کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو قرضے

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
کرپٹو قرضے
تحفے کا کارڈ
Binance Pay
API
استعمال کی شرائط
NFT

Binance قرضہ کا سروس معاہدہ

2021-10-20 01:25
Binance قرضہ کا یہ سروس معاہدہ ("معاہدہ") Binance کی استعمال کی شرائط ("استعمال کی شرائط") کے حصے کو تشکیل دیتا ہے۔ تاوقتیکہ بصورت دیگر فراہم کردہ ہو، یہاں پر استعمال شدہ اصطلاحات کا مطلب وہی ہو گا جو استعمال کی شرائط میں طے کی گئی ہیں اور وہ امور جو یہاں پر طے نہ کیے گئے ہوں وہ استعمال کی شرائط کی دفعات کے تابع ہوں گے۔
معاہدے کا مطلب وہ معاہدہ ہے جو کہ مختلف امور جیسے کہ صارفین کو Binance کی جانب سے قرضہ کی سروس کی فراہمی ("سروس") اور متعلقہ فیس چارج کرنے کے بارے میں Binance آپریٹرز اور صارفین نے آپس میں طے کیا ہو اور اس میں داخل ہوئے ہوں۔ Binance صارفین کو کوئی خاص ڈیجیٹل کرنسی اور دیگر ڈیجیٹل اثاثہ جات ہولڈ اور استعمال کرنے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سروس کی پیشکش کرتی ہے اور اس کے لیے صارفین کو متعلقہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مارجنز ("ضمانتی اثاثہ") قرضے کے لیے لازمی شرط کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آسانی کے لیے، اس کے بعد "ہم" کا مطلب Binance اور Binance کے آپریٹرز ہوں گے، اور "آپ" کا مطلب وہ انفرادی صارف ہو گا جو سروس کا استعمال کرتا ہے اور معاہدے میں داخل ہوتا ہے۔ کوئی بھی شخص جو ان ممالک میں رہتا ہو جیسے کہبیلاروس، کانگو، عراق، ایران، شمالی کوریا، شام، سوڈان، جنوبی سوڈان، زمبابوے، کیوبا، کریمیا، ملائیشیا، اونٹاریو، امریکہ اور اس کے علاقے (بشمول امریکن ساموا، گوام، شمالی ماریانا آئی لینڈز، پورٹو ریکو، اور امریکہ کے ورجن آئی لینڈز)وہ اس ویب سائٹ کی جانب سے پیش کردہ سروسز کے استعمال کے لیے ممنوع کردہ ہے۔
براہِ کرم غور سے اس معاہدے کو مکمل طور پر پڑھیں اور صرف تبھی سروس کا استعمال کریں جب آپ اسے مکمل طور پر پڑھ اور سمجھ چکے ہوں۔ آپ کے Binance قرضہ پلیٹ فارم پر فراہم کردہ کسی بھی سروس کے استعمال کا مطلب ہے کہ آپ اس کے بعد تمام شرائط اور استعمال کی شرائط کی تمام شرائط کو جانتے، سمجھتے ہیں، اور ان سے اتفاق کرتے ہیں، بشمول معاہدے میں کوئی بھی ترمیم اور اپڈیٹ کو جو ہماری جانب سے کسی بھی وقت شامل کی جائیں۔
I. خطرے کا انتباہ:
جب آپ اس سروس کا استعمال کریں تو آپ کو زیادہ ٹرانزیکشن کے خطرات کا سامنا کرنا ہو گا۔ متعلقہ خطرات کو بہتر سمجھنے میں خود کی مدد کرنے کے لیے، براہِ کرم غور سے درج ذیل خطرے کا انتباہ پڑھیں۔
1.1 ڈیجیٹل اثاثہ جات اور ٹرانزیکشن کے خطرات:
ڈیجیٹل اثاثہ کی مارکیٹ بالکل نئی اور غیر تصدیق شدہ مارکیٹ ہے۔ اس وقت، ڈیجیٹل اثاثہ کے مارکیٹ کا استعمال سٹے باز بہت زیادہ کر رہے ہیں، جبکہ ریٹیل اور تجارتی استعمال کی تعداد نسبتاً کم ہے۔ ڈیجیٹل اثاثے ٹریڈ کرنے میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ٹرانزیکشنز سارا دن بلا تعطل ہوتی ہیں، نفع جات یا خسارہ جات کی کوئی حد نہیں ہے، اور مارکیٹ میکرز، سٹے بازوں اور ممالک کی حکومتی پالیسیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔ ضروری ہے کہ آپ یہ بات سمجھیں اور اس سے متفق ہوں کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات میں سرمایہ کاری اور ان کی ٹرانزیکشن آپ کے اثاثہ جات کے جزوی یا مکمل نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ لہذا، آپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے استعمال اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ٹرانزیکشن کی مقدار کا تعین اس حد تک کریں گے جو آپ برداشت کر سکتے ہیں، اور آپ اس سے پیدا ہونے والے کسی بھی معاشی نقصان کے آزادانہ طور پر ذمہ دار ہوں گے۔
