کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
مالیات
Binance لیکویڈ سواپ

Binance لیکویڈ سواپ صارفی معاہدہ

Binance
2021-07-06 17:03
Binance لیکویڈ سواپ سروس
بجز اس کے کہ Binance کی طرف سے کوئی اور ہدایات ہوں، اپنے Binance اکاؤنٹ کی رجسٹریشن اور توثیق کے عوامل مکمل کرنے کے بعد، آپ کو الگ طور پر Binance کے ساتھ "Binance لیکویڈ سواپ صارفی معاہدہ" پر اتفاق کرنے کی ضرورت ہو گی، ساتھ میں یہ سروس استعمال کرنے سے پہلے ایک مخصوص Binance لیکویڈ سواپ اکاؤنٹ کھولنے اور/یا متعلقہ طریقہ کار مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ براہ کرم مندرجہ ذیل کو پڑھیں اور ان سے متفق ہوں:
A. Binance لیکویڈ سواپ کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے:
a. صارفین Binance لیکویڈ سواپ ٹرانزیکشنز سے تخلیق شدہ ہینڈلنگ فیس کی کمائی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؛
b. Binance پلیٹ فارم کے اصولوں کے مطابق، صارفین غیر مشروط طور پر Binance کو Binance لیکویڈ سواپ ٹرانزیکشن سے تخلیق شدہ ہینڈلنگ فیس کی کمائی ایک معقول طور پر تفویض اور تقسیم کرنے کا اختیار دیتے ہیں؛
c. صارفین کی جانب سے شامل کردہ اثاثہ جات Binance لیکویڈ سواپ ٹرانزیکشنز سے تخلیق شدہ ہینڈلنگ فیس کی کمائی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بیک وقت، صارفین کی طرف سے شامل کردہ اثاثہ جات شامل شدہ ٹوکن کے موجودہ سود سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں (صرف اس صورت میں قابل اطلاق ہے جب ایسے ٹوکنز میں موجودہ متعلقہ پراڈکٹس ہوں)۔ تاہم، جب ایک مخصوص کرنسی کی قیمت مارکیٹ میں تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے کہ متعلقہ شیئر ہولڈرز یکساں کمائی سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ چنانچہ، لیکویڈیٹی شامل کرنے کا رویہ کمائیوں کی ضمانت سمیت ایک بغیر خطرے والا عمل نہیں ہے۔
B. Binance لیکویڈ سواپ سروس استعمال کرتے ہوئے:
a. Binance لیکویڈ سواپ استعمال کرنے سے قبل صارف کو اکائی کی قیمت اور درکار ہینڈلنگ فیس کی لازماً تصدیق کرنی چاہیئے۔ جب ٹرانزیکشن کی ہدایت کا اجراء ہو جائے، تو ڈیجیٹل کرنسی کے اثاثہ جات BSwap ("ٹرانزیکشن") میں موجود اثاثہ جات کے ساتھ ایکسچینج ہو جائیں گے۔ جب ٹرانزیکشن کی انجام دہی ہو جائے، تو صارف کا اکاؤنٹ اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیے، صارف عارضی طور پر ٹرانزیکشن میں لگائے گئے ڈیجیٹل کرنسی کو کنٹرول کرنے کا اختیار Binance کو تفویض کرے گا؛
b. صارفین ٹرانزیکشن کی وجہ سے لاگو ہونے والی فیس ("ہینڈلنگ فیس) Binance کو ادا کرنے پر متفق ہیں، اور Binance کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت ہینڈلنگ فیس تبدیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ اپڈیٹ شدہ ہینڈلنگ فیس تمام فروختگیوں اور دیگر متعقلہ ٹرانزیکشنز لاگو ہو گی جو کہ ہینڈلنگ فیس کی تبدیلی کی تاریخ کے بعد موثر ہوئے ہیں۔ صارفین اس صارفی معاہدے کی شرائط کے مطابق اپنے اکاؤنٹ کے ذمہ واجب الادا کسی بھی قابل اطلاق فیس کی کٹوتی کے لیے Binance کو اختیار دیتے ہیں۔
C. صارفین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کا مآخذ قانونی اور مطابقت پذیر ہے متعلقہ قوانین اور قواعد کی پاسداری کریں گے۔
D. صارفین ڈیجیٹل اثاثہ کی سرمایہ کاری کے خطرات کو مکمل طور پر سمجھیں گے۔ اس سروس کا استعمال کرتے ہوئے نفع جات یا خسارہ جات پیش آ سکتے ہیں، صارفین کو محتاط رہنا چاہیئے اور فنڈز کے لیے صارف کی استعداد کے مطابق اس سروس کو استعمال کرنا چاہیئے۔
E. صارفین اتفاق کرتے ہیں کہ تمام سرمایہ کاری کے آپریشنز جو کہ Binance میں انجام دیے گئے ہیں ان کی سرمایہ کاری کے درست عزائم کی نمائندگی کرتے ہیں، اور غیر مشروط طور پر اپنی سرمایہ کاری کے فیصلہ جات سے منسلک ممکنہ خطرات اور فوائد قبول کرتے ہیں۔
F. Binance، Binance لیکویڈ سواپ سروس کو معطل اور ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ جب ضرورت ہو، تو Binance کسی بھی وقت BSwap سروس کو معطل یا ختم کر سکتی ہے۔
G. نیٹ ورک کی تاخیر، کمپیوٹر سسٹم کی ناکامیوں اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے، BSwap سروس میں تاخیر، وقفہ، تعطل یا انحراف آ سکتا ہے۔ Binance BSwap سروس پر عمل درآمد کے سسٹم کو مستحکم اور موثر بنانے کے لیے حتی الوسع کوشش کرے گی لیکن کوئی وعدہ نہیں کرتی۔ درج بالا عوامل کی وجہ سے، اگر Binance لیکویڈ سواپ سروس پر حتمی عمل درآمد کا نتیجہ صارف کی توقعات سے مختلف ہو، تو Binance کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی۔