ہوم
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو نکلوانا
Binance سے رقم کو کیسے نکلوائیں
Binance سے رقم کو کیسے نکلوائیں
2021-06-10 03:01
ایپ
ویب سائٹ
متواتر پوچھے گئے سوالات
ایپ
Binance ایپ پر کرپٹو کو کیسے نکلوائیں؟
1. اپنی Binance ایپ میں لاگ ان کریں اور [Wallets] - [Spot] - [Withdraw] پر ٹیپ کریں۔

2۔ اس کرپٹو کرنسی کو منتخب کریں جسے آپ نکلوانا چاہتے ہیں، مثلاً، BNB۔ پھر، [Send via Crypto Network] پر ٹیپ کریں۔

3. جس ایڈریس سے نکلوانا چاہتے ہیں اس کو پیسٹ کریں اور نیٹ ورک کو منتخب کریں۔
براہ کرم نیٹ ورک احتیاط سے منتخب کریں اور یقینی بنائیں کہ منتخب کردہ نیٹ ورک اس پلیٹ فارم کے نیٹ ورک جیسا ہی ہے جس سے آپ فنڈز نکلوا رہے ہیں۔ اگر آپ غلط نیٹ ورک منتخب کرتے ہیں، تو آپ کے فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں اور بحال نہیں کیے جا سکتے۔

نیٹ ورک کو کیسے منتخب کریں؟
- BEP2 کا تعلق BNB Beacon چین (سابقہ Binance چین) سے ہے۔
- BEP20 کا تعلق BNB اسمارٹ چین (BSC) (سابقہ Binance اسمارٹ چین) سے ہے۔
- ERC20 Ethereum نیٹ ورک سے متعلق ہے۔ اس کی مقامی کرپٹو کرنسی ETH ہے۔
- TRC20 TRON نیٹ ورک سے متعلق ہے۔
- EOS سے مراد انٹرپرائز آپریشن سسٹم نیٹ ورک ہے۔
- BTC Bitcoin نیٹ ورک سے متعلق ہے۔
- BTC (SegWit) سے مراد مقامی Segwit (bech32) ہے، اور ایڈریس "bc1" سے شروع ہوتا ہے۔ آپ SegWit (bech32) کے ایڈریسز Bitcoin نکلوا سکتے ہیں یا بھیج سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم Segregated Witness (SegWit) کے متعلق سے رجوع کریں۔
خصوصی نیٹ ورکس، جیسے کہ BEP2 یا EOS کے لیے، یہ لازم ہے کہ آپ ٹرانسفر کرتے ہوئے MEMO کو درج کریں، ورنہ آپ کے ایڈریس کی شناخت نہیں ہو سکے گی۔
- نیٹ ورک کے انتخاب کا انحصار بیرونی والیٹ/ایکسچینج سے فراہم کردہ آپشنز پر ہوتا ہے جن سے آپ رقم نکلوا رہے ہیں۔ اگر بیرونی پلیٹ فارم صرف ERC20 کی معاونت کرتا ہے، تو آپ لازماً ERC20 ڈپازٹ نیٹ ورک منتخب کریں۔
- سب سے کم فیس کے آپشن کا انتخاب نہ کریں۔ اس کا انتخاب کریں جو بیرونی پلیٹ فارم سے مطابقت پذیر ہو۔ مثلاً، آپ صرف ERC20 ٹوکنز ہی کسی اور ERC20 ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں، اور آپ صرف BSC ٹوکنز ہی کسی اور BSC ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ غیر مطابقت پذیر/مختلف ڈپازٹ نیٹ ورکس منتخب کرتے ہیں، تو آپ اپنے فنڈز ضائع کر دیں گے۔
- آپ کو یہ تصدیق کرنی ہو گی کہ وصول کرنے والا پلیٹ فارم اس ٹوکن کے معاہدے کے ایڈریس کی معاونت کرتا ہے جس سے آپ رقم نکلوا رہے ہیں، ورنہ آپ کے اثاثہ جات ضائع ہو سکتے ہیں اور بحال نہیں کیے جا سکتے۔ آپ متعلقہ پلیٹ فارم سے معاونتی معاہدے کے ایڈریسز کی فہرست چیک کر سکتے ہیں۔
4. نکلوائی جانے والی رقم درج کریں اور آپ متعلقہ ٹرانزیکشن کی فیس اور موصول ہونے والی حتمی رقم ملاحظہ کریں گے۔ آپ [Spot & Funding Wallet] پر ٹیپ کر کے یہ انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ کس والیٹ سے رقم نکلوائی جائے۔آگے بڑھنے کے لیے [Withdraw] پر ٹیپ کریں۔

