کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
NFT
فیڈ
USD

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں
Binance P2P کی ریفرل تشہیر: iPhone 14 جیتنے کا موقع حاصل کریں اور انعامات کی صورت میں 3,000 BUSD شیئر کریں!

Binance P2P کی ریفرل تشہیر: iPhone 14 جیتنے کا موقع حاصل کریں اور انعامات کی صورت میں 3,000 BUSD شیئر کریں!

2022-11-29 19:39
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
یاددہانی: انعامات کا اہل بننے کے لیے سرگرمی کے مرکزی صفحے پر [Register now] بٹن پر کلک کریں
Binance P2P ان صارفین کے لیے ایک نئی تشہیر کا آغاز کر رہا ہے جو اپنے دوستوں کو Binance میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں! انعامات کی صورت میں 3,000 BUSD کا شیئر حاصل کرنے کے لیے اپنے دوستوں کو پہلی مرتبہ Binance P2P سے متعارف کروائیں!
سب سے بہترین ریفر کنندہ جس کے پاس سب سے زیادہ تعداد میں کامیاب ریفرلز ہوں گے، نیز اس تشہیر کی مدت کے دوران Binance P2P پر سب سے زیادہ ٹریڈنگ کا حجم رکھنے والے ریفرل کو بھی، فی کس iPhone 14 (128GB) ملے گا۔
تشہیر کی مدت: 2022-12-01 کو 08:00 بجے سے 2022-12-31 کو 08:00 (UTC) بجے تک
iPhone 14 (128GB) جیتنے کا موقع حاصل کریں اور انعامات کی صورت میں 3,000 BUSD شیئر کریں (فقط ریفرکنندگان کے لیے)
اس تشہیر میں انعامات کا اہل بننے کے لیے، ریفر کنندگان کو اس تشہیر میں اپنی شرکت کی تصدیق کرنے اور اپنے دوستوں کو ایک منفرد اسٹینڈرڈ ریفرل لنک/ID کے ذریعے Binance اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لیے مدعو کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اسٹینڈرڈ ریفرل لنک/ID حاصل کرنے کے لیے، صارفین کو چاہیئے کہ وہ "جدید ریفرل سیٹنگ" کی ذیل میں "نوٹ" سیکشن میں "P2PNEW" کوڈ کا اندراج Binance ایپ پر کریں، یا Binance ویب سائٹ پر "ریفرل سیٹنز کو تبدیل کریں"۔
ریفرل ٹاسک کے کامیاب ہونے کے لیے، ریفرلز پر لازم ہے کہ وہ:
  • اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کو مکمل کریں اور تشہیر کی مدت کے دوران سرگرمی کے صفحے پر موجود [register now] بٹن کو کلک کریں
  • تشہیر کی مدت کے دوران ایک ہی ٹرانزیکشن میں کسی بھی کرپٹو کرنسی کے لیے کم سے کم $10 کے برابر پہلی خریداری کو Binance P2P پر مکمل کریں۔
اہل ریفر کنندگان کی درجہ بندی اس بنیاد پر کی جائے گی کہ تشہیر کی مدت کے دوران ان کے پاس مجموعی طور پر کتنے کامیاب ریفرلز موجود ہیں۔ 30 بہترین ریفر کنندگان اپنے کامیاب ریفرلز کی متعلقہ تعداد کی بنیاد پر ٹوکن واؤچرز کی مد میں 3,000 BUSD شیئر کرنے کے اہل ہوں گے، جو 30 بہترین اہل ریفر کنندگان کے تمام کامیاب ریفرلز کے تناسب کے مطابق ہو گا۔ ہر اہل ریفر کنندہ کے انعام کی انتہائی حد ٹوکن واؤچر کی صورت میں 200 BUSD ہے۔
  • انعامات کا حساب: ہر اہل ریفر کنندہ کا انعام = (ریفر کنندہ کے کامیاب ریفرلز کی تعداد / 30 بہترین اہل ریفر کنندگان کے کامیاب ریفرلز کی کل تعداد) * ٹوکن واؤچرز کی مد میں 3,000 BUSD۔
