کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
ریفرلز اور وابستگان

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
اکاؤنٹ فنکشنز تک رہنمائی
شناخت کی توثیق
2 عوامل پر مبنی منظوری
ای میل کے مسائل
ریفرلز اور وابستگان
واؤچر
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
NFT
VIP

Binance کے معیاری ریفرل موڈ کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

2022-03-22 02:09
1۔ Binance کا معیاری ریفرل موڈ کیا ہے؟
معیاری ریفرل موڈ کے ذریعے Binance پر کامیابی سے ریفر کردہ ہر نئے صارف کے لیے، اس صورت میں ریفر کرنے والے فرد کو فیس پر کمیشن موصول ہو گا جب کوئی ریفر کردہ صارف Binance کی اسپاٹ یا Futures مارکیٹس میں ٹریڈ انجام دے گا۔ اس سے مراد ہے کہ اب آپ صارفین کو یا تو اسپاٹ کے معیاری ریفرل لنک یا پھر Futures ریفرل لنک کے ذریعے مدعو کر سکتے ہیں اور ان دونوں سے کمیشن وصول کر سکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ Futures مارکیٹ کے لیے ریفرل کمیشن، مدعو کیے جانے والے فرد کی جانب سے اپنا Futures اکاؤنٹ کھولنے کے بعد، 12 ماہ تک محدود ہے۔
2. کیا میرا مدعو کردہ فرد اپنا Binance اکاؤنٹ بنانے کے بعد میرے معیاری ریفرل کوڈ کو استعمال کر سکتا ہے؟
ریفرل کوڈ فقط اس وقت استعمال کیا جانا چاہیئے جب صارف Binance اکاؤنٹ کھلوا رہا ہو۔ براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ یا آپ کے مدعو کردہ افراد درست ریفرل کوڈ کا اندراج کریں۔ اگر وہ سائن اپ کرتے ہوئے ریفرل کوڈ کو استعمال کرنا بھول جائیں یا غلط ریفرل کوڈ کا اندراج کر دیں، تو کمیشن کی جمع آوری نہیں ہو سکتی۔
3. میں اپنی کمیشن ہسٹری کو کیسے چیک کر سکتا ہوں؟
آپ اپنا ریفرل کمیشن [Referral] - [Commission Rebate] سے چیک کر سکتے ہیں۔ فنڈز کو ہر گھنٹے بعد آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیا جاتا ہے۔
آپ اپنے کمیشن ریبیٹ کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے چارٹ کے آئیکن پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔ 
4. مجھے اپنے مدعو کردہ افراد کی جانب سے ریفرل کمیشن وصول کیوں نہیں ہوا؟
معیاری ریفرل کمیشن کا حساب حقیقی وقت میں لگایا جاتا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد متعلقہ Binance اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ آپ صرف تب ہی ریفرل کمیشنز کو وصول کرنے کے قابل ہوں گے جب آپ کا مدعو کردہ کوئی فرد ٹرانزیکشن انجام دے گا۔
Futures ٹریڈنگ کے لیے، آپ مدعو کیے جانے والے صرف ان افراد سے ریفرل کمیشن وصول کر سکتے ہیں جو عام ہیں یا اپنی متعلقہ رجسٹریشن کے دنوں سے لے کر 12 ماہ تک کے لیے VIP 1 صارفین رہے ہوں۔
کسی دوست کو ریفر کرتے ہوئے اسپاٹ اور Futures دونوں کمیشن حاصل کرنے کے لیے، آپ کے لیے یہ بات یقینی بنانا ضروری ہو گا کہ آپ ایک Futures اکاؤنٹ کھول چکے ہیں۔ اگر آپ اپنے اسپاٹ کے معیاری ریفرل لنک کو استعمال کرتے ہوئے کسی دوست کو ریفر کرتے ہیں، لیکن آپ نے Futures اکاؤنٹ نہیں کھولا، تو آپ صرف ان کی اسپاٹ ٹریڈنگ فیس سے کمیشن کما سکتے ہیں۔
5. میں اپنی جانب سے ریفر کیے جانے والے مدعو کردہ افراد کی UID کس طرح چیک کر سکتا ہوں؟
اس کے لیے [Standard Referral] پر جائیں اور [Referrals] پر کلک کریں۔ آپ [All Accounts] کے تحت ان کی UIDs کو دیکھ سکتے ہیں۔ 
