کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین Binance خبریں
Ethereum کے آنے والے انضمام سے متعلقہ نوٹس (25-08-2022)

Ethereum کے آنے والے انضمام سے متعلقہ نوٹس (25-08-2022)

2022-08-25 22:22
ساتھی Binancians،
Ethereum کی پروف آف ورک (PoW) چین، ٹرمینل کی کل دشواری (TTD) کی 58750000000000000000000 سطح پر پہنچنے کے بعد، پروف آف اسٹیک (PoS) چین پر منتقل ہو جائے گی۔ عمل درآمد کی لیئر کی اپ گریڈ (Paris) 2022-09-10 سے 20-09-2022 کے درمیان متوقع ہے۔ موجودہ تخمینہ ETH مین نیٹ بلاک کی 15,540,293 پر مشتمل لمبائی یا، 15-09-2022 کو تقریباً 00:30 (UTC) بجے ہے۔
اس سے قبل، epoch 144,896 پر مفاہمتی لیئر کی اپ گریڈ (Bellatrix) کا معمول، بیکن چین پر 06-09-2022 کو 11:34:47 (UTC) بجے مقرر کیا گیا ہے۔
جیسا کہ ایک ہارڈ فورک کے دوران نیا ٹوکن تخلیق کیا جا سکتا ہے، لہٰذا Binance نے مندرجہ ذیل اقدامات لیے ہیں تاکہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کے سبب ٹریڈنگ میں پیش آنے والے خطرات کو کم کیا جا سکے اور ہارڈ فورک کے دوران صارف کے فنڈز کی حفاظت کی جا سکے:
1۔ ETH کو ڈپازٹ کروانے اور نکلوانے کی سرگرمیاں
Binance تقریباً ذیل پر ETH اور ERC-20 ٹوکنز کو ڈپازٹ کروانے اور نکلوانے کی سرگرمیاں معطل کر دے گا:
  • Bellatrix مفاہمتی لیئر کی اپ گریڈ کے لیے 06-09-2022 کو 11:00 (UTC) بجے
  • Paris پر عمل در آمد کی لیئر کی اپ گریڈ کے لیے 15-09-2022 کو 00:00 (UTC) بجے
براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ مندرجہ بالا وقت سے قبل، اپنے ETH اور ERC-20 ٹوکنز پر مکمل عمل درآمد کے لیے معقول وقت چھوڑیں۔ ہم ایسے تمام صارفین کے تکنیکی تقاضوں کا خیال رکھیں گے جنہوں نے Binance پر ETH اور ERC-20 ٹوکنز رکھے ہوں۔
2۔ انضمام کے متعلق
Ethereum (ETH) کے انضمام میں پیش آنے والے دو ممکنہ منظر ناموں میں شامل ہیں:
منظر نامہ A: 
کوئی نیا ٹوکن تخلیق نہیں کیا جاتا۔ Binance جتنا جلدی ممکن ہو سکا، ETH اور ERC-20 ٹوکنز کے لیے ڈپازٹ کروانے اور نکلوانے کی سرگرمیاں بحال کر دے گا۔ مزید اعلان بھی پوسٹ کیا جائے گا۔
منظر نامہ B: 
یہ چین، دو مسابقتی چینز میں تقسیم ہو جائے گی اور ایک نیا ٹوکن تخلیق ہو جائے گا۔ Ethereum کی PoS چین کے لیے "ETH" ٹکر کا استعمال کیا جائے گا۔ پھر ہم 1:1 کے تناسب سے اقلیتی چین سے فورک کردہ ٹوکن کو صارفین کے Binance اکاؤنٹس پر کریڈٹ کر دیں گے، جو Paris عنل درآمد کی لیئر سے قبل ہونے والے ETH بیلنسز کے اسنیپ شاٹ پر مبنی ہو گا، یعنی (تقریباً ETH مین نیٹ بلاک کی 15,540,293پر مشتمل لمبائی، یا پھر 15-09-2022 کو 00:30 (UTC) بجے)۔ فورک کردہ ٹوکنز کو نکلوانے کی سرگرمیوں کی معاونت کی جائے گی۔ اس تقسیم کے حوالے سے مزید تفصیلات ایک علیحدہ اعلان میں فراہم کی جائیں گی۔ 
Binance یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ مزید کسی اعلان میں، چین سپلٹ کے عمل کو اپڈیٹ کر سکتے۔
Binance کے صارفین کی حفاظت کے لیے، فورک شدہ ٹوکن، فہرست سازی کے جائزے کے اسی کڑے عمل سے گزرے گا، جو کہ Binance کسی بھی دوسرے کوائن/ٹوکن کے لیے عمل میں لاتا ہے۔ Binance اپنی داخلی پالیسی کے مطابق کسی بھی قسم کی فہرست سازیوں کی ضمانت نہیں دیتا۔
