کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
مالیات
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ
USD

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں
VIP کی خصوصی پیشکش: خود کار سرمایہ کاری کے ذریعے BNB خریدتے وقت صفر ٹریڈنگ فیس سے لطف اندوز ہوں!

VIP کی خصوصی پیشکش: خود کار سرمایہ کاری کے ذریعے BNB خریدتے وقت صفر ٹریڈنگ فیس سے لطف اندوز ہوں!

2023-02-01 18:51
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
تشہیر کی مدت: 01-02-2023 کو 09:00 (UTC) بجے سے 28-02-2023 کو 23:59 (UTC) بجے تک
تشہیر: خود کار سرمایہ کاری کے ذریعے BNB خریدتے وقت صفر ٹریڈنگ فیس سے لطف اندوز ہوں
Binance نہایت مسرت کے ساتھ تمام VIP 1-9 صارفین کے لیے ایک خصوصی تشہیر کا اعلان کر رہا ہے! تشہیر کی مدت کے دوران، ایسے VIP 1-9 صارفین جو واحد ٹوکن پر مشتمل خود کار سرمایہ کاری کے نئے منصوبے کے ذریعے BNB خریدیں گے، انہیں اپنی ٹریڈنگ فیس پر 100% ریبیٹس ملیں گے (یعنی ٹریڈنگ فیس صفر ہو گی
براہ کرم نوٹ کریں کہ BNB کی شکل میں ٹریڈنگ فیس کی ریبیٹس 14-03-2023 کو 23:59 بجے (UTC) تک تقسیم کی جائیں گی۔
شروعات کیسے کی جائے؟
خودکار-سرمایہ کاری کیا ہے؟
خود کار سرمایہ کاری ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) کے حوالے سے سرمایہ کاری کی حکمت عملی ہے جو آپ کو خود کار طور پر کرپٹو کی خریداریاں کرنے اور اسی وقت ممکنہ طور پر قابل استعمال بالواسطہ آمدنی حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ صارفین ان کرپٹو کرنسیز کا انتخاب کر سکتے ہیں جو وہ فی گھنٹہ، روزانہ، ہفتہ وار، دو ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر خریدنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات اور ایک مرحلہ وار ہدایت نامہ یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
شرائط و ضوابط
  • صرف ایسے VIP 1-9 صارفین جو اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کر چکے ہوں، وہ اس تشہیر میں شرکت کر سکتے ہیں۔
  • BNB کی صرف ایسی خریداریاں ہی اس صفر ٹریڈنگ فیس پر مبنی تشہیر کی اہل ہوں گی جو واحد ٹوکن پر مشتمل خود کار سرمایہ کاری کے نئے منصوبے کے ذریعے مکمل کی جائیں گی۔ واحد ٹوکن پر مشتمل خود کار سرمایہ کاری کے پہلے سے موجود منصوبے، BNB کے ساتھ پورٹ فولیو پلانز، اور انڈیکس سے مربوط شدہ منصوبے اس تشہیر سے خارج ہیں۔
  • BNB کی شکل میں ٹریڈنگ فیس کی ریبیٹس ماہانہ بنیادوں پر دی جائیں گی، جن کا دارومدار 28-02-2023 کو 23:59 (UTC) بجے Binance اسپاٹ پر BNB/BUSD کے ایکسچینج ریٹ پر ہو گا۔
  • اہل صارفین کو 14-03-2023 کو 23:59 (UTC) بجے تک خودکار طور پر ٹریڈنگ فیس کی ماہانہ ریبیٹس موصول ہو جائیں گی۔
  • اہل صارفین خود کار سرمایہ کاری کے واحد ٹوکن پر مشتمل متعدد منصوبے تشکیل دے سکتے ہیں اور تشہیر کی مدت کے دوران خود کار سرمایہ کاری کے ذریعے BNB کی خریداریوں کی کوئی بھی تعداد مکمل کر سکتے ہیں۔
  • بڑی تعداد میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس یا ذیلی اکاؤنٹس اس تشہیر میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  • Binance دھوکہ دہی کے رویے کی علامات ظاہر کرنے والے شرکاء کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
  • Binance کسی پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی مکمل صوابدید پر تشہیر کی ان شرائط و ضوابط کے تعین اور/یا ان میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کے حق کو محفوظ رکھتا ہے، جس میں اس تشہیرکی تنسیخ، توسیع، اختتام یا معطلی، اس کی اہلیت کی شرائط اور معیار، جیتنے والوں کا انتخاب اور تعداد، اور کسی بھی کام کے ہونے کا وقت شامل ہیں، تاہم صرف ان تک محدود نہیں، نیز تمام صارفین ان ترامیم کے پابند ہوں گے۔
  • تشہیر کی اضافی شرائط و ضوابط تک رسائی یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینی چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