کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
ٹریڈنگ بوٹس
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
Tax
Binance تبدیل کریں
NFT
VIP
ہوم
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو ڈپازٹ کروانا
Binance پر کرپٹو کیسے ڈپازٹ کی جائے

Binance پر کرپٹو کیسے ڈپازٹ کی جائے

2022-01-26 00:48
ایپ
ویب سائٹ
ویب سائٹ (نیا ورژن)
متواتر پوچھے گئے سوالات
ایپ
اگر آپ کسی اور پلیٹ فارم یا والیٹ پر کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں، تو آپ انہیں اپنے Binance والیٹ میں ٹریڈنگ کی غرض سے ٹرانسفر کر سکتے ہیں، یا Binance کمائی پر ہماری سروسز کے مجموعے کے ساتھ اپنی کرپٹو ہولڈنگز میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ٹیوٹوریل ویڈیو

Binance ایپ پر کرپٹو کیسے ڈپازٹ کریں؟

1. اپنی Binance ایپ میں لاگ ان کریں اور [Deposit] پر ٹیپ کریں۔ 
2. [Deposit Crypto] پر ٹیپ کریں۔
3. وہ کرپٹو کرنسی منتخب کریں جسے آپ ڈپازٹ کروانا چاہتے ہیں، جیسے کہ USDT۔
4. آپ کو اثاثہ ڈپازٹ کروانے کے لیے دستیاب نیٹ ورک دکھائی دے گا۔ براہ کرم احتیاط سے ڈپازٹ نیٹ ورک منتخب کریں اور یقینی بنائیں کہ منتخب کردہ نیٹ ورک پلیٹ فارم کا وہی نیٹ ورک ہے جس سے آپ فنڈز نکلوا رہے ہیں۔ اگر آپ غلط نیٹ ورک منتخب کرتے ہیں، تو آپ کے فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں اور بحال نہیں کیے جا سکتے۔
نیٹ ورک انتخاب کی چند مثالیں:
  • BNB سے مراد BNB Beacon چین (BEP2) ہے؛
  • BSC سے مراد BNB اسمارٹ چین (BEP20) ہے؛
  • ETH سے مراد Ethereum نیٹ ورک (ERC20) ہے؛
  • TRX سے مراد TRON نیٹ ورک (TRC20) ہے؛
  • BTC سے مراد Bitcoin نیٹ ورک ہے؛
  • SegWitBTC سے مراد مقامی Segwit (bech32) ہے، اور ایڈریس "bc1" سے شروع ہوتا ہے۔ آپ اپنے Bitcoin کو SegWit (bech32) ایڈریسز سے نکلوا سکتے ہیں یا بھیج سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم Segregated Witness (SegWit) کیا ہے سے رجوع کریں۔
خصوصی نیٹ ورکس، جیسے کہ BEP2 یا EOS کے لیے، یہ لازم ہے کہ آپ ٹرانسفر کرتے ہوئے MEMO کو درج کریں، ورنہ آپ کے ایڈریس کی شناخت نہیں ہو سکے گی۔
5. آپ کو QR کوڈ اور ڈپازٹ ایڈریس دکھائی دے گا۔ براہِ کرم آگے بڑھنے سے قبل احتیاط سے ڈپازٹ نیٹ ورک اور معاہدے کی معلومات کی تصدیق کریں۔ تفصیلات ملاحظہ کرنے کے لیے [Contract Information] سے اگلے معلوماتی آئیکن پر ٹیپ کریں۔ آپ جس اثاثے کو ڈپازٹ کروا رہے ہیں، اُس کا معاہدہ جاتی ایڈریس لازماً یہاں پر ظاہر کردہ کی طرح ہونا چاہیئے، یا آپ کے اثاثہ جات کھو سکتے ہیں۔
6. آپ آیا اسپاٹ یا فنڈنگ والیٹ میں ڈپازٹ کروا سکتے ہیں۔ منتخب کرنے کے لیے، [Select Wallet] - [Change Wallet] سے اگلے معلوماتی آئیکن پر ٹیپ کریں۔
