کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اعلان
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

Binance 2022-07-08 کو GRS، NAS اور GO کو فہرست سے خارج کر دے گا

2022-07-03 15:17
ساتھی Binancians،
Binance پر، ہم وقتاً فوقتاً اپنے فہرست کردہ ہر ڈیجیٹل اثاثے کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ہمارے متوقع اعلیٰ معیار کے تقاضے کو پورا کر رہا ہے۔ جب کوئی کوائن یا ٹوکن مزید اس معیار کو پورا نہیں کرتا، یا انڈسٹری تبدیل ہو جانے کی صورت میں، ہم ایک مزید تفصیلی جائزہ سرانجام دیتے ہیں اور اسے ممکنہ طور پر غیر فہرست کر دیتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ عمل ہمارے تمام صارفین کی بہترین حفاظت کرتا ہے۔
جب ہم یہ جائزے سرانجام دیتے ہیں، تو ہم کئی عوامل کو زیرِ غور لاتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک یہاں بیان کیے گئے ہیں کہ جن کی بنیاد پر ہم کسی ڈیجیٹل اثاثے کو غیر فہرست کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں:
  • پراجیکٹ سے ٹیم کی وابستگی
  • ڈیویلپمنٹ کی سرگرمی کی سطح اور معیار
  • ٹریڈنگ کا حجم اور لیکویڈیٹی
  • حملوں کے خلاف نیٹ ورک کی حفاظت اور استحکام
  • نیٹ ورک / اسمارٹ معاہدے کا استحکام
  • عوامی مواصلت کی سطح
  • ہماری مطلوبہ احتیاط کی متواتر درخواستوں کا جوابی ردِ عمل
  • غیر اخلاقی/دھوکہ دہی پر مبنی رویے یا غفلت کا ثبوت
  • ایک صحت مند اور پائیدار کرپٹو ایکو سسٹم میں حصہ داری
ہم نے اپنے تازہ ترین جائزوں کی بنیاد پر، 08-07-2022 کو صبح 09:00 بجے (UTC) مندرجہ ذیل ٹوکنز کے تمام ٹریڈنگ کے جوڑوں کو فہرست سے نکالنے اور ان کے لیے ٹریڈنگ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے:
  • Groestlcoin (GRS)
  • Nebulas (NAS)
  • GoChain (GO)
براہ کرم نوٹ کریں:
  • ہٹائے جانے والے اصل ٹریڈنگ کے جوڑے یہ ہیں: GRS/BTC، NAS/BTC، NAS/ETH اور GO/BTC۔
  • ٹریڈنگ کے ہر متعلقہ جوڑے میں ٹریڈنگ رکنے کے بعد تمام ٹریڈ آرڈرز کو خودکار طور پر ہٹا دیا جائے گا۔
  • ٹریڈنگ رکنے کے بعد اپنے اثاثوں کو دیکھنے کے لیے، براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے فنڈز کے صفحے میں "چھوٹے اثاثوں کو چھپائیں" کو منتخب نہیں کیا۔
  • 2022-07-09 کو رات 00:00 بجے (UTC) کے بعد ان ٹوکنز کے ڈپازٹس کو آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ نہیں کیا جائے گا۔
  • Binance سے ان کوائنز اور ٹوکنز کو نکلوانے کی سرگرمیاں 09-10-2022 کو 00:00 بجے (UTC) تک معاونت یافتہ رہیں گی۔
چونکہ ہم کرپٹو کے ایکو سسٹم کو اس انداز میں تیار کر رہے ہیں جو شفافیت، اور طویل مدتی، پائیدار بڑھوتری کو فروغ دیتا ہے اس لیے ہم آپ کی معاونت کے لیے آپ کے شکر گزار ہیں۔
آپ کے تعاون اور اعتماد کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-07-03
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ آپ کو صرف انہی پراڈکٹس پر سرمایہ کاری کرنی چاہیئے جن سے آپ واقف ہیں اور جن سے وابستہ خطرات کو آپ سمجھتے ہیں، کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینی چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