کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
مالیات
Binance Pay

کرپٹو باکس کیسے استعمال کیا جائے اور کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

Binance
2021-06-03 03:55

کرپٹو باکس کیا ہے؟

کرپٹو باکس Binance ادائیگی کا ایک نیا فیچر ہے جو آپ کو اپنے دوستوں کو مزے کے کرپٹو تحائف بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ ایک کرپٹو باکس تخلیق کر سکتے ہیں اور اسے دوستوں کے کسی گروپ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ جب وہ Binance ایپ پر باکس کوڈ کے ساتھ تحائف پر دعویٰ کریں، تو جو کرپٹو آپ نے باکس میں ڈالی تھی اس میں سے انہیں ایک بے ترتیب رقم مل جائے گی۔

کرپٹو باکس کی تخلیق کیسے کی جائے؟

1. Binance ایپ میں لاگ ان کریں اور [Pay] - [Crypto Box] - [Create] - [Create Now] پر کلک کریں۔
2. باکس کی کل رقم، تحائف کی تعداد، اور تحائف کے ساتھ نیک خواہشات درج کریں۔ [Continue] پر کلک کریں۔ 
3. اپنی ادائیگی کی تفصیلات کی تصدیق کریں اور [Confirm] پر کلک کریں۔
4. ادائیگی کی تصدیق کے لیے اپنی ادائیگی کی پن (PIN) درج کریں۔
5. آپ کے کرپٹو باکس کے لیے باکس کوڈ تخلیق کیا جائے گا۔ آپ [Copy Code]، [Share Image] یا [Save Image]ٓ پر کلک کر کے باکس کوڈ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ کے دوست پھر Binance ایپ سے آپ کے کرپٹو باکس پر دعویٰ کر سکتے ہیں۔
براہ کرم اپنا باکس کوڈ نجی طور پر صرف اپنے مطلوبہ وصول کنندگان کے ساتھ شیئر کریں، تا کہ جس کے پاس کوڈ ہو وہ آپ کے تحفے کے باکس پر دعویٰ کرنے کے لیے اسے استعمال کر سکے۔

میں کسی کرپٹو باکس پر دعویٰ کیسے کروں؟

1. اپنے Binance ایپ میں لاگ ان کریں اور [Pay] - [Crypto Box] - [Claim] پر کلک کریں۔باکس کوڈ درج کریں اور [Claim Now] پر کلک کریں۔
2. کرپٹو باکس پر دعویٰ کرنے کے لیے [Open] پر کلک کریں۔
3. آپ باکس سے دعویٰ کردہ کرپٹو کی رقم دیکھیں گے۔ دعویٰ کردہ کرپٹو کو آپ کی ادائیگی کے والیٹ بیلنس میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں: 
1. اگر آپ باکس کوڈ کی زیادہ سے زیادہ غلط کوششوں سے تجاوز کر جائیں، تو کرپٹو باکسز پر دعویٰ کرنے کے لیے زائد المیعاد ہونے کی مدت کا اطلاق کر دیا جائے گا۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کا درج کردہ باکس کوڈ درست ہے۔
2. ایک ہی صارف کی جانب سے ایک ہی کرپٹو باکس کے لیے متعدد دعوے قابل قبول نہیں ہیں۔
3. جب مکمل طور پر ریڈیم ہو جائے تو اس کرپٹو باکس پر آپ دعویٰ کرنے کے قابل نہیں ہو سکیں گے۔
4. حفاظتی وجوہات کی بنا پر، باکس کوڈ درج کرنے کی 10 متواتر غلط کوششوں کے بعد آپ کا اکاؤنٹ 5 گھنٹوں کے لیے لاک کر دیا جائے گا۔ جب آپ کا اکاؤنٹ لاک کر دیا جائے، تو آپ کرپٹو باکسز پر دعویٰ کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

کیا کرپٹو باکس زائد المیعاد ہوجائے گا؟

تمام کرپٹو باکسز 24 گھنٹوں کے لیے درست ہیں۔ غیر دعویٰ کردہ بقایا تحائف 24 گھنٹے بعد باکس کے مالک کے ادائیگی کے والیٹ میں واپس کر دیئے جائیں گے۔

کیا میں دعویٰ کردہ کرپٹو کو فیاٹ کرنسی میں تبدیل کر سکتا ہوں؟

کرپٹو باکس سے آپ کا دعویٰ کردہ کرپٹو آپ کے Binance ادائیگی کے والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ آپ اثاثے اپنے فیاٹ اور اسپاٹ والیٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں اپنے ملک کے لیے دستیاب فیاٹ اختیارات کے ذریعے کیش کر سکتے ہیں۔ 
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ اپنا کرپٹو باکس کوڈ اپنے دوستوں کے ساتھ عوامی طور پر، جیسے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر، شیئر کریں گے تو یہ ممکن ہے کہ وہ لوگ جنہیں آپ نہیں جانتے کوڈ تک رسائی حاصل کر لیں اور آپ کے کرپٹو باکس پر دعویٰ کریں۔ چنانچہ،براہ کرم باکس کوڈ صرف اپنے مطلوبہ وصول کنندگان پر ہی ظاہر کریں۔ 

اعلامیہ

Binance کسی بھی کرپٹو باکس سرگرمیوں کو روکنے، اصل مالک تک فنڈز ریٹرن کرنے، اور صارفین کی کسی متنازعہ سرگرمیوں میں شمولیت کے سامنے آنے پر کسی بھی صارفین پر پابندی عائد کرنے کے تمام جملہ حقوق محفوظ رکھتی ہے۔
(٭صارف کو سمجھنے میں فائدہ دینے کے لیے، اعلامیے کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ مختلف زبانوں کے ورژنز میں ہم آہنگی نہ ہونے کی صورت میں، انگریزی ورژن کو درست تصور کیا جائے گا۔)
متعلقہ آرٹیکلز
Binance ادائیگی کیا ہے