کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
P2P ٹریڈنگ
P2P Merchant اور صارف کی نظم کاری

P2P صارف کی ٹرانزیکشن پالیسی

Binance
2021-06-11 01:33
*یہ اصول تمام غیر-CN KYC صارفین پر لاگو ہوتا ہے
I. تمام صارفین پالیسی میں طے کردہ KYC، انسداد منی لانڈرنگ، انسداد مالی معاونت برائے دہشت گردی اور قانونی ضوابط کی تعمیل کریں گے:
1. صارفین پلیٹ فارم کی KYC پالیسی پر سختی سے عمل کریں گے (بشمول مگر اصل نام کی توثیق کی ضرورت تک محدود نہیں) جو کہ صارفین کی شناخت اور P2P ٹرانزیکشن سے متعلقہ اکاؤنٹس (بشمول مگر اسپاٹ اکاؤنٹس اور فیاٹ کرنسی اکاؤنٹس تک محدود نہیں، جنہیں یہاں مجموعی طور پر "اکاؤنٹس" کہا جاتا ہے) سے متعلق ہیں اور صارفین یقینی بنائیں گے کہ جو اکاؤنٹس وہ P2P پلیٹ فارم ("پلیٹ فارم") پر استعمال کرتے ہیں وہ قانونی طور پر رجسٹر کردہ ہوں گے اور صرف انہی کے زیر استعمال ہوں گے۔
2. جب پلیٹ فارم کے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد مالی معاونت برائے دہشت گردی کے الارمز کو ٹریگر کرنا ہو، تو صارفین اس کی توثیق میں پلیٹ فارم کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں گے، اور ضرورت کے مطابق خطرے پر کنٹرول کا کوئی بھی ثبوت (جو اس وقت پلیٹ فارم کے خطرے کے کنٹرول کے موثر اقدامات پر منحصر ہو گا) معاونت کے لیے فراہم کریں گے۔
3. اگر صارفین ( I.2.) پر عمل کرنے میں ناکام رہے، تو پلیٹ فارم کو اپنے اکاؤنٹس کی خصوصیات کے تمام یا چند حصوں کو غیر فعال کرنے کا حق حاصل ہے۔
4. یہ یقینی بنانا صارفین کی ذمہ داری ہے کہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق انہیں ٹرانزیکشن کے قانونی حقوق حاصل ہیں۔ پلیٹ فارم کسی بھی صورت میں صارفین کی ٹرانزیکشنز کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ اگرچہ پلیٹ فارم صارفین کے مابین کسی P2P ٹرانزیکشنز کا حصہ نہیں ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام ٹرانزیکشنز قانونی طور پر مطابقت پذیر ہیں، پلیٹ فارم صارفین کی جانب سے کی گئی ٹرانزیکشنز کا قانونی نقطہ نظر سے جائزہ لے سکتا ہے (لیکن اس کے لیے پابند نہیں ہے) اور قابلِ اطلاق قوانین اور قواعد کے مطابق اقدامات اٹھا سکتا ہے۔
II. عمومی ٹریڈنگ کی ہدایات:
1. اس سے پہلے کہ آپ فریق مخالف کے ساتھ آرڈر شروع کرنے کا فیصلہ کریں، ہمیشہ ان کی شرائط و ضوابط کو غور سے پڑھیں جو کہ اشتہار کی تفصیل والے صفحے میں لکھے گئے ہیں تاکہ آرڈر کے شروع ہونے کے بعد فریقین کے درمیان غیر ضروری تنازعات سے بچا جا سکے۔
2. ہمیشہ اپنی شرائط و ضوابط کی واضح تفصیلات شامل کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کو نکات کی صورت، بلٹ پوائنٹس استعمال کرنے اور واضح پیراگراف میں لکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
