کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
P2P ٹریڈنگ
P2P Merchant اور صارف کی نظم کاری

P2P اپیل ہینڈل کرنے کے قوانین

Binance
2021-06-11 01:34
٭یہ قانون غیر-CNY ٹریڈز پر قابلِ اطلاق ہے
خریدار کی اپیل
1.آرڈر منسوخ ہو گیا:
  • اگر آرڈر کی وقت کی حد متجاوز ہو جائے اور اسے سسٹم کی جانب سے خود کار طور پر منسوخ کر دیا جائے، لیکن خریدار نے تب بھی آف لائن ادائیگی مکمل کر دی ہو، یا خریدار کی جانب سے ادائیگی مکمل کر دینے کے بعد، آرڈر غلطی سے منسوخ ہو جائے، تو Binance کسٹمر سروس کے ایجنٹس فروخت کنندہ سے بہترین کاوشوں کی بنیاد پر ریفنڈ کے لیے رابطہ کریں گے۔ اگر فروخت کنندہ ریفنڈ سے انکار کرتا ہے، تو ٹرانزیکشن کے نتیجے کے طور پر ہونے والے کسی بھی نقصانات کے لیے Binance ذمہ دار نہیں ہو گا۔ Binance ایسے صارفین کو معطل کرنے کا حق رکھتا ہے جو عمل کے دوران تعاون نہیں کرتے۔
2.ادائیگی کی رقم اور آرڈر کی رقم مماثل نہیں ہیں:
  • اگر خریدار کی جانب سے ادا کردہ اصل رقم آرڈر کی رقم سے زیادہ ہے، اور خریدار "ادا شدہ کے طور پر نشان زد کریں اور ٹرانسفر کر دیا گیا اگلا" بٹن پر کلک کرتا ہے، تو Binance کسٹمر سروس کے ایجنٹس ریفنڈ کے لیے فروخت کنندہ سے رابطہ کریں گے۔ اگر فروخت کنندہ ریفنڈ سے انکار کر دیتا ہے، تو فنڈز کے ضیاع کے لیے خریدار ذمہ دار ہو گا۔ Binance ایسے صارفین کو معطل کرنے کا حق رکھتا ہے جو عمل کے دوران تعاون نہیں کرتے۔
3.فروخت کنندہ نے بروقت کرپٹو ریلیز نہیں کی:
  • اگر اصل وقت میں ادائیگی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے خریدار کی جانب سے ادائیگی کی کامیابی سے تکمیل کے بعد، فروخت کنندہ 15 منٹس سے زائد وقت میں کرپٹو ریلیز نہیں کرتا، تو Binance کسٹمر سروس ایجنٹس کرپٹو ریلیز کرنے کے لیے فروخت کنندہ سے رابطہ کریں گے۔ اگر فروخت کنندہ مقررہ ٹائم فریم میں جواب نہیں دیتا، تو Binance کسٹمر سروس ایجنٹ کرپٹو کو بزور طاقت ریلیز کر دے گا۔
  • اگر خریدار نے ادائیگی کرنے کے لیے ادائیگی کا غیر فوری طریقہ استعمال کیا ہے، تا کہ فروخت کنندہ بروقت ادائیگی موصول نہ کر سکے، تو Binance کسٹمر سروس کے ایجنٹس فروخت کنندہ سے رابطہ کریں گے اور 2 ایام کار میں کرپٹو ریلیز کرنے کا کہیں گے۔ اگر وقت کی اس متعین مدت میں بھی ادائیگی موصول نہ ہو، تو فروخت کنندہ کو مواصلت کے لیے بروقت کسٹمر سروس سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر فروخت کنندہ نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، تو یہ سمجھ لیا جائے گا کہ ادائیگی موصول ہو گئی تھی۔ Binance کسٹمر سروس ایجنٹ بزور طاقت کرپٹو ریلیز کر دیں گے۔
4. خریدار نے اپنے ادائیگی کے اکاؤنٹ سے درست رقم ادا کی ہے (ہولڈ کرنے والے کا نام KYC توثیق شدہ نام سے مماثل ہے)، تاہم، فروخت کنندہ کرپٹو ریلیز کرنے پر رضا مند نہیں ہے اور زیادہ قیمت پر ڈیل کا تصفیہ کرنا چاہ رہا ہے۔