1.2 ممالک کے قوانین، ضابطوں اور پالیسیوں کے خطرات:
مختلف ممالک میں متعلقہ قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کی تشکیل یا ترمیم کی وجہ سے، مخصوص ممالک میں کسی بھی وقت ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ٹرانزیکشنز معطل یا ممنوع ہو سکتی ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ یہ بات سمجھیں اور اس سے متفق ہوں کہ اس سے پیدا ہونے والے تمام خطرات، نقصانات یا نتائج آپ آزادانہ طور پر برداشت کریں گے۔
1.3 رازداری کے خطرات:
عالمی صنعت کے ریگولیٹری معیارات، مقامی ریگولیٹری معیارات اور منی لانڈرنگ کی روک تھام(AML)، اپنے صارف کو جانیں (KYC)، اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام (CTF) کے بارے میں حکومتی احکامات کی پاسداری کرنے کے لیے، اگر حکومتیں یا اہل حکام متعلقہ تفتیشی دستاویزات پیش کریں جن کی رو سے ہمارے پلیٹ فارم پر آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات، اثاثہ جات یا ٹرانزیکشن کے ڈیٹا کے حوالے سے تفتیش میں تعاون کی ضرورت ہو تو ہم آپ کے بارے میں متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے حکومتوں اور متعلقہ حکام کے تقاضوں کی پیروی کریں گے۔ اس کی وجہ سے رازداری کا ڈیٹا فاش ہونے یا اثاثہ جاتی خسارے کی ذمہ داری آپ کو اکیلے برداشت کرنی پڑے گی۔ آپ تفصیلات کے لیے ہماری رازداری کی پالیسی سے رجوع کر سکتے ہیں۔
1.4 معلومات اور مارکیٹ کے خطرات:
ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ٹرانزیکشنز کے نئے پن اور اتار چڑھاؤ کی وجہ سے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ اگر ٹرانزیکشن کرنے سے پہلے آپ کے کوئی سوالات ہوں تو پیشہ ورانہ رہنمائی اور مدد حاصل کریں۔ تاہم، ہم براہِ راست آپ کو ٹرانزیکشنز یا سرمایہ کاریوں کے بارے میں کوئی مشاورت فراہم نہیں کرتے۔ ضروری ہے کہ آپ یہ بات سمجھیں اور اس سے متفق ہوں کہ کوئی بھی مدد، معلومات، یا سرمایہ کاری پر کوئی مشاورت جو آپ نے کسی فریقِ ثالث سے حاصل کی ہو یا کریں گے اس کا ہم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور تمام خطرات، خسارہ جات، یا ان سے پیدا ہونے والے نتائج آپ کی جانب سے انفرادی طور پر برداشت کیے جائیں گے۔
1.5 انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے خطرات:
ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ سروس میں موجود تمام معلومات، ڈیٹا، پروگرام اور دیگر چیزیں اور متعلقہ ڈیجیٹل اثاثہ جات اور ضمانتی اثاثہ جات کسی بھی بدنیتی پر مبنی پروگراموں جیسے وائرس یا ٹروجن ہارسز کی مداخلت اور نقصان سے پاک ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم انٹرنیٹ کی دستیابی اور استحکام کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ٹرانزیکشن کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال میں کچھ خطرات لازم و ملزوم ہیں، بشمول تاخیر یا سافٹ ویئر کی ناکامی، ہارڈ ویئر یا انٹرنیٹ لنکس، کمپیوٹر سسٹم کی ناکامی، اور دیگر ممکنہ حادثاتی عوامل، لیکن ان تک محدود نہیں، جو سروس کی کارکردگی میں تاخیر، معطلی، منقطع ہونے یا انحراف کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اس بات کو سمجھیں اور اس سے متفق ہوں کہ سروس میں لاگ ان ہونا اور اس کا استعمال کرنا یا ڈاؤن لوڈ کی گئی معلومات، ڈیٹا اور پروگرام، اور ڈیجیٹل ضمانتی اثاثہ جات کو ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنا آپ کا ذاتی فیصلہ ہے۔ سرور لاگ ان، ویب پیج یا ایپلیکیشن تک رسائی یا نیٹ ورک ٹرانزیکشن، ڈیجیٹل اثاثہ جات کی تحویل وغیرہ کا استحکام ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اس سے پیدا ہونے والے تمام خطرات، نقصانات یا نتائج آپ آزادانہ طور پر برداشت کریں گے۔
1.6 بیک وقت قرضے کی سروس اور اسٹیکنگ سروس میں شامل ہونے کے خطرات:
صارف اپنے Binance اکاؤنٹ کے ذریعے Binance قرضہ سروس کا استعمال کرسکتا ہے، اور Binance پلیٹ فارم پر دستیاب اسٹیکنگ سروسز میں بھی مشغول ہوسکتا ہے جس سے ڈیجیٹل اثاثہ جات ادھار لیے گئے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ، اس طرح کی سروسز کو شامل کرنا اور استعمال کرنا ایسے صارف کے ذاتی رضاکارانہ اقدام ہیں، اور آپ اپنے اور ہمارے خطرے، ذمہ داریوں، نتائج اور/یا اس طرح کی مشغولیت یا خدمات کے استعمال سے پیدا ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار ہونے پر رضامند ہیں۔ مذکورہ بالا باتوں کے حوالے سے کسی تعصب کے بغیر، آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ مکمل طور پر آگاہ ہیں اور پوری طرح سمجھتے ہیں کہ قرضے کی سروس اور/یا اسٹیکنگ سروس میں مشغولیت کے حوالے سے کافی خطرات ہیں، اور یہ کہ اس کے نتیجے میں آپ متعلقہ ٹرانزیکشن میں شامل تمام ڈیجیٹل اثاثہ جات کھو سکتے ہیں؛ اس کے علاوہ، آپ اس کے نتیجے میں Binance پلیٹ فارم کے ہونے والے تمام نقصانات کی تلافی کے ذمہ دار بھی ہو سکتے ہیں۔ ہم ایسے تمام خطرات، نقصانات، نتائج اور/یا ذمہ داریوں کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اگر اس قرضے کی سروس اور/یا اسٹیکنگ سروس کی فراہمی کی وجہ سے Binance پلیٹ فارم کو نقصان کا سامنا ہو یا ذمہ داری اٹھانی پڑے، تو آپ ہمارے تمام اٹھائے گئے نقصانات کے حوالے سے ہماری تلافی کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں، اور ایسے تمام خسارہ جات اور اس طرح کی ذمہ داریاں انفرادی اور کلی طور پر برداشت کریں گے، اور ہمیں کوئی دیگر تلافیاں کرنے کی اجازت دیتے ہیں جنہیں ہماری جانب سے ضروری سمجھا جائے یا شروع کیا جائے (بشمول لیکن ان تک محدود نہیں، آپ کے Binance اکاؤنٹ یا دیگر اکاؤنٹس میں رکھے گئے ڈیجیٹل اثاثہ کی اس طرح کی رقم کو منجمد یا سیٹ آف کرنا)۔
1.7 حادثاتی خطرات:
سامان یا سسٹم کی دیکھ بھال، بجلی کی عدم دستیابی، خراب موسم، وبائی امراض، حادثات، سیاسی سرگرمیوں، جنگوں، حکومتی اقدامات، عدالتی احکامات یا انتظامی اداروں، اور دیگر کارروائیوں جو ہمارے کنٹرول یا ہماری صلاحیت سے باہر ہیں، یا فریق ثالث کی وجوہات کی بنا پر خدمات کی معطلی، تاخیر، یا سروس کے خاتمے سے پیدا ہونے والے کوئی بھی اور تمام خطرات، نقصانات، یا نتائج آپ آزادانہ طور پر برداشت کریں گے۔
1.8 دیگر خطرات
