کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
فیڈ
USD

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکاؤنٹ کے فنکشنز
صارفی ٹیٹوریل
Image
Binance Fan Token
Binance کمائی
کرپٹو ڈپازٹ کرنا/نکلوانا
کرپٹو خریدیں (فیاٹ/P2P)
Image
کرپٹو ڈیریویٹوز
مالیات
API
سکیورٹی
Image
استعمال کی شرائط
Binance تبدیل کریں
NFT
VIP
ہوم
معاونت کا مرکز
اکثر پوچھے گئے سوالات
کرپٹو ڈیریویٹوز
Futures معاہدے
انشورنس فنڈز کا تعارف

انشورنس فنڈز کا تعارف

2021-08-18 12:01

انشورنس فنڈز کیا ہیں؟

انشورنس فنڈز وہ حفاظتی نیٹس ہوتے ہیں جو ایسے ٹریڈرز کو شدید نقصانات سے محفوظ رکھتے ہیں جن کا دیوالیہ نکل چکا ہو اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جیتنے والے ٹریڈرز کو منافعے کی مکمل ادائیگی کی جائے۔ انشورنس فنڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فریقِ مخالف کے تصفیہ جات وقوع پذیر ہونے کے امکانات کو محدود کیا جا سکے۔ فریقِ مخالف کے تصفیہ جات میں، مخالف ٹریڈرز کی پوزیشنز کا خودکار طور پر تصفیہ، ایسے ٹریڈر کی پوزیشن کا احاطہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جس کا دیوالیہ نکل چکا ہو۔ ان حالات میں، زیادہ لیوریج کی حامل منافع بخش مخالف پوزیشنز کو فریق مخالف کی طرف سے تصفیہ جات وصول ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ انشورنس فنڈز، ایسے صارفین کے نقصانات (منفی بیلنس کے حامل اکاؤنٹس) پورے کرنے کے لیے کہ جن کا دیوالیہ نکل چکا ہو، ایسے صارفین کی فیسوں سے حاصل شدہ ضمانت کا استعمال کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرتے ہیں جن کا دیوالیہ نہ نکلا ہو۔

انشورنس فنڈز کام کیسے کرتے ہیں؟

ایسی صورتوں میں، کہ جہاں تصفیے (جس کی وضاحت ضمانت < دیکھ بھال کے مارجن کے طور پر کی جاتی ہے) کا سامنا کرنے والے ٹریڈر کے پاس اس کی تمام پوزیشنز کا تصفیہ ہو جانے کے بعد 0 USDT سے کم رقم بچے، یا بصورت دیگر پوزیشنز کا تصفیہ کرنے سے قاصر ہو، تو ٹریڈر دیوالیہ تصور کیا جائے گا، اور Binance بقیہ پوزیشنز کو ضبط کر لے گا۔
ان میں سے بیشتر صورتوں میں، Binance پوزیشنز ضبط کرنے کے لیے انشورنس فنڈ کا استعمال کرے گی اور دھیرے سے انہیں مارکیٹ میں اتارے گی۔ انشورنس فنڈ صارفین سے تصفیہ جاتی فیس جمع کرے گی جو کہ دیوالیہ ہونے کا باعث نہیں بنتی۔ اگر انشورنس فنڈ تصفیہ جات سے پوزیشنز قبول کرنے سے قاصر ہو، تو فریق مخالف کا تصفیہ عمل میں لایا جائے گا۔
انشورنس فنڈ پر درج ذیل اصول لاگو ہوں گے:
فنڈ پر اس حوالے سے چیک رکھا جائے گا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ کل علامتی پوزیشن کیا ہے۔ فنڈ کو مارکیٹ میں ایک پہلے سے متعین علامتی پوزیشن سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہو گی؛ بطور ڈیفالٹ، یہ انشورنس فنڈ کے سائز کے 100% مساوی ہو گا۔ زیادہ سے زیادہ علامات سے بڑھ جانے والی ہر پوزیشن کو فریق مخالف کی طرف سے تصفیے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انشورنس فنڈ ایک پہلے سے طے شدہ الگورتھم کے مطابق پوزیشنز کو آف لوڈ کرے گا۔ ایسے تمام فنڈز، فنڈ کے پوزیشن لینے سے قبل فریق مخالف کے تصفیے میں چلے جائیں گے جن میں انشورنس فنڈ کی مداخلت درکار ہو۔
آپ Binance Futures کے ٹریڈنگ انٹر فیس پر [Information] - [Insurance Fund History] پر کلک کر کے BTCUSDT, ETHUSDT, BTCBUSD, ETHBUSD کے انشورنس فنڈ کے بیلنس (USDT یا BUSD)، اور Futures کے دیگر تمام معاہدوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
متبادل طور پر، آپ براہ راست [Insurance Fund History] کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
Binance USDⓈ-M Futures کے تحت USDT سے مارجن یافتہ اور BUSD سے مارجن یافتہ Futures کے معاہدوں کی پیشکش کرتا ہے۔ USDⓈ-M معاہدوں کے لیے انشورنس فنڈز کی ترتیب درج ذیل ہے:
  • BTC، ETH، اور BNB USDT سے مارجن یافتہ معاہدے مشترکہ انشورنس فنڈز شیئر کرتے ہیں۔
  • USDT سے مارجن یافتہ ایسے معاہدے مشترکہ انشورنس فنڈز شیئر کرتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ 75x تک کی لیوریج کے حامل ہوتے ہیں۔
  • USDT سے مارجن یافتہ ایسے معاہدے مشترکہ انشورنس فنڈز شیئر کرتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ 50X اور 25X تک کی لیوریج کے حامل ہوتے ہیں۔
  • BTC، ETH، اور BNB BUSD سے مارجن یافتہ معاہدہ جات کا انشورنس فنڈ یکساں ہوتا ہے۔
  • BUSD سے مارجن یافتہ دیگر معاہدہ جات کے انشورنس فنڈز مشترک ہوتے ہیں۔
USDⓈ-M کے معاہدوں کے لیے انشورنس فنڈز کی معاونت متعدد اثاثہ جاتی موڈ کے ذریعے کی جاتی ہے، جس سے مراد یہ ہے کہ انشورنس فنڈز میں پائے جانے والے USDT اور BUSD، بیلنس کے حساب میں مشترکہ طور پر شمار کیے جاتے ہیں۔ آپ انشورنس کے بیلنس چارٹس سے ان کے اثاثوں کا بیلنس ملاحظہ کر سکتے ہیں۔