کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
مالیات
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ
USD

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں
ETH 2.0 کی اسٹیکنگ: ETH 2.0 کی اسٹیکنگ پر APR میں خصوصی اضافے اور VIP اپ گریڈ واؤچرز حاصل کرنے کے لیے اپنے BETH ہولڈنگز میں اضافہ کریں!

ETH 2.0 کی اسٹیکنگ: ETH 2.0 کی اسٹیکنگ پر APR میں خصوصی اضافے اور VIP اپ گریڈ واؤچرز حاصل کرنے کے لیے اپنے BETH ہولڈنگز میں اضافہ کریں!

2023-02-02 17:25
ساتھی Binancians،
Binance اب تمام ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے صارفین کے لیے ایک نئی تشہیر کا آغاز کر رہا ہے۔ اہل صارفین سرگرمی کی مدت کے دوران ETH 2.0 کی اسٹیکنگ پر اپنی مجموعی BETH ہولڈنگز میں اضافہ کرتے ہوئے، اضافی APR کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں، جبکہ اس دوران انہیں VIP+1 اپ گریڈ واؤچرز اور Binance کے تجارتی سامان جیسے خصوصی انعامات بھی ملیں گے۔
سرگرمی کی مدت: 02-02-2023 کو 07:00 (UTC) بجے سے 15-03-2023 کو 06:59 (UTC) بجے تک
تشہیر A: ETH 2.0 کی اسٹیکنگ پر اضافی APR سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنی BETH ہولڈنگز میں اضافہ کریں
ایسے تمام صارفین جو سرگرمی کی مدت کے دوران اپنی مجموعی BETH ہولڈنگز میں کم از کم 600 BETH کا اضافہ کریں گے، وہ سرگرمی کی مدت کے دوران جمع ہونے والے BETH ٹوکنز کے لیے ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے اضافی APR پر مشتمل درجاتی انعامات کے خود کار طور پر اہل ہو جائیں گے۔
ہر اہل صارف کو ملنے والے اضافی APR کا دارومدار سرگرمی کی مدت کے دوران جمع کردہ BETH* اور صارفین کے VIP لیولز پر ہو گا، جیسا کہ ذیل میں موجود درجاتی APR اسٹرکچر اور انعامی حساب کے میکانزم دکھایا گیا ہے:
درجہ
سرگرمی کی مدت کے دوران جمع کردہ BETH*
ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے لیے معیاری APR**
ETH 2.0 کی اسٹیکنگ پر APR کا درجاتی اضافہ
1
600
4.3% - 11.2%
0.3%
0.5%
2
2,000
0.5%
1%
3
3,500
1%
1.5%
4
6,000
1.5%
2.5%
انعامات کا حساب:
  • سرگرمی کی مدت کے دوران جمع کردہ BETH*=
    (سرگرمی کی مدت کے دوران اسپاٹ والیٹ میں موجود BETH کے یومیہ اوسط بیلنسز) - (02-02-2023 کو 07:00 UTC بجے اسپاٹ والیٹ میں BETH کے بیلنسز)
  • ETH 2.0 کی اسٹیکنگ میں اضافی APR کے انعامات (BETH کی مد میں) =
    (سرگرمی کی مدت کے دوران جمع کردہ BETH * سرگرمی کی مدت کے دوران ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے لیے اوسط معیاری APR) * ETH 2.0 کی اسٹیکنگ میں APR کا درجاتی اضافہ
  • لہذا، سرگرمی کی مدت کے دوران ہر اہل صارف کے لیے ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے مجموعی انعامات (BETH کی مد میں) =
    (سرگرمی کی مدت کے دوران BETH کی تمام ہولڈنگز کے لیے ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے مجموعی یومیہ انعامات) + (ETH 2.0 اسٹیکنگ میں اضافی APR کے انعامات)
نوٹس:
