کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
مالیات
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ
USD

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں
Binance P2P پاکستانی روپے (PKR) کی مارکیٹ میں صفر میکر فیس پیش کر رہا ہے

Binance P2P پاکستانی روپے (PKR) کی مارکیٹ میں صفر میکر فیس پیش کر رہا ہے

2023-01-23 18:26
ساتھی Binancians،
Binance P2P نے پاکستانی روپے (PKR) کے میکرز کے لیے ایک خصوصی تشہیر کا آغاز کیا ہے۔
سرگرمی کی مدت: 23-01-2023 کو 15:00 (UTC) بجے سے 22-02-2023 کو 03:59 (UTC) بجے تک
سرگرمی کی مدت کے دوران، ایسے تمام میکرز جو PKR نامی فیاٹ کرنسی کے ساتھ ٹریڈ ہونے والے نئے اشتہارات پوسٹ کریں گے، وہ BTC، USDT، BUSD، اور BNB جوڑوں کی ہر کامیاب ٹریڈ پر صفر میکر فیس سے مستفید ہوں گے۔
میکرز ہر اثاثے کی فیس کے نافذ العمل ریٹس دیکھنے کے لیے اس صفحے پر جا سکتے ہیں۔
رہنمائیاں اور متعلقہ امواد:
  • P2P ٹریڈنگ کا تعارف
  • Binance P2P (ایپ/ویب) پر کرپٹو کرنسی کیسے خریدی جائے
  • Binance P2P (ایپ/ویب) پر کرپٹو کرنسی کیسے بیچی جائے
  • Binance P2P پر ٹریڈ کے اشتہارات کیسے پوسٹ کریں (ایپ/ویب)
  • Binance P2P مرچنٹ پروگرام
شرائط و ضوابط:
  • میکر: جب آپ ایک ایسا اشتہار دیتے ہیں جو p2p.binance.com پر آرڈر بُک میں چلا جاتا ہے، تو اس آرڈر سے آنے والی کسی بھی قسم کی ٹریڈز کو "میکر" کہا جاتا ہے۔ یہ اشتہارات، آرڈر بُک کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں، جو 'مارکیٹ کو بنانے' میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اور اسی لیے انہیں نتیجتاً سامنے آنے والی کسی بھی ٹریڈ کی وجہ سے "میکر" کہا جاتا ہے۔
  • Binance P2P پر اشتہارات پوسٹ کرنے کے لیے، صارفین اور مرچنٹس کو Binance P2P کے اشتہار پوسٹ کرنے کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے، جو یہاں دستیاب ہیں۔
  • صفر میکر فیس صرف BTC، USDT، BNB اور BUSD کے ان نئے اشتہارات پر لاگو ہوتی ہیں جو سرگرمی کی مدت کے دوران PKR کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیے گئے ہیں۔ قابل اطلاق اشتہارات پر نئے فیس ریٹس سے فائدہ اٹھانے کے لیے، شرکاء کو تمام موجودہ اشتہارات بند کرنا ہوں گے اور نئے تخلیق کرنا ہوں۔
  • یہ تشہیر P2P ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کے لیے صرف درج ذیل کرنسی میں دستیاب ہے: PKR۔
  • Binance ان ٹریڈز کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو واش ٹریڈز نظر آتی ہیں یا غیر قانونی طور پر بڑے پیمانے پر رجسٹر کردہ اکاؤنٹس کے ذریعے ہوتی ہیں، اس کے علاوہ وہ ٹریڈز کہ جو ذاتی لین دین یا مارکیٹ میں اجارہ داری کی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔
  • Binance اپنی ذاتی صوابدید پر کسی سرگرمی یا سرگرمی کے اصولوں کو منسوخ یا انہیں تبدیل کرنے کے حق کو محفوظ رکھتی ہے۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-01-23
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں غیر مستحکم ہو سکتی ہیں۔ یہ تغیرات آپ کی جانب سے Binance P2P کے پلیٹ فارم پر خریدے یا بیچے جانے والے ڈیجیٹل اثاثوں کی اس قدر کو متاثر کر سکتے ہیں، جو ٹرانزیکشن مکمل ہوتے وقت اور اس کے بعد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ آپ بذات خود اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ Binance P2P کا پلیٹ فارم دوسرے صارفین کے ساتھ ڈیجیٹل اثاثوں کو براہ راست ٹریڈ کرنے کے لیے ایک چینل فراہم کرتا ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے آف لائن فیاٹ کرنسی ایکسچینج کی تصدیق ہونے کے بعد ڈیجیٹل اثاثوں کو ریلیز کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہر اشتہار کی ٹریڈ کی رقم، قیمت اور شرائط اس کو شائع کرنے والے صارف کی جانب سے مقرر کی جاتی ہیں۔ تمام ادائیگیاں مکمل ہونے پر حتمی ہوتی ہیں، جب تک کہ بصورت دیگر کوئی قانونی تقاضا نہ ہو۔ مکمل کردہ ادائیگی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنا Binance کی ذمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی اسے ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔ مکمل کردہ ادائیگی کے سلسلے میں آپ کو ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے Binance ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ کسی قسم کا مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