کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
ریفرلز اور وابستگان

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
اکاؤنٹ فنکشنز تک رہنمائی
شناخت کی توثیق
2 عوامل پر مبنی منظوری
ای میل کے مسائل
ریفرلز اور وابستگان
واؤچر
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

وابستگی کے مواد کا پروگرام اور اکثر پوچھے گئے سوالات کیا ہیں

2021-11-18 09:43

وابستگی کے مواد کا پروگرام کیا ہے؟

ہمارا Binance وابستگی کے مواد کا پروگرام تمام اسٹرائپس کے تخلیق کاروں کو ان کے مواد مونیٹائز کرنے اور مقبول کرپٹو انعامات کو حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فی خطہ، صرف اپنا اصل مواد تخلیق کر کے اور اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرکے—مواد تخلیق کرنے والے BUSD میں فی مہینہ $3,000 تک کما سکتے ہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر چننے کے لیے نئے چیلنجز کے ساتھ، وابستہ افراد اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے صحیح موضوع تلاش کر سکتے ہیں

میں وابستگی کے مواد کے پروگرام میں کیسے شامل ہو سکتا ہوں؟

یہ پروگرام فی الوقت تمام موجودہ Binance وابستگان کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو براہ کرم مواد کے پروگرام کے لینڈنگ صفحہ پر [Sign-up]  کے بٹن پر کلک کریں۔ ہر مہینے جس میں آپ حصہ لیتے ہیں اُس مہینے کے لیے اہم اعلانات، تبدیلیوں اور جیتنے والوں کے اعلانات سے باخبر رہنے کے لیے سائن اپ کرنا یاد رکھیں۔ 

میں مواد کیسے جمع کرواؤں؟

اپنا مواد لینڈنگ صفحہ پر مواد جمع کروانے کے سیکشن کے تحت [Share content] کے ذریعے جمع کروائیں۔ براہِ کرم نوٹ کریں، کہ آپ کا جمع کروایا گیا مواد لازمی طور پر پہلے سے شائع شدہ اور فہرست کردہ مواد کے موضوعات میں سے کسی ایک سے لازماً مماثل ہونا چاہیئے۔
یقینی بنائیں کہ آپ لنک اور ان ویوز کی موجودہ تعداد درست طور پر جمع کروائیں جو آپ کے مواد نے اکھٹے کیے ہیں۔ مواد کے ویوز اور لائکس سب سے متاثر کن مواد کے انعام کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

1. کیا میں مواد میں اپنا وابستگی کا لنک شامل کر سکتا ہوں؟

جی ہاں،  براہِ کرم مواد میں کہیں اپنا حوالہ جاتی لنک شامل کریں۔ آپ تفصیلی اصولوں کے سیکشن میں تمام درخواست کردہ CTAs کے ساتھ اپنا حوالہ جاتی لنک منسلک کر سکتے ہیں۔  مثلاً، https://www.binance.com/en/buy-sell-crypto (Binance URL) + رجسٹریشن کی منسلکہ (?ref=) + حوالہ جاتی کوڈ (IJUID3ZL) = https://www.binance.com/en/buy-sell-crypto?ref=IJUID3ZL۔ 

2. کیا میں کسی بھی موضوع پر مواد لکھ سکتا ہوں؟

جی نہیں، آپ کا تخلیق کردہ مواد لازماً مہینے کے لیے فہرست کردہ مواد کے موضوعات میں سے کسی ایک کے ساتھ مماثل ہونا چاہیئے۔ آپ مختص کردہ مہینے کے لیے فہرست کردہ کسی بھی موضوع پر مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے مواد کے موضوع کے تفصیلی اصولوں کو پڑھیں، بشمول کلیدی نکات، کال-ٹو-ایکشنز اور مواد کا فارمیٹ۔

3. کیا میں کسی بھی فارمیٹ میں مواد تخلیق کر سکتا ہوں؟

آپ کا مواد کسی بھی فارمیٹ میں ہو سکتا ہے، بشمول ویڈیوز، آرٹیکلز، اور انفوگرافکس لیکن ان تک محدود نہیں۔ کبھی کبھار ہم ایک مخصوص فارمیٹ میں مواد کی درخواست کریں گے، لہذا شروع کرنے سے پہلے اپنے منتخب کردہ موضوع پر [Detailed Rules] پر کلک کریں۔ 

4. میں نے پہلے ہی فہرست کردہ موضوع پر مواد تخلیق کر لیا ہے۔ کیا میں وہی مواد جمع کروا سکتا ہوں؟

جی نہیں۔ صرف مہم کے مہینے کے دوران تخلیق اور پوسٹ کیا گیا مواد قبول کیا جائے گا۔ مثلاً، اکتوبر کے مہینے کے لیے صرف 1-31 اکتوبر کے درمیان پوسٹ کیا گیا مواد قبول کیا جائے گا۔ 