  • سرگرمی ختم ہونے کے بعد دو ہفتوں کے اندر ETH 2.0 کی اسٹیکنگ میں اضافی APR کے انعامات کا حساب لگایا جائے گا اور BETH کی شکل میں صارف کے اسپاٹ والیٹس میں تقسیم ہوں گے، جبکہ ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے عمومی انعامات بدستور روزانہ تقسیم ہوتے رہیں گے۔
  • ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے لیے APR متحرک ہے، جو آن چین مین نیٹ اسٹیکنگ کے انعامات پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے لیے معیاری APR کی حد گزشتہ تین ماہ کے تاریخی ڈیٹا پر مبنی ہوتی ہے، اور اسے مستقبل کے APR کی پیشین گوئی کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
  • صارفین درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے Binance پر BETH ٹوکنز حاصل کر سکتے ہیں:
    • آپشن 1: ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے صفحے پر جائیں اور "ابھی اسٹیک کریں" کو منتخب کریں۔ ETH کی رقم درج کریں، "تصدیق کریں" پر کلک کریں، اور اپنے اسپاٹ والیٹ میں BETH وصول کریں۔
    • آپشن 2: Binance سواپ فارمنگ پر ETH کو استعمال کرتے ہوئے ETH/BETH کے لیکویڈیٹی پول سے BETH خریدیں۔
    • آپشن 3: Binance اسپاٹ پر BETH/ETH اور BETH/BUSD کے ٹریڈنگ کے جوڑوں پر ٹریڈز مکمل کرتے ہوئے BETH خریدیں۔
  • اب صارفین ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے انعامات کمانے کے باوجود بھی BETH کی ضمانت دے کر VIP قرضے سے دیگر اثاثوں کا ادھار لے سکتے ہیں۔ ماضی میں، صارفین ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے انعامات صرف اس صورت میں حاصل کر سکتے تھے، جب ان کے اسپاٹ والیٹ میں BETH موجود ہوتا تھا۔
تشہیر B: اپنی BETH ہولڈنگز میں اضافہ کرتے ہوئے VIP لیول کی اپ گریڈز سے لطف اندوز ہوں (صرف عام صارفین اور VIP 1-2 صارفین کے لیے)
یہ تشہیر صرف عام صارفین اور VIP 1-2 صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ سرگرمی کی مدت کے دوران جمع کردہ BETH* کی تعداد کے حساب سے درجہ بندی حاصل کرنے والے سرفہرست 30 اہل صارفین فی کس ایک VIP+1 اپ گریڈ واؤچر حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ VIP+1 اپ گریڈ واؤچر کی میعاد ریڈمپشن کی تاریخ سے 30 دنوں پر سیٹ کی گئی ہے۔
بونس سرگرمی: اس سرگرمی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں اور Binance Skateboard وصول کرنے کا موقع حاصل کریں!
اس @BinanceVIP کو Twitter پر فالو کریں اور سرگرمی کی مدت کے دوران سرگرمی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں اور اس کا جواب دیں۔ شرائط و ضوابط میں درج کردہ انتخابی معیار کی بنیاد پر دس اہل صارفین کو منتخب کیا جائے گا، جن میں سے ہر ایک Binance Skateboard حاصل کرے گا۔
شرائط و ضوابط:
  • انعامات کا اہل ہونے کے لیے صارفین پر لازم ہے کہ وہ اکاؤنٹ کی توثیق کا عمل مکمل کریں۔
  • یہ تشہیر انعامی تشہیرات کی شرائط و ضوابط کے تابع ہے۔
  • اہل صارفین متعدد تشہیرات میں حصہ لے سکتے ہیں اور اس سرگرمی میں ایک سے زیادہ انعامات کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔
  • تشہیر A
