کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
ٹریڈنگ بوٹس
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
Tax
Binance تبدیل کریں
NFT
VIP
ہوم
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
مالیات
binance ادائیگی
Binance ادائیگی کیا ہے

Binance ادائیگی کیا ہے

2021-08-09 01:42
ایپ
ویب
ایپ
ٹیوٹوریل ویڈیو
Binance ادائیگی، Binance کی جانب سے ڈیزائن کردہ ایک بلا ربط ، سرحدوں سے آزاد اور محفوظ کرپٹو کرنسی ادائیگی کی ٹیکنالوجی ہے۔ Binance ادائیگی عالمی سطح پر آپ کو آپ کے دوستوں اور خاندان کی طرف سے کرپٹو میں ادائیگی کرنے اور ادائیگی وصول کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آئیں اس بات کو سمجھیں کہ Binance ایکو سسٹم میں کرپٹو ادائیگی کی یہ نئی ٹیکنالوجی ہمارے مختلف صارفین کے لیے دائرے کو کیسے اختتامی مراحل تک لاتی ہے۔ وہ کرپٹو طرز زندگی گزاریں جس کی آپ کو ہمیشہ سے خواہش تھی۔

Binance ایپلیکیشن پر Binance ادائیگی کا استعمال کیسے کریں؟

آپ کچھ ٹیپس پر، بآسانی Binance ایپلیکیشن سے Binance ادائیگی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنے موبائل سے Binance ادائیگی تک رسائی کے چار طریقے ہیں:
  • ایپ کے ہوم صفحے پر QR کوڈ اسکینر کو ٹیپ کریں اور اپنے وصول کنندہ کے Binance ادائیگی کے QR کوڈ کو اسکین کریں؛
  • ایپلیکیشن کے ہوم پیج پر موجود Binance ادائیگی کے آئیکن کو ٹیپ کریں اور [Send] پر ٹیپ کریں۔ وصول کنندہ کا ای میل، فون نمبر، Binance ID(UID) یا ادائیگی کی ID درج کریں؛
  • Binance ادائیگی میں اندراج کے لیے [Wallets] - [Funding] - [Pay] پر جائیں اور [Send] پر ٹیپ کریں۔ وصول کنندہ کا ای میل، فون نمبر، Binance ID(UID) یا ادائیگی کی ID درج کریں؛
  • اپنے موبائل کی ہوم اسکرین سے Binance ایپلیکیشن کے آئیکن کو دیر تک دبائیں، اور QR کوڈ اسکینر کھولنے کے لیے [Scan] پر ٹیپ کریں۔ اپنے وصول کنندہ کا Binance ادائیگی کا QR کوڈ اسکین کریں۔
1۔ وصول کنندہ کی تفصیلات اسکین کرنے یا درج کرنے کے بعد، کرپٹو کرنسی کا انتخاب کریں اور جتنی رقم آپ بھیجنا چاہتے ہیں وہ درج کریں۔
2۔ کرپٹو کے نام پر ٹیپ کریں، اور سسٹم آپ کو کرپٹو کرنسی فہرست کی جانب واپس لے جائے گا۔ آپ ہر کرپٹو کا دستیاب بیلنس اپنی فنڈنگ اور اسپاٹ والیٹس میں چیک کر سکتے ہیں۔ اگر ٹرانسفر کا احاطہ کرنے کے لیے بیلنس نا کافی ہے، تو براہ کرم پہلے اپنی فنڈنگ یا سپاٹ والیٹ سے فنڈز ٹرانسفر کریں۔
آپ اپنے وصول کنندہ کے لیے [Add Note] پر ٹیپ کرتے ہوئے ذاتی پیغام بھی شامل کر سکتے ہیں۔
