT اکاؤنٹ کو کیسے حاصل کروں؟
آپ Binance NFT مارکیٹ پلیس تک رسائی کے لیے اپنا باقاعدہ Binance اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ Binance صارف نہیں ہیں، تو آپ کو پہلے Binance اکاؤنٹ کو تخلیق کرنے کی ضرورت ہو گی۔
2. Binance NFT مارکیٹ پلیس پر میں NFTs خریدنے یا ٹریڈ کرنے کے لیے کون سی کرپٹو کرنسیز استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
Binance NFT مارکیٹ پلیس BNB، BUSD، ETH، اور MATIC کی معاونت کرتی ہے۔
3. کیا Binance NFT کی مارکیٹ پلیس صارفین کو NFTs ڈپازٹ کروانے اور نکلوانے کی اجازت دیتی ہے؟
جی ہاں۔ آپ اپنے NFTs کو Binance NFT کی مارکیٹ پلیس میں ڈپازٹ کروا سکتے ہیں اور انہیں بیچنے کے لیے شامل فہرست کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہِ کرم Binance پر NFT کس طرح ڈپازٹ کروائیں سے رجوع کریں۔
براہِ کرم نوٹ کریں کہ آپ کا NFT معاہدہ جاتی ایڈریس کا قبل-از وقت منظور ہونا ضروری ہے اس سے قبل کہ آپ اسے Binance NFT مارکیٹ پلیس پر در آمد کر سکیں۔
NFT کو نکلوانے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، براہ کرم Binance سے NFT کس طرح نکلوائیںسے رجوع کریں۔
4. کیا میں Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر NFTs کو منٹ کر سکتا ہوں؟ میں اپنے NFTs کو کیسے تخلیق اور شامل فہرست کروں؟
Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر تخلیق کاروں کے لیے سب سے زیادہ دلچسپ خصوصیات میں سے ایک نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی منٹنگ ہے۔ آپ BNB چین (سابقہ BSC) اور Ethereum (ETH) پر فوری طور پر NFTs کو منٹ کر سکتے ہیں اور اپنی ذاتی NFT کلیکشنز تخلیق کر سکتے ہیں۔
براہِ کرم نوٹ کریں کہ صرف توثیق شدہ صارفین ہی Binance پر NFTs تخلیق کر سکتے ہیں، لہٰذا آپ کو آغاز سے قبل لازمی طور پر شناختی توثیق کاری مکمل کرنا ہو گی۔ علاوہ ازیں، آپ کے پاس Binance NFT کی صارفی پروفائل پر کم از کم 10 فالوؤرز ہونے چاہیئں۔
مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر اپنا ذاتی NFT کس طرح تخلیق کریںسے رجوع کریں۔
5. کیا مجھے NFTs کی ٹریڈ کرنے سے پہلے شناختی توثیق کا عمل مکمل کرنے کی ضرورت ہے؟
جی ہاں۔ NFTs کی ٹریڈ کرنے کے لیے آپ کو شناختی توثیق کا عمل مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کو اپنے متعلقہ ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی حدود میں اضافہ کرنے کے لیے توثیق کے کچھ درجات مکمل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مختلف ممالک کے حساب سے یہ حدود بھی مختلف ہوتی ہیں۔ مزید جاننے کے لیے، براہ کرم شناختی توثیق کے عمل کو کس طرح مکمل کریںکو ملاحظہ کریں۔

لغت

NFT سے مراد نان فنجیبل ٹوکن ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل ٹوکن ہے جو ایسے منفرد اثاثوں کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں ڈیجیٹل اور ٹوکن میں تبدیل شدہ فزیکل اثاثوں کی صداقت اور ان پر ملکیت کے ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
منٹ کرنا: ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کی تخلیق یا اجراء کا عمل۔
BNB چین BNB اسمارٹ چین (سابقہ BSC) اور BNB بیکن چین پر مشتمل ہوتی ہے۔ BNB اسمارٹ چین، ڈویلپرز کے لیے ٹولز اور DApps کو تخلیق کرنے یا Ethereum کے ذریعے اپنے پراجیکٹس کو پورٹ کرنے کا عمل آسان بناتے ہوئے، اسمارٹ معاہدے کی کام کرنے کی صلاحیت کو فعال کرتی ہے اور Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
BNB ایک ایسا سہولتی ٹوکن ہے جو Binance ایکو سسٹم کو تقویت بخشتا ہے۔ یہ BNB چین کا مقامی کوائن ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر NFTs کو منٹ کرنے کے لیے، آپ کو متعلقہ فیس BNB کی صورت میں ادا کرنی ہو گی۔
2020 کے آخری دنوں میں ریلیز کیا گیا، BEP-721 Binance کے NFT ٹوکن کا معیار ہے، جو BNB چین (سابقہ BSC) پر چلتا ہے۔ نوٹ کریں کہ آپ Ethereum نیٹ ورک پر BEP-721 ٹوکنز استعمال نہیں کر سکتے۔
مسٹری باکس ایک ایسا باکس ہے جس میں بے ترتیب انداز سے ایک NFT شامل کیا جاتا ہے۔ اسے خریدنے کے بعد، آپ ایک عام (N)، نایاب (R)، بہت نایاب (SR)، یا انتہائی نایاب (SSR) NFT کو جیتنے کا موقع پانے کے لیے اسے کھول سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ ایسے مسٹری باکسز کو ٹریڈ کر سکتے ہیں جو کھلے ہوئے نہ ہوں۔