کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

سوشل میڈیا پر #BinanceTurns5 کا جشن منائیں اور BNB کی صورت میں $10,000 پر مشتمل انعامی پول شیئر کریں!

2022-06-26 16:42
ساتھی Binancians،
Binance کی پانچویں اینیورسری کو یادگار بنانے کے لیے، ہم نے BNB کی صورت میں $10,000 پر مشتمل انعامی پول کے ساتھ تحائف کا ایک مکمل سلسلہ تیار کیا ہے!
سرگرمی 1: #BinanceSong تخلیق کریں اور BNB کی صورت میں $2,000 جیتنے کا موقع حاصل کریں
سرگرمی کی مدت: 24-06-2022 کو 13:00 (UTC) بجے سے 15-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجت تک
  • اس سرگرمی کو Twitter، Facebook، Instagram، یا TikTok پر شیئر کریں اور Binance کو متعلقہ سوشل میڈیا کے چینل پر فالو کریں۔
  • ایک #BinanceSong تخلیق کریں جس میں #Binance کے عناصر شامل ہوں۔
  • #BinanceTurns5 اور #BinanceSong ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے پوئے اپنا #BinanceSong متعلقہ سوشل میڈیا کے چینل پر شیئر کریں۔
BNB کی صورت میں $2,000 جیتنے کے لیے نیچے دی گئی شرائط و ضوابط میں بیان کردہ انتخابی معیار کی بنیاد پر ایک اہل صارف کو منتخب کیا جائے گا۔
سرگرمی 2: #BinanceTurns5 کا سالگرہ کا کیک تیار کریں اور BNB کی صورت میں $250 جیتنے کا موقع حاصل کریں
سرگرمی کی مدت: 25-06-2022 کو 13:00 (UTC) بجے سے 15-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجت تک
  • اس سرگرمی کو Twitter، Facebook، یا Instagramپر شیئر کریں اور Binance کو متعلقہ سوشل میڈیا کے چینل پر فالو کریں۔
  • #Binance کے لیے ایک سالگرہ کا کارڈ یا کپ کیک بنائیں۔
  • #BinanceTurns5 اور #BinanceCake ہیش ٹیگز کے ساتھ متعلقہ سوشل میڈیا چینل پر اپنی تخلیق کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کریں۔
شرائط و ضوابط میں بیان کردہ انتخابی معیار کی بنیاد پر جیتنے والے دس افراد کو منتخب کیا جائے گا جن میں سے ہر ایک BNB کی صورت میں 250$ جیتنے کا اہل ہو گا۔
سرگرمی 3: BNB کی صورت میں 100$ اور CZ کے ساتھ ورچوئل چیٹ جیتنے کے لیے CZ کے لیے ایک #BinanceTurns5 کی سالگرہ کی ٹوپی بنائیں
سرگرمی کی مدت: 27-06-2022 کو 13:00 (UTC) بجے سے 08-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجت تک
  • اس سرگرمی کو Twitter، Facebook، یا Instagramپر شیئر کریں اور Binance کو متعلقہ سوشل میڈیا کے چینل پر فالو کریں۔
  • Binance کی جانب سے سوشل میڈیا پر سرگرمی کی پوسٹ میں شیئر کیا جانے والا تصویری ٹمپلیٹ محفوظ کریں اور فراہم کردہ خاکے میں CZ کے لیے ایک سالگرہ کی ٹوپی بنائیں۔
  • #BinanceTurns5 اور #CZBdayHat hashtags کے ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے متعلقہ سوشل میڈیا چینل پر تصویر شیئر کریں۔
نیچے دی گئی شرائط و ضوابط میں بیان کردہ انتخابی معیار کی بنیاد پر جیتنے والے پانچ افراد کو منتخب کیا جائے گا جن میں سے ہر ایک کو BNB کی صورت میں 100$ اور 11 جولائی کے ہفتے کے دوران ایک AMA سیشن کے لیے ورچوئل سطح پر CZ سے ملنے کا موقع ملے گا۔
نوٹ: سرگرمی نمبر 3 جیتنے والے افراد پر لازم ہے کہ انعام کا دعویٰ کرنے کے لیے 11-07-2022 (UTC) تک جواب ارسال کر دیں۔ آخری تاریخ تک جواب ارسال کرنے میں ناکامی کی صورت میں اسے انعام سے دستبرداری تصور کیا جائے گا۔
تجویز - اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور اپنے جیتنے کے امکانات میں اضافے کے لیے اعلیٰ معیاری مواد تخلیق کریں!
بونس سرگرمی: BNB کی مد میں $5,000 کا حصہ حاصل کرنے کے لیے اپنا #Binance سالگرہ کا کارڈ شیئر کریں!
