کسی نئے Binance اکاؤنٹ پر اپنی ای میل یا فون نمبر کیسے منتقل کریں
2021-12-01 05:35
اگر آپ اپنے فون نمبر یا ای میل کو اپنے موجودہ اکاؤنٹ (اکاؤنٹ A) سے منسلک کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ پہلے ہی Binance پر موجود کسی دوسرے اکاؤنٹ (اکاؤنٹ B) پر رجسٹر کیے جا چکے ہیں، تو آپ انہیں اکاؤنٹ A سے اکاؤنٹ B پر منتقل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مرحلہ وار گائیڈ کی پیروی کر سکتے ہیں۔
چلیں آپ کے فون نمبر کی منتقلی کو بطور مثال لیتے ہیں:

2. [Enable] پر کلک کریں جو [Phone Number Verification] کے ساتھ موجود ہے۔
- براہ کرم یقینی بنائیں کہ جس اکاؤنٹ (اکاؤنٹ B) کو آپ فون نمبر کے ساتھ منتقل کرنا چاہتے ہیں اس کے کوئی جاری قرضے کے آرڈرز نہ ہوں اور کل بیلنس 0.001 BTC سے کم ہو، یا اسے منتقل نہیں کیا جا سکتا؛
- اگر منتقل ہونے والا اکاؤنٹ (اکاؤنٹ A) کسی فون نمبر کے ساتھ منسلک ہے، تو براہ کرم پہلے اسے غیر منسلک کریں۔

3. فون نمبر درج کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اور سیٹ اپ کرنے کے لیے ہدایات کی پیروی کریں۔

4. آپ کے درج کردہ فون نمبر کے کسی دوسرے اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک ہونے کی صورت میں، آپ کو مندرجہ ذیل پاپ اپ پیغام دکھائی دے گا۔ جاری رکھنے کے لیے [Request Email/Phone Migration] پر کلک کریں۔

5. فون نمبر درج کریں اور اپنی 2FA ڈیوائسز کے ساتھ درخواست کی توثیق کریں۔

6. آپ منتقلی کی شرائط و ضوابط دیکھیں گے۔ براہ کرم انہیں احتیاط سے پڑھیں اور باکس کو نشان زد کریں۔ [Continue] پر کلک کریں۔

7. آپ ایک پاپ-اپ ونڈو کو دیکھیں گے۔ [Confirm] پر کلک کریں۔
آپ کے اثاثوں کی حفاظت کے لیے، براہ کرم نوٹ کریں کہ منتقلی کے بعد آپ کے منتقل ہونے والے اور منتقل کردہ دونوں اکاؤنٹس پر رقم نکلوانے کے عوامل 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیے جائیں گے۔ اس کے بعد یہ خودکار طور پر دوبارہ جاری کر دیے جائیں گے۔

8. آپ کا فون نمبر کامیابی سے آپ کے موجودہ اکاؤنٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں:
- آپ صرف اپنا فون نمبر اور ای میل منتقل کر سکتے ہیں۔ آپ منتقلی کے اس فنکشن کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو حذف، شناختی توثیق کو ری سیٹ، یا اثاثوں کو ٹرانسفر نہیں کر سکتے؛
- فی الوقت، آپ Binance سے اکاؤنٹ حذف نہیں کر سکتے۔ کسی اکاؤنٹ کا فون نمبر یا ای میل منتقل کرنے کے لیے، آپ کو ان دونوں کو پہلے منتقل ہونے والے اکاؤنٹ سے مربوط کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ نے اپنے فون نمبر یا ای میل میں سے صرف کسی ایک کو مربوط کیا ہے، تو آپ انہیں منتقل نہیں کر سکتے؛
- آپ صرف ایک Binance اکاؤنٹ کے لیے شناختی توثیق مکمل کر سکتے ہیں۔ تمام صارفین کو Binance کی پراڈکٹس اور پیشکشوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جن میں کرپٹو کرنسی کے ڈپازٹس، ٹریڈز اور رقم نکلوانے کے عوامل شامل ہیں، [Verified] مکمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے فون نمبر یا ای میل کو توثیق شدہ اکاؤنٹ پر منتقل کریں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
1. یہ "اکاؤنٹ کی منتقلی میں ناکامی ہوئی" کیوں دکھاتا ہے؟
آپ کی منتقلی میں ناکامی کی متعدد وجوہات ہیں:
- آپ کے اکاؤنٹ میں غیر ادا شدہ ڈیبٹ کے ریکارڈز ہیں۔ آپ کو پہلے ڈیبٹس کا تصفیہ کرنا چاہیئے؛
- آپ ذاتی اکاؤنٹ کو منتقل نہیں کر رہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ انٹرپرائز اکاؤنٹس کو منتقل نہیں کیا جا سکتا؛
- آپ پہلے ہی اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ ایک ای میل اور فون نمبر مربوط کر چکے ہیں۔ اکاؤنٹ پر نئی ای میل یا فون نمبر کو منتقل کرنے کے لیے، براہ کرم پہلے کسی ایک کو غیر مربوط کریں؛
- آپ پہلے ہی اپنے فون نمبر یا ای میل کو 3 بار منتقل کر چکے ہیں۔ سسٹم خودکار طور پر آپ کی درخواست مسترد کر دے گا۔
2. کیا میرے فون نمبر یا ای میل منتقل کرنے کے بعد منتقل ہونے والا اکاؤنٹ حذف کر دیا جائے گا؟
نہیں، آپ کا منتقل ہونے والا اکاؤنٹ حذف نہیں کیا جائے گا۔ آپ صرف اس مربوط کردہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے لاگ ان کر سکتے ہیں جو ابھی بھی منتقل ہونے والے اکاؤنٹ کے ساتھ مربوط ہے۔ اگر آپ اپنا اکاؤنٹ بند کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
3. کیا میں اپنی شناختی توثیق کو اپنے اکاؤنٹس کے مابین منتقل کر سکتا ہوں؟
نہیں، آپ صرف اپنے فون نمبر یا ای میل ایڈریس کو منتقل کر سکتے ہیں۔
4. کیا میرے اثاثوں کو بھی ساتھ ہی منتقل کیا جائے گا؟
نہیں، اثاثوں کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
5. میں منتقلی کے بعد فوری طور پر رقم کیوں نہیں نکلوا سکتا؟
آپ کے اثاثوں کی حفاظت کے لیے، رقم نکلوانے کے عوامل 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیے جائیں گے۔ اس کے بعد یہ خودکار طور پر جاری کر دیے جائیں گے۔