کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
P2P ٹریڈنگ
P2P کے ساتھ شروع کریں

Binance P2P تبصرے کی خصوصیت کی گائیڈ

Binance
2021-06-15 15:54
اپنے ٹریڈنگ کے تجربے کے متعلق فیڈ بیک تحریر کرنے کی غرض سے Binance P2P نے آپ کے لیے تبصرے کی خصوصیت شامل کی ہے۔ دیگر صارفین کے P2P اشتہارات کے انتخاب میں مدد کے لیے آپ ٹریڈنگ کے مخالف فریقین کے متعلق تبصرے چھوڑ سکتے ہیں! 
جب آپ ایک آرڈر مکمل کر لیں تو اس کے بعد، آپ 'مثبت' یا 'منفی' آئیکن پر کلک کرنے کے ذریعے اپنے ٹریڈنگ کے تجربے کو ریٹ کر سکتے ہیں۔ 
پھر آپ اپنے ٹریڈنگ شراکت دار کے متعلق تبصرے چھوڑ سکتے ہیں۔ آپ انجان طور پر تبصرہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں تاکہ مخالف فریقین آپ کے تبصرے نہ دیکھ سکیں۔ اپنا تبصرہ جمع کروانے کے لیے 'تبصرہ چھوڑیں' پر کلک کریں۔ 
آپ مخالف فریق کے P2P پروفائل صفحے پر دیگر صارفین کے تبصرے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کے تبصرے بہت معنی رکھتے ہیں! 
اکثر پوچھے گئے سوالات
1. کیا میں کسی صارفین پر تبصرہ کر سکتا/سکتی ہوں؟ 
جب آپ کسی صارف کے ساتھ P2P آرڈر مکمل کر لیں صرف تب آپ اس صارف پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ ہر صارف کے لیے، اپنے اصل ٹریڈنگ کے تجربے کی بنیاد پر آپ صرف ایک تبصرہ چھوڑ سکتے ہیں۔ 
2. کیا میں اپنے تبصرے تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں؟
جی ہاں، آپ اپنی ریٹنگ اور تبصروں کو اپڈیٹ کرنے کے لیے اپنے آرڈر کی ہسٹری میں داخل ہوں، اپنا آرڈر منتخب کریں، اور 'فیڈ بیک ایڈٹ کریں' پر کلک کریں۔ 
3. کیا میں اپنے تبصرے واپس حاصل یا حذف کر سکتا/سکتی ہوں؟ 
فی الحال، آپ اپنے تبصروں کے جمع ہو جانے کے بعد انہیں دوبارہ حاصل یا حذف نہیں کر سکتے۔ اس کے برعکس آپ آرڈر کے صفحے پر اپنے سابقہ تبصرے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ 
4. کیا ایک مشتہر بھی اپنے/اپنی ٹریڈنگ کے فریق مخالف پر تبصرے کر سکتا ہے؟ 
جی ہاں۔ 
5. کیا اپنے فریق مخالف کے متعلق میرا تبصرے چھوڑنا لازمی ہے؟ 
جی نہیں، آپ کو اگرچہ تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم آپ کے تبصرے آپ کے مخالف فریق کی بہتری اور اس کے علاوہ دوسرے صارفین کے حوالے کے لیے مدد گار تجاویز ہوں گے۔ 
6. کیا ہو گا اگر میرے ٹریڈنگ کے فریق مخالف نے میرے متعلق کوئی نازیبا تبصرہ چھوڑا؟ 
براہ کرم CS سے رابطہ کریں اور نامناسب ارادوں کے ثبوت (چیٹ میسیج اسکرین شاٹس، تبصرے، ٹریڈ ریکارڈز) شیئر کریں۔ ہماری CS ٹیم آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی اور اگر تبصرہ واقعی غلط ارادے پر مبنی ہوا تو اسے حذف کر دے گی۔ 
متعلقہ آرٹیکلز
P2P کی ٹریڈنگ اصطلاحات کی گلاسری