کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
کرپٹو ڈیریویٹوز
ٹریڈنگ بوٹس
مالیات
API
سکیورٹی
استعمال کی شرائط
Tax
Binance تبدیل کریں
NFT
VIP
ہوم
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
اکاؤنٹ کے فنکشنز
شناخت کی توثیق
شناختی توثیق کیسے مکمل کی جائے

شناختی توثیق کیسے مکمل کی جائے

2021-06-02 08:34
ویب سائٹ
ایپ
ویب سائٹ
ویڈیو ٹیوٹوریل

Binance ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کہاں سے کروائی جا سکتی ہے؟ 

آپ [Profile] - [Identification] کے ذریعے شناختی توثیق تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، یا پھر ہوم پیج پر موجود بینرز سے [Verify] / [Get verified] پر کلک کریں۔ آپ صفحے پر اپنی توثیق کی موجودہ سطح چیک کر سکتے ہیں، جو آپ کے Binance اکاؤنٹ کی ٹریڈنگ کی حد کا تعین کرتی ہے۔ اپنی حد میں اضافہ کرنے کے لیے، براہ کرم شناختی توثیق کی متعلقہ سطح مکمل کریں۔ 
شناختی توثیق یا اپنے صارف کو جانیں (KYC) کے معیارات دھوکہ دہی، بدعنوانی، منی لانڈرنگ، یا دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے خلاف آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے ترتیب دیئے جاتے ہیں۔
تمام نئے صارفین کو Binance پراڈکٹس اور سروس کی پیشکشوں، بشمول کرپٹو کرنسی ڈپازٹس، ٹریڈز اور رقم نکلوانے کی سرگرمیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے [Verified] مکمل کرنی ہو گی۔ 
موجودہ صارفین جنہوں نے [Verified] توثیق مکمل نہیں کیں ان کے اکاؤنٹ کی سروسز کو فنڈز نکلوانے، آرڈر کی منسوخی، پوزیشن بند کرنے اور ریڈمپشن تک محدود کرنے کے ساتھ اس کی اجازتیں عارضی طور پر "صرف رقم نکلوانا" میں تبدیل ہو جائے گی۔ 
آپ کے علاقے یا منتخب کردہ ادائیگی کے چینلز کی بنیاد پر، اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی میں بہتری لانے کے لیے آپ کو اپنی شناختی توثیق کا درجہ بڑھانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم مجھے اپنی شناختی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت کیوں ہے سے رجوع کریں۔