سرگرمی کی مدت: 2022-07-04 کو 06:00 (UTC) بجے سے 2022-07-17 کو 23:59 (UTC) بجے تک
  • اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں، اور @binance کو فالو کریں۔
  • #BinanceTurns5 کے سرگرمی کے صفحے سے اپنے حسبِ منشاء سالگرہ کے کارڈ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • اپنے حسبِ منشاء سالگرہ کے کارڈ کو ایک ٹویٹ میں شیئر کریں، جس میں ایک #Binance صارف کے طور پر آپ کے گزرے وقت کے دوران سیکھی گئی کوئی ایک چیز، نیز #BinanceTurns5 کا ہیش ٹیگ شامل ہو۔
BNB کی صورت میں $200 فی کس جیتنے کے لیے نیچے دی گئی شرائط و ضوابط میں بیان کردہ انتخابی معیار کی بنیاد پر 25 اہل صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس تشہیر میں داخل ہو کر یا حصہ لے کر ("چیلنج")، شامل ہونے والا ہر فرد یا شریک ("شامل فرد") ان شرائط و ضوابط ("شرائط و ضوابط") اور Binance کے متعلقہ ادارے ("Binance") اور/یا چیلنج کے متعلقہ اداروں (جیسا کہ نیچے بیان کیا گیا ہے) کے فیصلوں کی پابندی سے اتفاق کرتے ہیں، جوکہ حتمی ہیں اور ہر اعتبار سے ناقابل ترمیم ہیں۔
1. اہلیت: جب تک کہ کچھ اور واضح نہ کر دیا جائے، یہ چیلنج صرف ایسے افراد کے لیے کھلا ہے (i) جن کی عمر داخلے کے وقت اٹھارہ (18) سال یا اس سے زیادہ ہو (یا اس مقام کے دائرہ اقتدار میں قانونی طور پر قابل اطلاق بالغ عمر ہو جہاں یہ شامل فرد رہائش پذیر ہے)، اور ایک جائز پاسپورٹ کا نمبر بھی موجود ہو؛ (ii) جو چیلنج کی مدت کی شروعات سے قبل ایک فعال ای میل اکاؤنٹ کے حامل ہوں اور جنہیں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو؛ اور (iii) جو اعلانات، تشہیراتی امواد یا شامل ہونے والے افراد کے لیے دستیاب بنائے جانے والے چیلنج سے متعلقہ دیگر مواصلات ("چیلنج کے امواد") میں واضح کردہ داخلے کے تمام معیارات پر پورا اترتے ہوں ۔ Binance کے ملازمین، افسران اور نمائندے، اور ایسے ملازمین، افسران اور نمائندگان کے قریبی رشتہ داران (جیسے کہ، والدین، شریک حیات، بہن بھائی، بچے، دادا/دادی/نانا/نانی، سوتیلے والدین، سوتیلے بچے اور سوتیلے بہن بھائی، اور ان کے متعلقہ شریک حیات، اور ایک ہی چھت تلے رہنے والے افراد، چاہے ان کا آپس میں کوئی رشتہ ہو یا نہ ہو) یا اس سے منسلک کمپنیز، پیرنٹ کمپنیز، ذیلی کمپنیز، شریک تشہیراتی شراکت داران، اشتہارات اور تشہیراتی ایجنسیز، ویب ماسٹرز اور چیلنج کی تخلیق، ڈیزائن، عمل درآمد، پیداوار، یا تکمیل میں شامل کوئی بھی کمپنی ( اجتماعی طور پر، "چیلنج میں شامل ادارے") شامل ہونے کے اہل نہیں ہیں۔
2. چیلنج کی مدت: اس چیلنج میں موجود ہر سرگرمی کے لیے سرگرمی کی مدت مندرجہ ذیل ہے:
  • سرگرمی 1: #BinanceSong چیلنج کا آغاز ہوتا ہے بوقت 24-06-2022 از 13:00 (UTC) اور اختتام ہوتا ہے بوقت 15-07-2022 از 23:59 (UTC)۔
  • سرگرمی 2: #BinanceTurns5 کے سالگرہ کے کیک کے چیلنج کا آغاز ہوتا ہے بوقت 25-06-2022 از 13:00 (UTC) اور اختتام ہوتا ہے بوقت 15-07-2022 از 23:59 (UTC)۔
  • سرگرمی 3: #BinanceTurns5 کے CZ کے لیے سالگرہ کی ٹوپی کے چیلنج کا آغاز ہوتا ہے بوقت 27-06-2022 از 13:00 (UTC) اور اختتام ہوتا ہے بوقت 08-07-2022 از 23:59 (UTC)۔
  • بونس کی سرگرمی: #Binance سالگرہ کارڈ کا چیلنج 2022-07-04 کو 06:00 (UTC) بجے سے شروع ہو گا اور 2022-07-17 کو 23:59 (UTC) بجے ختم ہو گا۔
Binance کا کمپیوٹر اس چیلنج میں داخلے کے وقت کا حساب رکھنے والی باضابطہ ڈیوائس ہے۔
3۔ کس طرح سے داخل ہوا جائے:
سرگرمی 1 کے لیے: ایک #BinanceSong تخلیق کریں
  • ایک #Binance کا گانا تخلیق کریں اور BinanceTurns5 اور #BinanceSong ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے Twitter، Facebook، Instagram، یا Tiktok پر یہ گانا شیئر کریں۔
  • یہ گانا ایک میوزک ویڈیو کی شکل میں اپلوڈ کیا جانا چاہیئے - یہ فیصلہ شامل ہونے والے فرد کا ہو گا کہ آیا شامل ہونے والا فرد اس ویڈیو میں دکھائی دینا چاہتا ہے یا نہیں۔
  • شامل افراد پر یہ لازم ہے کہ جیتنے والے افراد کا اعلان ہونے تک متعلقہ سوشل میڈیا چینل کو فالو کریں، اور اس سرگرمی کو شیئر کریں۔
  • @binance کی طرف سے کی جانے والی متعلقہ پوسٹ ("سرگرمی کی پوسٹ") میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ "عوامی" پر سیٹ ہونا چاہیئے۔
شامل افراد پر لازم ہے کہ وہ ایک (1) بار داخلے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ان شرائط و ضوابط کی تعمیل کریں۔
سرگرمی نمبر 2 کے لیے:
  • #Binance کیک یا کپ کیک بیک کریں یا خریدیں اور اس کو Binance یا کرپٹو کے عناصر سے مزین کریں۔
  • #BinanceTurns5 and #BinanceCake کا استعمال کرتے ہوئے اس تخلیق کو Twitter، Facebook، یا Instagram پر شیئر کریں۔
  • شامل افراد پر یہ لازم ہے کہ جیتنے والے افراد کا اعلان ہونے تک متعلقہ سوشل میڈیا چینل کو فالو کریں، اور اس سرگرمی کو شیئر کریں۔
  • @binance کی طرف سے کی جانے والی متعلقہ پوسٹ ("سرگرمی کی پوسٹ") میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ "عوامی" پر سیٹ ہونا چاہیئے۔
شامل افراد پر لازم ہے کہ وہ ایک (1) بار داخلے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ان شرائط و ضوابط کی تعمیل کریں۔
سرگرمی نمبر 3 کے لیے:
  • اپنے موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر CZ کی تصویر کے ٹمپلیٹ کو محفوظ کریں اور پارٹی کے لیے ایک ٹوپی بنائیں۔
  • #BinanceTurns5 اور #CZBdayHat کا استعمال کرتے ہوئے ایڈٹ کرہ تصویر کو Twitter، Facebook، یا Instagram پر شیئر کریں
  • اس ٹوپی کا ڈیزائن آپ کی پسند کا ہو سکتا ہے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیت جتنی زیادہ ہو گی، آپ کے جیتنے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا!