3. ETH اور ERC-20 ٹوکنز اسپاٹ اور مارجن ٹریڈنگ 
اسپاٹ ٹریڈنگ: ETH اور ERC-20 ٹوکنز کے لیے اسپاٹ ٹریڈنگ پر اثر نہیں پڑے گا۔ براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ معقول تدابیر کر لیں، جیسا کہ متنازعہ ہارڈ فورکس کے دوران قیمت میں اتار چڑھاؤ عموماً زیادہ ہوتا ہے۔
مارجن ٹریڈنگ: ETH کے کراس اور مخصوص کردہ مارجن کے جوڑوں کی ٹریڈنگ متاثر نہیں ہو گی۔ تاہم، Binance تقریباً 07-09-2022 کو 17:00 (UTC) بجے سے 16-09-2022 کو 00:00 (UTC) بجے کے دوران ETH کے کراس اور مخصوص کردہ مارجن پر ادھار لینے کا عمل معطل کر دے گا۔ 
براہ کرم نوٹ کریں کہ قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ کی صورت میں تصفیے کا امکان موجود رہتا ہے۔ Binance کو یہ حق حاصل ہے کہ بنا کسی پیشگی نوٹس کے ETH کے کراس اور مخصوص کردہ مارجن پر ادھار لینے کے عمل کو معطل کرنے کا وقت اپڈیٹ کر سکے اور ETH کے لیے ادھار لینے پر شرح سود کو ایڈجسٹ کر سکے۔ 
مزید براں، ETH کے ذمہ دار صارفین سے یہ تقاضا کیا جاتا ہے کہ منظر نامہ B کی صورت میں فورک کردہ ٹوکن کو واپس کر دیں۔ اگر صارفین فورک کردہ ٹوکن واپس نہیں کرتے، تو فورک کردہ ٹوکن کی ذمہ داری صارفین کے مارجن اکاؤنٹس میں شامل کر دی جائے گی۔ 
4۔ ETH Futures کی ٹریڈنگ
USDⓈ-M اور COIN-M ETH Futures معاہدات کی ٹریڈنگ حسب معمول چلے گی۔ Binance Futures اضافی حفاظتی اقدامات لے گا، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں، تاہم ان تک محدود نہیں: 
  • مارجن کے درجات سمیت، ہر درجے میں لیوریج کی زیادہ سے زیادہ مالیت، پوزیشن کی مالیت اور بحالی کے مارجن کو ایڈجسٹ کرنا۔
  • ایسے فنڈنگ ریٹس کو اپڈیٹ کرنا جن میں شرح سود، پریمیئم، محدود فنڈنگ ریٹ اور تصفیہ جاتی تواتر شامل ہے۔
  • قیمت کے انڈیکس کے اجزاء کو تبدیل کرنا۔
  • نقطہء قیمت کو اپڈیٹ کرنے کے لیے آخری محفوظ کردہ قیمت کے میکانزم کو استعمال کرنا۔ 
اس صورت میں کہ اگر ایک چین، دو مسابقتی چینز میں تقسیم ہو جائے اور ایک نیا ٹوکن وجود میں آ جائے، تو USDⓈ-M اور COIN-M ETH Futures کے معاہدات کا قیمت کا انڈیکس، Binance اسپاٹ اور اسماٹ مارکیٹ کے مرکزی ایکسچینجز پر "ETH" ٹکر (یعنی Ethereum PoS چین) کا ٹریک رکھے گا۔ Futures معاہدات کے بنیادی اثاثہ جات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں، Binance مزید اعلانات کے ذریعے مزید تفصیلات اور اپڈیٹس فراہم کرے گا۔ 
قیمت کے انڈیکس کے اجزاء ملاحظہ کرنے کے لیے، براہ کرم قیمت کا انڈیکس ملاحظہ کریں۔ 
5۔ Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز - ETHUP اور ETHDOWN
ETHUP/USDT اور ETHDOWN/USDT کے ٹریڈنگ کے جوڑوں کی ٹریڈنگ حسب معمول جاری رہے گی۔ براہ کرم اس حوالے سے باخبر رہیں کہ قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ کی صورت میں، ٹوکن کی سبسکرپشن اور ریڈمپشن کا عمل معطل ہو سکتا ہے۔
6۔ Binance کی ETHUSDT آپشنز (ایپ) 
Binance ایپ پر ETHUSDT آپشنز کی ٹریڈنگ حسب معمول جاری رہے گی۔
7۔ Binance تبدیلی