    • ایسے صارفین جو پہلے سے ہی BETH کی دیگر تشہیرات میں حصہ لے رہے ہیں، وہ تشہیر A کے اہل نہیں ہوں گے، جہاں قابل اطلاق ہو۔
    • سرگرمی ختم ہونے کے بعد دو ہفتوں کے اندر ETH 2.0 کی اسٹیکنگ میں اضافی APR کے انعامات کا حساب لگایا جائے گا اور BETH کی شکل میں صارف کے اسپاٹ والیٹس میں تقسیم ہوں گے، جبکہ ETH 2.0 کی اسٹیکنگ کے عمومی انعامات بدستور روزانہ تقسیم ہوتے رہیں گے۔
  • تشہیر B
    • Binance سرگرمی ختم ہونے کے بعد 14 دنوں کے اندر ایک علیحدہ اعلان میں تشہیر B میں جیتنے والے افراد کی فہرست کا اعلان کرے گا۔
    • VIP اپ گریڈ کے واؤچرز سرگرمی ختم ہونے کے بعد دو ہفتوں کے اندر تقسیم کیے جائیں گے۔ واؤچر کی ریڈمپشن کی مدت تقسیم کے دن سے لے کر اگلے 14 کیلنڈر دنوں پر مقرر کی جائے گی۔ VIP اپ گریڈ واؤچر کو ریڈیم کرنے کا طریقہ جانیں۔
    • VIP اپ گریڈ واؤچرز کو ان دوسرے VIP فوائد کے ساتھ یکجا نہیں کیا جا سکتا جو پہلے سے مؤثر ہو چکے ہیں۔
    • VIP اپ گریڈ کے واؤچرز، عام صارفین اور VIP 1-2 صارفین کے لیے قابل اطلاق ہیں۔ ایک VIP اپ گریڈ کا واؤچر ریڈیم کرتے ہوئے حاصل ہونے والا VIP کا زیادہ سے زیادہ درجہ، VIP 3 ہو گا۔ کامیابی کے ساتھ VIP اپ گریڈ کا واؤچر ریڈیم اور فعال کرنے والے صارفین، 30 دنوں تک VIP کے متعلقہ فوائد کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
  • بونس سرگرمی:
    • Binance VIP سرگرمی کی ٹویٹ پر تمام اہل صارفین کے جوابات کی تفصیل اور مطابقت پذیری کا جائزہ لے گا، اور دس اہل جیتنے والے افراد کو منتخب کرے گا جن میں سے ہر ایک کو Binance Skateboard ملے گا۔
    • @BinanceVIP Twitter کے ذریعے جیتنے والے افراد سے رابطہ کرے گا تاکہ سرگرمی ختم ہونے کے بعد دو ہفتوں میں انعامات کی ترسیل کا انتظام کیا جا سکے۔ اگر کوئی جیتنے والا فرد انعام کی اطلاع کے 48 گھنٹوں کے اندر جواب دینے میں ناکام رہتا ہے، تو اسے انعام سے محروم سمجھا جائے گا۔
    • جیتنے والے افراد کو ایک درست ترسیلی ایڈریس فراہم کرنا ہو گا، اور اگر قابل اطلاق ہوا تو وہ کسی بھی قسم کے ٹیکسز کے ضمن میں از خود ذمہ دار ہوں گے۔
  • براہ کرم اپنی موجودہ VIP سطح دیکھنے کے لیے Binance ادارہ جاتی ملاحظہ کریں۔
  • Binance VIP بننے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم یہ لنک ملاحظہ کریں۔
  • Binance اپنی ذاتی صوابدید پر کسی سرگرمی یا سرگرمی کے اصولوں کو منسوخ یا انہیں تبدیل کرنے کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-02-02
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی رقم کو نفع اور نقصان دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ APR ان انعامات کا ایک تخمینہ ہے جو آپ کو منتخب مدت کے اندر کرپٹو کرنسی کی صورت میں حاصل ہوں گے۔ یہ کسی بھی فیاٹ کرنسی کی مد میں حقیقی یا پیشین گوئی شدہ APR کو ڈسپلے نہیں کرتا ہے۔ APR یومیہ بنیاد پر ایڈجسٹ کیا جاتا ہے اور تخمینہ شدہ انعامات ملنے والے حقیقی انعامات سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ یہ کسی قسم کا مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