  • شامل افراد پر یہ لازم ہے کہ جیتنے والے افراد کا اعلان ہونے تک متعلقہ سوشل میڈیا چینل کو فالو کریں، اور اس سرگرمی کو شیئر کریں۔
  • @binance کی طرف سے کی جانے والی متعلقہ پوسٹ ("سرگرمی کی پوسٹ") میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ "عوامی" پر سیٹ ہونا چاہیئے۔
شامل افراد پر لازم ہے کہ وہ ایک (1) بار داخلے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ان شرائط و ضوابط کی تعمیل کریں۔
بونس سرگرمی کے لیے:
  • #BinanceTurns5 کے سرگرمی کے صفحے سے اپنے حسبِ منشا سالگرہ کے کارڈ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • #BinanceTurns5 کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے کارڈ کو Twitter پر شیئر کریں۔
  • شامل ہونے والے افراد کو ٹویٹ میں ایک ایسی چیز لازماً شیئر کرنی چاہیئے جو انہوں نے Binance صارف بننے کے بعد سیکھی ہے، مثال کے طور پر، جب سے میں Binance کا صارف بنا ہوں، میں نے فیاٹ کو کرپٹو میں تبدیل کرنے کا طریقہ سیکھا ہے۔
  • شامل ہونے والے افراد پر یہ لازم ہے کہ جیتنے والے افراد کا اعلان ہونے تک Binance کے Twitter اکاؤنٹ کو فالو کریں، اور اس سرگرمی کو شیئر کریں۔
  • @binance کی طرف سے کی جانے والی متعلقہ ٹویٹ ("سرگرمی کی ٹویٹ") میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ "عوامی" پر سیٹ ہونا چاہیئے۔
شامل افراد پر لازم ہے کہ وہ ایک (1) بار داخلے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ان شرائط و ضوابط کی تعمیل کریں۔
نامکمل، نااہل، کرپٹ شدہ، نقالی پر مبنی، گمشدہ، تاخیر شدہ یا گمراہ کن، دھوکہ دہی پر مبنی اندراجات سمیت اس قسم کے اندراجات کو Binance کی ذاتی اور مکمل صوابدید پر چیلنج سے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے جو بصورت دیگر شرائط و ضوابط کی تعمیل نہ کرتے ہوں۔ اہلیت کے معیار (عمر اور رہائش سے متعلقہ تمام تقاضوں سمیت) پر پورا نہ اترنے والے افراد کی جانب سے جمع کروائے جانے والے اندراجات غیر مؤثر ہوں گے۔ اندراجات جمع کروانے کے لیے کسی بھی قسم کے اسکرپٹس،کمپیوٹر پروگرامز، روبوٹ کی جانب سے دہرائے جانے والے، میکرو، خودکار، پروگرام کردہ یا اندراج کے اسی طرح کے دیگر خودکار طریقوں یا نمائندگان کا استعمال اس فرد یا اس فرد کے نمائندگان کی جانب سے جمع کروائے جانے والے تمام اندراجات کو غیر مؤثر بنا دے گا۔ Binance ایسے افراد کی جانب سے کسی بھی قسم کے اندراج کو نااہل قرار دے دے گا جو اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ ان شرائط و ضوابط کی تعمیل میں جمع کروائے گئے اندراجات سمیت ایسے ہر اندراج کو "اہل اندراج" تصور کیا جاتا ہے جنہیں کالعدم یا غیر مؤثر قرار نہ دیا گیا ہو۔ تمام اندراجات Binance کی ملکیت ہیں۔
چیلنج میں داخل ہوتے ہوئے، شامل ہونے والا فرد: (a) اس امر پر اتفاق کرتا ہے کہ وہ ان شرائط و ضوابط اور Binance کی جانب سے ان شرائط و ضوابط کی تشریح اور Binance کے ایسے فیصلوں کی پابندی کرے گا، جو ہر لحاظ سے حتمی اور ناقابل ترمیم ہیں؛ (b) ان شرائط و ضوابط کی تعمیل کو تسلیم کرتا ہے؛ اور (c) کسی بھی یا تمام وفاقی، ریاستی اور مقامی قوانین، اصولوں اور ضوابط کی تعمیل پر اتفاق کرتا ہے۔ انعام جیتنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا ان شرائط و ضوابط میں بیان کردہ تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔
4. ہدایات اور مواد کی پابندیاں:
یہ لازم ہے کہ اندراج انگریزی زبان میں ہو اور اس میں مطلوبہ ہیش ٹیگز بھی شامل ہوں۔
اندراج میں ہرگز ایسا مواد شامل نہیں ہونا چاہیئے جو دیگر کسی بھی فریق ثالث کے حقوق کی خلاف ورزی یا ان میں دخل اندازی کرتا ہو، جن میں رازداری، تشہیر، حق اشاعت، ٹریڈ مارک، یا دیگر دانشورانہ املاک کے حقوق شامل ہیں، تاہم ان تک محدود نہیں ہیں۔
یہ لازم ہے کہ شمولیت کا طریقہ، Binance، ان کے متعلقہ مالکان اور ملازمین، یا سرگرمی سے وابستہ کسی دوسرے شخص یا فریق کے لیے بدنامی یا شرمندگی کا باعث نہ بنے۔
شمولیت میں ہرگز ایسا مواد شامل نہیں ہونا چاہیئے جو نامناسب، نازیبا، فحش، نفرت آمیز، پر تشدد، ہتک آمیز، بہتان تراشی پر مبنی، یا رُسوا کن ہو۔
شمولیت میں لاٹریز، جوا بازی، تمباکو، شراب یا منشیات، پورنوگرافی، بالغ افراد سے متعلقہ مواد، یا جنسی طور پر قابلِ تردید دیگر مواد سے متعلقہ کسی قسم کے امواد ہرگز شامل نہ ہوں۔
اندراج میں ہرگز ایسی کوئی چیز شامل نہیں ہونی چاہیئے جو کسی بھی گروپ یا فرد کے خلاف تعصب، نسل پرستی، نفرت، یا نقصان کو فروغ دے یا نسل، صنف، مذہب، قومیت، معذوری، جنسی شناخت، یا عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی حمایت کرے۔
شمولیت میں ہرگز ایسا مواد شامل نہ ہو جو غیر قانونی ہو، یا جو اس دائرہ کار کے قوانین یا ضوابط کی خلاف ورزی کرے یا ان کے برعکس ہو جہاں شمولیت اختیار کی گئی تھی۔
