ساتھی Binancians،
مارکیٹ لیکویڈیٹی میں اضافہ کرنے اور آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، Binance USDⓈ-M اور COIN-M کے مندرجہ ذیل دائمی Futures معاہدہ جات کے ٹک کے سائز (یعنی یونٹ کی قیمت میں کم سے کم تبدیلی) کو 10-02-2023 کو 06:30 (UTC) بجے ایڈجسٹ کرے گا، جیسا کہ ذیل میں موجود ٹیبل میں دکھایا گیا ہے۔
- یہ ایڈجسٹمنٹ USDⓈ-M اور COIN-M کے Futures ٹریڈنگ کے آپریشنز کو متاثر نہیں کرے گی۔
- API کے ذریعے بھی ٹک سائز تبدیل ہو جائے گا۔ API کے صارفین حسب ترتیب USDⓈ-M اور COIN-M کے دائمی Futures معاہدات کے تازہ ترین ٹک سائز کے لیے GET /fapi/v1/exchangeInfo اور GET /dapi/v1/exchangeInfo استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور اپڈیٹس کے لیے، براہ کرم ہمارا مکملAPI Changelogملاحظہ کریں۔
- ٹک سائز اپڈیٹ موجودہ آرڈرز کو متاثر نہیں کرے گی۔ ٹک سائز اپڈیٹ ہونے کے بعد، اپ ڈیٹ سے پہلے کیے گئے آرڈرز کو اصل ٹک سائز کے ساتھ میچ کیا جائے گا۔
ایڈجسٹمنٹ کی خصوصی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
معاہدے کی نوعیت | ٹریڈنگ کا جوڑا | قبل | بعد |
COIN-M Futures | APTUSD | 0.0001 | 0.001 |
COIN-M Futures | DOGEUSD | 0.000001 | 0.00001 |
COIN-M Futures | ADAUSD | 0.00001 | 0.0001 |
COIN-M Futures | ADAUSD سہ ماہی 0331 | 0.00001 | 0.0001 |
COIN-M Futures | ADAUSD سہ ماہی 0630 | 0.00001 | 0.0001 |
COIN-M Futures | BNBUSD | 0.001 | 0.01 |
COIN-M Futures | BNBUSD سہ ماہی 0630 | 0.001 | 0.01 |
COIN-M Futures | BNBUSD سہ ماہی 0331 | 0.001 | 0.01 |
USDⓈ-M Futures | APTUSDT | 0.0001 | 0.001 |
USDⓈ-M Futures | APTBUSD | 0.0001 | 0.001 |
USDⓈ-M Futures | OCEANUSDT | 0.00001 | 0.0001 |
براہ کرم مزید تفصیلات اور تبدیلی کے مطابق اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ٹریڈنگ کے اصولوں سے رجوع کریں تاکہ اپنی ٹریڈنگ پر غیر ضروری اثرات سے بچ سکیں۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-02-03
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی رقم کو نفع اور نقصان دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جس کی آپ نے سرمایہ کاری کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ بالخصوص، Futures ٹریڈںگ کے دوران مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ قیمت میں سنگین تبدیلی کی صورت میں آپ کے تمام مارجن بیلنس کا تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ ٹریڈنگ سے پہلے، آپ کو اپنے مقاصد اور حالات، بشمول خطرات اور ممکنہ فوائد کی روشنی میں ٹرانزیکشن کی موزونیت کا خودمختارانہ طور پر جائزہ لے لینا چاہیئے۔ جہاں مناسب ہو، وہاں اپنے ذاتی مشاورت کاروں سے مشورہ کریں۔ ان معلومات کو مالیاتی یا سرمایہ کاری کے مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ خود کو محفوظ رکھنے کے طریقے کے بارے میں جاننے کے لیے، ہمارا ذمہ دارانہ ٹریڈنگ کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