کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
فیڈ
ڈاؤن لوڈز
English
USD

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
کرپٹو قرضے
تحفے کا کارڈ
binance ادائیگی
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
Binance تبدیل کریں
NFT
VIP

کرپٹو باکس کیسے استعمال کیا جائے اور کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات

2021-06-03 03:55

کرپٹو باکس کیا ہے؟

کرپٹو باکس Binance ادائیگی کا ایک نیا فیچر ہے جو آپ کو اپنے دوستوں کو مزے کے کرپٹو تحائف بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ ایک کرپٹو باکس تخلیق کر سکتے ہیں اور اسے دوستوں کے کسی گروپ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ جب وہ Binance ایپ پر باکس کوڈ کے ساتھ تحائف پر دعویٰ کریں، تو جو کرپٹو آپ نے باکس میں ڈالی تھی اس میں سے انہیں ایک بے ترتیب رقم مل جائے گی۔

کرپٹو باکس کی تخلیق کیسے کی جائے؟

1. اپنی Binance ایپ میں لاگ ان ہوں، اور [Wallets] - [Funding] - [Pay] پر ٹیپ کریں۔اس کے بعد [Crypto Box] - [Create] - [Create Now] پر ٹیپ کریں۔
2. باکس کی کل رقم، تحائف کی تعداد، اور تحائف کے ساتھ نیک خواہشات درج کریں۔ [Continue] پر ٹیپ کریں۔ 
3. اپنی ادائیگی کی تفصیلات کی تصدیق کریں اور [Confirm] پر ٹیپ کریں۔
4. ادائیگی کی تصدیق کے لیے اپنا ادائیگی کا PIN درج کریں۔
5. آپ کے کرپٹو باکس کے لیے باکس کوڈ تخلیق کیا جائے گا۔ آپ [Copy Code]، [Share Image] یا [Save Image]ٓ پر ٹیپ کر کے باکس کوڈ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ کے دوست پھر Binance ایپ سے آپ کے کرپٹو باکس پر دعویٰ کر سکتے ہیں۔
براہ کرم اپنا باکس کوڈ نجی طور پر صرف اپنے مطلوبہ وصول کنندگان کے ساتھ شیئر کریں، تا کہ جس کے پاس کوڈ ہو وہ آپ کے تحفے کے باکس پر دعویٰ کرنے کے لیے اسے استعمال کر سکے۔

میں کسی کرپٹو باکس پر دعویٰ کیسے کروں؟

1. اپنی Binance ایپ میں لاگ ان ہوں، اور [Wallets] - [Funding] - [Pay] پر ٹیپ کریں۔اس کے بعد [Crypto Box] - [Claim] پر ٹیپ کریں۔باکس کوڈ درج کریں اور [Claim Now] پر ٹیپ کریں۔
2. کرپٹو باکس پر دعویٰ کرنے کے لیے [Open] پر ٹیپ کریں۔
3. آپ باکس سے دعویٰ کردہ کرپٹو کی رقم دیکھیں گے۔ دعویٰ کردہ کرپٹو کو آپ کے فنڈنگ والیٹ کے بیلنس میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں: 
1. ایک ہی صارف کی جانب سے ایک ہی کرپٹو باکس کے لیے متعدد دعوے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
2. ایک مرتبہ کرپٹو باکس مکمل طور پر ریڈیم ہو جانے کے بعد، آپ اس پر دعویٰ کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
3. حفاظتی وجوہات کی بنا پر، باکس کوڈز درج کرنے کی 10 متواتر غلط کوششوں کے بعد آپ کا اکاؤنٹ 5 گھنٹوں کے لیے لاک کر دیا جائے گا۔ جب آپ کا اکاؤنٹ لاک کر دیا جاتا ہے، تو آپ کسی بھی کرپٹو باکسز پر دعویٰ کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

کیا کرپٹو باکس زائد المیعاد ہوجائے گا؟

تمام کرپٹو باکسز 24 گھنٹوں کے لیے درست ہیں۔ غیر دعویٰ کردہ بقایا تحائف 24 گھنٹے بعد باکس کے مالک کے فنڈنگ والیٹ میں واپس کر دیئے جائیں گے۔

کیا میں دعویٰ کردہ کرپٹو کو فیاٹ کرنسی میں تبدیل کر سکتا ہوں؟

کرپٹو باکس سے آپ کا دعویٰ کردہ کرپٹو آپ کے فنڈنگ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ آپ اثاثے اپنے فیاٹ اور اسپاٹ والیٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں اپنے ملک کے لیے دستیاب فیاٹ اختیارات کے ذریعے کیش کر سکتے ہیں۔ 
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ اپنا کرپٹو باکس کوڈ اپنے دوستوں کے ساتھ عوامی طور پر، جیسے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر، شیئر کریں گے تو یہ ممکن ہے کہ وہ لوگ جنہیں آپ نہیں جانتے کوڈ تک رسائی حاصل کر لیں اور آپ کے کرپٹو باکس پر دعویٰ کریں۔ چنانچہ،براہ کرم باکس کوڈ صرف اپنے مطلوبہ وصول کنندگان پر ہی ظاہر کریں۔ 

اپنی کرپٹو باکس کی ہسٹری کیسے دیکھی جائے؟

آپ اپنے بھیجے گئے اور وصول کردہ ریکارڈز دیکھنے کے لیے بالائی دائیں کونے میں موجود [History] کے آئیکن پر کلک کر سکتے ہیں۔ 

اعلامیہ

اگر صارفین کسی بھی قسم کی متنازعہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں، تو Binance ایسے صارفین پر پابندی عائد کرنے، کرپٹو باکس کی تمام سرگرمیوں کو روکنے اور فنڈز اصل مالک کو واپس کرنے کے جملہ حقوق محفوظ رکھتی ہے۔
(٭سمجھنے میں صارف کی مدد کے لیے، اعلامیے کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کیا جا سکتا ہے۔ مختلف زبانوں کے ورژنز میں کسی قسم کی عدم مطابقت ہونے کی صورت میں، انگریزی ورژن کو درست تصور کیا جائے گا۔)