یہ لازم ہے کہ شمولیت کسی بھی طرح سے قابلِ اطلاق وفاقی، ریاستی، صوبائی یا مقامی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرے؛ اور اسے کسی عوامی فورم میں پیشکش کے لیے لازماً موزوں ہونا چاہیئے۔
5. انعامات:
چیلنج کے انعامات Binance کی جانب سے کی جانے والی وضاحت ("انعام") کے مطابق ہوں گے۔ اس تشہیر کے لیے، جیتنے والے کل 41 افراد کا انتخاب کیا جائے گا جو BNB کی صورت میں $10,000 کا انعامی پول جیتنے کے اہل ہوں گے، جس کا طریقہ حسب ذیل ہے:
  • سرگرمی نمبر 1 جیتنے والا فرد BNB کی صورت میں $2,000 جیتے گا۔
  • سرگرمی نمبر 2 جیتنے والے دس افراد میں سے ہر ایک BNB کی صورت میں $250 (کل: BNB کی صورت میں $2,500) جیتے گا۔
  • سرگرمی نمبر 3 جیتنے والے پانچ افراد میں سے ہر ایک BNB کی صورت میں $100 (کل: BNB کی صورت میں $500) اور CZ کے ساتھ ایک AMA سیشن جیتے گا۔
  • بونس سرگرمی جیتنے والے 25 افراد BNB کی صورت میں $200 فی کس جیتیں گے (کل: BNB کی صورت میں $5,000)۔
انعام، BNB (کل $10,000 کے برابر) کی صورت میں ادا کیا جائے گا اور جیتنے والے فرد کے توثیق شدہ Binance اکاؤنٹ میں BNB کی تقسیم کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ انعام کے حصول کے لیے، اس صورت میں جیتنے والے ممکنہ فرد سے Binance اکاؤنٹ بنانے اور اس کی توثیق کروانے کے لیے کہا جائے گا اگر پہلے سے ہی ان کا Binance اکاؤنٹ موجود نہ ہو۔ یہ لازم ہے کہ چیلنج کی مدت ختم ہونے سے قبل جیتنے والے فرد کے پاس ایک فعال اور توثیق شدہ Binance اکاؤنٹ موجود ہو۔ جیتنے والا ممکنہ فرد، اس صورت میں انعام سے محروم ہو جائے گا، اگر وہ انعام کی اطلاع کے بعد اڑتالیس (48) گھنٹوں کے اندر اندر پہلے سے موجود Binance اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کرتا۔ اکاؤنٹ کی تخلیق کے لیے شناختی توثیق کی خاطر ذاتی معلومات کی جمع کاری کا تقاضا کیا جائے گا (جن میں پاسپورٹ/تصویری ID اور شناختی توثیق کے سوالات کے ایک سلسلے کی تکمیل شامل ہیں)۔ اگر جیتنے والا ممکنہ فرد Binance اکاؤنٹ نہیں بناتا اور/یا اگر Binance کی مکمل صوابدید کے تعین کے مطابق ان کا Binance اکاؤنٹ توثیق شدہ اور اچھی ساکھ کا حامل نہ ہوا، تو اس صورت میں انہیں نااہل قرار دے دیا جائے گا۔
جیتنے والے فرد کے Binance اکاؤنٹ پر انعام اپلوڈ کرنے سے قبل BNB کی مالیت کا تعین Binance کی جانب سے اس تاریخ اور وقت کے لیے سیٹ کردہ ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا جو Binance نے اپنی مکمل صوابدید پر منتخب کیا ہو گا۔ اگر جیتنے والے فرد کے ملک میں پیش کردہ انعام کے حصول پر کوئی پابندی عائد ہو، تو ایک متبادل انعام بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔
اگر کسی بھی وجہ سے انعام، یا انعام کا کوئی حصہ عدم دستیاب ہو جاتا ہے یا انعام یا اس سے متعلقہ کوئی بھی سرگرمی تاخیر کا شکار، منسوخ یا زیرالتواء ہونے سمیت، دیگر کسی بھی وجہ سے، Binance کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنی مکمل صوابدید پر چیلنج میں ترمیم کر سکے اور کسی متبادل انعام، یا پھر برابر یا اس سے زائد مالیت کا حامل، انعام کا ایک حصہ نواز سکے۔ جیتنے والے فرد کی جانب سے انعام کے کسی بھی متبادل، ٹرانسفر، تفویض یا مساوی نقد کی اجازت نہیں۔ Binance اور چیلنج میں شامل ادارے اس صورت میں کسی قسم کی ذمہ داری لینے یا فرض نبھانے کے پابند نہیں اگر جیتنے والا فرد انعام کو قبول کرنے یا اس کا استعمال کرنے سے قاصر یا عدم دستیاب ہوتا ہے، یا کسی بھی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتا۔ اس صورت میں انعام منسوخ کر دیا جائے گا، اگر جیتنے والا ممکنہ فرد انعام قبول نہیں کر پاتا یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ انعام "جوں کا توں" دیا جاتا ہے۔ شامل ہونے والے افراد اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ Binance اور چیلنج میں شامل اداروں نے صریحاً یا تجویز کردہ، واقعتاً یا قانوناً، انعام سے متعلقہ ایسی کسی بھی قسم کی وارنٹی، نمائندگی یا ضمانت نہیں دی اور نہ ہی اس کے ذمہ دار ہیں، جن میں کسی خاص مقصد کے لیے موزونیت یا قابل فروخت ہونے کی وارنٹی کی نشاندہی بھی شامل ہے۔ اشتہارات اور چیلنج کے دیگر امواد میں شامل انعامات کی کسی بھی قسم کی تصاویر صرف ایک مثال کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔ شک و شبہ سے بچنے کے لیے، Binance کی جانب سے بطور انعام عطا کیے جانے والے ٹوکنز واؤچرز اور کوپنز کی صورت میں دیے جا سکتے ہیں۔
6۔ جیتنے والے فرد کا انتخاب اور اطلاع: چیلنج "جیتنے والے فرد" کا تعین کئی عناصر کی بنیاد پر Binance کی جانب سے کیا جائے گا، جن میں شامل فرد کی پوسٹ(پوسٹس) کی تخلیقی صلاحیت، انفرادیت اور مقبولیت شامل ہیں۔
Binance کی جانب سے مقرر کردہ ججز ("ججز") Binance کی جانب سے واضح کردہ جج کرنے کے معیار (مجموعاً، "معیار") کے مطابق انعام جیتنے والے فرد کا انتخاب کریں گے۔ جیتنے والے فرد کا انتخاب اسی معیار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ جج کرنے کے معیار سے متعلقہ تمام معاملات کے حوالے سے ججز کا فیصلہ حتمی اور ناقابل اپیل ہو گا۔