3. براہ کرم یقینی بنائیں کہ ادائیگی کا طریقہ جو آرڈر کے دوران استعمال کیا گیا ہے وہ ادائیگی کے اس طریقہ کار کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو آپ نے اشتہار کی ترتیب کے دوران منتخب کیا ہے۔
4. آپ کو کبھی بھی کسی بھی قسم کی ایسی کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے جو کسی فریق ثالث کے چینل، جیسے سوشل میڈیا، چیٹ پیغام رسانی کے ایپس، یا بالمشافہ ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہو۔ پلیٹ فارم صارفین کے پلیٹ فارم سے باہر انجام دیے جانے والے یا شروع کیے جانے والے ٹرانزیکشنز کے ذریعے اثاثہ جات کے کسی خسارے یا پیش آنے والے نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہوگا۔ پلیٹ فارم بیچنے والے اور خریدار کے مابین ٹرانزیکشن کے قواعد سیٹ کرتا ہے، صرف پلیٹ فارم پر صارفین کے تجربات کی معاونت کرنے کے لیے، پلیٹ فارم کسی P2P ٹرانزیکشنز کا حصہ نہیں ہے۔
5۔ پلیٹ فارم استعمال کرتے وقت صارفین کو غلط اور جارحانہ زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس میں صارفین کے ساتھ چیٹنگ ٹولز اور کسٹمر کی معاونت کی لائیو چیٹ، ساتھ ساتھ آرڈر کا تبصرہ جاتی سیکشن شامل ہیں، لیکن صرف ان ان تک محدود نہیں۔
6. دونوں ٹریڈ کرنے والے فریقین کو فیاٹ ٹرانسفرز میں شامل اضافی ٹرانزیکشن کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے، مثال کے طور پر، ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے ٹرانزیکشن فیس، ما سوا اس کے کہ کسی ایک فریق نے ٹریڈ شروع کرنے سے پہلے واضح طور پر اضافی ٹرانزیکشن کے اخراجات ادا کرنے پر اتفاق کیا ہو۔ اسی طرح، بھیجنے کی رقم ٹرانزیکشن کے اخراجات پر مشتمل ہونی چاہیئے۔ (مثلاً اگر آرڈر کی رقم مجموعی طور پر 10,000 USD ہے، اور ادائیگی سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے اضافی 5 USD چارج کیا جاتا ہے، تو خریدار کو 10,000 USD کی بجائے 10,005 USD ادا کرنے ہوں گے۔) بشمول لیکن صرف RUB تک محدود نہیں، لیکن UAH، KZT، IDR، BDT، SGD ٹرانزیکشنز: بیچنے والا ہمیشہ مکمل رقم وصول کرے گا، اور خریدار ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے کی فیاٹ ٹرانزیکشن فیس کے لیے ذمہ دار ہو گا۔
III. خریدار کی ہدایات:
1. آپ کو فروخت کنندہ کی جانب سے معاونت یافتہ ادائیگی کا طریقہ چننے اور فروخت کنندہ کی جانب سے مخصوص کردہ وقت کے اندر آرڈر کے صفحے پر دکھائی گئی رقم ٹرانسفر کرنے کی ضرورت ہے۔۔ ادائیگی کرنے کے بعد "ٹرانسفر کر دیا گیا، فروخت کنندہ کو مطلع کریں" کے بٹن پر ٹیپ/کلک کرنا یقینی بنائیں۔
2. براہِ کرم اکاؤنٹ کے مالک کے نام کے ساتھ ادائیگی کا طریقہ استعمال کریں جو آپ کے Binance پر رجسٹر کردہ نام سے مطابقت رکھتا ہو (نام لازمی طور پر Binance پر KYC توثیق شدہ نام جیسا ہونا چاہیئے۔) پلیٹ فارم غیر-حقیقی-نام سے توثیق شدہ ادائیگی کے طریقوں کی معاونت نہیں کرتا۔ صارف کا P2P فنکشن کم از کم 15 دن کے لیے معطل کر دیا جائے گا اگر غیر-حقیقی-نام کی توثیق شدہ ادائیگی کا طریقہ استعمال کیا گیا ہو۔