3,000 BUSD مالیت کے ٹوکن واؤچر کے انعامی پول سے، ایسا بہترین ریفر کنندہ جو تشہیر کے دوران سب سے زیادہ کامیاب ریفرلز کی تعداد کا حامل ہو گا، وہ BUSD ٹوکن واؤچرز کی صورت میں iPhone 14 (128GB) حاصل کرنے کا اہل ہو گا۔ ریفر کنندہ کو اہل ہونے کے لیے تشہیر کے دوران کم سے کم 20 کامیاب ریفرلز حاصل کرنے ہوتے ہیں۔
تشہیر B: اپنے دوست کے اسٹینڈرڈ ریفرل لنک/ID کے ذریعے Binance میں شامل ہوں اور iPhone 14 (128GB) جیتنے کا موقع پانے کے لیے اپنی پہلی P2P ٹریڈ کو مکمل کریں (صرف ریفرلز کے لیے)
یہ تشہیر ان تمام نئے صارفین کے لیے میسر ہے جو ان اسٹینڈرڈ ریفرل لنکس/IDs کے ذریعے Binance اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں، جو تشہیر کے دوران "P2PNEW" کوڈ کے ساتھ تیار ہوتے ہیں۔
ایسے صارفین جو اس تشہیر میں اپنی شرکت کی تصدیق کریں گے اور تشہیر کی مدت کے دوران ایک ہی ٹرانزیکشن میں کسی بھی کرپٹو کرنسی کے لیے کم سے کم $10 کے برابر پہلی خریداری کو Binance P2P پر مکمل کریں گے، ان کو تشہیر کی مدت کے دوران ان کی کُل ٹریڈنگ کے اس حجم (بشمول خرید و فروخت)کے اعتبار سے درجہ بند کیا جائے گا، جو Binance P2P پر انجام پائے گا۔ ایسا بہترین صارف جس کی P2P ٹریڈنگ کا حجم سب سے زیادہ ہو گا وہ BUSD ٹوکن واؤچرز کی صورت میں ایک iPhone 14 (128GB) وصول کرنے کا اہل ہو گا۔
ہدایات اور متعلقہ مواد:
شرائط و ضوابط
  • اس تشہیر پر Binance شرائط و ضوابط برائے انعامی تشہیرات لاگو ہیں۔
  • یہ تشہیر فقط ان توثیق شدہ صارفین کے لیے دستیاب ہے جو سرگرمی کے مرکزی صفحے پر [Register now] کے بٹن کو کلک کرتے ہیں۔
  • ریفر کنندگان اور ریفرلز دونوں صرف اسی صورت میں انعامات کے اہل ہو سکتے ہیں جب اول الذکر بعد والوں کو Binance پر سائن اپ ہونے کی دعوت ان اسٹینڈرڈ ریفرل لنکس/IDs کے ذریعے دیں گے، جو تشہیر کے دوران "P2PNEW" کوڈ کے ساتھ تیار ہوتے ہیں۔
  • ان معیاری ریفرلز اور لائٹ ریفرل موڈ کے انعامات باہمی خاصیت رکھتے ہیں۔ اگر ریفرل کسی صارف کی لائٹ ریفرل ID/لنک کو استعمال کرتے ہوئے سائن اپ کرتا ہے، تو صارف معیاری ریفرل کے انعامات کا اہل نہیں ہو گا، نیز اس صورت میں بھی ایسا ہی ہو گا جب کوئی صارف، کسی ریفر کرنے والے فرد کے لائٹ ریفرل ID/لنک کا استعمال کرتے ہوئے سائن اپ کرے گا۔
  • یہ تشہیر Binance P2P کے پلیٹ فارم پر معاونت یافتہ تمام فیاٹ کرنسیز کے لیے دستیاب ہے۔
  • انعامات کی تقسیم:
    • Binance P2P $799 کو Apple iPhone 14 (128GB) کی ریٹیل قیمت کے طور پر استعمال کرے گا، جیسا کہ Apple US کی ویب سائٹ پر درج ہے، اور اہل صارفین کو اس کے برابر رقم BUSD ٹوکن واؤچرز کی صورت میں انعام ادا کرے گا۔ اس انعام میں ٹیکسز، شپنگ فیس، اور دیگر کسی قسم کی اضافی فیس شامل نہیں ہیں۔
    • تشہیر ختم ہونے کے بعد تین ہفتے کے اندر BUSD ٹوکن واؤچر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ آپ لاگ ان کرنے کے بعد اکاؤنٹ > انعامی مرکز پر جا کر اپنے واؤچر انعامات کو ریڈیم کر سکتے ہیں۔