6. کیا میں اپنے ریفر کرنے والے فرد کو تبدیل کر سکتا ہوں؟
جی نہیں، ایک مرتبہ ریفرل کا تعلق قائم ہو جانے کے بعد اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
7. ریفرل کمیشن اور ریبیٹ میں کیا فرق ہے؟
ریفرل کمیشن کی شرح اور ریبیٹ کی شرح، دونوں ہی بنیادی ریفرل بونس کا حصہ ہیں۔ جوں ہی مدعو کردہ فرد کوئی ٹرانزیکشن انجام دیتا ہے، تو مدعو کرنے والے فرد کو ریفرل کمیشن موصول ہو گا اور مدعو کردہ فرد ریبیٹ وصول کرے گا۔
8.مجھے معیاری ریفرل کمیشن کب موصول ہو گا اور تصفیے کا ٹوکن کیا ہوتا ہے؟
تمام معیاری ریفرل کمیشنز (مدعو کرنے والوں کی طرف سے وصول کردہ اور ان کے مدعو کردہ دوستوں کے ساتھ شیئر کردہ) کا حساب حقیقی وقت میں لگایا جاتا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد متعلقہ Binance اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔
ریفرل کمیشنز کے تصفیہ جاتی اثاثہ جات مدعو کیے گئے دوست (مدعو کردہ فرد) کی اصل ٹرانزیکشن کے ذریعے تخلیق کردہ کمیشن فیس کے مماثل ہی ہیں۔ اگر مدعو کردہ فرد BNB فیس کی رعایت کو استعمال کرتا ہے، تو ریفرل کمیشنز کے تصفیے کے اثاثہ جات اور واپس کیے جانے والے ریفرل کمیشنز BNB کی صورت میں ہوں گے۔
9. میرے ریفرل کی شرح کب اپڈیٹ ہوتی ہے؟
ریفرل کی شرح کا حساب ہر روز 02:00 (UTC) بجے لگایا جاتا ہے اور 10:00 (UTC) پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
10. میں اپنا معیاری ریفرل لنک کہاں سے ڈھونڈ سکتا ہوں؟
اگر آپ Binance ویب سائٹ کو استعمال کر رہے ہیں، تو اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Dashboard] - [Referral] - [Standard Referral] پر کلک کریں۔
متبادل طور پر، اپنی Binance ایپ پر لاگ ان ہوں اور ہوم پیج پر جا کر [Referral] پر ٹیپ کریں اور [Standard Referral] پر جائیں۔
11. میں اپنے ریفرل لنکس کو کس طرح سے تخلیق، اور سیٹ اپ کروں، اور ان کی نظم کاری کیسے کروں؟
  • اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Dashboard] - [Referral] - [Standard Referral] پر کلک کریں۔ [Change referral settings >] پر کلک کریں۔
  • [+ Add New Referral] پر کلک کریں اور اپنے دوست کے کمیشن ریبیٹ کی شرح کو سیٹ کریں۔ ریفرل کی ڈیفالٹ شرح 20% ہے، آپ اپنے مدعو کردہ دوستوں کے ساتھ 0%، 5%، یا 10% کو شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ [Confirm] پر کلک کریں۔
  • مدعو کرنے کے لنک کے سامنے موجود [Copy] پر کلک کریں اور اسے اپنے دوستوں کو ارسال کریں۔ ایک بار جب وہ کامیابی کے ساتھ Binance پر رجسٹر کر لیتے ہیں اور ٹریڈنگ کا آغاز کردیتے ہیں، تو ریفرل کمیشنز (جو آپ کی جانب سے وصول کیے گئے اور جو آپ کے مدعو کردہ دوستوں کے ساتھ شیئر کیے گئے) کا حقیقی وقت میں حساب لگایا جاتا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد متعلقہ Binance اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ کا روزانہ کا اوسط BNB اکاؤنٹ بیلنس 500 BNB یا اس سے زیادہ ہے، تو اسپاٹ کے بنیادی ریفرل کی شرح میں 40% تک کا اضافہ ہو جائے گا، اور آپ اپنے دوستوں کے ساتھ 0%، 5%، 10%، 15%، یا 20% کو شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ Binance کسی بھی مقام پر ریفرلز کے تناسب کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے اور معیاری ریفرل موڈ کے اصول ایڈجسٹ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