7. نیٹ ورک، معاہدے کی معلومات اور والیٹ کی تصدیق کرنے کے بعد، آپ جس پلیٹ فارم سے کرپٹو نکلوانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اُس پر ایڈریس کے حصے میں اپنے Binance والیٹ کے ڈپازٹ ایڈریس کو کاپی اور پیسٹ کرنے کی خاطر کاپی آئیکن کو ٹیپ کریں۔ آپ [Save as Image] پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں اور براہ راست اس پلیٹ فارم پر QR کوڈ کو درآمد کر سکتے ہیں جس پر رقم کو نکلوایا جانا ہے۔ 
ڈپازٹ QR کوڈ اور ایڈریس کو شیئر کرنے کے لیے، [Share Address] پر ٹیپ کریں۔
8. ڈپازٹ کی درخواست کی تصدیق کے بعد، ٹرانسفر پر عمل کیا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد فنڈز کو آپ کے Binance اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
ٹیوٹوریل ویڈیو

Binance ویب سائٹ پر کرپٹو کیسے ڈپازٹ کی جائے؟

1. اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Deposit]پر کلک کریں۔ 
2. پاپ اپ پینل میں [Deposit Crypto] پر کلک کریں۔ 
3. آپ کو کرپٹو ڈپازٹ کریں کے صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔ آپ جو کرپٹو کرنسی ڈپازٹ کروانا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں۔
4. اس کے بعد، ڈپازٹ نیٹ ورک کو منتخب کریں۔ براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ منتخب کردہ نیٹ ورک اس پلیٹ فارم کے نیٹ ورک جیسا ہی ہے جس سے آپ فنڈز نکلوا رہے ہیں۔ اگر آپ غلط نیٹ ورک منتخب کرتے ہیں، تو آپ کے فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں اور بحال نہیں کیے جا سکتے۔
نیٹ ورک انتخاب کی چند مثالیں:
  • BNB سے مراد BNB Beacon چین (BEP2) ہے؛
  • BSC سے مراد BNB اسمارٹ چین (BEP20) ہے؛
  • ETH سے مراد Ethereum نیٹ ورک (ERC20) ہے؛
  • TRX سے مراد TRON نیٹ ورک (TRC20) ہے؛
  • BTC سے مراد Bitcoin نیٹ ورک ہے؛
  • SegWitBTC سے مراد مقامی Segwit (bech32) ہے، اور ایڈریس "bc1" سے شروع ہوتا ہے۔ آپ اپنے Bitcoin کو SegWit (bech32) ایڈریسز سے نکلوا سکتے ہیں یا بھیج سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم Segregated Witness (SegWit) کیا ہے سے رجوع کریں۔
خصوصی نیٹ ورکس، جیسے کہ BEP2 یا EOS کے لیے، یہ لازم ہے کہ آپ ٹرانسفر کرتے ہوئے MEMO کو درج کریں، ورنہ آپ کے ایڈریس کی شناخت نہیں ہو سکے گی۔
5. اس مثال میں، ہم ایک دوسرے پلیٹ فارم سے USDT نکلوائیں گے اور اسے Binance میں ڈپازٹ کریں گے۔ چونکہ ہم ERC20 ایڈریس (Ethereum بلاک چین) سے نکلوا رہے ہیں، اس لیے ہم ERC20 ڈپازٹ نیٹ ورک منتخب کریں گے۔
  • جس بیرونی والیٹ/ایکسچینج سے آپ رقم نکلوا رہے ہوتے ہیں اس کی جانب سے فراہم کردہ آپشنز پر نیٹ ورک کا انتخاب منحصر ہوتا ہے۔ اگر بیرونی پلیٹ فارم صرف ERC20 کی معاونت کرتا ہے، تو آپ پر لازم ہے کہ آپ ERC20 ڈپازٹ نیٹ ورک کا انتخاب کریں۔