5. آپ کو دوبارہ سے ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ براہ کرم [Confirm] پر ٹیپ کرنے سے پہلے احتیاط سے چیک کریں۔
اگر آپ غلط معلومات درج کرتے ہیں یا ٹرانسفر کرتے وقت غلط نیٹ ورک کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کے اثاثے مستقل طور پر ضائع ہو جائیں گے۔ براہ کرم ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ معلومات درست ہیں۔

6. اپنی 2FA ڈیوائسز کے ساتھ ٹرانزیکشن کی توثیق کریں۔ رقم نکلوانے کی درخواست کی تصدیق کرنے کے بعد، براہ کرم ٹرانسفر پر عمل کاری کے لیے تحمل سے انتظار کریں۔
Binance ویب سائٹ پر کرپٹو کو کیسے نکلوایا جائے؟
چلیں BNB (BEP2) کو اس بات کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کریں کہ اپنے Binance اکاؤنٹ سے ایک بیرونی پلیٹ فارم یا والیٹ پر کرپٹو کیسے ٹرانسفر کریں۔
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Wallet] - [Overview] پر کلک کریں۔

2. [Withdraw] پر کلک کریں۔

3. آپ کو دوبارہ سے رقم نکلوانے کے صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔ [Withdraw Crypto] پر کلک کریں۔

2۔ اس کرپٹو کرنسی کو منتخب کریں جسے آپ نکلوانا چاہتے ہیں، مثلاً، BNB۔

5. نیٹ ورک منتخب کریں۔ آپ کی منتخب کردہ کرپٹو کی بنیاد پر، آپ اس ٹرانزیکشن کے لیے متعلقہ معاونت یافتہ نیٹ ورکس اور نیٹ ورک کی فیس دیکھیں گے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ نیٹ ورک درج کردہ ایڈریس سے مماثل ہو۔ اگر آپ غلط نیٹ ورک منتخب کرتے ہیں، تو آپ کے فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں اور بحال نہیں کیے جا سکتے۔

6. آپ کو اس امر کی تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ وصول کرنے والا ایڈریس منتخب کردہ نیٹ ورک کی معاونت کرتا ہے۔ اگر آپ تذبذب کا شکار ہیں، تو [No, I’m not sure] پر کلک کریں، اس ایکسچینج/پلیٹ فارم کو منتخب کریں جس پر آپ رقم نکلوا رہے ہیں، اور [Check] پر کلک کریں۔

اگر ایکسچینج/پلیٹ فارم ٹوکن کی معاونت نہیں کرتا، تو براہ کرم کوئی اور نیٹ ورک منتخب کریں۔ آپ کو آگے بڑھنے سے پہلے وصول کرنے والے ایکسچینج/پلیٹ فارم کے ساتھ معاونت یافتہ نیٹ ورکس کی تصدیق کرنے کی تجویز دی جاتی ہے، ورنہ آپ کے اثاثہ جات ضائع ہو سکتے ہیں اور بحال نہیں کیے جا سکتے۔

7. وصول کنندہ کا ایڈریس پیسٹ کریں، یا ایڈریس بُک کے آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کردہ ایڈریس منتخب کریں۔ اپنی ایڈریس بُک میں رقم نکلوانے کا نیا ایڈریس شامل کرنے کے لیے، اس FAQ کا اکثر پوچھے گئے سوالات والا سیکشن دیکھیں۔

نکلوائی جانے والی رقم درج کریں۔ آپ اپنے اسپاٹ یا فنڈنگ والیٹ سے بیلنس کو استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ ٹرانزیکشن کی وہ فیس اور حتمی رقم دیکھیں گے جو آپ وصول کریں گے۔ آگے بڑھنے کے لیے [Withdraw] پر کلک کریں۔

9. آپ کو منتخب کردہ نیٹ ورک کی دوبارہ تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اگر وصول کرنے والا پلیٹ فارم نیٹ ورک کی معاونت کرتا ہے تو [Confirm] پر کلک کریں۔