3. جب ادائیگی نہ ہوئی ہو یا مکمل نہ ہوئی ہو تو "ٹرانسفر کر دیا گیا، فروخت کنندہ کو مطلع کریں" کے بٹن پر کلک نہ کریں۔ جب ادائیگی ہونے یا مکمل ہونے کے بغیر آپ "ٹرانسفر کر دیا گیا، فروخت کنندہ کو مطلع کریں" کے بٹن کو ٹیپ/کلک کریں، تو آپ کا اکاؤںٹ معطل کیا جا سکتا ہے۔
4. اگر صارفین کی ترجیحی ادائیگی کا چناؤ "فوری ادائیگی" یا "تیز رفتار ادائیگی" کے ذریعے کیا گیا، تو ادائیگی کے دیگر طریقے جیسے بین الاقوامی ٹرانسفر فروخت کنندہ کی پیشگی رضامندی کے بغیر نہیں کی جانی چاہیئے۔
5. جب فروخت کنندہ کو فیاٹ کرنسی میں ادائیگی کی جاتی ہے، تو براہ کرم یقینی بنائیں کہ ریمارکس فیلڈ/سیکشن میں ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کوئی حساس الفاظ یا تاثرات استعمال نہیں کیے گئے ہیں۔ بشمول، لیکن BTC، USDT، کرپٹو کرنسی، اور Binance خریداری جیسے الفاظ تک محدود نہیں۔
6. اگر آپ نے ادائیگی مکمل کر لی ہے اور "ٹرانسفر کر دیا گیا، فروخت کنندہ کو مطلع کریں" پر ٹیپ کر دیا ہے، لیکن فروخت کنندہ مخصوص ڈیجیٹل اثاثہ جات (جنہیں اس کے بعد یہاں پر "ڈیلیوری" جائے گا) خریدار کو مخصوص کردہ وقت کے اندر ڈیلیور کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو آپ کو پہلے چیٹ باکس کے ذریعے فروخت کنندہ سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ ایک بار جب آپ اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ نے پلیٹ فارم کے قواعد پر عمل کر لیا ہے اور پلیٹ فارم کی طرف سے مقرر کردہ طریقہ کار کو صحیح طریقے سے انجام دے دیا ہے (بشمول پلیٹ فارم کی ضروریات کو پورا کرنے والے متعلقہ قانونی سرٹیفکیٹس کی فراہمی لیکن اس تک محدود نہیں)، اور فروخت کنندہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں مل رہا، تو پھر آپ فروخت کنندہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا چناؤ کرسکتے ہیں۔ اگر صارف کی طرف سے درخواست کی جائے تو P2P ٹیم اپیل-ہینڈل کرنے کے قوانین کی بنیاد پر شکایت کی ضمن آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ تاہم، پلیٹ فارم P2P ٹرانزیکشن میں فریق نہیں ہے۔ لہذا ، پلیٹ فارم P2P ٹرانزیکشن میں شامل صارفین کے درمیان کسی بھی تنازعات میں مداخلت کرنے کا پابند نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ Binance اور پلیٹ فارم اپیل کیسز کی منظوری کے لیے کسی بھی حتمی تشریحات اور فیصلہ جات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اپیلوں کے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ Binance اور پلیٹ فارم کی صوابدید کے مطابق کیس-در-کیس بنیادوں پر کیا جائے گا۔
7. "خریدار کی ہدایات" کی خلاف ورزیوں کی کسی صورت میں، پلیٹ فارم، اس پالیسی، شرائط یا متعلقہ قوانین یا ضوابط کے مطابق، یا اپنی ذاتی حیثیت میں، موزوں متصور ہونے والے اقدامات کر سکتا ہے، بشمول مگر خلاف ورزی کے مرتکب شخص کا اکاؤنٹ منجمد کرنا یا Binance ٹریڈنگ پلیٹ فارم یا/اور پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ کے فنکشنز غیر فعال کرنا لیکن ان تک محدود نہیں۔
8. اشتہار دیتے وقت، ٹریڈ کی شرائط میں خریداروں کی ہدایات اس صارف کی ٹرانزیکشن پالیسی (قیمت، فیس، ریمارکس، وغیرہ) کے قوانین سے متصادم نہیں ہونی چاہئیں۔
IV. فروخت کنندہ کی ہدایات:
1. اکاؤنٹ کے مالک کا نام جو آپ نے ادائیگی جمع کرنے کے لیے استعمال کیا ہے وہ Binance پر آپ کے رجسٹر کردہ نام کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیئے۔ (نام Binance پر KYC تصدیق شدہ نام جیسا ہونا چاہیئے۔)
2. خریدار کی مکمل ادائیگی کی وصولی کی تصدیق کے بعد، فروخت کنندہ کو 15 منٹ کے اندر آرڈر مکمل کرنا ہوگا (خریدار کو کرپٹو ریلیز کرنا)۔
3. تاوقتیکہ بصورت دیگر پلیٹ فارم کی جانب سے واضح کیا جائے، کسی کو بھی خریدار کی مرضی کے بغیر کسٹمر کی معاونت کے ایجنٹس سے آرڈر کی تنسیخ کا کہنے کی اجازت نہیں ہے۔
4. فروخت کنندہ اور خریدار کے مابین طے شدہ آرڈرز کی قیمتوں کو حتمی اور ناقابلِ گفت و شنید سمجھا جاتا ہے۔
5. اگر آپ کے پاس نامکمل آرڈرز یا خریدار کے ساتھ تنازعات موجود ہیں، تو براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ تمام اوقات میں، پلیٹ فارم پر رجسٹر کردہ متعلقہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے، قابلِ رابطہ ہوں۔
6. ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے اضافی فیس چارج کرنے کی صورت میں، فروخت کنندہ کو سروس فراہم کرنے والوں کی طرف سے ٹرانزیکشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ ادائیگی سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے کٹوتی کردہ رقم کو واضح طور پر دکھایا جا سکے۔
7. اشتہار دیتے وقت، ٹریڈ کی شرائط میں فروخت کنندگان کی ہدایات اس صارف کی ٹرانزیکشن پالیسی (قیمت، فیس، ریمارکس، وغیرہ) کے قوانین سے متصادم نہیں ہونی چاہئیں۔
8. مذکورہ "فروخت کنندہ کی ہدایات" کی خلاف ورزیوں کی کسی صورت میں، پلیٹ فارم، اس پالیسی، شرائط یا متعلقہ قوانین یا ضوابط کے مطابق، یا اپنی ذاتی حیثیت میں، موزوں متصور ہونے والے اقدامات کر سکتا ہے، بشمول مگر خلاف ورزی کے مرتکب شخص کا اکاؤنٹ منجمد کرنا یا Binance ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ کے فنکشنز غیر فعال کرنا لیکن ان تک محدود نہیں۔
V. خطرے کا انتباہ اور اعلامیہ:
  • آپ P2P ٹرانزیکشنز کے استعمال سے وابستہ خطرات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں، بشمول ڈیجیٹل اثاثوں کی مالیت میں اتار چڑھاؤ، P2P ٹرانزیکشنز کے تحت مخالف فریقین سے متعلق ساکھ کے خطرات، اور فیاٹ کرنسی ٹرانزیکشنز کی مطابقت پذیری کے خطرات لیکن صرف ان تک محدود نہیں۔
  • آپ کو سرمایہ کاری کی کافی معلومات اور تجربہ، اور P2P ٹرانزیکشنز سے وابستہ خطرات کا سامنا کرنے کی صلاحیت حاصل ہے، اور آپ خود مختارانہ طور پر P2P ٹرانزیکشنز سے وابستگی کی صورت میں سامنے آنے والے تمام خطرات کو برداشت کرنے سے متفق ہیں۔
  • اپنی حفاظت کے لیے صارفین کو تجارتی حالات میں اور نہ ہی خود کار جوابات میں کسی ذاتی معلومات (مثلاً، سوشل نیٹ ورکس، میسینجرز) کی نشاندہی نہیں کرنی چاہیے۔
  • صارفین کو جو استعمال نہیں کرنا چاہیئے اس میں "Binance"، مقامی بینکوں کے نام اور ادائیگی کے نظام، یا ان کے عرفی ناموں میں سے کوئی بھی حساس الفاظ شامل ہیں۔
  • P2P پر ٹریڈ کرنے کے لیے متعدد-اکاؤنٹس استعمال کرنا منع ہے۔ اس صورت میں کہ اس طرح کے اکاؤنٹس کا پتہ چلے، تو ہمیں تمام لنک شدہ صارفین کے اکاؤنٹس کو ٹریڈنگ سے بلاک کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
  • P2P ٹرانزیکشن سے قبل، آپ نے اس پالیسی کے سارے امواد، Binance پلیٹ فارمز کی شرائط اور متعلقہ اصول پڑھ اور سمجھ لیے ہیں، اور اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کرنے سے قبل پیشہ ور ماہرین سے اس امر پر مشاورت کر لی ہے کہ آیا ان کی تجاویز کی بنیاد پر P2P ٹرانزیکشنز کو مکمل کیا جائے یا نہ کیا جائے اور کیسے کیا جائے۔
  • پلیٹ فارم P2P ٹرانزیکشن میں فریق نہیں ہے۔ لہٰذا، P2P ٹرانزیکشنز میں ملوث صارفین کے مابین کسی تنازعات کا پلیٹ فارم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پلیٹ فارم کے پاس کسی بھی پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنے کا کوئی حق ہے اور نہ ہی وہ اس امر کا پابند ہے۔ یہ کسی فریق کی مالیاتی یا غیر مالیاتی پابندیاں یا ذمہ داریاں اٹھانے کا پابند نہیں ہے (بشمول مگر تاوان تک محدود نہیں)۔
  • آپ متفق ہیں اور اس پالیسی، آپ کی حفاظت کے لیے Binance پلیٹ فارمز پر شرائط، اور متعلقہ اصولوں، پلیٹ فارم اور دیگر صارفین کے قانونی حقوق کے مطابق، پلیٹ فارم کو تمام موزوں اقدامات اٹھانے کا مجاز کرتے ہیں (بشمول مخصوص حالات کے تحت ٹرانزیکشنز منسوخ کرنے یا اکاؤنٹ فیچرز غیر فعال کرنے لیکن ان تک محدود نہیں)۔
VI. ٹریڈنگ کے غیر عمومی رویے اور ان سے نبرد آزما ہونے کے اقدامات:
آپ متفق ہیں کہ، قانون کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مجاز کردہ حد تک، پلیٹ فارم کے دانستہ رویے یا انتہائی غفلت کے علاوہ وجوہات، بشمول ہیکر کے حملوں، بجلی منقطع ہو جانے یا ناگزیر تکنیکی ناکامیوں لیکن ان تک محدود نہیں، کی وجہ سے P2P ٹرانزیکشنز یا اس پالیسی کے تحت سروسز کے استعمال سے آپ کو ہونے والے کسی بھی نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہو گی۔
پلیٹ فارم کو آپ کے اکاؤنٹ کو محدود کرنے، معطل کرنے، یا ختم کرنے یا پلیٹ فارم کی ذاتی اور مکمل صوابدید کے مطابق سروسز تک رسائی، فوری اور نوٹس کے بغیر اور ایک عرصے کے لیے، پلیٹ فارم کی صوابدید پر کرنے کا حق حاصل ہے، اگر:
  • ہمیں کافی حد تک شبہ ہے کہ آپ نے اس پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے یا شاید اس پالیسی کی خلاف ورزی کا عمل کر رہے ہیں؛
  • اگر ہمیں پتہ چلا کہ آپ P2P پر ٹریڈ کرنے کے لیے متعدد-اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں؛
  • تو ہمیں یقین ہے کہ ہمارے دیگر صارفین کی حفاظت ضروری ہے۔ اگر ہم سروسز تک آپ کی رسائی کو محدود کرنے یا رسائی منقطع کرنے کا حق استعمال کرتے ہیں، تو سروسز تک آپ کو رسائی فراہم کرنے میں ہماری ناکامی کے کسی بھی نتائج کے لیے ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے، بشمول ایسی کوئی بھی تاخیر، نقصان، یا عدم سہولت جو نتیجے کے طور پر سامنے آ سکتی ہو؛
  • اگر ہم یہ تعین کر لیں کہ آپ ہمارے پلیٹ فارم کا استعمال ایسے کسی بھی طریقے سے کر رہے ہیں جو دیگر صارفین کو ہماری سروسز کا فائدہ اٹھانے سے روک سکتا یا شدید متاثر کر سکتا ہے؛
  • اگر یہ ظاہر کیا گیا کہ دیگر صارفین کے ساتھ تعامل کے دوران، مجرم نے فریق مخالف کے خلاف فحش زبان استعمال کی ہے، توہین کی ہے، ڈرایا ہے، ہراساں کیا ہے، دھمکایا ہے، یا بصورت دیگر صارفین کے دیگر قانونی حقوق کی خلاف ورزی یا خلاف ورزی کی کوشش کی ہے (جیسا کہ، دیگر چیزوں کے ساتھ، رازداری، پبلسٹی، وغیرہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق)، ساتھ ساتھ یہ کہ ایسے نجی معلومات کو جمع کرنا جو کہ بعد میں دیگر فریقین میں تقسیم کیا گیا ہو۔
آپ تسلیم کرتے ہیں کہ کچھ کارروائیاں، بشمول مگر محدود نہیں، آپ کے اکاؤنٹ یا والیٹ کو معطل، یا بند کرنے کے متعلق ہمارا فیصلہ، اس مخفی معیار پر مبنی ہو سکتا ہے جو ہمارے خطرے کے نظم اور سکیورٹی پروٹوکولز کے لیے ضروری ہے۔ آپ متفق ہیں کہ Binance پر اپنے خطرے کے نظم یا سکیورٹی پروٹوکولز کی کوئی بھی تفصیلات آپ پر ظاہر کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
معطلی کی وجوہات کے خاتمے پر ہم معطلی کو جلد از جلد ہٹا دیں گے، تاہم، ہم پر آپ کو یہ مطلع کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں کہ ہم (اگر کبھی ایسا کرتے ہیں تو) معطلی کب ہٹائیں گے۔
ٹریڈنگ کے غیر عمومی رویےترتیب دینے کے اصول
1. خریدار فروخت کنندہ یا پلیٹ فارم کی پیشگی رضامندی کے بغیر، وہ آرڈر منسوخ کرتا ہے جو پہلے ہی تخلیق ہو چکا ہے۔اگر خریدار ایسا ایک ہی دن 3 بار کرتا ہے، تو سسٹم اس دن خریدار کو خریدنے سے روک دے گا۔
2. آرڈر کے تخلیق ہو جانے کے بعد وقت کی حد کے اندر ادائیگی نہ کیے جانے کے سبب آرڈر خود کار طور پر منسوخ ہو گیا۔اگر خریدار ایسا ایک ہی دن 2 بار کرتا ہے، تو سسٹم اس دن خریدار کو خریدنے سے روک دے گا۔
3. گزشتہ 7 دنوں سے، صارف کے پاس 10 مماثل کردہ آرڈرز ہیں، اس کے خلاف اپیل کیے جانے کی شرح 20%، جبکہ تکمیل کی شرح 60% سے کم ہے۔پلیٹ فارم صارف کے اکاونٹ کو کم از کم 7 دنوں کے لیے غیر فعال کر سکتا ہے۔
4. گزشتہ 7 دنوں میں، صارف کے پاس 5 سے زائد مماثل آرڈرز رہے ہیں، لیکن تکمیل کی شرح 20% سے کم ہے۔پلیٹ فارم صارف کے اکاونٹ کو کم از کم 7 دنوں کے لیے غیر فعال کر سکتا ہے۔
5. A. پیشکش کی بہترین قیمت والے آن لائن اشتہارات ہیں لیکن مخصوص ٹائم فریم کے اندر صفر مکمل کردہ آرڈرز ہیں۔ B. اشتہارات کے 5 سے زائد مماثل آرڈرز ہیں لیکن تکمیل کا ریٹ 20% سے کم ہے۔A اور B دونوں اقسام کو غیر موثر اشتہار سمجھا جائے گا اور سسٹم کے ذریعے خودکار طور پر بند کیا جائے گا۔
6. ایسے صارفین جو 3 سے زائد غیر موثر اشتہارات (قسم A+B) گزشتہ 7 دنوں میں پوسٹ کر چکے ہیں، اور اسی دوران، ان صارفین کے 7 دن کی تکمیل کی شرح 60% سے کم ہے۔صارفین کی تمام P2P سرگرمیوں پر کم از کم 7 دنوں کے لیے پابندی لگا دی جائے گی۔
7. صارف کے اشتہار میں 5 سے زائد آرڈرز ہیں جن پر اسی دوران اپیل کی جا رہی ہے۔آن لائن اشتہارات مخفی کر دیے جائیں گے، اور صارف کی تمام P2P سرگرمیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔
جب خطرے کے کنٹرول کی غیر عمومی چیزیں متحرک ہوںترتیب دینے کے اصول
1. جب خطرے کے کنٹرول کے سسٹم کی جانب سے غیر عمومی چیزوں کی نشاندہی ہو، اور صارفین واضح طور پر پلیٹ فارم کے ساتھ متعلقہ انسداد منی لانڈرنگ یا انسداد مالی معاونت برائے دہشت گردی کی توثیق سے انکار کر دیں یا فعال طور پر تعاون نہ کریں۔پلیٹ فارم اکاؤنٹ کے غیر عمومی ہونے کا تعین براہ راست کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے، اور اقدامات کر سکتا ہے، بشمول صارفین کے خطرے کے درجے کو بڑھانا، براہ راست صارفین کے اکاؤنٹ اور دیگر متعلقہ اکاؤنٹس کو منجمد کرنا لیکن ان تک محدود نہیں، تاوقتیکہ صارفین کی جانب سے فراہم کردہ خطرے کے کنٹرول کا ثبوت پلیٹ فارم کی جانب سے خطرے کے کنٹرول کا جائزہ پاس نہ کر لے۔
2. جب پلیٹ فارم کے خطرے کے کنٹرول سسٹم کی جانب سے صارفین کو مشتبہ جعل سازی (یا جعل سازی کی کوشش) میں ملوث پائے جائیں، زیادہ خطرے والے پلیٹ فارمز پر رقم نکلوانے میں ملوث پائے جائیں (بشمول مگر محدود نہیں، غیر لائسنس یافتہ کرپٹو ڈیلرز پلیٹ فارمز، آن لائن گیمبلنگ پلیٹ فارمز، منی لانڈرنگ جعل سازی کے مشتبہ پلیٹ فارمز، یا کم خطرے کے کنٹرول والی صلاحیتیں)، یا دیگر زیادہ خطرے والے اثاثے کے ٹرانسفر میں ملوث ہوں۔
خطرے کا انتباہ: پبلسٹی کی تمام ایسی کوششوں کے خلاف متنبہ رہیں جو پراپرٹی کے کسی غیر ضروری نقصانات کی صورت میں اس پلیٹ فارم کو ایسے پلیٹ فارمز سے وابستہ کرتی ہیں۔
پلیٹ فارم ٹرانزیکشن، رقم نکلوانے یا یہاں تک کہ اکاؤنٹ یا ملحقہ اکاؤنٹ کی تمام P2P خصوصیات کو براہ راست منجمد یا غیر فعال کر سکتا ہے۔
