کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
فیڈ
USD

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین Binance خبریں
Binance پروف آف ریزروز سسٹم ریلیز کر رہا ہےz

Binance پروف آف ریزروز سسٹم ریلیز کر رہا ہےz

2022-11-26 15:31
ساتھی Binancians،
ہمارے حالیہ اعلان جس میں ہم نے شفافیت برقرار رکھنے کا عزم کیا تھا، اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے Binance اپنا پروف آف ریزروز (PoR) سسٹم ریلیز کرنے جا رہا ہے،​جو صارفی فنڈز کو شفافیت فراہم کرنے کی کوشش میں ہمارا اگلا قدم ہو گا۔
ابتدائی سطح پر یہ فیچر BTC کے لیے شروع کیا جائے گا، جس میں بعد ازاں چند ہفتوں کے اندر دیگر ٹوکنز اور نیٹ ورکس شامل کر دیے جائیں گے۔
براہ کرم ذیل میں آڈٹ کے نتائج کا پہلا بیچ ملاحظہ کریں:
سنیپ شاٹ کا وقت: 22-11-2022 بوقت 23:59 بجے (UTC)
بلاک کی لمبائیاں: BTC 764,327، ETH 16,028,978، BEP2 280,017,714، BEP20 23,288,794
اثاثہذخائر کا تناسبآن چین ذخیرہصارف کا کل بیلنس
BTC101%582,485.9302 BTC575,742.4228 BTC
مزید معلومات کے لیے:
آئندہ آنے والے منصوبے:
  • اضافی اثاثوں سمیت اگلے دو ہفتوں میں PoR کا اگلا بیچ شروع کیا جائے گا
  • PoR کے نتائج کا آڈٹ کرنے کے لیے فریق ثالث کے آڈیٹرز کو شامل کیا جائے گا
  • PoR کے لیے ZK-سنارکس کو نافذ کیا جائے گا، جو رازداری اور مضبوطی کو بہتر بنائے گا اور اس امر کو ثابت کرے گا کہ ہر صارف کا کُل مجموعی بیلنس (USD) غیر منفی ہے
چونکہ Binance مارجن اور قرضہ جات کی خدمات پیش کر رہا ہے، اس لیے آڈٹ کے نتائج ہر صارف کا کُل بیلنس، ایکویٹی اور قرض ظاہر کریں گے، جبکہ کُل بیلنس = ایکویٹی - قرض۔
اسی طرح، ایسے انفرادی صارفین بھی ہوں گے جن کے اثاثہ جاتی بیلنسز منفی ہوں گے۔ اسی لیے ہم ZK-سنارکس کے عملی نفاذ پر کام کر رہے ہیں، جو اس امر کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا کہ فنڈز کو ضمانت کے ساتھ کور کرنے کے لیے صارفین کے پاس دیگر اثاثہ جات کی خاطر خواہ مقدار موجود ہے۔ یہ ثابت کرے گا کہ ہر صارف کا کُل مجموعی بیلنس (USD) غیر منفی ہے۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-11-26
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینا چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