1.8.1 یہ ضروری ہے کہ آپ یہ بات سمجھیں اور اس سے متفق ہوں کہ سروس کی فراہمی کے دوران ہم آپ کے Binance اکاؤنٹ اور ان ضمانتی اثاثہ جات کی تنظیم کاری کا جنہیں آپ نے سروس کے اجراء کے وقت استعمال کیا تھا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور یہ کہ ہم مخصوص حالات کے تحت لازمی پوزیشن بند کرنے کے اقدامات کا حق (لیکن ذمہ داری نہیں) رکھتے ہیں، اور اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں کوئی معاشی نقصان ہو تو آپ کو وہ آزادانہ طور پر برداشت کرنا پڑے گا۔ 
1.8.2 اگر آپ ہمارے یکطرفہ فیصلے، یا سروس کی رو سے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے یا اگر آپ کا سروس کا استعمال آپ کے علاقے کے قوانین اور ضابطوں کی رو سے غیر قانونی ہے، تو ہمیں آپ کے سروس کے استعمال یا متعلقہ ڈیجیٹل اثاثہ کی ٹرانزیکشنز کو کسی بھی وقت معطل یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا، اور مندرجہ بالا عوامل کی وجہ سے تمام خطرات، خسارہ جات، یا نتائج آپ کو آزادانہ طور پر برداشت کرنے پڑیں گے۔
1.9 ضروری ہے کہ آپ اس بات کو سمجھیں اور اس سے متفق ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارم پر آپ کا ضمانت رکھ کر ادھار لینا ایک ارادی عمل ہے۔ آپ کو اپنی مالیاتی صورتحال اور درج بالا خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے اور واضح سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور تبھی سروس کے استعمال کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنا چاہیئے۔ یہاں پر موجود خطرے کا انتباہ سروس کے تمام موجودہ اور ممکنہ خطرات کو فہرست کرنے سے قاصر ہے۔ ہم ایسے کسی دیگر خطرات یا نتائج کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کریں گے جو ہماری صریح غفلت کی وجہ سے واقع نہ ہوئے ہوں۔ 
II. سروس کے استعمال کی شرائط
سروس کے استعمال کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ نے درج ذیل استعمال کی شرائط پڑھ لی ہیں اور ان سے اتفاق کر لیا ہے:
2.1 ضمانتی اکاؤنٹ کھولنا اور اس کی نظم کاری کرنا
2.1.1 توثیق: سروس استعمال کرنے سے پہلے، آپ استعمال کی شرائط اور مناسب شرائط میں مذکور اہل صارف کی شرائط پر پورا اتریں گے جنہیں ہم آپ سے متعلقہ قوانین کے مطابق الگ سے پورا کرنے کا تقاضہ کرتے ہیں (بشمول اپنے صارف کو جانیں (KYC)، منی لانڈرنگ کی روک تھام، اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے عالمی یا علاقائی معیار یا پالیسیوں لیکن ان تک محدود نہیں)، اور ہماری طرف سے درکار کوئی بھی توثیق کا عمل مکمل کریں گے۔ وہ معلومات جو فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اس میں آپ کا نام، ٹیلی فون نمبر، ای میل اکاؤنٹ، شناختی سرٹیفیکیٹ، دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے نمبرز اور ڈیجیٹل اثاثہ کے ماخذات کے سرٹیفیکیٹس شامل ہیں لیکن صرف ان تک محدود نہیں۔ اس طرح کی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ، آپ ہمیں اس طرح کی معلومات اور اپنی دیگر معلومات کے بارے میں بلاواسطہ یا بالواسطہ (فریقِ ثالث کے ذریعے) پوچھ گچھ کرنے کا مجاز بنائیں گے تاکہ متعلقہ امواد کی توثیق کی جا سکتے۔ سروس اس معلومات پر منحصر ہو سکتی ہے جو آپ کی جانب سے منظور کردہ ہو۔ آپ کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات درست اور سچائی پر مبنی ہے۔ جب آپ کی فراہم کردہ معلومات میں کوئی تبدیلیاں کی جائیں تو آپ کو فوراً اپنی معلومات اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہمیں معلوم ہو کہ آپ کی فراہم کردہ معلومات غلط، جھوٹ پر مبنی، نادرست، نامکمل، یا گمراہ کن ہے، تو ہمیں آپ کو متعلقہ غلط معلومات درست یا حذف کرنے کی اطلاع دینے اور صورتحال کی بنیاد پر سروس کو جزوی طور پر یا مکمل طور پر منسوخ یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات کو آپ آزادانہ طور پر برداشت کریں گے۔