3. اکاؤنٹس صارفین کی جانب سے استعمال نہیں کیے جاتے یا غیر قانونی طور پر دوسروں کے لیے ڈیجیٹل اثاثے خریدنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں: اگر صارفین کے متعلق پلیٹ فارم کو معلوم ہوا کہ انہوں نے دوسروں کو استعمال کرنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ بیچا ہے، ادھار دیا ہے، یا کرائے پر دیا ہے، یا دوسروں کے لیے غیر قانونی طور پر ڈیجیٹل اثاثے خریدے ہیں۔
خطرے کا انتباہ: براہ کرم اپنی معلومات محفوظ رکھیں تاکہ مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے دوسروں کی جانب سے استحصال نہ کیا جا سکے۔
پلیٹ فارم ایک یا زائد اقدامات کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے، بشمول مگر محدود نہیں، P2P ٹریڈنگ خصوصیت کو عارضی یا مستقل طور پر غیر فعال کرنا، رقم نکلوانے کی خصوصیت کو موخر یا غیر فعال کرنا، یا ایسے صارفین کے اکاؤنٹس اور وابستہ اکاؤنٹس کو براہ راست منجمد کرنا۔
4. غیر قانونی ذرائع کی جانب سے رسید یا ڈیجیٹل اثاثوں یا فنڈز کو متعارف کروانا: صارفین جانتے ہیں یا عام فہم کی مدد سے اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ پلیٹ فارمز/WeChat گروپس کی جانب سے وصول کردہ ڈیجیٹل اثاثے اور پیسا غیر قانونی کوائنز یا فنڈز ہیں، پھر بھی وہ انہیں پلیٹ فارم پر دیگر صارفین کے اکاؤںٹس میں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔پلیٹ فارم ایسے صارفین کے اکاؤنٹس کے تمام فنکشنز یا کچھ حصوں کو براہ راست اور مستقل طور پر غیر فعال کر سکتا ہے، اور صارفین کو فراہم کی جانے والی کوئی سروسز یا کسی معاہداتی ذمہ داریوں کی کارکردگی کو منقطع کر سکتا ہے۔
5. ایسے صارفین جن کی شناخت منی لانڈرنگ کے مرتکب کے طور پر ہوئی ہو: جب منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث یا معاونت کرنے والے صارفین کی خطرے کے کنٹرول کے سسٹم کی جانب سے شناخت یا خطرے کے کنٹرول کے عملے کی جانب سے توثیق کی جائے۔پلیٹ فارم ایسے صارفین کے اکاؤنٹس کی کچھ اور تمام خصوصیات کو براہ راست اور مستقل طور پر غیر فعال کر سکتا ہے، اور صارفین کو فراہم کی جانے والی ایسی سروسز یا کسی معاہداتی ذمہ داریوں کی کارکردگی کو منقطع کر سکتا ہے۔
6. اکاؤںٹ منجمد کرنا: جب صارفین کے اکاؤنٹس کسی عدالتی ادارے کی درخواست پر منجمد کیے جائیں۔پلیٹ فارم صارفین کے اکاؤنٹس عدالتی ادارے اور اس کے علاوہ متعلقہ قوانین اور ضوابط کے جاری کردہ خط کے مطابق منجمد کر سکتا ہے۔ منجمد کرنے کے عرصے کے دوران، صارفین پلیٹ فارم کی بجائے، متعلقہ عدالتی ادارے کے پاس، اکاؤنٹ کو غیر منجمد کرنے کے لیے درخواست دیں گے۔
7. عدالتی تفتیش: ایک عدالتی ادارے کی جانب سے صارفین سے پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ کی معلومات، ان اشکال میں، دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، بشمول مگر عدالتی تفتیش یا مشاورت تک محدود نہیں۔پلیٹ فارم صارفین کے اکاوںٹس اور ملحقہ اکاؤنٹس کے کچھ فیچرز کو غیر فعال کر سکتا ہے۔
متعلقہ آرٹیکلز
Binance P2P مرچنٹ کی گائیڈ لائنز