  • سب سے کم فیس کے آپشن کا انتخاب نہ کریں۔ وہ منتخب کریں جو بیرونی پلیٹ فارم سے مطابقت پذیر ہو۔ مثال کے طور پر، آپ صرف ERC20 ٹوکنز کسی دیگر ERC20 ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں، اور آپ صرف BSC ٹوکنز کسی دیگر BSC ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ غیر مطابقت پذیر/مختلف ڈپازٹ نیٹ ورکس کو منتخب کرتے ہیں، تو آپ اپنے فنڈز سے محروم ہو جائیں گے۔
6. براہِ کرم آگے بڑھنے سے قبل معاہدے کے ایڈریس کی احتیاط سے تصدیق کریں۔ مزید تفصیلات ملاحظہ کرنے کی خاطر بلاک ایکسپلورر پر جانے کے لیے معاہدے کے ایڈریس پر کلک کریں۔ آپ کی جانب سے ڈپازٹ کیے جانے والے اثاثے کا معاہدی جاتی ایڈریس لازمی طور پر یہاں پر ظاہر کردہ کی طرح ہو، یا آپ کے اثاثہ جات کھو سکتے ہیں۔
7. آپ آیا اسپاٹ یا فنڈنگ والیٹ میں ڈپازٹ کروا سکتے ہیں۔ منتخب کرنے کے لیے [Change] پر کلک کریں۔
8. اپنے Binance والیٹ کے ڈپازٹ ایڈریس کو کاپی کرنے کے لیے کلک کریں اور آپ جس پلیٹ فارم سے کرپٹو نکلوانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اُس کے ایڈریس والے حصے میں اسے پیسٹ کریں۔
متبادل طور پر، آپ ایڈریس کا QR کوڈ حاصل کرنے کے لیے QR کوڈ آئیکن پر کلک کر سکتے ہیں اور اسے اس پلیٹ فارم پر درآمد کر سکتے ہیں جس سے آپ رقم کو نکلوا رہے ہیں۔
9. رقم نکلوانے کی درخواست کی تصدیق کے بعد، ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ تصدیق کا وقت بلاک چین اور اس کے نیٹ ورک کی حالیہ ٹریفک پر انحصار کرتے ہوئے بدلتا رہتا ہے۔
ایک مرتبہ ٹرانسفر پر عمل کاری ہو جانے کے تھوڑی دیر بعد، فنڈز کو آپ کے Binance اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
10. آپ [Transaction History] سے اپنے ڈپازٹ کا اسٹیٹس، نیز اپنی حالیہ ٹرانزیکشنز سے متعلقہ مزید معلومات چیک کر سکتے ہیں۔

Binance ویب سائٹ پر کرپٹو کیسے ڈپازٹ کی جائے؟

1. اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Deposit]پر کلک کریں۔
2. پاپ اپ پینل میں [Deposit Crypto] پر کلک کریں۔
3. آپ کو کرپٹو ڈپازٹ کریں کے صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔ آپ جو کرپٹو کرنسی ڈپازٹ کروانا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں۔
4. اس کے بعد، ڈپازٹ نیٹ ورک کو منتخب کریں۔ براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ منتخب کردہ نیٹ ورک اس پلیٹ فارم کے نیٹ ورک جیسا ہی ہے جس سے آپ فنڈز نکلوا رہے ہیں۔ اگر آپ غلط نیٹ ورک منتخب کرتے ہیں، تو آپ کے فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں اور بحال نہیں کیے جا سکتے۔
نیٹ ورک انتخاب کی چند مثالیں:
  • BNB سے مراد BNB Beacon چین (BEP2) ہے؛
  • BSC سے مراد BNB اسمارٹ چین (BEP20) ہے؛
  • ETH سے مراد Ethereum نیٹ ورک (ERC20) ہے؛