Binance تبدیلی پر ETH کی ٹریڈنگ حسب معمول جاری رہے گی۔
8۔ Binance پر کرپٹو قرضہ جات 
Binance پر کرپٹو قرضہ جات 07-09-2022 کو 17:00 (UTC) بجے سے لے کر 16-09-2022 کو 00:00 (UTC) بجے تک، ETH کو ادھار لینے کا عمل معطل کر دے گا۔ Binance کو یہ حق حاصل ہے کہ پیشگی نوٹس کے ساتھ یا اس کے بغیر، ETH کو ادھار لینے کے عمل کو معطل کرنے کا وقت اپڈیٹ کر سکے اور ETH کے لیے ادھار لینے پر شرح سود کو ایڈجسٹ کر سکے۔ منظرنامہ B کی صورت میں ETH کے ذمہ دار افراد سے نیا فورک کردہ ٹوکن استعمال کرتے ہوئے اس کا مساوی متبادل لوٹانے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ 
9۔ دوہری سرمایہ کاری 
ETH کی دوہری سرمایہ کاری حسب معمول جاری رہے گی۔ براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ معقول تدابیر کر لیں، جیسا کہ متنازعہ ہارڈ فورکس کے دوران قیمت میں اتار چڑھاؤ عموماً زیادہ ہوتا ہے۔
10۔ لیکویڈ سواپ
لیکویڈ سواپ پر ETH کے لیکویڈیٹی پولز حسب معمول چلتے رہیں گے۔ براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ معقول تدابیر کر لیں، جیسا کہ متنازعہ ہارڈ فورکس کے دوران قیمت میں اتار چڑھاؤ عموماً زیادہ ہوتا ہے۔
11۔ سیونگز
ETH کی لچک پذیر سیونگز اور ETH کی لاک کردہ سیونگز حسب معمول جاری رہیں گی۔ براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ معقول تدابیر کر لیں، جیسا کہ متنازعہ ہارڈ فورکس کے دوران قیمت میں اتار چڑھاؤ عموماً زیادہ ہوتا ہے۔ 
12۔ اسٹیکنگ 
Binance تقریباً 14-09-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے 16-09-2022 کو 00:00 (UTC) بجے تک، BETH کے لیے ڈپازٹ کروانے اور انہیں نکلوانے کی سرگرمیاں معطل کر دے گا۔ BETH ایک ایسا ٹوکنائز کردہ اثاثہ ہے جو Binance کے ذریعے آپ کے اسٹیک کردہ ETH کی عکاسی کرتا ہے۔ Binance کو یہ حق حاصل ہے کہ پیشگی نوٹس کے ساتھ یا اس کے بغیر، BETH کو ڈپازٹ کروانے اور نکلوانے کے عمل کو معطل کرنے کا وقت اپڈیٹ کر سکے۔ 
منظر نامہ B کی صورت میں، ممکن ہے کہ BETH کے ہولڈرز کو فورک کردہ چین کی جانب سے ممکنہ ایئر ڈراپس موصول ہوں یا نہ ہوں، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ فورک کردہ چین کس طرح سے ETH 2.0 کو ڈپازٹ کروانے کے معاہدات سے نمٹتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید اعلان بھی کیا جائے گا۔
انضمام کے بعد، ETH 2.0 کی اسٹیکنگ بحال ہو جائے گی اور حسب معمول جاری رہے گی۔ براہ کرم نوٹ کریں اسٹیک کردہ ETH کو نکلوانے کا عمل صرف اسی وقت کھولا جائے گا جب ETH مین نیٹ کی اگلی اپ گریڈ مکمل ہو جائے گی (جیسے کہ، Shanghai اپ گریڈ)۔ 
مزید براں، 14-09-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے لے کر تقریباً 16-09-2022 کو 00:00 (UTC) بجے تک، DeFi اسٹیکنگ، ETH کے لیے DeFi اسٹیکنگ کی نئی سبسکرپشنز کو قبول کرنا بند کر دے گی۔ ETH کی DeFi اسٹیکنگ کی موجودہ سبسکرپشنز اثرانداز نہیں ہوں گی۔ Binance کو یہ حق حاصل ہے کہ پیشگی نوٹس کے ساتھ یا اس کے بغیر، ETH کی DeFi اسٹیکنگ کی سبسکرپشنز کے عمل کو معطل کرنے کا وقت اپڈیٹ کر سکے۔ 
13۔ خودکار سرمایہ کاری