2.1.2 اکاؤنٹ سیٹ کرنا: ابتدائی توثیق اور جائزے کے بعد، آپ فوری طور پر سروس سے استفادہ شروع کرنے کے لیے اپنا Binance اکاؤنٹ استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ آپ اپنے Binance ضمانتی اکاؤنٹ کا نمبر اور پاس ورڈ مناسب طور پر رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے، اور یہاں پر بصورت دیگر مذکور ہونے کے علاوہ اپنے Binance ضمانتی اکاؤنٹ کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والی تمام سرگرمیوں اور واقعات کی قانونی ذمہ داریاں آپ آزادانہ طور پر برداشت کریں گے۔
2.1.3 ضمانت کے استعمال کے تقاضے: ہماری رضامندی یا اجازت کے بغیر، آپ کے Binance اکاؤنٹ کی ضمانت صرف اکاؤنٹ رجسٹر کرنے والا استعمال کرے گا، اور آپ اپنا ضمانتی اکاؤنٹ استعمال کے لیے کسی فریقِ ثالث کے حوالے نہیں کریں گے، نہ ادھار دیں گے، نہ کرایہ پر دیں گے، نہ ٹرانسفر کریں گے یا بصورت دیگر استعمال کے لیے اپنا ضمانتی اکاؤنٹ کسی فریقِ ثالث کو ارسال کریں گے۔ ہم اکاؤنٹ رجسٹر کرنے والے کے علاوہ دیگر افراد کے ذریعے آپ کے ضمانتی اکاؤنٹ کا استعمال معطل، منجمد یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے صارفی نام اور پاس ورڈ کے غیر مجاز استعمال کا شک یا علم ہے تو آپ ہمیں فوری طور پر مطلع کریں گے۔ ہم آپ کے یا آپ کی اجازت کے ساتھ یا بغیر کسی فریقِ ثالث کے آپ کے ضمانتی اکاؤنٹ کے استعمال سے پیدا ہونے والے خسارہ جات یا نقصانات کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔ 
2.1.4 اکاؤنٹ کی سکیورٹی: ہم ضمانتی اثاثہ جات کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم نے سروس کے لیے انڈسٹری کے معیارات کے مطابق حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں۔ تاہم، انفرادی صارفین کے اقدامات کی وجہ سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنی رسائی کی اسناد (جیسے صارفی نام اور پاس ورڈ) کو خفیہ معلومات سمجھنے، اور ایسی معلومات کو کسی فریقِ ثالث کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ آپ اپنے ضمانتی اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہونے پر بھی اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ Binance ضمانتی اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولتے ہیں اور کسی فریقِ ثالث کو ہماری رضامندی سے اسے چلانے کی اجازت دیتے ہیں، تو آپ فریقِ ثالث کے زیرِ استعمال ذیلی اکاؤنٹ کے تمام آپریشنز اور نتائج کے مکمل طور پر ذمہ دار ہوں گے۔ 
2.1.5 ضمانتی فنڈز اور قرضہ کے تقاضے: آپ اس بات کو یقینی بنانے کا حلف اٹھاتے ہیں کہ سروس کا استعمال کرتے وقت آپ کے ضمانتی اثاثہ جات کے ماخذات قانونی اور مطابقت پذیر ہیں، اور یہ کہ آپ کے قرضہ کا استعمال، استعمال کی شرائط اور متعلقہ ضوابط سے ہم آہنگ ہے۔ 
2.2 قرضہ اور ضمانتی اثاثہ جات کی ادائیگی
2.2.1 سروس کا استعمال کرنے سے قبل، براہِ کرم احتیاط سے Binance قرضہ جات کا استعمال کیسے کریںاور Binance قرضہ جات اور اکثر پوچھے گئے سوالات پڑھیں۔ آپ کو چاہیئے کہ آپ سروس سے متعلقہ مخصوص آپریٹنگ کے قواعد، بشمول لیکن ضمانتی شرح، محیط ضمانتی شرح، ضمانتی شرح سے قبل لازمی پوزیشن کو بند کرنے، شرحِ سود، قرضے کے دورانیے، لازمی پوزیشن کی اختتامی قیمت،وغیرہ تک محدود نہیں، کو سمجھیں اور ان سے اتفاق کریں۔
2.2.2 سروس کا استعمال کرتے وقت، آپ کو مخصوص اقسام اور کئی ضمانتی اثاثہ جات کو ضمانت کے طور پر اپنے ضمانتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہو گا۔ اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ ادائیگی کا طریقہ کار مکمل ہو گیا ہے، ہم آپ کو کچھ اقسام اور تعداد میں کرنسیز قرضہ کے طور پر دیں گے، جو کہ قرضہ کی سروس کی خودکار تکمیل سمجھی جائے گی۔ 
2.2.3 تاوقتیکہ بصورت دیگر مذکور ہو یا استعمال کی شرائط میں بیان کیا گیا ہو، آپ آزادانہ طور پر قرضہ سروس کے ہر استعمال کے لیے مدت کا چناؤ کر سکتے ہیں، لیکن زیادہ سے زیادہ مدت [180] دنوں سے متجاوز نہیں ہونی چاہیئے۔ آپ سمجھتے ہیں اور اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ قرضہ کی مدت جتنی لمبی ہوگی، اتنا ہی زیادہ سود اور متعلقہ فیسیں قابل ادائیگی ہو سکتی ہیں۔ 
2.2.4 آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں، کہ جب تک ہماری طرف سے بصورت دیگر اتفاق نہیں ہوتا یا استثنیٰ نہیں دیا جاتا، آپ قرضہ واپس کرنے اور اس سے متعلقہ ثمرات اور اخراجات کی ادائیگی سے پہلے ضمانتی اکاؤنٹ سے کوئی ضمانتی اثاثہ نہیں نکالیں گے۔ تاہم، آپ سروس کے استعمال کے خطرے (جیسے کہ بند ہونے کا خطرہ) کو کم کرنے کے لیے اپنی صوابدید پر ضمانتی اکاؤنٹس میں ضمانتی اثاثہ جات کی اضافی منتقلی کر سکتے ہیں۔
2.3 ہمارے حقوق
2.3.1 سود اور فیس وصول کرنے کا حق: ہمارے شائع کردہ متعلقہ قواعد کے مطابق، ہمیں اس وقت پیدا ہونے والے سود اور/یا متعلقہ فیس وصول کرنے کا حق ہے جب آپ سروس کا استعمال زیر غور لانے کے لیے سروس کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ متفق ہیں اور مذکورہ بالا سود اور/یا فیسوں کو ہمارے اعلان کردہ تقاضوں کے مطابق ادا کرنے کا حلف اٹھاتے ہیں۔
2.3.2 خطرہ جاتی کنٹرول کے اقدامات کو نافذ کرنے کا حق: جب قرضہ کے عمل میں مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمت میں تبدیلی آتی ہے، اور جب ہم یکطرفہ طور پر یہ تعین کرتے ہیں کہ حقیقی وقت کے مارجن ریٹ کی تبدیلی کی بنیاد پر کوئی خطرہ درپیش ہے، تو ہم خطرے کے کنٹرول کے اقدامات جیسے کہ ضمانتی اثاثہ جات پر پوزیشن بند کرنے کو نافذ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور آپ اتفاق کرتے ہیں اور غیر مشروط طور پر حتمی عمل کاری کے نتائج کو قبول کرتے ہیں۔
معاہدے کی غرض سے، "پوزیشن بند کرنے" سے مراد یہ استحقاق ہے کہ ہم ضمانتی اثاثہ جات کو ایک خاص قیمت پر بیچنے یا ان پر رعایت دینے کا انتظام کرتے ہیں (بشمول کرنسی ٹرانزیکشن چینلز یا فیاٹ کرنسی ٹرانزیکشن چینلز کے ذریعے فروخت کرنا) اور ضمانتی اثاثہ جات کی فروخت سے ہونے والی آمدنی سے ڈیجیٹل کرنسی کی اصل رقم، سود، اور دوبارہ ادائیگی کے دیگر اخراجات کی مساوی مالیت کی حد کی تلافی کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم Binance قرضہ جات کا استعمال کیسے کریں میں پوزیشن بند کرنے اور خطرے پر قابو پانے کے دیگر اقدامات پر تفصیلی قواعد شائع کریں گے۔
Binance پلیٹ فارم کی دیکھ بھال کے دوران، یا کسی اور وقت جب آپ کو مناسب لگے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ خطرے کی صورت میں جس کا تعین ہم یکطرفہ طور پر کریں گے ہم آپ کے ضمانتی اثاثہ جات کا نظم کرنے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہوں گے، بشمول کسی پوزیشن کو بند کرنے اور ہمیں اصل رقم، سود اور قرضہ کے متعلقہ اخراجات کی دوبارہ ادائیگی کے لیکن صرف اس تک محدود نہیں۔ اگر ہمارے ذریعے اٹھائے گئے خطرے کے کنٹرول کے اقدامات (جیسے کوئی پوزیشن بند کرنا) بھی آپ کو سروس فراہم کرنے کی وجہ سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو ہم دیگر تلافی کے اقدامات کرنے کا حق (بشمول آپ کے Binance اکاؤنٹ اور دیگر اکاؤنٹس میں ڈیجیٹل اثاثے منجمد اور ان سے کٹوتی کرنے لیکن ان تک محدود نہیں) اور آپ کی قانونی ذمہ داریوں کی مزید تحقیقات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
2.3.3 اطلاعات جاری کرنے کا حق: آپ سمجھتے ہیں اور اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سروس استعمال کرنے کے عمل میں، ہمیں آپ کو SMS، ای میلز، یا مخصوص حالات کے تحت کلائنٹ کے پیغامات (بشمول لیکن ان حالات تک محدود نہیں جن میں ہم یہ طے کرتے ہیں کہ خطرہ ہے) کے ذریعے مختلف اطلاعات (جیسے ابتدائی انتباہی اطلاعات اور پوزیشن بند کرنے کے اطلاعات) دینے کا حق (لیکن کوئی پابندی نہیں) حاصل ہے۔
2.4 سروس کی معطلی یا تنسیخ
ہم جب بھی ضروری یا معقول سمجھیں تب ہم آپ کے لیے قرضہ کی سروس کی فراہمی معطل یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ، قانون کی رو سے زیادہ سے زیادہ اجازت یافتہ حد تک، ہمیں اس وجہ سے آپ کے سامنے قانونی طور پر ذمہ دار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
III۔ متفرق
3.1 ترامیم
ہم معاہدے اور متعلقہ Binance کے کاروباری قواعد کو وقتاً فوقتاً قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق یا جب ہم ضروری اور مناسب سمجھیں ایڈجسٹ کریں گے۔ آپ کو باقاعدگی سے معاہدے اور متعلقہ Binance کے کاروباری قواعد کا جائزہ لینا چاہیئے اور نظر ثانی شدہ چیزوں کے بارے میں خبردار رہنا چاہیئے۔ اگر آپ نظر ثانی شدہ مشمولات سے متفق نہیں ہیں، تو آپ فوری طور پر سروس کا استعمال بند کردیں گے، ڈیجیٹل کرنسی کی دوبارہ ادائیگی کریں گے، اور غیر ادا شدہ سود اور اخراجات ادا کریں گے۔ معاہدے کا تازہ ترین ورژن اور متعلقہ Binance کاروباری قواعد جاری ہونے کے بعد، آپ کے سروس کا استعمال جاری رکھنے سے یہ مراد لی جائے گی کہ آپ اپڈیٹ شدہ امواد سے اتفاق کرتے ہیں اور اپ ڈیٹ شدہ شرائط اور متعلقہ Binance کاروباری قواعد کی پابندی کرنے کا اقرار کرتے ہیں۔ 
3.2 زبان
معاہدے کی زبان انگریزی ہے۔ صارف کو سمجھنے میں فائدہ دینے کے لیے، اعلامیے کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ مختلف زبانوں کے ورژنز میں ہم آہنگی نہ ہونے کی صورت میں، انگریزی ورژن کو درست تصور کیا جائے گا۔ انگریزی ورژن کے علاوہ، دیگر زبانیں صرف حوالے کے لیے ہیں۔
3.3 ہم سے رابطہ کریں
اگر معاہدہ کے بارے میں آپ کے کچھ سوالات یا خدشات ہیں تو ہم سے رابطہ کریں، یا اگر آپ معاہدے کی بنیاد پر کوئی درخواست جمع کرنا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات کے صفحے سے رجوع کریں اور ہماری معاونت کے صفحے پر ہم سے رابطہ کریں۔