  • TRX سے مراد TRON نیٹ ورک (TRC20) ہے؛
  • BTC سے مراد Bitcoin نیٹ ورک ہے؛
  • SegWitBTC سے مراد مقامی Segwit (bech32) ہے، اور ایڈریس "bc1" سے شروع ہوتا ہے۔ آپ اپنے Bitcoin کو SegWit (bech32) ایڈریسز سے نکلوا سکتے ہیں یا بھیج سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم Segregated Witness (SegWit) کیا ہے سے رجوع کریں۔
خصوصی نیٹ ورکس، جیسے کہ BEP2 یا EOS کے لیے، یہ لازم ہے کہ آپ ٹرانسفر کرتے ہوئے MEMO کو درج کریں، ورنہ آپ کے ایڈریس کی شناخت نہیں ہو سکے گی۔
5. اس مثال میں، ہم ایک دوسرے پلیٹ فارم سے BTC نکلوائیں گے اور اسے Binance میں ڈپازٹ کریں گے۔ چونکہ ہم BSC ایڈریس سے نکلوا رہے ہیں، اس لیے ہم BSC ڈپازٹ نیٹ ورک منتخب کریں گے۔
  • جس بیرونی والیٹ/ایکسچینج سے آپ رقم نکلوا رہے ہوتے ہیں اس کی جانب سے فراہم کردہ آپشنز پر نیٹ ورک کا انتخاب منحصر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر بیرونی پلیٹ فارم صرف ERC20 کی معاونت کرتا ہے، تو آپ لازماً ERC20 ڈپازٹ نیٹ ورک منتخب کریں۔
  • سب سے کم فیس کے آپشن کا انتخاب نہ کریں۔ وہ منتخب کریں جو بیرونی پلیٹ فارم سے مطابقت پذیر ہو۔ مثال کے طور پر، آپ صرف ERC20 ٹوکنز کسی دیگر ERC20 ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں، اور آپ صرف BSC ٹوکنز کسی دیگر BSC ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ غیر مطابقت پذیر/مختلف ڈپازٹ نیٹ ورکس کو منتخب کرتے ہیں، تو آپ اپنے فنڈز سے محروم ہو جائیں گے۔
6. براہِ کرم آگے بڑھنے سے قبل معاہدے کے ایڈریس کی احتیاط سے تصدیق کریں۔ مزید تفصیلات ملاحظہ کرنے کی خاطر بلاک ایکسپلورر پر جانے کے لیے معاہدے کے ایڈریس پر کلک کریں۔ آپ کی جانب سے ڈپازٹ کیے جانے والے اثاثے کا معاہدی جاتی ایڈریس لازمی طور پر یہاں پر ظاہر کردہ کی طرح ہو، یا آپ کے اثاثہ جات کھو سکتے ہیں۔
7. آپ آیا اسپاٹ یا فنڈنگ والیٹ میں ڈپازٹ کروا سکتے ہیں۔ منتخب کرنے کے لیے [Spot Wallet] پر کلک کریں۔
8. اپنے Binance والیٹ کے ڈپازٹ ایڈریس کو کاپی کرنے کے لیے کلک کریں اور آپ جس پلیٹ فارم سے کرپٹو نکلوانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اُس کے ایڈریس والے حصے میں اسے پیسٹ کریں۔
متبادل طور پر، آپ ایڈریس کا QR کوڈ حاصل کرنے کے لیے QR کوڈ آئیکن پر کلک کر سکتے ہیں اور اسے اس پلیٹ فارم پر درآمد کر سکتے ہیں جس سے آپ رقم کو نکلوا رہے ہیں۔
9. رقم نکلوانے کی درخواست کی تصدیق کے بعد، ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ تصدیق کا وقت بلاک چین اور اس کے نیٹ ورک کی حالیہ ٹریفک پر انحصار کرتے ہوئے بدلتا رہتا ہے۔
ایک مرتبہ ٹرانسفر پر عمل کاری ہو جانے کے تھوڑی دیر بعد، فنڈز کو آپ کے Binance اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
