کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو ڈیریویٹوز
Futures معاہدے
Futures رہنمائی

اپنی ٹریڈنگ کی سرگرمی کیسے دیکھیں

Binance
2021-08-03 10:03
آپ اپنے ٹریڈنگ انٹرفیس کے نیچے موجود آرڈرز اور پوزیشنز پینل میں اپنی ٹریڈنگ سرگرمیوں سے متعلقہ تمام معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس جگہ پر، آپ اپنی پوزیشنز کا موجودہ اسٹیٹس اور اپنے موجودہ جاری اور گزشتہ انجام دیے گئے آرڈر چیک کرنے کے لیے ٹیبز کے بیچ سوئچ کر سکتے ہیں۔ 
[Positions] ٹیب میں، آپ تمام جاری پوزیشنز سمیت یہ دیکھ سکتے ہیں:
  • علامت
  • سائز
  • ابتدائی قیمت، نقطہء قیمت، اور تصفیہ جاتی قیمت 
  • مارجن تناسب اور مارجن
  • واقعی/غیر واقعی منافع اور خسارہ۔
یہی وہ جگہ ہے جہاں پر آپ ADL کے تحت آٹو-ڈی لیوریج کیو میں اپنی پوزیشنز کی نگرانی کر سکتے ہیں (جس پر اونچے اتار چڑھاؤ کے دوران توجہ دینا ضروری ہے)۔

1. آرڈر کی ہسٹری

آرڈر کی ہسٹری کسی دی گئی مدت میں آپ کے پُر کردہ یا غیر پُر کردہ آرڈرز کے آرڈر دینے کا ریکارڈ ہے۔ یہ سیکشن تمام آرڈر کی تفصیلات بشمول وقت، علامت، مقدار، قیمت اور آرڈر کی قسم پر مشتمل ہے۔
  • اپنے گزشتہ آرڈرز تفصیل سے دیکھنے کے لیے [Order History] کے ٹیب پر کلک کریں۔
  • آرڈر ہسٹری تمام دیے گئے آرڈرز کے اسٹیٹس اور آرڈر کی تفصیلات ریکارڈ کرتی ہے، بشمول تمام منسوخ کردہ حد اور مشروط آرڈرز۔

2. ٹریڈ ہسٹری

ٹریڈ ہسٹری حقیقی پوزیشن ٹرانزیکشنز کے گزشتہ ریکارڈز کی نمائندگی کرتا ہے، اس سیکشن میں صرف پُر کردہ آرڈرز دکھائے جاتے ہیں۔ آرڈر ہسٹری کی طرح، یہ سیکشن تمام ٹریڈ کی تفصیلات دکھاتا ہے بشمول وقت، علامت، مقدار، قیمت، اور ٹریڈ کی سمت۔
  • اپنی تمام ٹریڈ کی ہسٹری دیکھنے کے لیے [Trade History] ٹیب پر کلک کریں۔ 
  • ٹریڈ ہسٹری آپ کے تمام انجام دیے گئے آرڈرز، ٹریڈنگ فیس، اور حقیقی منافع جات کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات ریکارڈ کرتا ہے۔

3. ٹرانزیکشن ہسٹری

ٹرانزیکشن کی ہسٹری تمام سرگرمیاں (ٹرانسفرز، حقیقی منافع اور خسارہ، کمیشنز، فنڈنگ فیس، اور انشورنس فنڈ کی ادائیگیاں) ظاہر کرتا ہے جو کہ کسی دی گئی مدت میں آپ کے Futures اکاؤنٹ میں واقع ہوئے ہوں۔
  • اپنے Futures اکاؤنٹ میں تمام سرگرمیاں دیکھنے کے لیے [Transaction History] ٹیب پر کلک کریں۔ 
  • کسی مخصوص ٹرانزیکشن کی سرگرمی دیکھنے کے لیے تلاش بار استعمال کریں۔ مثلاً، اگر آپ فنڈنگ فیس سے متعلقہ تمام ٹرانزیکشنز دیکھنا چاہتے ہیں۔ تلاش بار پر کلک کریں اور [Funding Fee] منتخب کریں۔ 
متعلقہ آرٹیکلز
Binance Futures اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے