کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
P2P ٹریڈنگ
P2P اکثر پوچھے گئے سوالات کا مرکز

Binance P2P ٹریڈنگ کے اکثر پوچھے گئے سوالات

Binance
2021-06-08 01:45

عمومی

1. P2P ٹریڈنگ کیا ہے؟

  • P2P (پیئر ٹو پیئر) ٹریڈنگ کچھ خطوں میں P2P (کسٹمر ٹو کسٹمر) ٹریڈنگ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ P2P ٹریڈ میں، صارف فیاٹ اثاثے کو آف لائن ایکسچینج کرنے اور ٹرانزیکشن کی تصدیق آن لائن کرنے کے ذریعے بلاواسطہ اپنے مخالف فریق سے ڈیل کرتا/کرتی ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے فیاٹ اثاثے کے آف لائن ایکسچینج کی تصدیق ہونے پر، ڈیجیٹل اثاثہ خریدار کو ریلیز کر دیا جاتا ہے۔
  • P2P پلیٹ فارم خریداروں اور فروخت کنندگان کو اپنی پیشکشیں براڈ کاسٹ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ذریعے ٹریڈ کے سہولت کار کے طور پر خدمت سر انجام دیتا ہے۔ اسی اثنا میں، ٹریڈ پر عمل درآمد کے دوران آن لائن ڈیجیٹل اثاثوں کی escrow سروسز ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ اور بروقت ترسیل کو یقینی بناتی ہیں۔

2. میں P2P ایکسچینج پر جو پیشکشیں دیکھتا ہوں کیا وہ Binance کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں؟

جو پیشکشیں آپ P2P پیشکش کے فہرست سازی کے صفحے پر دیکھتے ہیں ان کی پیشکش Binance کی جانب سے نہیں کی جاتی۔ Binance ٹریڈ میں سہولت کاری کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر خدمت انجام دیتا ہے، لیکن پیشکشیں صارفین کی جانب سے انفرادی سطح پر فراہم کی جاتی ہیں۔

3. P2P ٹریڈر کے طور پر، میری حفاظت کیسے کی جاتی ہے؟

تمام آن لائن ٹریڈز escrow کی جانب سے تحفظ یافتہ ہیں۔ جب ایک اشتہار پوسٹ کیا جاتا ہے، تو اشتہار کے لیے کرپٹو کی رقم خود کار طور پر فروخت کنندہ کے P2P والیٹ سے ریزرو کر دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ اگر فروخت کنندہ آپ کا پیسا لے کر فرار ہو جاتا ہے اور آپ کا کرپٹو ریلیز نہیں کرتا، تو ہماری صارفی معاونت ریزرو فنڈز میں سے آپ کو کرپٹو ریلیز کر سکتی ہے۔
اگر آپ فروخت کر رہے ہیں، تو اس بات کی تصدیق کر لینے سے پہلے فنڈ کبھی ریلیز نہ کریں کہ آپ نے خریدار سے رقم وصول کر لی ہے۔ آگاہ رہیں کہ خریداروں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ادائیگی کے کچھ طریقے فوری نہیں ہوتے، اوریہ چارج بیک کے خطرے کا سامنا کر سکتے ہیں۔

4. کیا میں KYC کے بغیر ٹریڈ کر سکتا/سکتی ہوں؟ P2P پر ٹریڈنگ سے پہلے مجھے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟

4.1. Binance پراڈکٹس اور سروس کی پیشکشوں، بشمول P2P پراڈکٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تمام Binance صارفین کو شناختی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ [User Center] - [Identification] سے یا براہ راست یہاں سے شناختی توثیق تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
P2P پر ٹریڈ کرنے سے پہلے، آپ کو لازماً اکاؤنٹ مرکز میں SMS توثیق اور کم از کم ایک طرح کی 2FA توثیق فعال کرنی ہو گی (ای میل، Binance/Google توثیق کار، یا سکیورٹی کیی)۔
4.2. Binance ایپ پر ادائیگیاں بھیجنے/وصول کرنے کے اپنے ترجیحی طریقے شامل کریں۔ [Trade] - [P2P] پر ٹیپ کریں۔
[Profile] - [Payment Method] پر ٹیپ کریں۔
اپنے مطلوبہ طریقے منتخب کرنے کے لیے [Add a new payment method] - [All Payment Methods] پر ٹیپ کریں۔
4.3. مجھے ادائیگی کا ترجیحی طریقہ شامل کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
P2P ٹرانزیکشنز وہ ٹریڈز ہیں جو کہ دو صارفین کے درمیان براہ راست طے پاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ کہ اگر خریدار اور فروخت کنندہ کا ادائیگی کا طریقہ مماثل ہو تو فیاٹ کرنسی صرف اسی صورت میں دونوں صارفین کے درمیان ٹرانسفر کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، صارف A کے پاس ING بینک کا ڈیبٹ کارڈ ہے اور وہ کرپٹو خریدنے کے لیے پلیٹ فارم پر ڈپازٹ شدہ یوروز استعمال کرنے جا رہا ہے۔ اس موقع پر، ٹرانزیکشن کو مکمل کرنے کی غرض سے دوسرے صارف کی جانب سے ٹرانسفر شدہ یوروز وصول کرنے کے قابل ہونے کے لیے صارف B کے پاس ING بینک کا ڈیبٹ کارڈ ہونا لازم ہے۔
4.4. مجھے 2FA کو فعال کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
لاگ ان کے دوران سکیورٹی خدشات کے علاوہ، وہ تمام صارفین جو P2P پر ٹریڈ کرتے ہیں انہیں خریدنے اور بیچنے کے عمل کے دوران ادائیگیاں وصول کرنے، کوائنز ریلیز کرنے، اور دیگر کارروائیاں انجام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کارروائیوں کو صارفین کی جانب سے دو عوامل کی منظوری کا کوڈ درج کرنا درکار ہوتا ہے تاکہ یہ توثیق کی جا سکے کہ صارفین بذات خود ٹرانزیکشن انجام دے رہے ہیں۔
4.5. مجھے شناختی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
P2P ٹرانزیکشنز وہ ٹریڈز ہیں جو کہ دو صارفین کے درمیان براہ راست طے پاتی ہیں۔ خریدار اور فروخت کنندہ کے آرڈرز کے مماثل ہو جانے کے بعد، دونوں فریقین پر اصل نام والے 'KYC' کے ذریعے اپنی شناختوں کی توثیق کرنا لازم ہے، یعنی کہ اس بات کی تصدیق کیا جانا لازم ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں فیاٹ کرنسی بھیجنے والا شخص درحقیقت وہی شخص ہے جس کے ساتھ آپ پلیٹ فارم پر مماثل ہوئے تھے۔

5. کیا Binance ویب سائٹ اور ایپ پر P2P دستیاب ہے؟

آپ Binance.com اور Binance ایپ پر Binance P2P کے ذریعے USDT، BTC، ETH، BNB، BUSD اور DAI خرید اور بیچ سکتے ہیں۔ P2P ٹریڈنگ فنکشن 1.17.0 (Android) / 2.6.0 (iOS) یا زائد ورژن پر دستیاب ہے۔

6. Binance P2P پر ٹرانزیکشن کی فیس کیا ہے؟

Binance P2P میکرز سے ہر مکمل کردہ آرڈر کے عوض ٹرانزیکشن کی فیس چارج کرتا ہے۔ یہ فیس کے ریٹس کا ایک جائزہ ہے:
ٹیکر 0
میکر0% - 0.35%، فیاٹ ٹریڈنگ کے جوڑوں پر منحصر۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں
*براہ کرم نوٹ کریں کہ ادائیگی کے طریقے کی سروس کے کچھ فراہم کنندگان ٹرانزیکشن کی اضافی فیس وصول کر سکتے ہیں۔

