کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
اکاؤنٹ کے فنکشنز
2 عوامل پر مبنی منظوری

Google منظوری کیسے ری سیٹ کریں

Binance
2021-08-18 02:01

اگر آپ کا Google توثیق کار صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے، تو آپ ان مراحل پر عمل کر کے اسے تبدیل یا غیر فعال کر سکتے ہیں:

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Profile] - [Security] پر کلک کریں۔
2. اپنے موجودہ Google توثیق کار کو براہ راست تبدیل کرنے کے لیے [Google Authentication] کے آگے، [Change] پر کلک کریں یا موجودہ توثیق کار کو غیر منسلک کرنے اور بعد میں نیا منسلک کرنے کے لیے [Remove] پر کلک کریں۔ 
براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کی اس تبدیلی کے بعد رقم نکلوانا اور P2P فروختگی 24 گھنٹوں کے لیے غیر فعال ہو جائے گی۔
3.1. اگر آپ نے [Change] پر کلک کیا ہے:
تو نوٹس کو بغور پڑھیں اور [Confirm] پر کلک کریں۔ 
اپنا پرانا Google توثیق کار ہٹانے کے لیے، آپ کو اپنی 2FA ڈیوائسز میں اس درخواست کی توثیق کی ضرورت پڑے گی۔ پھر [Remove and continue] پر کلک کریں۔ 
اپنی Google توثیق کار ایپ سے QR کوڈ اسکین کریں۔ اگر آپ اسے اسکین کرنے سے قاصر ہیں، تو ایپ میں کوڈ دستی طور پر درج کریں اور [Next] پر کلک کریں۔
آپ کو ایک بیک اپ کیی نظر آئے گی۔ براہِ کرم اسے کاغذ پر محفوظ کریں۔ یہ کیی مستقبل میں اپنی ایپ تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں آپ کو اپنا Google توثیق کار بحال کرنے کی اجازت دے گی۔ 
اگر آپ ری سیٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہیں تو [Next] پر کلک کریں۔
سیٹ اپ مکمل کرنے کے لیے اپنے ای میل اور نئے Google توثیق کار کے ساتھ توثیق کریں۔
3.2. اگر آپ نے [Remove] پر کلک کیا تھا:
تو نوٹس کو بغور پڑھیں اور [Confirm] پر کلک کریں۔ 
تو اپنی 2FA ڈیوائسز کے ساتھ اپنے درخواست کی توثیق کریں اور [Remove] پر کلک کریں۔
آپ کا Google توثیق کار کامیابی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ [Back to Security] پر کلک کریں۔
اب آپ [Enable] پر کلک کر کے اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ ایک نیا Google توثیق کار  منسلک کر سکتے ہیں۔
1. [Google Authentication] کے آگے [Change] یا [Remove] پر کلک کریں۔
2. نوٹس کو بغور پڑھیں اور [Confirm] پر کلک کریں۔ 
براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کی اس تبدیلی کے بعد رقم نکلوانا اور P2P فروختگی 24 گھنٹوں کے لیے غیر فعال ہو جائے گی۔
3. 2FA توثیق کے صفحہ پر [Security verification unavailable?] پر کلک کریں۔
4. [Google Authentication is unavailable] سے اگلے باکس کو چیک کریں اور [Confirm reset] پر کلک کریں۔
5. آپ کو اپنی دوسری دستیاب 2FA ڈیوائسز سے اس قدم کی توثیق کرنے اور [Submit] پر کلک کرنے کی ضرورت ہے۔
6. آپ کو اضافی توثیقات بھی مکمل کرنی ہوں گی۔ مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں:
  • سکیورٹی سوالات کا جواب دیں:
en.png
mceclip5.png
  • ID کی توثیق:
mceclip9.png

  • چہرے کی توثیق:
آپ PC براؤزر میں عمل سے گزر سکتے ہیں یا Binance ایپ کے ساتھ QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔
اپنی Binance ایپ کھولیں اور ہوم صفحے کے بالائی دائیں کونے میں [Scan] بٹن پر ٹیپ کریں۔

7. جب آپ توثیقات مکمل کر لیں تو اس کے بعد، ہم جلد از جلد آپ کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ براہ کرم تحمل سے انتظار کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ مختلف صارفین کو اپنے اکاؤںٹ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر مختلف توثیقات انجام دینے کی ضرورت ہو گی۔
1. Binance لاگ ان پیج پر جائیں اور اپنے Binance اکاؤنٹ کے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ سے لاگ ان کریں۔ سکیورٹی کی توثیق کے صفحے پر، [Security verification unavailable?] پر کلک کریں۔
2. [Google Authentication is unavailable] سے اگلا باکس چیک کریں اور[Confirm reset] پر کلک کریں۔
3. آپ کو اپنی دوسری دستیاب 2FA ڈیوائسز سے اس قدم کی توثیق کرنے اور [Submit] پر کلک کرنے کی ضرورت ہے۔
4. آپ کو اضافی توثیقات بھی مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں:
  • سکیورٹی سوالات کا جواب دیں:
en.png
mceclip5.png
  • ID کی توثیق:
mceclip9.png

  • چہرے کی توثیق:
آپ PC براؤزر میں عمل سے گزر سکتے ہیں یا Binance ایپ کے ساتھ QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔
اپنی Binance ایپ کھولیں اور ہوم صفحے کے بالائی دائیں کونے میں [Scan] بٹن پر ٹیپ کریں۔

5. جب آپ توثیقات مکمل کریں تو اس کے بعد، ہم جلد از جلد آپ کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ براہ کرم تحمل سے انتظار کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ مختلف صارفین کو اپنے اکاؤںٹ کے اسٹیٹس کی بنیاد پر مختلف توثیقات انجام دینے کی ضرورت ہو گی۔
متعلقہ آرٹیکلز
Google منظوری (2FA) اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات کو کیسے فعال کریں