کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
ٹریڈنگ بوٹس
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
Binance تبدیل کریں
NFT
VIP
ہوم
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
Binance کمائی
لیکویڈیٹی فارمنگ
Binance لیکویڈیٹی فارمنگ کیا ہوتی ہے

Binance لیکویڈیٹی فارمنگ کیا ہوتی ہے

2022-03-15 01:15
مزید جاننے کے لیے ویڈیو پر کلک کریں

Binance لیکویڈیٹی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟

Binance لیکویڈیٹی فارمنگ ایک ایسا لیکویڈیٹی پول ہے جسے AMM (خودکار مارکیٹ میکر) کے اصول کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔ کسی بھی دیگر DeFi سواپ کی مانند، یہ مختلف لیکویڈیٹی پولز پر مشتمل ہوتا ہے، اور ہر لیکویڈیٹی پول میں دو ڈیجیٹل ٹوکنز شامل ہوتے ہیں۔
آپ لیکویڈیٹی فراہم کنندہ بننے کے لیے پولز میں لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں اور ٹرانزیکشن کی فیس اور BNB کے انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، آپ لیکویڈیٹی پولز میں دو ڈیجیٹل ٹوکنز کو بآسانی سواپ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: لیکویڈیٹی فارمنگ API کی فعالیت میں معاونت کرتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم لیکویڈیٹی فارمنگ کے API پورٹل کو ملاحظہ کریں۔