7. 30 دن میں تکمیل کا کیا ریٹ ہے؟

30 دن میں آرڈر کی تکمیل کا ریٹ =1 - گزشتہ 30 دنوں میں خریداری کے منسوخ شدہ آرڈرز کی کُل تعداد / گزشتہ 30 دنوں میں مکمل کردہ آرڈرز کی کُل تعداد؛
اگر آپ خریدار ہیں اور آپ ایک P2P آرڈر منسوخ کرتے ہیں، تو یہ آپ کے تکمیل کے ریٹ پر اثرانداز ہو گا، جبکہ فروخت کنندہ کا تکمیل کا ریٹ متاثر نہیں ہو گا۔
اگر آپ فروخت کنندہ ہیں اور خریدار آرڈر قبول کرنے میں ناکام ہوتا ہے یا ادائیگی مکمل نہیں کرتا، تو پھر صرف خریدار کا تکمیل کا تناسب متاثر ہو گا۔

اشتہارات پوسٹ کرنا

1. فی اشتہار bitcoins کی کم سے کم تعداد کیا ہے جنہیں میں ٹریڈ کر سکتا ہوں؟

آپ کم سے کم 0.01 BTC سے لے کر زیادہ سے زیادہ 5 BTC (مرچنٹس کے لیے 200 BTC) تک بیچ سکتے ہیں۔
دیگر کرپٹوز کے لیے:
کرپٹو
صارفین کے لیے
غیر "بلاک ٹریڈ" مرچنٹس کے لیے
کم از کم
زیادہ سے زیادہ
کم از کم
زیادہ سے زیادہ
USDT
100
50,000
100
2,000,000
BUSD
100
50,000
100
2,000,000
BNB
0.01
2,500
0.01
50,000
ETH
0.001
250
0.001
5,000
DAI
100
50,000
100
2,000,000
BIDR
150,000
150,000,000
150,000
500,000,000
RUB
500
1,500,000
500
5,000,000
UAH
100
50,000
100
35,000,000
NGN
1,000
1,000,000
1000
50,000,000
DOGE
50
2,000,000
50
10,000,000

2. کیا میں دوسرے ممالک کے صارفین کے ساتھ ٹرانزیکشنز کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ جن فیاٹ کرنسیز کے سیٹ کو ٹریڈ کر سکتے ہیں ان کا تعین آپ کی شناختی توثیق کا خطہ کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اور فریق مخالف جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ہیں، تو پھر اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ آپ دونوں کے لیے VND اور MYR دستیاب ہوں گے۔ Binance P2P مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لیے بھی فیاٹ کرنسی کے مزید انتخابات تواتر کے ساتھ شامل کر رہا ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ کچھ کرنسیز نائیجیریا، پاکستان، اور روس کے صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
  • نائیجیریا کے صارفین کے لیے عدم دستیاب کرنسیز:
AMD،ARS،AUD،BDT،BHD،BOB،BRL،CLP،CNY،COP،CRC،DOP،DZD،EGP،GEL،HKD،IDR،JPY،KRW،KWD،LAK،LKR،MAD،MMK،MXN،NZD،OMR،PAB،PKR،PYG،QAR،RON،SDG،SEK،SGD،UYU،UZS،VES،VND
  • پاکستان کے صارفین کے لیے عدم دستیاب کرنسیز:
AMD،ARS،AUD،BHD،BOB،BRL،CNY،COP،CRC،CZK،DOP،GEL،HKD،JPY،LAK،LKR،MMK،MXN،NZD،PAB،PEN،PLN،PYG،RON،SDG،SEK،SGD،TWD،UAH،UGX،UYU،UZS،VES،ZAR
  • روسی صارفین کے لیے عدم دستیاب کرنسیز:
AUD،BDT،BHD،BOB،CNY،CRC،DOP،DZD،GHS،HKD،JPY،KWD،LAK،LKR،MAD،MMK،MYR،NGN،NZD،OMR،PAB،PKR،PYG،QAR،SAR،SDG،SEK،SGD،TWD،UGX،UYU،VES،ZAR

