کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
خود کار سرمایہ کاری

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
Binance کمائی
Launchpad اور Launchpool
Binance پول
لچک پذیر سیونگز
لاک شدہ سیونگز
خود کار سرمایہ کاری
لاک شدہ اسٹیکنگ
DeFi اسٹیکنگ
لیکویڈیٹی فارمنگ
دوہری سرمایہ کاری
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
استعمال کی شرائط
NFT

خودکار سرمایہ کاری کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کریں

2021-12-01 01:40

خودکار-سرمایہ کاری کیا ہے؟

خودکار سرمایہ کاری آپ کو خودکار طور پر کرپٹو کی سرمایہ کاری کرنے اور غیر فعال آمدنی کو حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) سرمایہ کاری کی حکمت عملی ہے۔ آپ روزانہ، ہفتہ وار، دو ہفتے میں ایک بار، یا ماہانہ بنیادوں پر وہ کرپٹو کرنسی چن سکتے ہیں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ کی خریدی گئی کرپٹو کو خودکار طور پر آپ کے لچک پذیر سیونگز اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کر دیا جائے گا، تاکہ آپ اپنی سرمایہ کاریوں سے غیر فعال آمدنی کما سکیں۔ 
فی الوقت، خودکار سرمایہ کاری BTC، ETH، اور BNB کی معاونت کرتی ہے۔ مزید کرپٹو کرنسیز کو مستقبل میں شامل کی جائے گا۔ 

خودکار سرمایہ کاری کا استعمال کیسے کیا جائے؟

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Finance] - [Binance Earn] پر کلک کریں۔ 
2. [Auto-Invest] پر کلک کریں۔
3. آپ خودکار سبسکرپشنز کے لیے دستیاب کرپٹو کو دیکھیں گے۔ 
سبسکرائب کرنے سے پہلے، آپ بناوٹی ROI چیک کرنے کے لیے کسی اثاثے کا ٹائم فریم منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ اثاثے کی گزشتہ کارکردگی دیکھنے کے لیے چارٹ آئکن پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔  
خودکار سرمایہ کاری کا منصوبہ بنانے کے لیے، اس اثاثے کے آگے [Create a plan] پر کلک کریں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ 
4. آپ ایک پاپ-اپ ونڈو کو دیکھیں گے۔ سبسکرپشن کی رقم اور اس اسٹیبل کوائن کو درج کریں جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فی الوقت، ہم USDT اور BUSD کی معاونت کرتے ہیں۔ تواتر کا سائیکل روزانہ، ہفتہ وار، دو ہفتے میں ایک بار، یا ماہانہ سے منتخب کریں۔ آپ خریداری کے لیے ایک خاص دن اور وقت کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
آپ [Use Flexible Savings Balance] فعال کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ فعال کرنے کے بعد، اگر آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کافی بیلنس نہ ہو، تو سسٹم خریداری کو مکمل کرنے کے لیے خودکار طور پر آپ کے لچک پذیر سیونگز اکاؤنٹ سے اثاثہ جات کو ریڈیم کر لے گا۔
خلاصہ چیک کریں اور سبسکرائب کرنے کے لیے [Confirm] پر کلک کریں۔
5. آپ اپنے جاری خودکار سرمایہ کاری کے منصوبہ جات کو [My Auto-Invest Plan] کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔ 
اپنے خودکار سرمایہ کاری کے منصوبہ جات کا نظم کرنے کے لیے، [Go to Earn Wallet] پر کلک کریں۔ 
ااپنے خودکار سرمایہ کاری کی خریداری کی ہسٹری کو دیکھنے کے لیے، [Go to History] پر کلک کریں۔
5.1. اپنے سبھی منصوبہ جات کو دیکھنے کے لیے [Auto-Invest Plan] پر جائیں۔ 
کسی پلان کو روکنے یا جاری کرنے کے لیے، [On/Off] کے تحت بٹن کو ٹوگل کریں۔ کسی پلان کو ایڈٹ کرنے کے لیے، مثلاً، سرمایہ کاری کی فریکوئنسی کو تبدیل کرنے کے لیے، [Edit] پر کلک کریں۔ کسی پلان کو مستقل بند کرنے کے لیے، [Remove Plan] پر کلک کریں۔  
5.2. آپ اپنی خریدی گئی کرپٹو کو [Auto-Invest History] سے دیکھ سکتے ہیں۔ 