10. رقم نکلوانے کی تفصیلات احتیاط سے ملاحظہ کریں۔ [Continue] پر کلک کریں اور اپنی 2FA ڈیوائسز سے ٹرانزیکشن کی توثیق کریں۔

11. آپ کی رقم نکلوانے کی درخواست جمع کروائی جا چکی ہے۔ Binance پر آپ کی درخواست کی تصدیق کے بعد، بلاک چین پر ٹرانزیکشن کی تصدیق ہونے میں وقت لگتا ہے۔ تصدیق کا وقت بلاک چین اور اس کے نیٹ ورک کی ٹریفک کی بنیاد پر بدلتا رہتا ہے۔ براہ کرم ٹرانسفر پر عمل کاری کا تحمل سے انتظار کریں۔
1. میرے فنڈز کو موصول ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے؟
Binance پر اپنی درخواست کی تصدیق کرنے کے بعد، بلاک چین پر ٹرانزیکشن کی تصدیق ہونے میں وقت لگتا ہے۔ تصدیق کا وقت بلاک چین اور اس کے نیٹ ورک کی حالیہ ٹریفک پر انحصار کرتے ہوئے بدلتا رہتا ہے۔
2. میں ٹرانزیکشن ہسٹری کو کیسے چیک کروں؟
آپ [Wallet] - [Overview] -[Transaction History]پر جا کر اپنے ڈپازٹ یا رقم نکلوانے کے عمل کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو [Wallets] - [Spot] پر جائیں اور دائیں جانب [Transaction History] کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔

3. میں اپنی ایڈریس بک پر رقم کو نکلوانے کا نیا ایڈریس کیسے شامل کروں؟
1. نیا ایڈریس شامل کرنے کے لیے، ایڈریس بُک کے آئیکن پر کلک کریں۔

2. [Add Withdrawal Address] پر کلک کریں۔

3. آپ کو [Address Management] کے صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔ [Add Address] پر کلک کریں۔

4. ایڈریس لیبل درج کریں (آپ کے ذاتی ریفرنس کے لیے اپنے مطابق بنایا گیا نام)۔ پھر، کوائن اور نیٹ ورک منتخب کریں۔ آپ کوائن کا تعین کیے بغیر اسے عالمی ایڈریس کے طور پر بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ عالمی ایڈریس کا استعمال ایسے تمام کوائنز کو نکلوانے کے لیے کیا جا سکتا ہے جو اس کے نیٹ ورک سے مماثلت رکھتے ہیں۔ [Set as a universal address, without specific coins.] کے سامنے موجود باکس کو نشان زد کریں۔

5. رقم نکلوانے کا ایڈریس پیسٹ کریں اور ایڈریس کا ماخذ منتخب کریں۔ ایڈریس کا ماخذ شناخت کرتا ہے کہ آیا یہ ایڈریس کسی ایکسچینج سے ہے یا والیٹ سے۔

آپ کو MEMO درج کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو کسی دوسرے Binance اکاؤنٹ یا دوسرے ایکسچینج پر فنڈز بھیجتے ہوئے MEMO فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹرسٹ والیٹ ایڈریس پر فنڈز بھیجتے ہوئے آپ کو MEMO کی ضرورت نہیں ہوتی۔
دوہری پڑتال کو یقینی بنائیں خواہ MEMO کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔ اگر MEMO کی ضرورت ہو اور آپ اسے فراہم کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو آپ کے فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ کچھ پلیٹ فارمز اور والیٹس MEMO کا حوالہ بطور ٹیگ یا ادائیگی کی ID دیتے ہیں۔
6. آپ [Whitelisted] کے سامنے والا باکس نشان زد کر کے بھی اپنی وائٹ لسٹ میں ایڈریس شامل کر سکتے ہیں۔ جب وائٹ لسٹ فعال کر دی جائے گی، تو آپ کا اکاؤنٹ صرف وائٹ لسٹ کردہ رقم نکلوانے کے ایڈریسز سے ہی رقم نکلوانے کے قابل ہو گا۔ [Save] پر کلک کریں اور 2FA مکمل کریں۔

7. آپ کا ایڈریس شامل کر دیا جائے گا۔
