کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
ڈپازٹ/رقم نکلوانے کی رہنمائی

اپنی ٹرانزیکشن ID (TxID) کیسے تلاش کی جائے

Binance
2021-06-21 04:02
اس آرٹیکل میں ، آئیے یہ دیکھنے کے لیے کہ ٹرانزیکشن ID (TXID) کیسے چیک کی جائے Binance کو بطور مثال لیتے ہیں۔
اگر آپ نے Binance میں ڈپازٹ کروایا ہے لیکن فنڈز ظاہر نہیں ہو رہے، تو آپ اس پلیٹ فارم پر ٹرانزیکشن اسٹیٹس اور TxID کو بھی چیک کر سکتے ہیں جہاں سے آپ نے رقم نکلوائی ہے۔

ٹرانزیکشن ID (TXID) کیا ہے؟

ٹرانزیکشن ID (TXID) یا ٹرانزیکشن ہیش حروف کا ایک منفرد سلسلہ ہے جو کہ ہر توثیق شدہ اور بلاک چین میں شامل شدہ ٹرانزیکشن کو دی جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، TxID ایک شناختی نمبر ہے جو کہ بلاک چین میں ہر ٹرانزیکشن کو لیبل کرتا ہے۔ TxID کے ذریعے، آپ اپنے ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی ہسٹری دیکھ سکتے ہیں۔

اپنی TxID کیسے معلوم کی جائے؟

آپ اپنا TxID اس پلیٹ فارم سے تلاش کر سکتے ہیں جس سے آپ نے رقم نکلوائی تھی۔ مثال کے طور پر، آپ TxID Binance پر [ Transaction History ] سے تلاش کر سکتے ہیں، یا درج ذیل مراحل کے ذریعے۔
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ [Wallet] پر کلک کریں اور ڈراپ-ڈاؤن مینو سے [Overview] کا انتخاب کریں۔
2.[Transaction History]پر کلک کریں۔ یہاں آپ اپنے تمام ڈپازٹ یا رقم نکلوانے کی ہسٹری دیکھ سکتے ہیں۔ آپ [TxID] کے تحت TxID بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
آپ Binance ایپ پر [Wallets] - [Spot] - [Transaction History] میں بھی اپنی ٹرانزیکشن ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ TxID معلوم کرنے کے لیے متعلقہ ٹرانزیکشن پر ٹیپ کریں۔
جب آپ Binance معاونت سے ڈپازٹ یا رقم نکلوانے کے مسائل کے لیے رابطہ کرتے ہیں، تو آپ ہماری CS ٹیم کو ٹرانزیکشن کی TxID فراہم کر سکتے ہیں تا کہ ہم بہتر طور پر آپ کی مدد کر سکیں۔
آپ اس بلاک چین ایکسپلورر میں متعلقہ ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے TxID پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ آپ کے فنڈز متعلقہ بلاک میں تب ٹرانسفر ہوں گے جب نوڈز ٹرانزیکشن کی تصدیق کر لیں۔ اگر نیٹ ورک پر رش ہو، تو آپ کے فنڈز پہنچے میں وقت لگ سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، درج ذیل اکثر پوچھے گئے سوالات سے رجوع کریں:
متعلقہ آرٹیکلز
میں Binance پر کرپٹو کرنسی کیسے ڈپازٹ کروں/نکلواؤں