لیکویڈیٹی فارمنگ کتنی اقسام کے پراڈکٹس کی معاونت کرتی ہے؟

لیکویڈیٹی فارمنگ کی دو اقسام ہوتی ہیں - مستحکم اور اختراعی۔
  • مستحکم: اسے دو مستحکم ٹوکنز کے درمیان قیمت اور ٹرانزیکشن کی پہچان کے لیے، اور کم ترین سلِپیج کا حامل ٹریڈنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے خودکار مارکیٹ میکنگ سسٹم کے حامل مخلوط مستحکم فنکشن کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ پول میں موجود دونوں ٹوکنز کی قیمتیں ایکسچینج ریٹ/ٹوکن کی قیمت کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوتی ہیں، اور لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کے لیے انعامات اختراعی پراڈکٹس کی نسبت زیادہ مستحکم ہوتے ہیں۔
  • اختراعی: دو ڈیجیٹل ٹوکنز کے لیے ٹرانزیکشن اور قیمت کو پورا کرنے کے لیے مستقل اوسط مالیت کے حامل خودکار مارکیٹ میکنگ کے سسٹم کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ پول میں موجود دونوں ٹوکنز کی قیمتیں ایکسچینج ریٹ/ٹوکن کی قیمت کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوتی ہیں، اور لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کے لیے انعامات میں اتار چڑھاؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔
اس سے پہلے کہ آپ لیکویڈیٹی فارمنگ کو شروع کریں، آپ کو یہاں پر موجود کچھ تعریفیں معلوم ہونی چاہئیں:
  • پول کا موجودہ سائز: موجودہ پول میں جوڑے کی ترتیب۔ جب آپ اثاثے شامل کرتے ہیں، تو آپ انہیں ترتیب کے تناسب سے بھی شامل کریں گے۔
  • شامل کریں: لیکویڈیٹی پولز کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کریں۔
  • ہٹائیں: لیکویڈیٹی پولز سے اپنے ٹوکنز کو ہٹائیں۔
  • قیمت: پول میں جوڑے کے درمیان سواپ کرنے کی قیمت۔ حتمی قیمت کا انحصار لیکویڈیٹی پول میں جوڑے کے تناسب پر ہوتا ہے اور ایک فارمولے کے ذریعے اس کا حساب لگایا جاتا ہے۔
  • حصہ: پول کا وہ حصہ جو لیکویڈیٹی شامل کرنے کے بعد آپ کو حاصل ہونے کی توقع ہوتی ہے۔
  • پول کا حصہ: پول کا وہ تخمینہ شدہ حصہ جو لیکویڈیٹی کو شامل کرنے کے بعد آپ کو حاصل ہونے کی توقع ہوتی ہے۔ 
  • سلِپیج: وہ تخمینہ شدہ فیصد جس سے ٹریڈنگ کی رقم کے باعث سواپ عمل میں آنے کی حتمی قیمت موجودہ قیمت سے انحراف کرے۔
  • کُل منافع: تخمینہ شدہ سالانہ منافع جو کوئی صارف اس پول میں لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے عوض وصول کرنے کی توقع کر سکتا ہے۔
  • میرا حصہ: ایک مرتبہ جب آپ کسی لیکویڈیٹی پول میں لیکویڈیٹی کو شامل کر لیتے ہیں، تو آپ کو ایک ایسا حصہ حاصل ہو گا جو آپ کے شامل کردہ واحد ٹوکن سے مختلف ہو گا۔ یہ حصہ دو ڈیجیٹل ٹوکنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ دو ڈیجیٹل ٹوکنز کی تعداد موجودہ پول سائز کی بنیاد پر حقیقی وقت میں تبدیل ہو جائے گی۔
  • کُل منافع: ٹریڈنگ کے جوڑے کے لیے ریٹرن کا تازہ ترین ریفرنس ریٹ۔
  • حصے کی رقم: حاصل کردہ حصے میں ٹوکن کی رقم۔
  • حصے کی مالیت: اثاثے شامل کرنے کے بعد حاصل کردہ حصے کی کُل مالیت۔
  • پول کے حصے کی کمپوزیشن: آپ کے حصے کے موجودہ اجزاء۔ دو ٹوکنز کی تعداد موجودہ پول سائز کی بنیاد پر حقیقی وقت میں تبدیل ہو جائے گی۔
  • لاگت فی حصہ: آپ کی جانب سے لیکویڈیٹی شامل کرنے پر فی حصہ لاگت کی بنیاد پر حساب لگایا جاتا ہے، جس کی قیمت USD میں ہوتی ہے۔
  • حصے کی مالیت کا منافع اور خسارہ: اس کا حساب حصے کی کُل لاگت سے حصے کی موجودہ مالیت کو نکال کر لگایا جاتا ہے، جس کی قیمت USD میں ہوتی ہے۔ حصے کی مالیت ایکسچینج ریٹس، ٹوکن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، اور عارضی خسارے سمیت متعدد عوامل سے متاثر ہوتی ہے، جو کہ مثبت یا منفی ریٹرنز کا باعث بن سکتے ہیں۔
  • کمائیاں: ان میں لیکویڈیٹی فارمنگ فیس کی آمدنی اور BNB کے انعامات شامل ہیں، جن کی قیمت USD میں ہوتی ہے۔

کُل منافع کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟

  • کُل منافع = 365* (گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقسیم ہونے والے BNB کے انعامات + گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریڈنگ فیس کے انعامات ) / گزشتہ 24 گھنٹوں میں پول کی کُل مالیت  

حصے کی مالیت کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟

  • حصے کی مالیت = حصے کی تشکیل میں دو ٹوکنز کا نمبر * حقیقی وقت میں ایکسچینج ریٹس، جو USD میں ظاہر کیے جاتے ہیں۔
مثال:
 صارف کے حصے کی مالیت = 100 USDT + 50 DAI
حقیقی وقت میں ایکسچینج ریٹ: 1 USDT = 1.005 USD
                                              1 DAI = 1.01 USD
حصے کی مالیت = 100 USDT * 1.005 + 50 DAI * 1.01 = 151 USD