10. آپ [Transaction History] سے اپنے ڈپازٹ کا اسٹیٹس، نیز اپنی حالیہ ٹرانزیکشنز سے متعلقہ مزید معلومات چیک کر سکتے ہیں۔
1. اپنے Binance ڈپازٹ ایڈریس کو کیسے تلاش کیا جائے؟
کرپٹو کرنسیز، ڈپازٹ ایڈریس کے ذریعے ڈپازٹ کی جاتی ہیں۔ اپنے Binance والیٹ کا ڈپازٹ ایڈریس ملاحظہ کرنے کی غرض سے، [Deposit] پر جائیں اور [Deposit Crypto] پر کلک کریں۔ آپ جس کوائن کو ڈپازٹ کروانا چاہتے ہیں اور جو نیٹ ورک استعمال کر رہے ہیں، اسے منتخب کرنے کے بعد، آپ ڈپازٹ ایڈریس ملاحظہ کریں گے۔ اس ایڈریس کو اس پلیٹ فارم یا والیٹ پر کاپی اور پیسٹ کریں جس سے آپ رقم کو نکلوا رہے ہیں تاکہ انہیں اپنے Binance والیٹ پر ٹرانسفر کر سکیں۔ کچھ صورتوں میں، آپ کو ایک MEMO کو شامل کرنے کی ضرورت بھی پڑے گی۔ 
2. میں ٹرانزیکشن ہسٹری کو کیسے چیک کروں؟
آپ [Wallet] - [Overview] -[Transaction History]پر جا کر اپنے ڈپازٹ یا رقم نکلوانے کے عمل کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
اگر آپ ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو [Wallets] - [Spot] پر جائیں اور دائیں جانب [Transaction History] کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اگر آپ کسی کرپٹو کرنسی کے مالک نہیں ہیں، تو آپ کرپٹو خریدیں کے اکثر پوچھے گئے سوالات پر مشتمل آرٹیکلز سے رجوع کر سکتے ہیں۔
3. ٹیگ/MEMO کیا ہے اور کرپٹو ڈپازٹ کرتے ہوئے مجھے اسے درج کرنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ 
ٹیگ یا MEMO ہر اکاؤنٹ کو تفویض کیا جانے والا ایک منفرد شناخت کار ہے تاکہ ڈپازٹ کی شناخت کی جا سکے اور مناسب اکاؤنٹ کو کریڈٹ کیا جا سکے۔ کوئی مخصوص کرپٹو، جیسے کہ BNB، XEM، XLM، XRP، KAVA، ATOM، BAND، EOS، وغیرہ ڈپازٹ کرواتے ہوئے، آپ کو کامیابی کے ساتھ کریڈٹ کرنے کے لیے متعلقہ ٹیگ یا MEMO درج کرنا پڑتا ہے۔
4. میرے فنڈز کو موصول ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے؟ ٹرانزیکشن کی فیس کیا ہوتی ہے؟ 
Binance پر اپنی درخواست کی تصدیق کرنے کے بعد، بلاک چین پر ٹرانزیکشن کی تصدیق ہونے میں وقت لگتا ہے۔ تصدیق کا وقت بلاک چین اور اس کے نیٹ ورک کی حالیہ ٹریفک پر انحصار کرتے ہوئے بدلتا رہتا ہے۔
مثلاً، اگر آپ USDT ڈپازٹ کر رہے ہیں، تو Binance ERC20، BEP2، اور TRC20 نیٹ ورکس کی معاونت کرتا ہے۔ آپ اس پلیٹ فارم سے مطلوبہ نیٹ ورک منتخب کر سکتے ہیں جس سے آپ رقم نکلوا رہے ہیں، نکلوانے کے لیے رقم درج کر سکتے ہیں، اور آپ کو متعلقہ ٹرانزیکشن کی فیس دکھائی دے گی۔
نیٹ ورک کی جانب سے ٹرانزیکشن کی تصدیق کے تھوڑی دیر بعد ہی فنڈز آپ کے Binance اکاؤنٹ پر کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ نے ڈپازٹ کا غلط ایڈریس درج کیا یا ایک غیر معاونت شدہ نیٹ ورک کو منتخب کیا، تو آپ اپنے فنڈز سے محروم ہو جائیں گے۔ ٹرانزیکشن کی تصدیق سے پہلے ہمیشہ بغور جائزہ لے لیں۔