  •  جہاں قیمت غیر عمومی طور پر کم (مارکیٹ کی قیمت کا -10%) ہوتی ہے ان کیسز کے علاوہ، کسٹمر سروس ایجنٹ کی جانب سے آرڈر دستی طور پر ریلیز کر دیا جائے گا۔
5. رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے خریدار نے خصوصی نوٹ چھوڑا تھا، اور فروخت کنندہ نے کرپٹو ریلیز نہیں کی:
  • اگر رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے خریدار نے ادائیگی کے تبصرے میں "ڈیجیٹل کرنسی، C2C/P2P، Binance، BTC، وغیرہ" جیسے الفاظ یا دیگر متعلقہ حساس معلومات کا تذکرہ کیا تھا (اگرچہ فروخت کنندہ نے اپنی شرائط میں پہلے ہی ایسے الفاظ کا تذکرہ نہ کرنے کا کہا ہو)، تو Binance کسٹمر سروس ایجنٹس ٹوکن کو ریلیز کرنے یا ریفنڈ کے لیے فروخت کنندہ سے رابطہ کریں گے۔ ریفنڈ کے دوران ادائیگی کے طریقے کی طرف سے چارج کردہ کسی بھی فیس کا احاطہ خریدار کی طرف سے کیا جائے گا۔
6. بد کلامی:
  • دو فریقین نے گفتگو کے دوران بد کلامی کی، اگر فریق کے خلاف 2 یا زائد مرتبہ اپیل کی گئی، تو صارف کے اکاؤنٹ کے فنکشنز کا کچھ حصہ معطل کر دیا جائے گا۔
فروخت کنندہ کی اپیل
1. خریدار نے "ادا شدہ کے طور پر نشان زد کریں" یا "ٹرانسفر کر دیا گیا، اگلا" پر کلک کیا
  • اگر خریدار نے ادائیگی نہیں کی، اور خریدار نے ادائیگی کا ثبوت فراہم نہیں کیا یا مقررہ ٹائم فریم میں اس تک نہیں پہنچا جا سکتا، تو فروخت کنندہ کے فائدے کے لیے، Binance کسٹمر سروس ایجنٹ آرڈر کو منسوخ کر دے گا۔ اگر عدم ادائیگی کی وجہ سے 3 یا زائد مرتبہ آرڈرز منسوخ کر دیئے جائیں، تو صارف کے اکاؤنٹ کے فنکشنز کا کچھ حصہ معطل کر دیا جائے گا۔
  • اگر خریدار ادائیگی کر چکا ہے، لیکن فروخت کنندہ نے ادائیگی موصول نہیں کی، تو Binance کسٹمر سروس ایجنٹس 2 ایام کار کے اندر کرپٹو ریلیز کرنے کے لیے فروخت کنندہ سے رابطہ کریں گے۔ اگر کرپٹو مقررہ وقت کے اندر ریلیز نہ کیا گیا، تو Binance کسٹمر سروس ایجنٹس بزور طاقت کرپٹو ریلیز کر دیں گے۔ اگر کرپٹو عام طریقے سے ریلیز نہیں کیا جا سکتا، تو فروخت کنندہ کو مواصلت کے لیے کسٹمر سروس سے رابطے کی ضرورت ہو گی، اگر وہ رابطہ نہیں کرتا/کرتی، تو یہ سمجھا جائے گا کہ ادائیگی موصول ہو گئی ہے۔
2.توثیق شدہ معلومات یا ادا شدہ رقم مماثل نہیں ہے:
  • اگر خریدار نے فروخت کنندہ کے دوسرے ادائیگی کے اکاؤنٹ یا دوسرے شخص کے ادائیگی کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کی ہے اور ادائیگی کے لیے فروخت کنندہ کی فراہم کردہ ادائیگی کی معلومات کا استعمال نہیں کیا، تو خریدار غلط اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا خطرہ برداشت کرتا ہے اور ریفنڈ کی ضمانت نہیں دی جاتی۔ اگر Binance کے علم میں غلط ادائیگیوں کا اس طرح کا ایک متواتر رجحان آ جائے، تو کسٹمر سروس خریدار کا اکاؤنٹ 30 دنوں کے لیے معطل کر دے گا۔ 