Binance ویب سائٹ پر شناختی توثیق کیسے مکمل کی جائے؟ مرحلہ وار ہدایت نامہ

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں اور [Profile] - [Identification] پر کلک کریں۔
متبادل طور پر، ہوم پیج پر موجود بینرز پر [Verify] یا [Get verified] پر کلک کریں۔ 
2. یہاں پر آپ [Verified]، [Verified Plus]، اور [Entity Verification] اور ان کی ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی متعلقہ حدود ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یہ حدود مختلف ممالک کے لیے علیحدہ ہوتی ہیں۔ آپ [Residential Country/Region] کے سامنے موجود بٹن پر کلک کر کے اپنا ملک تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد ، اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے [Start Now] پر کلک کریں۔
3. اپنی رہائش کا ملک منتخب کریں۔ براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا رہائشی ملک آپ کی ID کی دستاویزات سے ہم آہنگ ہو۔
اس کے بعد آپ اپنے مخصوص ملک/علاقے کے لیے توثیق کی ضروریات کی فہرست دیکھیں گے۔ [Continue] پر کلک کریں۔
4. اپنی ذاتی معلومات درج کریں اور [Continue] پر کلک کریں۔
براہِ کرم یقینی بنائیں کہ درج کردہ تمام معلومات آپ کی ID دستاویزات کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ تصدیق ہو جانے کے بعد آپ اسے تبدیل کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
5. اگلے مرحلے میں، آپ کو اپنی ID دستاویزات کی تصاویر اپلوڈ کرنی ہوں گی۔ براہ کرم ID کی قسم اور اس ملک کو منتخب کریں جہاں آپ کی دستاویزات جاری کی گئی تھیں۔ زیادہ تر صارفین پاسپورٹ، ID کارڈ، یا ڈرائیورز لائسنس کے ساتھ توثیق کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ملک کے لیے پیش کردہ متعلقہ آپشنز سے رجوع کریں۔
6. اپنی دستاویز کی تصاویر اپلوڈ کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کی تصاویر میں ID کی پوری دستاویز واضح طور پر دکھائی دینی چاہیئے۔
مثال کے طور پر، اگر آپ ID کارڈ استعمال کر رہے ہوں، تو آپ کو اپنے ID کارڈ کے سامنے اور عقبی حصے کی تصاویر لینی ہوں گی۔ 
نوٹ: براہ کرم اپنی ڈیوائس پر کیمرے کی رسائی فعال کریں ورنہ ہم آپ کی شناخت کی توثیق نہیں کر سکتے۔  
ہدایات پر عمل کریں اور اپنی ID دستاویز کیمرے کے سامنے رکھیں۔ اپنی ID دستاویز کی سامنے اور پیچھے سے تصویر اتارنے کے لیے [Take a photo] پر کلک کریں۔ براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام تفصیلات واضح طور پر دکھائی دے رہی ہوں۔ آگے بڑھنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔
7. دستاویزی تصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد، سسٹم آپ سے سیلفی کی درخواست کرے گا۔ اپنے کمپیوٹر سے کوئی موجودہ تصویر اپلوڈ کرنے کے لیے [Upload File] پر کلک کریں۔ 
8. اس کے بعد، سسٹم آپ سے چہرے کی توثیق مکمل کرنے کی درخواست کرے گا۔ اپنے کمپیوٹر پر چہرے کی توثیق مکمل کرنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔ براہ کرم ٹوپیاں، یا چشمے وغیرہ نہ پہنیں، نہ ہی فلٹرز استعمال کریں، اور مناسب روشنی کو یقینی بنائیں۔
متبادل طور پر، آپ اپنے ماؤس کو نیچے دائیں طرف QR کوڈ پر حرکت دے سکتے ہیں تاکہ اس کے بجائے Binance ایپ پر توثیق مکمل کریں۔ چہرے کی توثیق کا عمل مکمل کرنے کے لیے اپنی ایپ کے ذریعے QR کوڈ اسکین کریں۔
9. یہ عمل مکمل کرنے کے بعد، براہ کرم تحمل سے انتظار فرمائیں۔ Binance آپ کے ڈیٹا کا بروقت جائزہ لے گا۔ ایک مرتبہ آپ کی درخواست کی توثیق ہو جانے کے بعد، ہم بذریعہ ای میل، آپ کو ایک اطلاع بھیجیں گے۔
  • اس عمل کے دوران اپنے براؤزر کو ریفریش نہ کریں۔
  • آپ فی دن 10 مرتبہ تک شناختی توثیق کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی درخواست 24 گھنٹوں کےاندر 10 مرتبہ رد کر دی گئی ہے، تو براہ کرم دوبارہ کوشش کرنے کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں۔

