کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو ڈیریویٹوز
Futures معاہدے
کوائن-Ⓜ Futures معاہدے

سہ ماہی Futures کی ترسیل اور تصفیہ

Binance
2021-08-04 03:50
مزید جاننے کے لیے ویڈیو پر کلک کریں

ڈیلیوری کا وقت

سہ ماہی futures معاہدہ جات زائد المیعاد ہونے کی تاریخ کو ڈیلیور/تصفیہ کرتے ہیں، مثلاً کیلنڈر کی ہر سہ ماہی کے آخری جمعے کو 08:00:00 UTC۔
(مثال کے طور پر، BTCUSD 0925 سہ ماہی futures معاہدہ اسی سہ ماہی کی مدت کے آخری جمعہ کو ختم ہو جائے گا، جو کہ 25 ستمبر 2020 کو 08:00:00 UTC پر ہے۔)
نوٹ: انتہائی حالات میں جہاں قیمت کی انڈیکس مارکیٹ میں ہیرا پھیری یا ترسیل اور تصفیہ کے وقت کے قریب مارکیٹ کے مخصوص حالات کی وجہ سے بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے، Binance اگلی اطلاع تک ڈیلیوری اور تصفیہ کا عمل ملتوی کردے گا، تمام صارفین کے لیے ایک اعلان کیا جائے گا۔

ترسیل کا ہدف

Binance پر کوائن-مارجن کردہ سہ ماہی معاہدہ جات ایک متعلقہ کیلنڈر سائیکل: مارچ، جون، ستمبر، دسمبر کی پیروی کرتے ہیں۔
معاہدے کی خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، یہاں کلک کریں۔
ترسیل اور تصفیہ کی تکمیل کے بعد، ایک نیا سہ ماہی معاہدہ تخلیق کیا جائے گا، بیک وقت، معاہدے کا K-لائن بھی اسی کے مطابق تبدیل ہو گا۔
مثال: جب 0925 سہ ماہی معاہدہ کی ترسیل 25 ستمبر 08:00 (UTC) کو ہو گی، تو سسٹم ایک نیا 0326 س ماہی معاہدہ تخلیق کرے گا (زائد المیعاد ہونے کی تاریخ: 26 مارچ، 2021)۔ 1225 سہ ماہی معاہدے کی K-لائن زائدالمیعاد ہونے والے 0925 سہ ماہی معاہدوں کی گزشتہ K-لائن پر جاری رہے گی، اور نئے 0326 سہ ماہی معاہدوں کی K-لائن اصل 1225 سہ ماہی معاہدے کی تاریخی K-لائن پر جاری رہے گی۔

ترسیل کا طریقہ

بنیادی اثاثہ کا تصفیہ (مثلاً BTC، ETH)

تصفیہ جاتی قیمت

معاہدہ جات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی تصفیہ جاتی قیمت کا حساب ترسیل سے پہلے آخری گھنٹے (7.00 اور 08.00 UTC کے درمیان) میں فی سیکنڈ قیمت کے انڈیکس کی اوسط کے حساب سے کیا جائے گا، یعنی کل 3600 قیمت کا انڈیکس۔

تصفیہ جاتی فیس

ترسیل کی تاریخ پر تصفیہ کردہ تمام پوزیشنز کے لیے تصفیہ جاتی فیس ٹیکر فیس جتنی ہی وصول کی جاتی ہے۔

ترسیل کا عمل

  1. جب سہ ماہی معاہدہ زائدالمیعاد ہو جائے، تو اس کی ترسیل کر دی جائے گی۔ سسٹم ترسیل کے لیے کیش-تصفیہ کا طریقہ استعمال کرتا ہے۔
  2. زائد المیعاد جاری پوزیشنز تصفیہ جاتی قیمت پر بند کر دی جاتی ہیں۔
  3. آپ کو صرف پوزیشنز بند کرنے اور ترسیل سے 10 منٹ قبل تک کوئی نئی پوزیشن جاری نہ کرنے کی اجازت ہے۔ مثلاً صرف گھٹائیں کو فعال کیا گیا۔
  4. تمام غیر واقعی منافع اور خسارہ کا حساب ترسیل کے وقت لگایا جاتا ہے اور حقیقی منافع اور خسارہ میں تبدیل کیا جاتا ہے (5~10 سیکنڈز کا وقفہ)، ترسیل ایک تصفیہ جاتی فیس کا سبب بنتا ہے، جو کہ حقیقی منافع اور خسارہ جات میں بھی شامل کیا جاتا ہے٭، اسی طرح تصفیہ جاتی فیس کی کٹوتی کرنے کی ضرورت ہے۔
٭حقیقی منافع اور خسارہ = پوزیشن_سائز ٭ معاہدہ جاتی_مضربہ ٭ (1/ ابتدائی قیمت - 1 / تصفیہ جاتی قیمت) - پوزیشن_سائز٭معاہدہ جاتی_مضربہ٭تصفیہ جاتی فیس/تصفیہ جاتی قیمت
  1. حقیقی منافع اور خسارہ اکاؤنٹ بیلنس مین دکھایا جاتا ہے، اور ترسیل مکمل کی جاتی ہے۔
  2. ترسیل کی تکمیل کے بعد، زائد المیعاد سہ ماہی معاہدہ جات آف لائن ہو جائیں گے، اور بعد ازاں نئے سہ ماہی معاہدہ جات کی پیشکش آن لائن کی جائے گی (یکساں علامت مگر مختلف ٹِکر کے تحت)۔ قیمت کی حد٭ آن لائن ہونے کے بعد نئے معاہدہ پر لاگو ہو گی، اور 10 منٹ بعد دوبارہ معمول پر آ جائے گی:
٭زیادہ سے زیادہ = قیمت کا انڈیکس ٭ (1+10%) ؛ کم از کم = قیمت کا انڈیکس ٭ (1-10%).
متعلقہ آرٹیکلز
کوائن-مارجن کردہ Futures معاہدات میں لیوریج اور مارجن