3. رقم درج کریں۔ پھر [Continue] پر ٹیپ کریں۔ سسٹم، ادائیگی کے لیے خود کار طور پر آپ کے فنڈنگ والیٹ سے فنڈز استعمال کرے گا۔ اپنی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے لیے، [Funding Wallet] پر ٹیپ کریں اور [Spot Wallet] منتخب کریں۔
براہ کرم [Continue]پر ٹیپ کرنے سے قبل وصول کنندہ اور اپنی بھیجی جانے والی رقم کی پڑتال کریں۔
4۔ ادائیگی کی توثیق کے لیے اپنا ادائیگی کا PIN درج کریں۔
5۔ اس کے ایک مرتبہ مکمل ہونے پر آپ ادائیگی کی تفصیلات ملاحظہ کریں گے۔ آپ کو ای میل اور SMS اطلاعات بھی موصول ہوں گی۔
کرپٹو کرنسی کو وصول کرنے کے دو آپشنز ہوتے ہیں۔
1. بذریعہ QR کوڈ
Binance ادائیگی تک رسائی کے لیے ایپلیکیشن ہوم پیج پر موجود [Binance Pay] پر ٹیپ کریں۔ [Receive] پر ٹیپ کریں اور آپ QR کوڈ ملاحظہ کریں۔ اسے اپنے فون میں محفوظ رکھنے کے لیے، [Save QR] پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد آپ اسے اپنے دوستوں کے ستھ شیئر کر سکتے ہیں اور وہ آپ کو کرپٹو بھیجنے کے لیے اپنی Binance ایپلیکیشن سے QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی اور وصولی کے لیے طلب کردہ رقم کو واضح کرنے کے لیے، [Add Amount] پر ٹیپ کریں۔ آپ ایک ذاتی پیغام بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مثلاً، آپ اپنے دوستوں سے BNB حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ [Currency] کے ذیل میں موجود BNB منتخب کریں اور رقم درج کریں (اختیاری)۔ Binance ادائیگی، ادائیگی کی تفصیلات پر مبنی ایک منفرد QR کوڈ تخلیق کرے گی۔ [Save QR] پر ٹیپ کریں اور کرپٹو کرنسی کی ادائیگیوں کے لیے اسے اپنے دوستوں کو بھیجیں۔
2۔ بذریعہ ای میل ایڈریس/فون نمبر/Binance ID(UID)/ادائیگی کی ID
آپ کرپٹو کرنسی کی ادائیگیاں حاصل کرنے کے لیے اپنے دوستوں کو اپنے Binance اکاؤنٹ کا ای میل، فون نمبر، Binance ID، یا ادائیگی کی ID بھی بھیج سکتے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ ادائیگی کی ID Binance ID (UID) سے مختلف ہے۔ ادائیگی کی ID Binance ادائیگی سے تخلیق شدہ ہے اور کرپٹو کرنسی کی وصولی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ آپ کی Binance ID آپ کے اکاؤنٹ کا امتیاز کرنے کے لیے آپ کی ایک منفرد Binance شناخت کار ہوتی ہے۔
ٹرانسفر کا عمل مکمل ہونے کے بعد، آپ کو ای میل اور SMS اطلاعات موصول ہوں گی۔ فنڈز آپ کے فنڈنگ والیٹ میں براہ راست کریڈٹ کر دیئے جائیں گے۔ آپ Binance ادائیگی سے ادائیگی کی ہسٹری کے آئیکن پر ٹیپ کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کی ہسٹری ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