متواتر پوچھے گئے سوالات

کبھی کبھار، اگر آپ کی سیلفی آپ کی فراہم کردہ ID دستاویزات سے مماثلت نہ رکھتی ہو، تو آپ کو اضافی دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے اور دستی توثیق کا انتظار کرنا ہو گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ دستی توثیق میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ Binance تمام صارفین کے فنڈز محفوظ رکھنے کے لیے شناختی توثیق کی ایک جامع سروس اختیار کرتی ہے، لہذا براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ جب آپ معلومات کو پُر کریں تو آپ کے فراہم کردہ امواد تقاضوں پر پورا اترتے ہوں۔ 
Binance تبدیلیوں اور بہتریوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنے پراڈکٹس اور سروسز کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیتی ہے۔ براہِ کرم سب سے اپڈیٹ شدہ رقم نکلوانے کی حدود کے لیے [Personal Identification] کے صفحے سے رجوع کریں۔ 
تمام نئے صارفین سے اس بات کا تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ Binance پراڈکٹس اور سروس کی پیشکشوں، بشمول کرپٹو کرنسی ڈپازٹس، ٹریڈز اور رقم نکلوانے کی سرگرمیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، [Verified] توثیق مکمل کریں۔ پہلے سے موجود ایسے صارفین جنہوں نے [Verified] توثیق کو مکمل نہیں کیا ہے، ان کی سروسز کو فنڈز نکلوانے، آرڈر کی منسوخی، پوزیشن بند کرنے، اور ریڈمپشن تک محدود کرتے ہوئے، اکاؤنٹ کی اجازتوں کو عارضی طور پر "صرف رقم کو نکلوانے" پر تبدیل کر دیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہمارے اعلان سے رجوع کریں۔
اگر آپ کرپٹو خریدنے اور بیچنے کے لیے اپنی حد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں یا اکاؤنٹ کی مزید خصوصیات ان لاک کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو [Verified Plus] توثیق کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں:
اپنا ایڈریس درج کریں اور [Continue] پر کلک کریں۔ 
اپنے ایڈریس کا ثبوت اپلوڈ کریں۔ یہ آپ کی بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بل ہو سکتا ہے۔ جمع کروانے کے لیے [Confirm] پر کلک کریں۔
آپ کو [Personal Verification] پر واپس بھیج دیا جائے گا اور توثیق کا اسٹیٹس [Under Review] ظاہر ہو گا۔ براہ کرم اس کے منظور ہو جانے کے لیے تحمل سے انتظار کریں۔ 
آپ کی شناخت کی معلومات تبدیل ہونے اور ذیل میں دی گئی شرائط میں سے کوئی ایک پوری ہونے کی صورت میں، آپ [Update Identity Verification] کے صفحے پر جا کر اسے اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ 
آپ اپنی معلومات کو اپڈیٹ کرنے کے لیے Binance معاونت کے ذریعے ہمارے کسٹمر سروس ایجنٹس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ "شناخت کی تصدیق کو کیسے اپڈیٹ کیا جائے" درج کریں اور کسٹمر سروس کے جواب میں فراہم کردہ لنک [Click here to reset KYC] پر کلک کریں۔ 
اپنی شناخت کی توثیق کو اپڈیٹ کرنے کی وجوہات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں: 
1. دستاویزات زائد المیعاد ہو چکی ہیں؛ 
2. دستاویز پر موجود نام تبدیل ہو چکا ہے؛ 
3. دستاویز پر موجود ID نمبر تبدیل ہو چکا ہے؛ 
4. قومیت تبدیل ہو چکی ہے؛ 
5. فیاٹ چینل کی مخصوص شرطوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی موجودہ دستاویزات کو اپڈیٹ یا تبدیل کریں؛ 
6. نام کو سسٹم کی طرف سے قابل شناخت زبان میں تبدیل کریں (مثلاً، مقامی زبان میں موجود ID کارڈ سے انگریزی زبان میں بنائے گئے پاسپورٹ میں)؛
7. Binance کارڈ کی شرطوں کو پورا کرنے کے لیے دستاویزات کو اپڈیٹ کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں:
  • براہِ کرم [Confirm Update] پر کلک کرنے سے پہلے اعلامیے کا بغور مطالعہ کریں۔
  • آپ کسی دوسرے فرد کو اپنا اکاؤنٹ ٹرانسفر نہیں کر سکتے، یا کسی دوسرے فرد کی ID کو اپنی ID کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے۔
مراحل: 
1. [Identity Verification Update] کے صفحے پر جائیں۔ اپڈیٹ کرنے کی وجہ منتخب کریں اور اقرار نامہ احتیاط سے پڑھیں۔ [I understand and agree to the declaration] باکس کو چیک کریں اور [Confirm Update] پر کلک کریں۔ 
2. درکار معلومات کو درج کریں اور [Continue] پر کلک کریں۔ 
3. براہِ کرم اپنی اپڈیٹ کی درخواست پر سسٹم کی جانب سے عمل کاری تک تحمل سے انتطار فرمائیں۔ ایک مرتبہ مکمل ہونے پر، آپ کو بذریعہ ای میل ایک اطلاع موصول ہو گی۔
عموماً KYC کے لیے جمع کروائی گئی دستاویزات کی پڑتال 48 گھنٹوں میں ہو جاتی ہے۔ تاہم، بعض مخصوص صورتوں میں یہ زائد وقت لے سکتا ہے۔
جی ہاں، Binance KYC محفوظ ہے اور یہ ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم کو آپ اور دوسرے لوگوں کے لیے محفوظ بنا سکیں۔ ہم آپ کی دستاویزات کو بھی مخفی رکھتے ہیں۔