  • ادائیگی کا اکاؤنٹ اور توثیق شدہ معلومات مماثل نہیں ہیں: اگر فروخت کنندہ کے ادائیگی کے اکاؤنٹ (مثلاً خریدارکے بینک کارڈ کے ہولڈر کا نام) کا نام Binance P2P پر KYCed (توثیق شدہ) نام کے ساتھ مماثل نہیں ہے، تو خریدار کا P2P فنکشن Binance P2P ٹرانزیکشن اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے 15 دنوں کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔ اس صورت میں، کرپٹو فوری طور پر Binance P2P کی طرف سے ریلیز نہیں کیا جائے گا، فروخت کنندہ کو مکمل رقم ریفنڈ کرنے کا کہا جائے گا، پھر فروخت کنندہ کی طرف سے ریفنڈ کا ثبوت جمع کروانے اور خریدار کی طرف سے تصدیق ہونے کے بعد آرڈر منسوخ کر دیا جائے گا۔ ادائیگی کے طریقے کی طرف سے چارج کردہ کسی بھی فیس کا احاطہ خریدار کی طرف سے کیا جائے گا۔ 
  • اگر خریدار نے ادائیگی کر دی ہے لیکن رقم آرڈر کی رقم سے کم ہے، تو خریدار کو ایک مقررہ ٹائم فریم کے اندر بقایا رقم ادا کرنے کا کہا جائے گا۔ ادائیگی کے طریقے کی طرف سے چارج کردہ کسی بھی فیس کا احاطہ خریدار کی جانب سے کیا جائے گا۔ اگر خریدار بروقت جواب دینے میں ناکام رہے یا بقایا رقم ادا کرنے سے انکار کر دے، تو فروخت کنندہ کو وصول شدہ رقم ریفنڈ کرنے کا کہا جائے گا۔Binance ایسے صارفین کو معطل کرنے کا حق رکھتا ہے جو عمل کے دوران تعاون نہیں کرتے۔ کوئی بھی دیگر نقصانات خریدار کے ذمہ ہوں گے۔
اگر خریدار کی طرف سے ادا کردہ اصل رقم آرڈر کی رقم سے کم ہے لیکن فروخت کنندہ نے کافی ادائیگی وصول کرنے سے قبل کرپٹو ریلیز کر دی ہے، تو Binance کسٹمر سروس ایجنٹس خریدار سے رابطہ کریں گے اور بقایا رقم کی ادائیگی کرنے کا کہیں گے۔ اگر فروخت کنندہ ریفنڈ سے انکار کر دیتا ہے، تو فنڈز کے خسارے کا ذمہ دار فروخت کنندہ ہو گا۔ Binance ایسے صارفین کو معطل کرنے کا حق رکھتا ہے جو عمل کے دوران تعاون نہیں کرتے۔
3. ادائیگی موصول کرنے سے پہلے کرپٹو ریلیز کر دی: فروخت کنندہ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا اس نے ادائیگی موصول کی اور ادائیگی موصول کرنے سے پہلے کرپٹو ریلیز کی:
  • فروخت کنندہ کو ٹکٹ کی درخواست کرنے کے ذریعے کسٹمر سروس سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ ایسے کیسز میں جہاں خریدار جواب نہ دیتا ہو یا تعاون کرنے سے انکار کر دے، تو فروخت کنندہ نفاذ قانون کو کیس کی رپورٹ کر سکتا ہے۔
  • فروخت کنندہ پہلے ریلیز کی گئی کرپٹو کی ذمہ داری لے گا۔ پلیٹ فارم (Binance P2P) یہ ضمانت نہیں دیتا کہ فنڈر دوبارہ حاصل کیے جائیں گے۔
4. بد کلامی:
  • دو فریقین نے گفتگو کے دوران بد کلامی کی، اگر فریق کے خلاف 2 یا زائد مرتبہ اپیل کی گئی، تو صارف کے اکاؤنٹ کے فنکشنز کا کچھ حصہ معطل کر دیا جائے گا۔
متعلقہ آرٹیکلز
Binance P2P مرچنٹ کی گائیڈ لائنز