Binance Launchpool پر پیشِ خدمت ہے Radiant Capital (RDNT)! BNB اور TUSD کی اسٹیکنگ کرتے ہوئے RDNT کو فارم کریں
ساتھی Binancians،
Binance، Binance Launchpool پر 32ویں پراجیکٹ - Radiant Capital (RDNT) کا اعلان کرتے ہوئے نہایت پر مسرت ہے، یہ LayerZero پر تعمیر کردہ ایک اومنی چین منی مارکیٹ پروٹوکول ہے۔ اس کا ویب پیج ایک اندازے کے مطابق، Launchpool کے آغاز سے 4 گھنٹے قبل دستیاب ہوتا ہے۔
صارفین 31-03-2023 کو 00:00 بجے (UTC) سے شروع ہونے والی فارمنگ کے ذریعے اپنے BNB اور TUSD کو 40 دنوں تک RDNT ٹوکنز کو فارم کرنے کے لیے علیحدہ پولز میں اسٹیک کرنے کے قابل ہوں گے۔
RDNT Launchpool کی تفصیلات:
ٹوکن کا نام: Radiant Capital (RDNT)
ٹوکن کی کُل سپلائی: 1,000,000,000 RDNT
Launchpool ٹوکن کے انعامات: 15,000,000 RDNT (ٹوکن کی کُل سپلائی کا 1.5%)
گردشی سپلائی: 217,696,083 (ٹوکن کی کُل سپلائی کا 21.77%)
اسٹیکنگ کی شرائط: کوئی بالائی حد نہیں۔ KYC درکار ہے
معاونت یافتہ پولز:
BNB اسٹیک کریں (ویب پیج تقریباً 4 گھنٹوں میں دستیاب ہو گا): انعامات کی مد میں 12,000,000 RDNT (80%)
TUSD اسٹیک کریں (ویب پیج تقریباً 4 گھنٹوں میں دستیاب ہو گا): انعامات کی مد میں 3,000,000 RDNT (20%)
فارمنگ کی مدت: 31-03-2023 کو 00:00 (UTC) بجے سے 09-05-2023 کو 23:59 (UTC) بجے تک۔
RDNT فارمنگ کی تقسیم کاری
Radiant Capital (RDNT) کے متعلق یہاں ہماری تحقیقاتی رپورٹ سے جانیں۔
براہ کرم نوٹ کریں:
صارف کے انعامات کا حساب لگانے کے لیے صارف کے بیلنس اور کل پول بیلنسز کے اسنیپ شاٹس ہر گھنٹے بعد لیے جائیں گے، جنہیں ہر گھنٹے بعد اپڈیٹ بھی کیا جائے گا۔
صارفین اپنے انعامات (جن کا ہر گھنٹے حساب لگایا جاتا ہے) جمع کر سکیں گے اور کسی بھی وقت ان انعامات کا دعویٰ براہ راست اپنے اسپاٹ اکاؤنٹس میں کر سکیں گے۔
ہر پول کا سالانہ فیصدی منافع (APY) اور کُل پول بیلنس کو حقیقی وقت میں اپڈیٹ کیا جائے گا۔
ٹوکنز ایک وقت میں صرف ایک پول میں اسٹیک کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، صارف A ایک ہی وقت میں ایک ہی BNB کو دو مختلف پولز میں اسٹیک نہیں کر سکتا، لیکن اپنے BNB کا 50% پول A اور 50% پول B میں مختص کر سکتا ہے۔
صارفین بغیر کسی تاخیر کے کسی بھی وقت اپنے فنڈز کو اَن اسٹیک کر سکیں گے اور فوری طور پر کسی دوسرے دستیاب پول میں حصہ لے سکیں گے۔
ہر پول میں اسٹیک کردہ ٹوکنز اور کسی بھی قسم کے غیر دعویٰ کردہ انعامات بھی فارمنگ کی ہر مدت کے اختتام پر ہر صارف کے اسپاٹ اکاؤنٹس میں خودکار طور پر ٹرانسفر ہو جائیں گے۔
Binance BNB Vault اب RDNT Launchpool کی معاونت کرے گا۔ ایسے صارفین جو BNB Vault میں اپنے BNB اسٹیک کر چکے ہیں، RDNT Launchpool میں خود کار طور پر شرکت کریں گے اور اپنے اسپاٹ والیٹس میں روزمرہ کے RDNT انعامات حاصل کریں گے۔
Launchpool میں اسٹیک کردہ BNB صارفین کو اب بھی BNB ہولڈ کرنے کے معیاری فوائد، جیسے کہ ایئر ڈراپس، Launchpad کی اہلیت اور VIP فوائد فراہم کرے گا۔
پراجیکٹ کے لنکس
ویب سائٹ: https://radiant.capital/
وائٹ پیپر: https://docs.radiant.capital/radiant/
Telegram: https://t.me/radiantcapitalofficial
Twitter: https://twitter.com/RDNTCapital
Discord: https://discord.com/invite/radiantcapital
Medium: https://medium.com/@RadiantCapital
یاددہانی: صارفین کو RDNT فارمنگ میں شرکت کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنا ہو گی نیز ان کا تعلق بھی ایک اہل دائرہ اختیار سے ہونا ضروری ہے۔
*مندرجہ ذیل ممالک یا خطوں کے صارفین RDNT فارمنگ میں شرکت کرنے سے قاصر ہوں گے:
بیلا روس، کیوبا، عوامی جمہوریہ کانگو، ایران، کریمیا کا خطہ، نیوزی لینڈ، شمالی کوریا، جنوبی سوڈان، شام، متحدہ ریاست ہائے امریکہ اور اس کے خطے (امریکی ساموآ، گوام، پورٹو ریکو، شمالی ماریانا جزائر، اور امریکی جزائر ورجن)، زمبابوے۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-03-30
Binance کی کرپٹو ٹریڈنگ ایپ (iOS/Android) کے ساتھ چلتے پھرتے ٹریڈ کریں
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
نوٹ: یہ اعلان آخری مرتبہ 25-04-2023 کو ممنوعہ ممالک اور علاقوں کی فہرست میں تبدیلیوں کی وضاحت کرنے کے لیے اپڈیٹ کیا گیا تھا۔ یہ پچھلی مرتبہ 31-03-2023 کو اس امر کی وضاحت کرنے کے لیے اپڈیٹ کیا گیا تھا کہ BNB Vault، RDNT Launchpool کی معاونت کر رہا ہے۔ Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں کو مارکیٹ میں خطرے اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کا زائد امکان لاحق ہو سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے لیے قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ صرف ان پراڈکٹس پر سرمایہ کاری کریں جن سے آپ واقف ہیں اور جہاں آپ ان سے وابستہ خطروں کو سمجھتے ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے پہلے اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد اور خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھیں اور سرمایہ کاری کرنے سے قبل ایک خودمختار مالی مشیر سے مشورہ کر لیں۔ اس مواد کو مالی مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، استعمال کی شرائط اور خطرے کے انتباہکو ملاحظہ کریں۔