کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات

Binance لائٹ پر کرپٹو خریدنا اور بیچنا شروع کریں

Binance
2021-05-26 01:36
ٹیوٹوریل ویڈیو
بغیر دقت کے کرپٹوکرنسیز اور فیاٹ ٹریڈنگ شروع کریں۔ اپنی انگلی کے اشاروں سے کرپٹو خریدنے، بیچنے یا تبدیل کرنے کے لیے Binance ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہم نے نئے صارفین کے لیے Binance ایپ کو بطور ڈیفالٹ Binance لائٹ ورژن پر رکھا ہے۔ یہ آپ کے لیے فیاٹ کرنسیز کے استعمال کے ذریعے کرپٹو کرنسیز بیچنے اور خریدنے کا ایک واضح اور آسان راستہ پیش کرتا ہے۔ لائٹ ورژن میں، ٹریڈنگ انٹرفیس اور والیٹ کو آسان بنایا گیا ہے، اسی لیے آپ کو شروع کرنے کے لیے پیچیدہ پراڈکٹ فنکشنز سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Binance لائٹ پر کرپٹوکرنسیز کیسے خریدیں؟
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ ٹریڈنگ بٹن پر لاگ ان کریں، اور [خریدیں] کو ٹیپ کریں۔
2. جو کرپٹو کرنسی آپ خریدنا چاہتے ہیں اس کا چناؤ کریں اور رقم درج کریں۔ [خریدیں] کو ٹیپ کریں۔
آپ خریدنے کے لیے براہ راست ہوم پیج میں کرپٹو کرنسی پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
3. ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔ ہم مختلف ممالک میں کرپٹو خریدنے کے لیے صارفین کو مختلف فیاٹ چینلز پیش کرتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ملک کے لیے دستیاب فیاٹ چینلز دیکھنے کے لیے ایپ کی طرف رجوع کریں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ GBP یا EUR استعمال کر رہے ہوں، تو آپ [کیش بیلنس] کے ساتھ ادائیگی یا[کارڈ کے ساتھ ادائیگی]کا چناؤ کر سکتے ہیں۔ کیش بیلنس کے ساتھ ادائیگی کرنے کے لیے، آپ کو پہلے اپنے اکاؤنٹ میں فیاٹ کرنسیز ڈپازٹکرنے کی ضرورت پڑے گی۔ کارڈ کے ساتھ ادائیگی کرنے کے لیے، محض اپنے کارڈ کی معلومات درج کریں اور ادائیگی کی تصدیق کریں۔
ہم کچھ ممالک کے لیے P2P ٹریڈنگ کے اختیارات بھی پیش کرتے ہیں، براہ کرم اپنے ملک کے لیے دستیاب P2P چینلز دیکھنے کے لیے ایپ سے رجوع کریں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ خریدنے کے لیے VND یا COP استعمال کر رہے ہوں، دو فیاٹ آپشنز کے علاوہ، آپ آف لائن [بینک ٹرانسفر] کے ذریعے بھی ادائیگی کا چناؤ کر سکتے ہیں۔
٭براہ کرم نوٹ کریں کہ چاہے جو بھی ادائیگی کا طریقہ آپ چنیں، آپ کو ٹریڈ مکمل کرنے سے قبل پہلےشناختی توثیقمکمل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
Binance لائٹ پر کرپٹو کرنسیز کیسے بیچیں؟
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ ٹریڈنگ بٹن پر ٹیپ کریں، پھر [بیچیں] کو ٹیپ کریں۔
2. جو کرپٹو کرنسی آپ بیچنا چاہتے ہیں اس کا چناؤ کریں اور رقم درج کریں۔ [بیچیں] پر ٹیپ کریں۔
3. منتخب کریں کہ آپ فیاٹ کرنسی کیسے وصول کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مختلف ممالک میں کرپٹو خریدنے کے لیے صارفین کو مختلف فیاٹ چینلز پیش کرتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ملک کے لیے دستیاب فیاٹ چینلز دیکھنے کے لیے ایپ کی طرف رجوع کریں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ GBP یا EUR میں کرپٹو بیچ رہے ہیں، تو فیاٹ کرنسی آپ کے [کیش بیلنس] میں کریڈٹ کر دی جائے گی۔
ہم کچھ ممالک کے لیے P2P ٹریڈنگ کے اختیارات بھی پیش کرتے ہیں، براہ کرم اپنے ملک کے لیے دستیاب P2P چینلز دیکھنے کے لیے ایپ سے رجوع کریں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ PEN میں بیچ رہے ہیں، تو اسے اپنے [کیش بیلنس] میں کریڈٹ کرنے کے علاوہ، آپ P2P ٹریڈنگ سے فیاٹ [بینک ٹرانسفر] کے ذریعے وصول کرنے کا چناؤ بھی کر سکتے ہیں۔
Binance لائٹ اور Binance پروفیشنل میں کیا فرق ہے؟
Binance لائٹ ان صارفین کے لیے موزوں ہے جو کہ کرپٹو ٹریڈنگ میں نئے ہیں، جبکہ Binance پروفیشنل پیشہ ور تاجروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف النوع فعالیتیں، جیسے کہ Futures ٹریڈنگ، آپشنز ٹریڈنگ، اور مارجن ٹریڈنگ کی پیش کش کرتا ہے۔
اگر آپ Binance پروفیشنل کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو محض [پروفائل] پر جائیں اور [Binance لائٹ] کے آگے والا بٹن ٹوگل آف کریں۔
متعلقہ آرٹیکلز
Binance نوآموز کی رہنمائی