3. اشتہار کی قیمت سیٹ کرنے پر کیا کوئی پابندیاں ہیں؟

متغیر قیمت کے اشتہارات کے لیے:
  • ARS، CLP، BRL (80%، 300%)
  • VES (50%، 300%)
  • NGN، KES، GHS، ZAR، USD (80%، 200%)
  • KRW (80%، 150%)
  • دیگر مزید فیاٹ کرنسیز (80%، 120%)
مقررہ قیمت کے اشتہارات کے لیے:
  • ARS، CLP، BRL (-20%، 200%)
  • VES (-50%، 200%)
  • NGN، KES، GHS، ZAR، USD (-20%، 100%)
  • KRW (-20%، 50%)
  • دیگر مزید فیاٹ کرنسیز (-20%، 20%)

4. کیا میں عارضی طور پر اپنے اشتہار کو عدم دستیاب کر سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ آپ [Ads] ٹیب پر انہیں آف لائن کرنے کے لیے جا سکتے ہیں، یا [...] - [Close] پر کلک کرنے کے ذریعے اشتہارات کو بند بھی کر سکتے ہیں۔

5. کیا مجھے نئے آرڈر سے مطلع کیا جائے گا؟

اگر آپ نے SMS، ای میل اور ایپ کی پُش اطلاعات فعال کی ہیں تو آپ انہیں موصول کریں گے۔ سیٹ اپ کرنے کے لیے، آپ جن اطلاعات کو فعال کرنا چاہتے ہیں ان کا انتخاب کرنے کے لیے [Profile] - [P2P Notifications] پر جائیں۔

6. میں جعل سازی کی رپورٹ کیسے کر سکتا/سکتی ہوں؟

اگر آپ Binance ویب سائٹ پر ہیں، تو زیریں دائیں جانب Binance معاونت کے آئیکن پر کلک کریں اور [Trading] - [Report P2P Scams] پر کلک کریں۔
اگر آپ ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو [P2P Help Center] پر جائیں اور بالائی دائیں جانب Binance معاونت کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ پھر [Trading] - [Report P2P Scams] پر ٹیپ کریں۔

ادائیگی

1. میں فروخت کنندہ کو ادائیگی کیسے کروں؟

آپ کو آرڈر کی تفصیل کے صفحے پر فراہم کردہ ہدایات پر عمل اور نشاندہی کردہ ادائیگی کے طریقے کے ساتھ فروخت کنندہ کے اکاؤںٹ میں ٹرانسفر کرنا ہو گا۔ اس کے بعد، براہ کرم [Transferred, notify seller] پر کلک کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کا فیاٹ بیلنس [Transferred, notify seller] پر کلک کرنے کی وجہ سے خود کار طور پر نہیں کاٹا جائے گا، آپ کو بذات خود ٹرانسفر کرنا ہو گا۔

2. میں ادائیگی کے کتنے طریقے اپنے اکاؤنٹ س لنک کر سکتا ہوں؟

آپ 20 تک ادائیگی کے طریقے فعال کر سکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اشتہارات پوسٹ کرنے یا آرڈرز لینے سے پہلے آپ کو ادائیگی کے طریقے فعال کرنے ہوں گے۔ اگر آپ اشتہارات پوسٹ کر رہے ہیں، تو آپ ایک اشتہار پر ادائیگی کے صرف 5 مختلف طریقے دکھا سکتے ہیں۔