اکثر پوچھے گئے سوالات

1. خودکار-سرمایہ کاری کیا ہے؟
خودکار سرمایہ کاری آپ کو خودکار طور پر کرپٹو کی سرمایہ کاری کرنے اور غیر فعال آمدنی کو حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) سرمایہ کاری کی حکمت عملی ہے۔ آپ اس کرپٹو کرنسی کو منتخب کر سکتے ہیں جسے آپ باقاعدگی سے خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ کی خریدی گئی کرپٹو کو خودکار طور پر آپ کے لچک پذیر سیونگز اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کر دیا جائے گا، تاکہ آپ اپنی سرمایہ کاریوں سے غیر فعال آمدنی کما سکیں۔ 
2. خودکار سرمایہ کاری کیسے کام کرتی ہے؟
مرحلہ 1 - وہ کرپٹو چنیں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔
مرحلہ 2 - یہ منتخب کر کے کہ آپ کتنا خریدنا چاہتے ہیں ایک پلان تخلیق کریں اور اپنے ترجیحی اسٹیبل کوائن کو منتخب کریں۔
مرحلہ 3 - اس حوالے سے ایک تواتر کا سائیکل منتخب کریں کہ آپ کتنی کثرت سے کرپٹو کو خریدنا چاہتے ہیں۔
مرحلہ 4 - اب آپ تمام حوالوں سے تیار ہیں!
3.  جب میرے اسپاٹ والیٹ میں بیلنس کافی نہیں ہوتا تو میری خودکار سرمایہ کاری کی خریداری کا کیا ہوتا ہے؟
اگر آپ نے [Use Flexible Savings Balance] کے فنکشن کو فعال کیا ہوا ہے، تو جب آپ کے اسپاٹ والیٹ کا بیلنس خودکار سرمایہ کاری کے پلان کی خریداری کے لیے ناکافی ہوا، تو سسٹم خودکار طور پر خریداری کو مکمل کرنے کے لیے آپ کے لچک پذیر سیونگز پلانز سے اثاثہ جات کو ریڈیم کرے گا۔
اگر آپ اس فنکشن کو فعال نہیں کرتے، تو خریداری ناکام ہو جائے گی۔ سسٹم اگلی خودکار سرمایہ کاری کی تاریخ پر ایک اور خریداری کرنے کی کوشش کرے گا۔ 
4. میں کتنے خودکار سرمایہ کاری کے منصوبوں پر سبسکرائب کر سکتا ہوں؟
ایسے خودکار سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تعداد کی کوئی ایسی زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہے جس پر آپ سبسکرائب کر سکتے ہوں۔ 
5. اپنے خودکار سرمایہ کاری کے منصوبوں میں کیسے وقفہ لائیں یا روکیں؟
اپنے پلانز دیکھنے کے لیے [Wallet] - [Earn] پر جائیں اور [Auto-Invest Plan] پر کلک کریں۔ 
کسی پلان کو روکنے یا جاری کرنے کے لیے، [On/Off] کے تحت بٹن کو ٹوگل کریں۔ کسی پلان کو مستقل بند کرنے کے لیے، [Remove Plan] پر کلک کریں۔  
6. اپنے خودکار سرمایہ کاری کے منصوبوں کو کیسے ایڈٹ کریں؟
اپنے پلانز کو دیکھنے کے لیے [Wallet] - [Earn] پر جائیں اور [Auto Invest Plan] پر کلک کریں۔ 
کسی پلان کو ایڈٹ کرنے کے لیے، مثلاً، سرمایہ کاری کی فریکوئنسی کو تبدیل کرنے کے لیے، [Edit] پر کلک کریں۔
7.  میں خودکار-سرمایہ کاری سے خریدے گئے اثاثہ جات کو کیسے ریڈیم کر سکتا ہوں؟
آپ کی خریدی گئی کرپٹو خودکار طور پر آپ کے لچک پذیر سیونگز اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کر دی جائے گی تاکہ آپ غیر فعال آمدنی کما سکیں۔ آپ اپنے خریدی ہوئی کرپٹو کو کسی بھی وقت [Wallet] - [Earn] پر جا کر ریڈیم کر سکتے ہیں۔ آپ لچک پذیر سیونگز کے وہ تمام پراڈکٹس دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے سبسکرائب کیا ہے۔ اس متعلقہ اثاثہ تک اسکرول کریں جسے آپ ریڈیم کرنا چاہتے ہیں اور [Redeem] پر کلک کریں۔