متواتر پوچھے گئے سوالات

Binance ادائیگی فی الحال صرف اہل صارفین کے لیے Binance.com پر دستیاب ہے۔ Binance ادائیگی کا استعمال شروع کرتے ہوئے، براہ کرم Binance.com پر رجسٹر ہوں اور اپنے اکاؤنٹ کی شناختی توثیق مکمل کریں۔
Binance ادائیگی فی الحال 300 سے زائد کرپٹو کرنسیز، کی معاونت کرتا ہے جن میں BTC، BNB، BUSD، ETH، ADA، ATOM، BCH، DASH، DOGE، DOT، EOS، ETC، FIL، HBAR، LINK، LTC، MATIC، NEO، PAX، QTUM، TRX، TUSD، UNI، USDC، VET، WRX، XLM، XMR، XRP، XTZ، ZEC، USDT، FRONT، STRAX، ONE، EGLD اور SXP شامل ہیں۔
براہ کرم مزید اپڈیٹ شدہ فہرست کے لیے Binance ایپلیکیشن سے رجوع کریں۔
عموماً Binance ادائیگی کی ٹرانزیکشنز کی تصدیق فوری طور پر ہو جاتی ہے۔
آپ تفصیلی راہنمائیاں ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:

Binance ویب سائٹ پر Binance ادائیگی کا استعمال کیسے کریں؟

ویب سائٹ سے Binance ادائیگی تک رسائی کے لیے، اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Finance] پر جائیں - [Binance Pay]۔
ویڈیو ٹیوٹوریل

Binance ادائیگی کے ذریعے ادائیگیاں کیسے کریں؟

1۔ Binance کے ہوم پیج پر موجود [Send] پر کلک کریں۔ 
2۔ وصول کنندہ کا ای میل، فون نمبر، Binance ID(UID) یا ادائیگی کی ID درج کریں، اور [Continue] پر کلک کریں۔
3۔ کرپٹو کرنسی منتخب کریں اور بھیجی جانے والی رقم درج کریں۔ آپ اپنے وصول کنندہ کے لیے ذاتی پیغام بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 
[Currency] کے ذیل میں دیئے گئے ڈراپ ڈاؤن مینو پر کلک کریں اور آپ اپنی فنڈنگ یا اسپاٹ والیٹ میں موجود بیلنس چیک کر سکتے ہیں۔ اگر ٹرانسفر کا احاطہ کرنے کے لیے بیلنس نا کافی ہے، تو براہ کرم پہلے اپنی فنڈنگ یا سپاٹ والیٹ سے فنڈز ٹرانسفر کریں۔
5۔ رقم درج کریں اور [Continue] پر کلک کریں۔ 
6۔ سسٹم، ادائیگی کے لیے خود کار طور پر آپ کے فنڈنگ والیٹ سے فنڈز استعمال کرے گا۔ اپنی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے لیے، [Funding Wallet] پر ٹیپ کریں اور [Spot Wallet] منتخب کریں۔ براہ کرم [Confirm] پر کلک کرنے سے قبل وصول کنندہ اور اپنی بھیجی جانے والی رقم کی پڑتال کریں کہ آیا وہ درست ہے۔
7۔ ادائیگی کی توثیق کے لیے اپنا ادائیگی کا PIN درج کریں۔ 
8۔ اس کے ایک مرتبہ مکمل ہو جانے پر آپ ادائیگی کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ آپ کو ای میل اور SMS اطلاعات بھی موصول ہوں گی۔

Binance ادائیگی کے ذریعے کرپٹو کرنسی کیسے وصول کریں؟

کرپٹو کرنسی کو وصول کرنے کے دو آپشنز ہوتے ہیں۔
1. بذریعہ QR کوڈ
ایک منفرد QR کوڈ تخلیق کرنے کے لیے [Receive] پر کلک کریں۔ پھر، اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کے لیے [Save QR] پر کلک کریں اور اسے اپنے دوستوں کو بھیجیں۔ وہ آپ کو کرپٹو کرنسی بھیجنے کے لیے اپنی Binance ایپلیکیشن سے QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی اور رقم کی وضاحت کے لیے، [Select Currency] پر کلک کریں۔ آپ ایک ذاتی پیغام بھی شامل کر سکتے ہیں۔
Binance ادائیگی، ادائیگی کی تفصیلات پر مبنی ایک منفرد QR کوڈ تخلیق کرے گی۔ 
2۔ بذریعہ ای میل ایڈریس/فون نمبر/Binance ID(UID)/ادائیگی کی ID
آپ کرپٹو کرنسی کی ادائیگیاں حاصل کرنے کے لیے اپنے دوستوں کو اپنے Binance اکاؤنٹ کا ای میل، فون نمبر، Binance ID، یا ادائیگی کی ID بھی بھیج سکتے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ ادائیگی کی ID Binance ID (UID) سے مختلف ہے۔ ادائیگی کی ID Binance ادائیگی سے کرپٹو کرنسی کی وصولی کے لیے تخلیق کی گئی ہے۔ آپ کی Binance ID آپ کے اکاؤنٹ کا امتیاز کرنے کے لیے آپ کی ایک منفرد Binance شناخت کار ہوتی ہے۔
ٹرانسفر کا عمل مکمل ہونے کے بعد، آپ کو ای میل اور SMS اطلاعات موصول ہوں گی۔ فنڈز آپ کے فنڈنگ والیٹ میں براہ راست کریڈٹ کر دیئے جائیں گے۔ آپ [Transaction History]سے ٹرانزیکشن کی ہسٹری ملاحظہ کر سکتے ہیں۔