ETH پر خودکار سرمایہ کاری کے موجودہ منصوبے حسب معمول جاری رہیں گے۔ براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ معقول تدابیر کر لیں، جیسا کہ متنازعہ ہارڈ فورکس کے دوران قیمت میں اتار چڑھاؤ عموماً زیادہ ہوتا ہے۔
14۔ Binance پول
انضمام کے بعد، Binance پول، ETH کی مائننگ سروس کو فہرست سے خارج کر دے گا۔ ETH پول کے صارفین اپنے ہیش ریٹ کو ETC پول پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
15۔ Binance کارڈ/ادائیگی 
Binance کارڈ/ادائیگی حسب معمول جاری رہیں گے۔ 
16۔ Binance گفٹ کارڈ/ کوڈ
Binance گفٹ کارڈ/ کوڈ حسب معمول جاری رہیں گے۔
مزید نوٹس:
  • ETH کے غیر کریڈٹ کردہ ڈپازٹس، ETH کو نکلوانے کی زیر التواء سرگرمیاں، اور قرضہ جاتی ضمانت کے طور پر استعمال شدہ ETH کو، Paris عمل درآمد کی لیئر کی اپ گریڈ سے قبل صارفین کے پاس موجود ETH بیلنسز کے اسنیپ شاٹ میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ 
  • as اسنیپ شاٹ میں اسپاٹ، فنڈنگ، مارجن، Futures اور کمائی کے والیٹس پر ETH کے مجموعی بیلنسز شامل ہوں گے۔ ہارڈ فورک کی صورت میں وجود میں آنے والے تمام نئے ٹوکنز کو بھی اہل صارفین کے اکاؤنٹس میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ 
  • ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کی بحالی کے وقت کے حوالے سے ایک اور اعلان کیا جائے گا، نیز اس میں ETH چین کی اس ممکنہ تقسیم کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی جو مندرجہ بالا معلومات پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ 
  • Paris عمل درآمد کی لیئر کی اپ گریڈ ETH مین نیٹ بلاک کی 15,540,293 پر مشتمل لمبائی پر وقوع پذیر ہو گی۔ تخمینہ شدہ وقت صرف صارفین کے حوالے کے لیے ہے اور بلاک پر رش کے اوقات کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم مندرجہ ذیل سے رجوع کریں:
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-08-25
ہمیں ان جگہوں پر تلاش کریں 
نوٹ: آخری مرتبہ یہ اعلان اس امر کی وضاحت کے لیے 12-09-2022 کو اپڈیٹ کیا گیا تھا، کہ منظرنامہ B کی صورت میں Binance مارجن میں موجود ETH کے ذمہ دار صارفین، اپنے مارجن اکاؤںٹس میں شامل کردہ فورک شدہ ٹوکن کے بھی ذمہ دار ہوں گے جو فورک کردہ ٹوکن کو واپس نہیں کرتے۔ نوٹ: آخری مرتبہ یہ اعلان اس امر کی وضاحت کے لیے 09-09-2022 کو اپڈیٹ کیا گیا تھا، کہ Binance مارجن اور کرپٹو قرضہ جات، 07-09-2022 کو 17:00 (UTC) بجے سے ETH ادھار میں لینے کا عمل معطل کر دیں گے، اور منظرنامہ B کی صورت میں کرپٹو قرضہ جات میں ETH کے ذمہ دار افراد سے نیا فورک کردہ ٹوکن استعمال کرتے ہوئے اس کا مساوی متبادل لوٹانے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ آخری مرتبہ یہ اعلان اس امر کی وضاحت کے لیے 27-08-2022 کو اپڈیٹ کیا گیا تھا کہ Futures والیٹس میں موجود کل ETH بیلنسز اس صورت میں ایئر ڈراپ میں شمار کیے جائیں گے اگر انضمام کے دوران ایک نیا ٹوکن تخلیق ہو جاتا ہے۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینی چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