Binance Launchpad کی سبسکرپشن کے لیے BNB بیلنس کے یومیہ حساب پر اپڈیٹس
ساتھی Binancians،
حالیہ کمیونٹی فیڈ بیک کے مطابق، ہمارے علم میں آیا ہے کہ بعض صارفین نے صارفین کے BNB بیلنس کے لیے اسنیپ شاٹ کی منطق کی جانچ کی ہے اور زیادہ تواتر کے حامل BNB ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کے عمل کے لیے دوسرے پلیٹ فارمز سے BNB کا وسیع پیمانے پر قرضہ لیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان صارفین کو بڑی تعداد میں BNB ہولڈنگز مل گئی ہیں، جس وجہ سے انہیں Launchpad پر شرکت کے تناظر میں فائدہ میسر ہوا ہے۔
تمام شرکاء کے لیے صارف کے منصفانہ تجربے کو یقینی بنانے کے لیے، Binance نے Binance Launchpad کے لیے BNB بیلنس کے یومیہ حساب کے طریقہ کار کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ یہ اپڈیٹ مورخہ 18-03-2023 کو 00:00 (UTC) بجے سے نافذ العمل ہے۔
BNB کے یومیہ حساب کے میکانزم پر اپڈیٹس
اس سے قبل: گھنٹہ واراسنیپ شاٹ کسی بھی وقت لیا جائے گا۔
اس کے بعد: متعدد اسنیپ شاٹس کسی بھی وقت لیے جائیں گے۔
نوٹس:
یہ اپڈیٹ صرف Binance Launchpad کے شرکاء پر لاگو ہو گی۔
صارفین کے VIP درجات یا ریفرل پروگرام نئے اصولوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔
اس Space ID Launchpad کے شرکاء کے یومیہ BNB بیلنس ریکارڈز مورخہ22-03-2023 کو 02:30 (UTC) بجے سے دستیاب ہوں گے۔ صارفین اس سے قبل Binance Launchpad پر اپنے یومیہ BNB بیلنس ریکارڈز ملاحظہ کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
مزید معلومات:
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-03-18
Binance کی کرپٹو ٹریڈنگ ایپ (iOS/Android) کے ساتھ چلتے پھرتے ٹریڈ کریں
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
نوٹ: یہ اعلان آخری مرتبہ 25-04-2023 کو اپڈیٹ کیا گیا تھا۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے پیشگی اطلاع کے بغیر اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں کو مارکیٹ میں خطرے اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کا زائد امکان لاحق ہو سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے لیے قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ صرف ان پراڈکٹس پر سرمایہ کاری کریں جن سے آپ واقف ہیں اور جہاں آپ ان سے وابستہ خطروں کو سمجھتے ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے پہلے اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد اور خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھیں اور سرمایہ کاری کرنے سے قبل ایک خودمختار مالی مشیر سے مشورہ کر لیں۔ اس مواد کو مالی مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، استعمال کی شرائط اور خطرے کے انتباہکو ملاحظہ کریں۔