3. کیا میں ادائیگی کے طریقے کے طور پر کسی دوسرے کا اکاؤنٹ استعمال کر سکتا ہوں؟

جی نہیں۔ سکیورٹی وجوہات کے سبب، ہم صرف آپ کی شناختی توثیق سے مماثل نام والے اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر توثیق شدہ نام میں کوئی غلطی ہو، تو آپ کو درست طور پر ادائیگی کا طریقہ شامل کرنے سے پہلے اسے درست کرنے کے لیے صارفی معاونت سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔
اگر آپ فروخت کنندگان کو ادائیگی کے لیے دیگر بینک/ادائیگی کا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں، تو آپ کی P2P سرگرمیاں 15 دن کی معطلی کی مدت کا سامنا کر سکتی ہیں۔ اگر آپ CS ٹیم کی جانب سے 3 انتباہات وصول کرتے ہیں تو آپ کی P2P ٹریڈنگ پر مستقل طور پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

4. "ادائیگی کی ونڈو" کیا ہے؟

میکر کی جانب سے ادائیگی کی ونڈو عموماً پیشگی سیٹ کی جاتی ہے۔ اشتہارات پوسٹ کرتے ہوئے، میکرز یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ ادائیگی کی وصولی/فراہمی کتنی دیر تک کرنا چاہیں گے، جس کی حد (فیاٹ کرنسی پر انحصار کرتے ہوئے) 15 منٹس - 6 گھنٹے ہوتی ہے۔

اکاؤنٹ سے متعلقہ

1. میں اپنا عرفی نام کیسے سیٹ/تبدیل کر سکتا ہوں؟

عرفی نام کو سیٹ کر دینے پر آپ اسے تبدیل نہیں کر سکتے۔

2. صارف کے عرفی نام کے ساتھ موجود پیلے بیج کا کیا مطلب ہے؟

پیلا بیج توثیق شدہ صارفین کو عام صارفین سے الگ کرتا ہے۔

3. 'توثیق شدہ مرچنٹ' اسٹیٹس کا کیا مطلب ہے؟ مرچنٹ اور عام صارف کے درمیان کیا فرق ہے؟

توثیق شدہ مرچنٹس تجربہ کار، متواتر ٹریڈرز ہوتے ہیں جو ٹریڈنگ کی حدود کے اونچے درجوں، کم فیس، اور زیادہ ایڈوانسڈ ٹریڈنگ ٹولز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

4. صارف کے عرفی نام کے ساتھ موجود ڈائمنڈ بیج کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

ڈائمنڈ بیج صرف ان مرچنٹس کو تفویض کیا جاتا ہے جو بلاک ٹریڈز کرتے ہیں، اور ان مرچنٹس کے اشتہارات کو بلاک ٹریڈ زون میں ترجیح دی جاتی ہے۔

5. پیلے نشان کے ساتھ موجود سرخ 'پرو' بیج کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

سرخ پرو بیج صرف ان 'پرو مرچنٹس' کو تفویض کیا جاتا ہے جن کے پاس مقامی کرپٹو ایکسچینجز کے لائسنسز، اپنی ادائیگی کے ذاتی گیٹ ویز یا مساوی ایڈوانسڈ اہلیتیں ہوتی ہیں۔ ہر پرو مرچنٹ کو Binance P2P کی ٹیم کی جانب سے کڑی چھان بین کے بعد منظور کیا جاتا ہے۔ ٹریڈنگ کے بہتر تجربے کے لیے صارفین کو پرو مرچنٹس کے ساتھ ٹریڈ کرنے کی بہت زیادہ ترغیب دلاتے ہیں۔

6. مرچنٹ بننے کے کیا تقاضے ہیں؟

مرچنٹ پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ٹریڈنگ کی مستحکم ہسٹری اور ٹریڈنگ کا بڑا حجم ہونا بنیادی تقاضے ہیں۔ P2P ٹیم کی جانب سے اندرونی الگورتھمز اور علاقائی تقاضوں کے مطابق درخواستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
متعلقہ آرٹیکلز
Binance P2P مرچنٹ پورٹل کے اکثر پوچھے گئے سوالات