اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ کے فنکشنز اور اکثرپوچھے جانے والے سوالات
2021-12-29 02:36
اثاثہ جاتی نظم کاری کا ذیلی اکاؤنٹ کیا ہے؟
اثاثہ جاتی نظم کاری کا ذیلی اکاؤنٹ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جو کہ ان سرمایہ کاران کے لیے موزوں ہے جو اپنے اثاثہ جات کی نظم کاری آزادانہ طور پر کرتے ہیں اور اپنی ٹریڈز پیشہ ور ٹریڈنگ ٹیم کے حوالے کرتے ہیں۔
اس قسم کے ذیلی اکاؤنٹ کے ذریعے، ہم سرمایہ کاران اور ٹریڈنگ فرمز دونوں کے ذریعے ایک مزید لچک پذیر اثاثہ جاتی نظم کاری کا حل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ماسٹر اکاؤنٹ سے مربوط ہو کر، سرمایہ کاران اچھی طرح سے طے شدہ رسائی اور کنٹرول پیرامیٹرز کے ساتھ تمام ذیلی اکاؤنٹس کا آسانی سے نظم کر سکتے ہیں۔ ذیلی اکاؤنٹ کا ٹریڈنگ کا حجم ٹریڈنگ ٹیم کی VIP سطح میں حصہ ڈالے گا، جس سے مزید موزوں ٹریڈنگ فیس کی سروس فراہم ہو گی۔
اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ کا فیچر کسے استعمال کرنا چاہیئے؟
اثاثہ جاتی نظم کاری کا ذیلی اکاؤنٹ سرمایہ کار کے ذاتی اکاؤنٹ جیسا ہوتا ہے۔ سرمایہ کاران اپنے ذاتی اکاؤنٹس کے سلسلے میں ٹریڈنگ ٹیم پر انحصار کر سکتے ہیں اور ٹریڈنگ ٹیم کا ذیلی اکاؤنٹ بن سکتے ہیں۔ یہ انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ ٹریڈنگ ٹیم کی ٹریڈنگ فیس سے لطف اندوز ہوں جبکہ ان کے ذاتی اکاؤںٹس تک انہیں رسائی حاصل ہو اور وہ اپنے خود کے اثاثہ جات کا نظم کر سکیں۔
اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹس اس لیے موزوں ہیں:
- سرمایہ کار ٹریڈ کرنے کے لیے ایک پیشہ ور ٹیم کی خدمات حاصل کرتا ہے، لیکن کبھی کبھار اپنے اکاؤںٹ کے ذریعے ٹریڈ کرتا ہے۔
- سرمایہ کار کا ذاتی اکاؤنٹ ٹریڈنگ ٹیم کی جانب سے براہ راست منظم کیا جاتا ہے اور وہ اکاؤنٹ کے اثاثوں کو منظم کرنے کے لیے رسائی حاصل کرنے کے دوران ٹیم کی ٹریڈنگ فیس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ذیلی اکاؤنٹ کا فنکشن کارپوریٹ اکاؤنٹ کے صارفین اور VIP1 (یا اس سے اعلی درجے) کے ذاتی اکاؤنٹ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ (اس سے پہلے کہ وہ سروس کو استعمال کر سکیں، صارفین کو شناخت کی توثیق مکمل کرنے اور 2FA ڈیوائسز کو فعال کرنے کی ضرورت ہو گی)۔
اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ کے فیچرز
اثاثہ جاتی نظم کاری کا ذیلی اکاؤنٹ | |
سرمایہ کاران | ٹریڈںگ ٹیم |
|
|
براہِ کرم ذیلی اکاونٹ کی نظم کاری کی تفصیلات کے لیے ذیلی اکاؤنٹ کیسے استعمال کریں کے فنکشن سے رجوع کریں۔
اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ کے لیے کیسے درخواست دیں؟
اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹس VIP صارفین کے لیے مخصوص ہیں۔ اگر آپ اثاثہ جاتی نظم کاری ذیلی اکاؤنٹ کے اثاثے کے فنکشن کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اپنے اکاؤنٹ کے نظم کار سے رابطہ کریں یا vip@binance.com پر ای میل کریں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
1. کیا اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹس اسی ٹرانزیکشن فیس کی رعایت سے فائدہ اٹھائیں گے جو مرکزی اکاؤنٹ کے لیے ہے؟
جی ہاں، اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ کی ٹریڈنگ کی فیس پر رعایت ٹریڈنگ ٹیم کی پیروی کرے گی اور VIP ٹیم کے ٹریڈنگ لیول کے فوائد سے مستفید ہو گی، جس سے آپ کو ٹریڈ کرتے وقت نسبتاً زیادہ رعایتی فیس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
2. کیا اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ کا سرمایہ کار اثاثے نکلوا سکتا ہے؟
جی ہاں، بطور سرمایہ کار کے اکاؤنٹ، اثاثہ جاتی نظم کاری کا ذیلی اکاؤنٹ اثاثہ جات نکلوانے کی معاونت کرتا ہے۔
3. کیا سرمایہ کاران ٹرانزیکشن/آرڈر کی ہسٹری دیکھ سکتے ہیں؟
جی ہاں، سرمایہ کاران اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کر سکتے ہیں تاکہ اپنے آرڈر اور ٹرانزیکشن کی ہسٹری دیکھ سکیں۔
4. کیا ٹریڈنگ ٹیم اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ سے اثاثے نکلوا سکتی ہے؟
نہیں، ٹریڈنگ ٹیم اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ سے فنڈز نہیں نکلوا سکتی۔ رقم نکلوانے کے عوامل اور ڈپازٹس کو لازماً سرمایہ کار کی جانب سے ہونا چاہیئے۔
5. کیا اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹس کے لیے ریفرل کمیشن کا حساب تبدیل ہو گا؟
نہیں، اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹ سے ریبیٹس اصل حوالہ کار کو کریڈٹ کیے جائیں گے۔
6. کیا ٹریڈنگ ٹیم اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤنٹس کے لیے API کییز تخلیق کر سکتی ہے؟
نہیں، اثاثہ جاتی نظم کاری کے ذیلی اکاؤںٹ کی API کیی کو سرمایہ کار کی جانب سے تخلیق ہونا چاہیئے۔