5. کیا میں مہینے کے ایک سے زیادہ موضوعات پر مواد تخلیق کر سکتا ہوں؟

جی ہاں. متعدد موضوعات پر مواد تخلیق کرنے سے آپ کے جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ تاہم، شرکاء کو صرف ایک ہی مواد کے لیے انعام دیا جائے گا۔  مواد کے تخلیق کاران جو ہر مہینے معیاری مواد تخلیق کرتے ہیں، اگر وہ جائزے کے اسکیل پر کم از کم 18/30 وصول کر لیں تو وہ اگلے مہینے دو امواد کے لیے انعام حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ 

6. کیا میں پچھلے مہینے کے موضوعات پر مواد تخلیق کر سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ اگر پچھلے مہینے کا کوئی پہلے سے پوسٹ کیا گیا موضوع ہے جس کے لیے آپ نے مواد تخلیق نہیں کیا، تو بلا جھجھک اس موضوع کے لیے مواد جمع کرائیں۔ ذہن نشین رکھیں کہ، لینڈنگ صفحہ پر صرف موجودہ مہینے کے عنوانات ہی دکھائے جائیں گے۔  

7. میں ایک سے زیادہ مواد کے موضوعات کیسے جمع کرواؤں؟

ہم نے جمع کروانے کے فارم کو اپڈیٹ کر دیا ہے تاکہ مہینے کے لیے متعدد موضوع پر مواد جمع کروانے کی اجازت دی جا سکے۔ 

8. میرے مواد کا جائزہ کیسے لیا جائے گا؟

آپ کے مقامی علاقے میں ججز کا ایک پینل آپ کے مواد کو چھ زمروں میں درجہ بند کرے گا، جس میں کُل 30 پوائنٹس کے لیے ہر زمرے کے پانچ پوائنٹس ہوں گے۔ ایوارڈ کے لیے زیرِغور آنے کے اہل ہونے کے لیے، آپ کو 30 میں سے کم از کم 18 پوائنٹس اسکور کرنے ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہمارا بلاگ ملاحظہ کریں۔ 

9. مواد تخلیق کرنے کے کیا انعامات ہیں؟

ہر علاقے کے اپنے سرفہرست 10 تخلیق کاران اور بونس انعامات کے زمرے ہیں۔ متعدد وابستگان کو ان کے علاقے کی بنیاد پر مقبول 1 تخلیق کار کا درجہ دیا جا سکتا ہے۔ آپ ہر ماہ 3,000 BUSD تک کما سکتے ہیں، بشمول اہل مواد کے لیے ضمانت یافتہ 300 BUSD (جائزے میں کم از کم 18/30)۔ ایک وابستہ فرد جو سب سے زیادہ تخلیقی، سے زیادہ وائرل، اور سب سے زیادہ متاثر کن مواد کے ساتھ $1500 کا سب سے سرفہرست انعام حاصل کرتا ہے وہ $3000 تک کما سکتا ہے۔ 
اضافی انعامات میں سائن اپ بونس، Binance سویگ، انعامات کا سسٹم اور Binance سوشل میڈیا پر نمایاں ہونے کا موقع شامل ہے۔ 

10. مجھے میرے انعامات کب وصول ہوں گے؟

آپ کے مواد جمع کرانے کے بعد، ہم آپ کو اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک مطلع کریں گے۔ بونس آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ آپ اپنے اسپاٹ والیٹ میں "تقسیم کی ہسٹری" کے ذریعے تقسیم کا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں۔ اضافی انعامات آپ کی Binance ID سے وابستہ ای میل پر بھیجے جائیں گے۔ 

11۔ میں $50 سائن اپ بونس کیسے حاصل کروں؟

ہم نے حال ہی میں $50 سائن اپ بونس کو $100 سائن اپ بونس میں اپ گریڈ کیا ہے! کم از کم 18/30 کے اسکور کے ساتھ مواد جمع کروانے والے تخلیق کار بونس کے اہل ہیں۔ جب آپ کو اپنا انعام وصول ہو جائے، تو آپ کو اپنے سائن اپ بونس کے حوالے سے ایک اضافی ای میل موصول ہوگی۔ 
سائن اپ بونس آپ کے تمام حوالہ جاتی لنکس میں شامل کر دیا جائے گا۔ جب کوئی نیا صارف آپ کے حوالہ جاتی لنک کا استعمال کرتے ہوئے Binance میں سائن اپ کرتا ہے، تو انہیں واؤچرز کی صورت میں $100 کے بدلے مکمل کرنے کے لیے 3 آسان ٹاسکس موصول ہوں گے۔  آپ اپنا سائن اپ بونس وصول کرنے کے بعد ہر اضافی مہینے اہلیت پر مبنی مواد جمع کرواتے ہیں تو آپ اپنا سائن اپ بونس کُل 3 مہینے تک رکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کے سائن اپ بونس کا جائزہ آپ کی نئی رجسٹریشن اور ٹاسکس کی تکمیل کی شرح کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ 

12. انعامات کا سسٹم کیا ہے؟

جب آپ متواتر 3 معیاری مواد جمع کرواتے ہیں (کم از کم 18/30)، تو آپ اضافی BUSD انعام وصول کرنے کے لیے اہل ہو جاتے ہیں۔ 

 انعامات اور جائزے کے عمل سمیت مکمل تفصیلات کے لیے براہ کرم ہمارا بلاگ اور اعلان کی پوسٹ پڑھیں۔