Binance ایپ پر میں اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کہاں سے کر سکتا ہوں؟ 

آپ [Profile] - [Unverified] کے ذریعے شناخت کی توثیق تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، یا پھر ایپ کے ہوم پیج سے [Verify Now] پر ٹیپ کریں۔ آپ صفحے پر اپنی توثیق کی موجودہ سطح ملاحظہ کریں گے، جو آپ کے Binance اکاؤنٹ کی ٹریڈنگ کی حد کا تعین کرتی ہے۔ اپنی حد میں اضافہ کرنے کے لیے، براہ کرم شناختی توثیق کی متعلقہ سطح مکمل کریں۔ 
شناختی توثیق یا اپنے صارف کو جانیں (KYC) کے معیارات دھوکہ دہی، بدعنوانی، منی لانڈرنگ، یا دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے خلاف آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے ترتیب دیئے جاتے ہیں۔
تمام نئے صارفین کو Binance پراڈکٹس اور سروس کی پیشکشوں، بشمول کرپٹو کرنسی ڈپازٹس، ٹریڈز اور رقم نکلوانے کے عوامل، تک رسائی حاصل کرنے کے لیے [Verified] مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 
موجودہ صارفین جنہوں نے [Verified] توثیق مکمل نہیں کیں ان کے اکاؤنٹ کی سروسز کو فنڈز نکلوانے، آرڈر کی منسوخی، پوزیشن بند کرنے اور ریڈمپشن تک محدود کرنے کے ساتھ اس کی اجازتیں عارضی طور پر "صرف رقم نکلوانا" میں تبدیل ہو جائے گی۔ 
آپ کے علاقے یا منتخب کردہ ادائیگی کے چینلز کی بنیاد پر، اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی میں بہتری لانے کے لیے آپ کو اپنی شناختی توثیق کا درجہ بڑھانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم مجھے اپنی شناختی توثیق مکمل کرنے کی ضرورت کیوں ہے سے رجوع کریں۔

Binance ایپ پر شناختی توثیق کس طرح سے مکمل کی جائے؟ مرحلہ وار ہدایت نامہ

1. اپنے Binance اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں اور [User Center] - [Identification] پر ٹیپ کریں۔