    • تمام تقسیم شدہ ٹوکن واؤچرز تقسیم کے بعد 14 روز کے اندر زائد المیعاد ہو جائیں گے۔ اہل صارفین کو چاہیئے کہ میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے ہی اپنے واؤچرز ریڈیم کر لیں۔
  • غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس اور ذیلی اکاؤنٹس حصہ لینے یا کسی قسم کے انعامات وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  • حتمی حساب میں ذیلی اکاؤنٹ کے ٹریڈنگ کا حجم ماسٹر اکاؤنٹ کے معیاری ٹریڈنگ کے حجم کے ساتھ جمع نہیں کیا جائے گا۔ اس سرگرمی میں شرکت کرتے ہوئے کسی بھی ذیلی اکاؤنٹ کو ایک خودمختار اکاؤنٹ تصور نہیں کیا جائے گا۔
  • Binance ایسے ہر صارف کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو اس کی معقول رائے کے مطابق، دھوکہ دہی، یا پھر ایسے رویے کا مظاہرہ کر رہا ہو جو ہماری قابل اطلاق شرائط و ضوابط کے مطابق نہ ہو۔
  • Binance ان ٹریڈز کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس ہوں۔
  • Binance کسی پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی اور صرف اپنی صوابدید پر ان شرائط و ضوابط کے تعین اور/یا ان میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کے حق کو محفوظ رکھتی ہے، جس میں اس تشہیرکی تنسیخ، توسیع، اختتام یا معطلی، اہلیت کی شرائط اور معیار، جیتنے والوں کا انتخاب اور تعداد، اور کسی بھی کام کے ہونے کا وقت شامل ہیں، تاہم صرف ان تک محدود نہیں، نیز تمام شرکاء ان ترامیم کے پابند ہوں گے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں غیر مستحکم ہو سکتی ہیں۔ یہ تغیرات آپ کی جانب سے Binance P2P کے پلیٹ فارم پر خریدے یا بیچے جانے والے ڈیجیٹل اثاثوں کی اس قدر کو متاثر کر سکتے ہیں، جو ٹرانزیکشن مکمل ہوتے وقت اور اس کے بعد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ آپ بذات خود اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ Binance P2P پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے آپ دوسرے صارفین کے ساتھ براہ راست ڈیجیٹل اثاثوں کو ٹریڈ کرتے ہیں۔ دونوں فریقین کی جانب سے آف لائن فیاٹ کرنسی ایکسچینج کی تصدیق ہونے کے بعد Binance ڈیجیٹل اثاثوں کو ریلیز کرکے ٹرانزیکشنز میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہر اشتہار کی ٹریڈ کی رقم، قیمت اور شرائط اس کو شائع کرنے والے صارف کی جانب سے مقرر کی جاتی ہیں۔ تمام ادائیگیاں مکمل ہونے پر حتمی ہوتی ہیں، جب تک کہ بصورت دیگر کوئی قانونی تقاضا نہ ہو۔ مکمل کردہ ادائیگی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنا Binance کی ذمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی اسے ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔ مکمل کردہ ادائیگی کے سلسلے میں آپ کو ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے Binance ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ کسی قسم کا مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