کیا لیکویڈیٹی فارمنگ ضمانت یافتہ سرمایہ کاری ہے؟

مندرجہ ذیل وجوہات کے باعث اس تعداد میں ممکنہ خسارے ہو سکتے ہیں:
  • ٹوکن کی قیمتوں یا ایکسچینج ریٹس میں اتار چڑھاؤ، جو حصوں کی مالیت پر اثر انداز ہو گا۔ خطروں کو مزید سمجھنے کے لیے، براہ کرم عارضی خسارے کی تفصیل سے رجوع کریں۔ آپ اس کا تخمینہ لگانے کے لیے عارضی خسارے کا کیلکولیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
  • جب کسی ایک ٹوکن کی بڑی تعداد شامل یا ریڈیم کی جاتی ہے، تو حصے کی مالیت متاثر ہونے لگے گی اور زائد سلِپیج کے باعث یہ زائل ہو سکتی ہے۔
  • ٹوکنز اکثر و بیشتر شامل یا ریڈیم کرنا۔

آپ ٹریڈنگ فیس کہاں جمع کرتے ہیں؟ 

ٹریڈنگ فیس اس صورت میں جمع کی جاتی ہیں جب صارفین:
  • [Trade] - [Swap Farming] میں سواپ کرتے ہیں؛
  • [Earn] - [Liquidity Farming] - [Add] پر ایک واحد ٹوکن شامل کرتے ہیں؛
  • [Earn] - [Liquidity Farming] - [Redeem]  پر واحد ٹوکن ریڈیم کرتے ہیں۔

میں لیکویڈیٹی  کس طرح شامل کروں یا ہٹاؤں؟

لیکویڈیٹی شامل کرتے وقت، آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتے ہیں:
  • دو ٹوکنز شامل کریں: سسٹم موجودہ پول سائز کے مطابق شامل ہونے والے ٹوکنز کی درکار تعداد خودکار طور پر ڈسپلے کر دے گا۔
  • واحد ٹوکن شامل کریں: سسٹم پول میں آپ کے موجودہ حصے کی تشکیل کے تناسب کی بنیاد پر آپ کی طرف سے شامل کردہ وہ ٹوکن سواپ کر دے گا جو آپ نے اپنے منتخب کردہ جوڑے کے دوسرے ٹوکن میں شامل کیا تھا۔ تبادلے کے دوران ٹرانزیکشن کی فیس عائد کی جائے گی، اور بڑی ٹرانزیکشنز زیادہ سلِپیج اور خسارے کا باعث بن سکتی ہیں۔
لیکویڈیٹی کو ہٹاتے وقت، آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتے ہیں:
  • دو ٹوکنز کو ہٹائیں: سسٹم پول کے حصے اور حصے کی تشکیل کے اعتبار سے دو ٹوکنز آپ کے اسپاٹ والیٹ میں واپس مختص کر دے گا۔
  • واحد ٹوکن کو ہٹائیں: سسٹم پول میں آپ کے موجودہ حصے کی تشکیل کے تناسب کی بنیاد پر وہ ٹوکن سواپ کر دے گا جسے آپ نے دوسرے ٹوکن میں ریڈیم کرنے کے لیے منتخب کیا تھا۔ سواپ کے دوران ٹرانزیکشن فیس عائد کی جائے گی، اور بڑی ٹرانزیکشنز زیادہ سلِپیج اور خسارے کا باعث بن سکتی ہیں۔ جب سلِپیج بہت زیادہ ہو گی، تو سسٹم، صفحے پر ایک انتباہ بھیجے گا۔
سلِپیج اور سلِپیج کا خسارہ:
سلپیج سے مراد، ٹریڈنگ کی اصل قیمت اور آرڈر دیتے وقت کی قیمت کے درمیان ہونے والا فرق ہے۔
آپ [Liquidity Farming] کے صفحے پر ٹرانزیکشنز کی سلِپیج برداشت کرنے کی صلاحیت کو سیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ صرف اسی صورت میں سواپ کر سکتے ہیں، جب سلِپیج مقررہ حد کے اندر ہو۔
جب ایک ہی ٹوکن کی بڑی تعداد شامل یا ریڈیم کی جاتی ہے، تو سلِپیج بھی وقوع پذیر ہو سکتی ہے اور حصے کی مالیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس صورت میں، سسٹم آپ کو سواپ کی تصدیق سے پہلے ایک انتباہ بھیجے گا۔