یہ انعام اندراج کے ساتھ جمع کروائے جانے والے ای میل ایڈریس کے مجاز اکاؤنٹ ہولڈر کو دیا جائے گا چاہے جیتنے والا اندراج کسی بھی فرد کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو۔ اکاؤنٹ کا مجاز ہولڈر وہ فرد ہوتا ہے جسے کسی انٹرنیٹ سروس کے فراہم کنندہ یا دیگر ایسی تنظیم کی جانب سے ایک ای میل ایڈریس پر مختص کیا گیا ہو جو ای میل ایڈریسز یا ان ای میل ایڈریسز سے وابستہ ڈومین کے نام مختص کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ چیلنج کی مدت کے اختتام (یا Binance کی جانب سے واضح کردہ کسی اور وقت) پر جیتنے والے فرد کو انعام پر دعویٰ کرنے کے طریقے کے حوالے سے ہدایات کے ساتھ Binance کے آفیشل Twitter / Facebook / Instagram / TikTok اکاؤنٹ سے اس Twitter/ Facebook / Instagram / TikTok اکاؤنٹ پر براہ راست پیغام ("DM") کرتے ہوئے مطلع کیا جائے گا جو چیلنج میں شامل ہونے کے لیے استعمال کیا گیا۔ جیتنے والے فرد سے تقاضا کیا جائے گا کہ Binance کی جانب سے DM موصول ہونے کی تاریخ/وقت کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اس قسم کے DM کا جواب دے، نیز انہیں اپنی Binance کی صارفی ID، ایڈریس، ای میل ایڈریس اور/یا فون نمبر کی تصدیق بھی کرنی ہو گی۔
مزید براں، Binance اور چیلنج میں شامل اداروں کو عوامی سطح پر اعلان کرنے کا حق حاصل ہے، جس میں یا تو Binance کی ویب سائٹ، بذریعہ Binance ایپ، یا کسی بھی ایسے طریقے سے (جس میں سوشل میڈیا (مثلاً، Facebook، Twitter) شامل ہیں، تاہم ان تک محدود نہیں) جیتنے والے فرد کا اعلان کیا جائے گا، جو انہیں مناسب معلوم ہو۔ اگر ابتدائی براہ راست پیغام بھیجے جانے کے بعد 48 گھنٹوں (یا Binance کی جانب سے واضح کردہ کسی اور وقت) کے اندر ایک معقول کوشش کے باوجود بھی جیتنے والے فرد سے رابطہ ممکن نہیں ہوتا اور/یا وہ اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کا جواب دینے میں ناکام ہو جاتا/جاتی ہے، تو جیتنے والا فرد اپنے انعام سے محروم ہو جائے گا۔
7۔ جیتنے والے فرد کی توثیق: جیتنے والے فرد سے اس کی ممکنہ جیت کی اطلاع دیے جانے کے بعد اڑتالیس (48) گھنٹوں کے اندر اہلیت کا ثبوت پیش کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے، جس میں ڈرائیوز لائسنس، پاسپورٹ یا حکومت کی طرف سے جاری کردہ اسی قسم کی کسی اور شناختی دستاویز کی صورت میں، عمر، رہائش، اور شناخت کا ثبوت شامل ہے، تاہم ان تک محدود نہیں۔
جیتنے والا فرد آفیشل نہیں اور اس وقت تک اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی جب تک کہ وہ Binance کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات کو مکمل، اور ان پر دستخط کر کے انہیں لوٹا نہیں دیتا/دیتی۔ جیتنے کی اطلاع کے بعد اڑتالیس (48) گھنٹوں کے اندر فارمز موصول ہو جانے چاہئیں۔ اگر جیتنے والا فرد فراہم کردہ وقت کے اندر تمام ضروری فارمز مکمل نہیں کرتا اور/یا جیتنے والے فرد کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں، جیتنے والے اس قسم کے فرد کو نااہل قرار دے دیا جائے گا اور وہ انعام سے محروم ہو جائے گا، نیز جیتنے والے فرد کی حیثیت سے واجب الادا دیگر تمام مراعات منسوخ کر دی جائیں گی۔ کسی بھی صورت میں حصہ لینے سے قبل جیتنے والے فرد سمیت دیگر تمام مہمانان کو تمام قابل اطلاق دستاویزات مکمل کرنی ہوں گی بصورت دیگر اس قسم کے مہمان(مہمانان) کو حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جیتنے والے فرد کو آفیشل سطح پر فاتح قرار دے دیا جائے گا، بشرطیکہ جیتنے والا فرد شرائط و ضوابط کی تعمیل کرتا ہو اور کامیابی کے ساتھ اپنی اہلیت ثابت کر چکا ہو۔ Binance صریحاً کسی بھی ناگزیر وجہ کی بنیاد پر جیتنے والے فرد کے اعلان میں تاخیر کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
8. ٹیکسز: جیتنے والا فرد اپنی جائے رہائش کے دائرہ کار کے تقاضے کے مطابق انعام سے متعلقہ کسی بھی قسم کے اور تمام قابلِ اطلاق ٹیکسز (بشمول انکم اور ود ہولڈنگ ٹیکسز) کی ادائیگی اور رپورٹنگ کا ازخود ذمہ دار ہے؛ تاہم، اگر کوئی قانونی تقاضا ہو، تو Binance کسی بھی قسم کے قابلِ اطلاق ٹیکسز کو روک سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ جیتنے والے افراد کو آن بورڈنگ کے لیے ایک توثیقی عمل سے گزرنا پڑے اور کسی بھی قسم کے انعامات عطا کرنے سے قبل ان سے ٹیکس رپورٹنگ سے متعلقہ درخواست کردہ معلومات کی فراہمی کا تقاضا کیا جائے، جن میں نام، تاریخ پیدائش، ایڈریس، فون نمبرز اور سوشل سکیورٹی نمبر یا ٹیکس کے ادا کنندہ کا شناختی نمبر شامل ہیں۔ جیتنے والے فرد کو کوئی بھی انعام قبول کرنے یا اسے استعمال کرنے (جس میں اس کی ٹرانزیکشنز بھی شامل ہیں) کے ضمن میں ٹیکس کے اطلاقات کا تعین کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹنٹ یا ٹیکس پروفیشنل سے مشاورت کر لینی چاہیئے۔