متبادل کے طور پر، ایپ کے پوم پیج پر [Verify Now] پر ٹیپ کریں۔
2. یہاں پر آپ [Verified]، [Verified Plus]، اور [Entity Verification] اور ان کی ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی متعلقہ حدود ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ حدود مختلف ممالک کے لیے علیحدہ ہوتی ہیں۔ آپ ملک کے آئیکن پر ٹیپ کرتے ہوئے اپنا ملک تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد، اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کے لیے [Start Now] پر ٹیپ کریں۔
3. اپنے رہائشی ملک کا انتخاب کریں۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کا رہائشی ملک آپ کی ID دستاویزات کے ساتھ مماثل نہیں ہے۔
پھر آپ کو اپنے ملک/خطے کے لیے مخصوص توثیقی تقاضے دکھائی دیں گے۔ [Continue] پر ٹیپ کریں۔
4. اپنی ذاتی معلومات کو درج کریں اور [Continue] پر ٹیپ کریں۔
براہِ کرم یقینی بنائیں کہ درج کردہ تمام معلومات آپ کی ID دستاویزات کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ تصدیق ہو جانے کے بعد آپ اسے تبدیل کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
5. اگلے مرحلے میں، آپ کو اپنی ID دستاویزات کی تصاویر اپلوڈ کرنی ہوں گی۔ براہ کرم ID کی قسم اور اس ملک کو منتخب کریں جہاں آپ کی دستاویزات جاری کی گئی تھیں۔ زیادہ تر صارفین پاسپورٹ، ID کارڈ، یا ڈرائیورز لائسنس کے ساتھ توثیق کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ملک کے لیے پیش کردہ متعلقہ آپشنز سے رجوع کریں۔
6. اپنی دستاویز کی تصاویر لینے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کی تصاویر میں ID کی پوری دستاویز واضح طور پر دکھائی دینی چاہیئے۔
مثال کے طور پر، اگر آپ ID کارڈ استعمال کر رہے ہوں، تو آپ کو اپنے ID کارڈ کے سامنے اور عقبی حصے کی تصاویر لینی ہوں گی۔ 
نوٹ: براہ کرم اپنی ڈیوائس پر کیمرے کی رسائی فعال کریں ورنہ ہم آپ کی شناخت کی توثیق نہیں کر سکتے۔  
ہدایات پر عمل کریں اور اپنی ID دستاویز کیمرے کے سامنے رکھیں۔ اپنی ID دستاویز کی سامنے اور پیچھے سے تصویر اتارنے کے لیے [Take a photo] پر ٹیپ کریں۔ براہ کرم، یقینی بنائیں کہ تمام تفصیلات واضح طور پر دکھائی دے رہی ہوں۔  
7. دستاویزی تصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد، سسٹم آپ سے ایک سیلفی کی درخواست کرے گا۔ [Take a selfie] پر ٹیپ کریں۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کا پورا چہرہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہو، درمیان میں ہو، اور آپ کی آنکھیں کھلی ہوں۔ ٹوپی، یا چشمے وغیرہ نہ پہنیں، نہ ہی فلٹرز استعمال کریں، اور مناسب روشنی کو یقینی بنائیں۔ 
8. اس کے بعد، سسٹم آپ سے چہرے کی توثیق مکمل کرنے کی درخواست کرے گا۔ [Continue] پر ٹیپ کریں اور مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ براہ کرم ٹوپیاں، یا چشمے وغیرہ نہ پہنیں، نہ ہی فلٹرز استعمال کریں، اور مناسب روشنی کو یقینی بنائیں۔
9. یہ عمل مکمل کرنے کے بعد، براہ کرم تحمل سے انتظار فرمائیں۔ Binance آپ کے ڈیٹا کا بروقت جائزہ لے گا۔ ایک مرتبہ آپ کی درخواست کی توثیق ہو جانے کے بعد، ہم بذریعہ ای میل، آپ کو ایک اطلاع بھیجیں گے۔
  • اس عمل کے دوران ایپ نہ تو ریفریش کریں یا نہ ہی اسے بند کریں۔
  • آپ فی دن 10 مرتبہ تک شناختی توثیق کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی درخواست 24 گھنٹوں کےاندر 10 مرتبہ رد کر دی گئی ہے، تو براہ کرم دوبارہ کوشش کرنے کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں۔