کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
اکاؤنٹ کے فنکشنز
ای میل کے مسائل

اکاؤنٹ کا ای میل کیسے تبدیل کیا جائے

Binance
2021-07-22 07:15
اگر آپ اپنے Binance اکاؤنٹ پر رجسٹر شدہ ای میل تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم درج ذیل قدم بہ قدم راہنمائی کی پیروی کریں۔
اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد، [Profile] - [Security] پر کلک کریں۔
[Email Address] کے سامنے [Change] پر کلک کریں۔ آپ اس تک براہ راست رسائی یہاں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنے رجسٹر کردہ ای میل ایڈریس کو تبدیل کرنے کے لیے، آپ کا Google منظوری اور SMS منظوری (2FA)کو فعال کرنا لازمی ہے۔
براہِ کرم نوٹ کریں کہ اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کے بعد، آپ کے اکاؤںٹ سے رقم نکلوانے کے عوامل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 48 گھنٹوں کے لیے غیر فعال کر دیے جائیں گے۔
اگر آپ جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو [Next] پر کلک کریں۔

اگر آپ اپنے اصل ای میل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

1. آپ کو اپنے اصل ای میل کی توثیق کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ [Click to get code] پر کلک کریں اور آپ کے ای میل پر بھیجا گیا کوڈ درج کریں۔
2. اپنا نیا ای میل ایڈریس اور پاسورڈ درج کریں۔ براہِ کرم نوٹ کریں کہ نیا ای میل ایڈریس کسی بھی Binance اکاؤنٹس پر رجسٹر کردہ نہیں ہونا چاہیئے۔
3. آپ کو اپنے نئی ای میل کی توثیق کرنے کی ضرورت ہے۔ [Click to get code] پر کلک کریں اور آپ کے ای میل پر بھیجا گیا کوڈ درج کریں۔
آپ کو 2FA توثیق کے ذریعے بھی اس عمل کی توثیق کی ضرورت پڑے گی۔
4. آپ کا ای میل کامیابی سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم نئے ای میل ایڈریس کے ساتھ سائن ان کریں۔
1. [Security verification unavailable?] پر کلک کریں۔
2. اپنے ای میل ایڈریس کے آگے باکس کو چیک کریں اور [Confirm reset] پر کلک کریں۔ پھر آپ سے آپ کے دیگر دستیاب 2FA ڈیوائسز سے تصدیق کے لیے توثیقی کوڈ درج کرنے کا کہا جائے گا۔
٭براہِ کرم نوٹ کریں کہ آپ کے رقم نکلوانے کے عوامل آپ کی درخواست کی تفصیلات کی بنیاد پر 48 گھنٹوں کے لئے غیر فعال کیے جا سکتے ہیں۔
3. اپنا نیا ای میل ایڈریس درج کریں۔ براہِ کرم نوٹ کریں کہ نیا ای میل ایڈریس کسی بھی Binance اکاؤنٹس پر رجسٹر کردہ نہیں ہونا چاہیئے۔
[Send Code] پر کلک کریں اور آپ کے نئے ای میل پر بھیجا گیا کوڈ درج کریں۔ [Reset Now] پر کلک کریں۔
4. توثیق مکمل کرنے کے بعد، آپ کو آپ کے اکاؤنٹ کی شناختی توثیق کی سطح کی بنیاد پر اپنی شناخت کی مزید تصدیق کرنے کے لیے سکیورٹی سوالات کا جواب دینے اور/یا چہرے کی توثیق مکمل کرنے کا کہا جائے گا۔
[Start answering questions] پر کلک کریں اور مکمل کرنے کے لیے ہدایات کی پیروی کریں۔
5. اگرآپکا اکاؤنٹ پہلے ہی درمیانی توثیق مکمل کر چکا ہے، تو آپ کو چہرے کی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ براہِ کرم اپنے موبائل پر مکمل کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کرنے کے لیے اپنی Binance ایپ کھولیں، یا اپنے PC میں [Use PC to do verification] پر کلک کریں۔
6. براہِ کرم چہرے کی توثیق کے عمل کے دوران ہیٹس، چشمے نہ پہنیں، یا فلٹرز استعمال نہ کریں۔ براہِ کرم یہ بھی یقینی بنائیں کہ روشنی مناسب ہو۔ جب آپ تیار ہوں تو [Continue] پر کلک کریں۔
7. جب کامیابی سے توثیق ہو جائے، تو آپ Binance ایپ بند کر کے اپنے PC میں [I have completed this on my phone] پر کلک کر سکتے ہیں۔

8. آپ کی سکیورٹی درخواست کامیابی سے جمع کروا دی گئی ہے۔ براہِ کرم تحمل سے انتظار کریں اور ہم جلد از جلد اس کا جائزہ لیں گے۔
1. اپنے اکاؤنٹ کا ای میل اور پاسورڈ درج کریں، پھر [Log In] پر کلک کریں۔
2. [Security verification unavailable?] پر کلک کریں۔
3. [(your email address) is unavailable and I would like to change my email address.] کے آگے والا باکس چیک کریںاور [Confirm reset] پر کلک کریں۔
آپ اپنی سکیورٹی توثیق کی ڈیوائسز یہاں پر بھی ری سیٹ کر سکتے ہیں، جیسے کہ Google/SMS توثیق، اگر وہ عدم دستیاب ہوں۔
4. اپنا نیا ای میل ایڈریس درج کریں۔ براہِ کرم نوٹ کریں کہ نیا ای میل ایڈریس کسی بھی Binance اکاؤنٹس پر رجسٹر کردہ نہیں ہونا چاہیئے۔
[Send Code] پر کلک کریں اور آپ کے نئے ای میل پر بھیجا گیا کوڈ درج کریں۔ [Reset Now] پر کلک کریں۔
5. توثیق مکمل کرنے کے بعد، آپ کو آپ کے اکاؤنٹ کی شناختی توثیق کی سطح کی بنیاد پر اپنی شناخت کی مزید تصدیق کرنے کے لیے سکیورٹی سوالات کا جواب دینے اور/یا چہرے کی توثیق مکمل کرنے کا کہا جائے گا۔
[Start answering questions] پر کلک کریں اور مکمل کرنے کے لیے ہدایات کی پیروی کریں۔
6. اگرآپکا اکاؤنٹ پہلے ہی درمیانی توثیق مکمل کر چکا ہے، تو آپ کو چہرے کی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ براہِ کرم اپنے موبائل پر مکمل کرتے ہوئے QR کوڈ اسکین کرنے کے لیے اپنی Binance ایپ کھولیں، یا اپنے PC میں [Use PC to do verification] پر کلک کریں۔
7. براہِ کرم چہرے کی توثیق کے عمل کے دوران ہیٹس، چشمے نہ پہنیں، یا فلٹرز کا استعمال نہ کریں۔ براہِ کرم یہ بھی یقینی بنائیں کہ روشنی مناسب ہو۔ جب آپ تیار ہوں تو [Continue] پر کلک کریں۔
8. جب کامیابی سے توثیق ہو جائے، تو آپ Binance ایپ بند کر کے اپنے PC میں [I have completed this on my phone] پر کلک کر سکتے ہیں۔

9. آپ کی سکیورٹی درخواست کامیابی سے جمع کروا دی گئی ہے۔ براہِ کرم تحمل سے انتظار کریں اور ہم جلد از جلد اس کا جائزہ لیں گے۔
متعلقہ آرٹیکلز
میں Binance سے ای میلز وصول کیوں نہیں کر سکتا