9. جوابدہی اور ہرجانے سے لاتعلقی: انعام، Binance یا چیلنج میں شامل کسی بھی ادارے کی جانب سے، صریح یا مضمرہ ضمانت یا وارنٹی کے بغیر "جوں کا توں" پیش اور فراہم کیا جاتا ہے۔ کسی بھی صورت میں Binance یا چیلنج میں شامل کوئی بھی ادارہ چیلنج میں شامل ہونے والے فرد کی شرکت کے نتیجے میں یا اس سے متعلقہ کسی قسم کے براہ راست، خصوصی، حادثاتی، انتباہی، اصلاحی یا نتیجتاً سامنے آنے والے نقصانات (بشمول استعمال، ڈیٹا، کاروبار یا منافع جات کے نقصان) کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، خواہ ایسی ذمہ داری معاہدے پر مبنی کسی دعوے، وارنٹی، حق تلفی (غفلت سمیت)، سنگین ذمہ داری یا بصورت دیگر کسی اور چیز کے نتیجے میں سامنے آئی ہو، اور خواہ Binance اور/یا چیلنج میں شامل کسی بھی ادارے کو اس قسم کے خسارے یا نقصان کے امکان کے بارے میں مشورہ دیا گیا ہو یا نہ دیا گیا ہو۔
بعض دائرہ کار حادثاتی طور پر یا نتیجتاً ہونے والے نقصانات کے لیے ذمہ داری کی حدود یا استثنیٰ کی اجازت نہیں دیتی ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ مندرجہ بالا حدود یا استثنائات آپ پر لاگو نہ ہوں۔
چیلنج میں شامل ہوتے ہوئے، شریک فرد اس امر پر اتفاق کرتا ہے کہ وہ Binance اور چیلنج میں شامل دیگر کسی بھی اداروں کو ہر قسم کے دعووں، ضرر، چوٹوں یا کسی بھی قسم کے نقصانات کی صورت میں تمام ذمہ داری سے بری الذمہ قرار دے گا اور ایسے کسی بھی قسم کے دعوے، اقدام یا کارروائی کے حق سے دستبردار ہو جائے گا جومندرجہ ذیل کی وجہ سے، ان سے متعلقہ، یا اس تناظر میں وجود میں آ سکتے ہیں (i) چیلنج میں حصہ لینا، (ii) بلا تحدید، انعام کی قبولیت، تحویل، غلط استعمال یا استعمال کے نتیجے میں بلا واسطہ یا بالواسطہ ہونے والی موت، یا املاک کو نقصان، (iii) بدنامی، تشہیراتی حقوق کی خلاف ورزی، یا چیلنج کی رازداری یا انعام کی قبولیت اور استعمال؛ (iv) حق اشاعت کی خلاف ورزی، ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی، یا پھر چیلنج، انعام، یا پھر Binance کی چیلنج، شرکاء یا جیتنے والے فرد سے متعلقہ تشہیر اور مارکیٹنگ کی صورت میں یا ان سے متعلقہ دانشورانہ املاک کے سلسلے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے اقدام کے نتیجے میں سامنے آئیں گے؛ (v) چیلنج میں غیر مجاز انسانی مداخلت؛ (vi) کمپیوٹرز، سرورز، فراہم کنندگان، یا ٹیلیفون، یا نیٹ ورک لائنز سے متعلقہ تکنیکی نقائص؛ (vii) پرنٹنگ کے نقائص؛ (viii) ڈاک کا گم جانا، اس میں تاخیر ہو جانا، ترسیل زیر التواء ہونا، غلط پتے پر بھیج دینا یا ترسیل پہنچ نہ پانا؛ (ix) چیلنج کے انتظام یا اندراجات پر عمل درآمد کے نقائص؛ یا (x) اشخاص یا پراپرٹی کو چوٹ یا ایسا نقصان (جس میں چیلنج میں شرکت یا اس سے متعلقہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے یا انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے نتیجے میں کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائسز کو ہونے والے نقصانات بھی شامل ہیں) پہنچنا، جو کسی فرد کی چیلنج میں شرکت یا کسی انعام کی وصولی یا استعمال کے نتیجے میں بلا واسطہ یا بالواسطہ، جزوی یا مکمل طور پر پیش آیا ہو۔ شامل فرد ایسی ہر قسم کی چوٹ یا نقصان کی ذمہ داری لیتا ہے، جو چیلنج میں شرکت، یا انعام یا انعام کے کسی جزو کی قبولیت، وصولی، یا استعمال کی وجہ سے ہوا ہو، یا ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہو۔ شامل فرد مزید اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہے کہ کارروائی کے لیے اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام میں، Binance اور/یا چیلنج میں شامل اداروں کی ذمہ داری انعام کی مالیت تک محدود ہو گی، اور کسی بھی صورت میں چیلنج میں شامل ادارے اٹارنی کی فیس کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
Binance اور چیلنج میں شامل ادارے ایسے اندراجات کی کوئی ذمہ داری نہیں اٹھاتے، اور ان اندراجات کو نااہل قرار دیں گے، جو: چوری شدہ، موخر کردہ، گم شدہ، ناجائز، نامکمل، نا درست، ناقابلِ فہم، تبدیل کردہ، جعلی، غیر مجاز، دھوکہ دہی پر مبنی، نقصان زدہ، خراب، تاخیر کا شکار، غلط ہدایات پر مبنی، غیر ترسیل کردہ، غیر موصول شدہ ہوں، یا جن کے اندراج کی معلومات نا درست یا غلط ہوں، خواہ وہ چیلنج سے منسلک یا اس میں استعمال کردہ کسی بھی قسم کے آلات یا پروگرامنگ کے باعث ہوں، یا چیلنج میں اندراجات پر ہونے والی کارروائی کے دوران کسی انسانی، مکینیکل یا الیکٹرانک نقص، یا دیگر ایسے نقائص کی وجہ سے ہوں جو شرائط و ضوابط کے اندر یا چیلنج سے متعلق اشتہارات میں ظاہر ہوتے ہیں۔ Binance اور چیلنج میں شامل ادارے پیشکش کی پرنٹنگ، چیلنج کی انتظامیہ، شمولیتوں پر کارروائی، جیتنے والے افراد کی شناخت، انعام اور جیتنے والے فرد کے اعلان، اور انعام کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی ٹائپوگرافیکل یا دیگر غلطیوں، کسی بھی ٹیلی فون نیٹ ورک یا لائنز، کمپیوٹر سسٹمز، آن لائن سسٹمز، سرورز یا فراہم کنندگان، کمپیوٹر آلات، سافٹ ویئر، کسی بھی ای میل یا پلیئرز کے تکنیکی مسائل یا انٹرنیٹ یا کسی بھی ویب سائٹ بشمول binance.com پر ٹریفک کے باعث ناکامی، یا اسی قسم کے کسی بھی مجموعے کے سلسلے میں کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے، جن میں چیلنج میں شرکت کرنے والے فرد، کسی بھی مواد کو اپلوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے نتیجے میں شامل ہونے والے فرد یا کسی دوسرے فرد کے کمپیوٹر سسٹم/سافٹ ویئر کو کسی بھی قسم کا ضرر یا نقصان شامل ہیں، تاہم ان تک محدود نہیں۔ شمولیت کو خودکار یا غیر مستحکم بنانے کے لیے کسی بھی ڈیوائس کا استعمال ممنوع ہے اور اس طرح سے موصول ہونے والی تمام شمولیتیں کالعدم کر دی جائیں گی۔ Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی ایسے شخص کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جس کے متعلق اسے شبہ ہو یا پتہ چلے کہ وہ (i) شمولیت کے عمل یا چیلنج کے آپریشن میں چھیڑ چھاڑ کرتا ہے؛ (ii) خلل ڈالنے والے انداز میں کام کرنے، یا کسی دوسرے شخص کو ناراض کرنے، اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے، دھمکی دینے یا ہراساں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؛ (iii) ایسے رویے کا مظاہرہ کرتا ہے جو جیتنے والے فرد، Binance اور چیلنج میں شامل ادارے کے لیے رسوائی کا باعث بنے؛ (iv) چیلنج کے سلسلے میں جمع کروائے گئے کسی بھی قسم کے قانونی دستاویزات پر غلط معلومات دے چکا ہے؛ یا (v) ان شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث پایا جاتا ہے۔
جیتنے والے کسی بھی فرد کی طرف سے ان شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کا نتیجہ چیلنج جیتنے والے فرد کی نااہلی کی صورت میں نکلے گا اور جیتنے والے فرد کی حیثیت سے اسے واجب الادا تمام مراعات کو فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔
10. حقوق کی فراہمی: ماسوائے اس کے جہاں قانون کی رو سے ممنوع ہو، چیلنج میں داخل ہوتے ہوئے اور/یا انعام جیتتے ہوئے، شامل ہونے والا فرد اپنے نام، تصویر، فوٹو گراف، مماثلتوں، سوانحی معلومات، شمولیت، شامل ہونے والے فرد سے متعلقہ بیانات (اگر سچائی پر مبنی ہوں) اور انعام سے متعلقہ کسی بھی ویڈیو فوٹیج کے لیے چیلنج میں شامل تمام تشہیراتی اداروں، اب یا بعد ازاں تشہیراتی یا دیگر کاروباری مقاصد کے لیے، عالمی سطح پر اور دائمی طور پر، کسی بھی قسم کے اضافی معاوضے کے بنا، ان کے استعمال کی اٹل رضامندی دیتا ہے اور اس کے علاوہ Binance یا چیلنج میں شامل اداروں کو رضامندی فراہم کرتا ہے کہ وہ جیتنے والے افراد کی فہرست میں اس کے نام کا اندراج کر سکیں۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ ممکن ہے کہ Binance کسی بھی قسم کی شمولیتوں کو تسلیم یا واپس نہ کرے۔
11. خطرے کی یاددہانی: شامل ہونے والے افراد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات (ڈیجیٹل کرنسیز، ان کے ڈیریویٹوز یا ایک خاص مالیت کے حامل دیگر اقسام کے ڈیجیٹل اثاثے) کی ٹریڈنگ یا ہولڈنگ میں شامل خطروں کو سمجھتے ہیں، اور انہیں تجویز کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق ہی سمجھداری سے کام کریں اور ذمہ داری کے ساتھ ٹریڈ انجام دیں؛ Binance ٹریڈنگ سے متعلقہ ایسے کسی بھی رویے کی ذمہ داری نہیں لیتا جس کے نتیجے میں بلاواسطہ یا بالواسطہ نقصان کا سامنا کرنا پڑے۔
12. عمومی شرائط: Binance اور چیلنج میں شامل ادارے (i) چیلنج کو کسی بھی وقت منسوخ کرنے (بشمول چیلنج کی مدت کے دوران) یا چیلنج کی شرائط میں کسی بھی وجہ سے، یا بنا کسی وجہ کے ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور (ii) اگر خدائی آفات، جنگ، قدرتی آفات، موسم، دہشت گردی کے خطرات یا کارروائیوں، ہڑتالوں، لاک آؤٹس، مزدوری کے تنازعات، کام کی بندشوں، آگ، حکومتی کارروائیوں کی وجہ سے تاخیرات، رکاوٹوں یا ناکامیوں، یا Binance یا چیلنج میں شامل اداروں کے معقول اختیار سے باہر ہونے والے دیگر واقعات کی وجہ سے چیلنج منعقد نہیں ہو سکتا یا انعام نہیں دیا جا سکتا ہے تو یہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ اگر، کسی بھی وجہ سے چیلنج منصوبہ بندی کے مطابق چلانے کے قابل نہیں ہے، جس میں، بلا تحدید، کمپیوٹر وائرس کے انفیکشن، بگز، جعلسازی، غیر مجاز مداخلت، دھوکہ دہی، تکنیکی خرابی، یا Binance یا چیلنج میں شامل اداروں کے معقول اختیار سے باہر دیگر ایسی وجوہات شامل ہیں جو Binance کے ذاتی ارادے میں، چیلنج کے انتظام، سلامتی، انصاف، دیانتداری یا مناسب طرز عمل کو متاثر یا ناکارہ بناتی ہیں، تو Binance اپنی صوابدید پر، چیلنج، یا چیلنج کے کسی بھی حصے کو منسوخ، ختم، اس میں ترمیم یا اسے معطل کرنے کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔ اگر چیلنج یا چیلنج کا کوئی حصہ چیلنج کی مدت کے اختتام سے قبل ختم ہو جاتا ہے یا اس میں ترمیم کی جاتی ہے، تو اس سلسلے میں ایک نوٹس binance.com پر یا اس قسم کے دیگر طریقوں کے ذریعے پوسٹ کیا جائے گا جس کا تعین Binance یا چیلنج میں شامل ادارے کریں گے۔ Binance اور چیلنج میں شامل ادارے چیلنج کی مدت کے دوران وقتاً فوقتاً ان شرائط و ضوابط میں ترمیم اور تبدیلی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کسی بھی فرد کی جانب سے چیلنج کی جائز سرگرمیوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے یا ان کی بیخ کنی کرنے جیسے اقدامات کو مجرمانہ اور شہری قانون کی خلاف ورزی سمجھ جائے گا، اور اس قسم کی کسی بھی کوشش کی صورت میں، Binance کو یہ حق حاصل ہے کہ ایسے کسی بھی فرد سے اس حد تک تک تلافی و ہرجانہ (بشمول اٹارنی کی فیس) وصول کرے جہاں تک قانون کی رو سے اجازت ہے۔
ان شرائط و ضوابط کے غلط یا ناقابلِ نفاذ ہونے کی صورت میں کسی دوسری شق کی درستگی یا قابلِ نفاذ ہونے کی صلاحیت متاثر نہیں ہو گی۔ شرائط و ضوابط کی کسی بھی شق کے غلط یا بصورت دیگر ناقابل نفاذ یا غیر قانونی ہونے کا تعین ہونے کی صورت میں، دیگر شقیں نافذ العمل رہیں گی اور ان کی تشریح ان کی اپنی شرائط کے مطابق اس طرح سے کی جائے گی گویا ان میں غلط یا غیر قانونی شق موجود ہی نہ تھی۔ Binance کی جانب سے ان شرائط و ضوابط میں موجود کسی بھی شرط کے نفاذ میں ناکامی کی صورت میں اس مخصوص شرط یا ان شرائط و ضوابط میں موجود کسی دوسری شق کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ شامل ہونے والا فرد ان شرائط و ضوابط میں ابہام کا دعویٰ کرنے کے حوالے سے ہر قسم کے حقوق سے دستبردار ہونے سے اتفاق کرتا ہے۔ عنوانات صرف حوالہ جاتی سہولت کے لیے ہیں اور یہ کسی بھی طرح سے ان شرائط و ضوابط یا ان میں موجود کسی شق کے معانی یا مقصد پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ چیلنج سے متعلقہ مواد، رازداری کی پالیسی یا ویب سائٹ پر استعمال کی شرائط اور/یا ان شرائط و ضوابط کی شرائط و ضوابط میں موجود اعلامیے یا دیگر بیانات کے مابین تضاد یا عدم مطابقت ہونے کی صورت میں، اصل شرائط و ضوابط غالب، موثر اور نافذ العمل ہوں گی اور تضاد کو Binance کی ذاتی اور مکمل صوابدید کے مطابق حل کیا جائے گا۔
13. رازداری: Twitter / Facebook / Instagram / TikTok پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کروائی گئی تمام تر معلومات، جہاں قابلِ اطلاق ہو متعلقہ پلیٹ فارم کی رازداری کی پالیسی، سروس کی شرائط اور دیگر قواعد اور پالیسیوں کے تابع ہیں۔ شامل ہونے والے افراد کی طرف سے جمع کروائی گئی اور Binance کی جانب سے اکٹھی کی گئی تمام معلومات شامل ہونے والے فرد کی شمولیت کے حوالے سے: https://www.binance.com/en/terms Binance ("استعمال کی شرائط") پر دستیاب ویب سائٹ کی شرائط اور: https://www.binance.com/en/privacy ("رازداری کی پالیسی") پر دستیاب Binance کی رازداری کی پالیسی کے تابع ہوں گی۔ اس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے، شامل ہونے والا فرد اس بات سے متفق ہے کہ Binance اس کی جانب سے شمولیت کے وقت جمع کروائی گئی ذاتی معلومات کو اکٹھا اور استعمال کر سکتا ہے، اور تسلیم کرتا ہے کہ اس نے رازداری کی پالیسی کو پڑھ لیا ہے اور قبول کر لیا ہے۔
14. تنازعات کا حل - فورم، ثالثی، کلاس ایکشن کی دستبرداری، گورننگ کا قانون:** استعمال کی شرائط میں طے شدہ تنازعاتی حل کے طریقوں، گورننگ کے قانون، ثالثی اور فورم کو مربوط کرنے اور اس قسم کی ثالثی کے قواعد، کلاس ایکشن کی دستبرداریوں اور ان سے متعلقہ معاملات سے متعلقہ شقیں مکمل طور پر یہاں بیان کیے جانے کی صورت میں ان شرائط و ضوابط پر لاگو ہوں گی، بشرطیکہ اس طرح کی شقوں میں "ان شرائط" کے ہر قسم کے حوالہ جات کو، محض ان شرائط و ضوابط کے حوالہ جات کے مقصد سے ہی پڑھا جائے۔
15. شرائط و ضوابط کی رسائی: شرائط و ضوابط کی ایک کاپی بذریعہ www.binance.com دستیاب ہے۔ جہاں قانون کی رو سے درکار ہو، Binance ان لوگوں کو چیلنج جیتنے والے فرد(افراد) کا نام مہیا کرے گا جو اس کی درخواست کریں گے۔ کسی جیتنے والے فرد کے نام کے لیے: (i) اپنے مقامی ملحقہ مینیجر کو اس عنوان کے ساتھ ایک ای میل بھیجیں: چیلنج کا نام - جیتنے والے افراد کی فہرست۔ جیتنے والے فرد کے نام کے لیے تمام درخواستیں چیلنج کی مدت کے اختتام پر دو (2) دن کے اندر موصول ہو جانی چاہئیں۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-06-24
ہمیں ان جگہوں پر تلاش کریں
نوٹ: یہ اعلان آخری مرتبہ 2022-07-04 کو بونس کی سرگرمی کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثہ جات کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا زائد امکان ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے قبل آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرہ برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینی چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